Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار

    کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار

    کورونا وائرس سے بچاؤ حجام کی دکانوں پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :لاہور کے حجام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بال کٹوانے اور شیو بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کر لیے ہیں۔حجام کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنا بھی ہے اور معمولات زندگی بھی چلانے ہیں۔

    واضح‌رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی،حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی، حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی، حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی،حکومت کی طرف احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

    وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

    ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران سکھیکھی کا رہائشی تھا اور 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا، اسے سانس میں تکیلف اور 100 ڈگری بخار تھا۔ ٹوئٹر کے ذریعے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صوبے میں 6 افراد میں وائرس کی تصدیق کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈی جی خان میں اس وقت 736 افراد زیر نگرانی ہیں، پنجاب حکومت مریضوں کی رپورٹس نہیں چھپارہی ہے۔

    ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرزکی ہڑتال کا کوئی جوازہی نہیں، چین میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد کو 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

  • پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    باغی ٹی وی :پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 5 مریضوں‌ کا پتہ چلا ہے، اس طرح‌ پنجب میں‌ متاثرین کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی.

    انہوں نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مشکل کی گھڑی میں بھی انسانیت سوز قدم اٹھاتے ہوئے علاج سے انکار کر دیا۔ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے خدشات ہیں، ایمرجنسی صورتحال میں بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اس کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کے ان ڈور اور، آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا جس سے غریب مریضوں کی جانیں خطرناک صورتحال کا شکار ہو گئیں .
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔

    یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

  • انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات موجود، رمیز راجہ

    انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات موجود، رمیز راجہ

    باغی ٹی وی :سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلش بلے باز ایلکس ہلیز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔تمام براڈ کاسٹرز کے دو گھنٹے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے ۔پی سی بی نے بروقت فیصلے کئے ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا اس وبا کی لپیٹ میں ہے۔پوری قوم کو اس مشکل وقت میں اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں اور کوشش کریں کہ ایک دوسرے کا خیال کیا جائے ۔ دنیا کے بڑے بڑے نام اس وائرس کی زد میں آئے ہیں ۔ امید ہے کہ ہے اللہ رب العزت ہم پر اور پوری انسانیت پر رحم کرے گا۔

  • اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے

    اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے

    اٹلی :اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے ،اطلاعات کےمطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

     

    https://twitter.com/JeremyMcLellan/status/1239554389985103872?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F216428-

    کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن ہے اورسیکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اسی ضمن میں سوشل پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلان کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے ’پاک سر زمین شاد باد‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

    ایک اٹالین شہری جیرمی میک لیلان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے‘۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں اٹلی کی سنسان گلیاں اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں اور انہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا تھا۔

  • غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا

    غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا

    ریاض: غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے، غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سعودی حکومت نے غیرملکی ایئرلائنز کے عملے سے یہ بھی کہا ہےکہ وہ جہاز کے اندرہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو ہاتھ نہ لگائیں‌ تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں‌

  • پنجاب کے اندر 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی  تصد یق

    پنجاب کے اندر 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی تصد یق

    پنجاب میں 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی تصد یق

    باغی ٹی وی :ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 5 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔

    یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔. ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے متشبہ دوسرے مریض کی موت ہو گئی

    اس بات کا انکشاف صحافی عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میو ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض دم توڑ گیا،یہ ہسپتال میں داخل 13 مشتبہ کرونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک تھا اسکی تشخیص ابھی نہیں ہوئی تھی
    میو ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض جگر کے عارضے میں مبتلا تھا،غلام عمران چند روز قبل ایران سے واپس آیا تھا، غلام عمران کا تعلق حافظ آباد سے ہے، اس کی طبیعت خراب ہونے پر ٹی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا جہاں کل اسے حافظ آباد سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کی موت جگر کے عارضے کی وجہ سے ہوئی ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں،مریض کے ٹیسٹ کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، رپورٹ آنے کے بعد کچھ کلیر ہو گا.

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں چھ مریض کنفرم ہو چکے ہیں

  • بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

    بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

    بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، بھارتی سیاستدان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس ٹرمپ لے کر آیا، ٹرمپ کی بھارت آمد سے قبل کوئی کیس نہیں تھا، اب مودی کیسز کو بڑھا رہے ہیں تا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپا سکیں

    بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما بھگوت سرن گنگوار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے بعد کرونا بھارت میں آیا، جس کے بعد مودی سرکار نے اپنی ناکامیوں کا پلڑا چھپانے کے لئے کرونا کرونا کرنا شروع کر دیا،مودی حکومت کے ایئر پورٹ بند کرنے چاہئے تھے لیکن جان بوجھ کر ایران اور چین سے بندے لائے گئے تا کہ کرونا پھیلے اور مودی سرکار اپنی بدعنوانیوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈال سکے

    بھارتی سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا سے لوگ مر رہے ہیں تو مودی سرکار ہوٹلوں میں رات کو "دارو”پی رہی ہے،مودی حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    بھارت میں‌ کرونا وائرس کے چار مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مودی سرکار نے تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینماز، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا ہے ،طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں،

    بھارت میں کرونا کے نئے مریض کیرالہ ، اڈیشہ، جموں کشمیر اور لداخ میں سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی مذہبی، سیاسی تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، دہلی میں نائٹ کلب ،تعلیمی ادارے سب بند رہیں گے، شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کیجریوال نے دہلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی اگر کسی کی طے ہے تو اسے موخر کر دیں یا کم لوگوں کے ساتھ کریں، اگر پچاس یا زیادہ لوگ جمع ہوئے تو کاروائی ہو گی.

    کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

     

  • خواجہ برادران کی ضمانت، ن لیگ نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    خواجہ برادران کی ضمانت، ن لیگ نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ برادران کی سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد کہا ہے کہ چیئرمین نیب اب استعفیٰ دیں،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب نےخواجہ سعداورسلمان رفیق پر جھوٹے کیس بنائے،عدالت نےکہا کہ نیب کا کیس بدنیتی پر مبنی ہے یا بددیانتی پر

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ نیب کی جانب سے قانون کو مذاق بنانا ثابت کرتا ہے،پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے،حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے کی اہل نہیں،

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خواجہ برادران کی ضمانت کارکنان کے لئے خوشی کا پیغام ہے، حکومت نے جتنی انتقامی کاروائیاں کرنی ہیں کر لے، فتح ہماری ہی ہو گی، کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکومت میں صلاحیت نہیں، قرض معاف کروانے کی بجائے طبی عملے کے حفاطتی اقدامات کئے جائیں

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے حوالہ سے وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد191ہے،189مختلف اسپتالوں میں زیر علاج اور4ڈسچارج ہوچکے ہیں،سندھ میں کورونا وائرس کے155کیسز،147زیرعلاج ہیں،خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے4مریض،3زیرعلاج ہی

     

  • سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا مزید اضافہ

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا مزید اضافہ

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا مزید اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہوگئی،ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے بتائے گئے اعدادو شمار کے مطابق تفتان سے سکھر آنے والے زائرین کے 234 افراد کے ٹسیٹ کئے گئے جن میں سے 119 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    سندھ کے دیگر علاقوں میں بشمول کراچی 36 مریض سامنے آئے جن میں سے 2 صحتیاب ہوئے، اسوقت سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 155 ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں زائرین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےلیبر کالونی میں سہولیات کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی

    نئےبلاک میں قائم اسپتال کووہاں زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اسپتال کےلیے آلات خریدنے کی ہدایت دے دی،اجلاس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں ان کے ٹیسٹ ہوتے رہیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہسپتال کے لئے آلات خریدنے کی منظوری دے دی، سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے خاندانوں کی کفالت ہمارے ذمہ ہے، ہم متاثرین کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو متاثرین کے گھروں میں‌رابطے کی ہدایت کر دی

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے