Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے بچاؤ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس

    کرونا سے بچاؤ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس

    کرونا سے بچاؤ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وبائی مرض کی وجہ سے وڈیو لنک کابینہ اجلاس ہوگا،کچھ وزراء وزیر اعظم آفس میں تو کچھ وڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان اپنے دفتر میں قائم کابینہ کمیٹی روم سے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزرا کو مختلف مقامات سے وڈیوکانفرنس کے ذریعے کابینہ میں شامل کیا جائے گا،3 سے 4وزرا،ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی،کورونا سے پیدا صورتحال میں اشیائے خوردنوش کی ممکنہ قلت سےبچنے پربات ہوگی،وفاقی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،

    وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام بجلی گیس کے معاملے اور بلوں سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دیں گے،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ اجلاس میں بجٹ اسٹریٹیجی پیپر پیش کریں گے،وزیراعظم قوم سے خطاب کے معاملے پر کابینہ ارکان سے بھی مشاورت کریں گے،وفاقی کابینہ کورونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

    گزشتہ اجلاس میں وزراکی شرکت سے قبل ٹمپریچر چیک کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

  • کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

    کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

    کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی .عالمی برادری غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں ،

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 162 ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں جس سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

    قبل ازیں چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کرونا سے نمٹنے کے لئے ایران کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے.

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔

  • امریکہ کی 49 ریاستوں میں کرونا ،ٹرمپ نے کہا چینی وائرس، کب تک قابو پا لیں گے؟ ٹرمپ کا بڑا اعلان

    امریکہ کی 49 ریاستوں میں کرونا ،ٹرمپ نے کہا چینی وائرس، کب تک قابو پا لیں گے؟ ٹرمپ کا بڑا اعلان

    امریکہ کی 49 ریاستوں میں کرونا ،ٹرمپ نے کہا چینی وائرس، کب تک قابو پا لیں گے؟ ٹرمپ کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئیں

    امریکہ کی 50 میں 49 ریاستوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،واشنگٹن ڈی سی سمیت تینوں منسلک علاقوں میں بھی کورونا پھیل گیا،امریکہ میں مجسمہ آزادی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجسمہ آزادی کو بند کرنے کا مقصد شہریوں کا تحفظ ہے

    امریکی صدر نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دے دیا،ٹرمپ نےکورونا کو چینی وائرس کا نام چینی میڈیا کی شدید تنقید کے بعد دیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ چینی وائرس سے متاثرہ صنعتوں اور ایئر لائنز کی بھرپور مدد کر ے گا،چینی وائرس سے ہم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے،امریکہ چینی وائرس سے متاثرہ صنعتوں اور ایئر لائنز کی بحالی کے لے بھرپور مدد کر ے گا،

    دوسری جانب امریکا میں کرونا وائرس کے بعد امریکہ میں3کروڑ بچے گھر پر تعلیم حاصل کریں گے،کیلی فورنیا کی چھ کاونٹیز میں تمام شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں پورے علاقے کو لاک ڈاوَن کیا جاسکتا ہے،امریکی ریاست اوہائیونے صدارتی پرائمری ووٹنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکامیں کوروناپرجولائی تک قابوپالیں گے،لوگ اجتماع سےگریزکریں،10سےزیادہ افرادایک جگہ جمع نہ ہوں

    دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار139ہوگئی

    کوروناوائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد ایک لاکھ82ہزار198ہوگئی،کوروناسے دنیابھر میں78ہزار340افرادصحت یاب ہو چکے ہیں،پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد186ہوگئی

    چین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3ہزار213ہوگئی،چین میں کوروناوائرس سے68ہزار819افراد صحت یاب ہوئے،جرمنی میں کوروناوائرس سے15ہلاکتیں،5ہزار813متاثر ہیں،امریکہ میں کوروناوائرس سے 85 ہلاکتیں، 4ہزار 552متاثرہیں،ایران میں کوروناوائرس سے 853ہلاکتیں،14ہزار991متاثرہیں،

  • کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئی

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئی

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار139ہوگئی

    کوروناوائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افرادکی تعدادایک لاکھ82ہزار198ہوگئی،کوروناسےدنیابھرمیں78ہزار340افرادصحت یاب ہو چکے ہیں،پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد186ہوگئی

    چین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3ہزار213ہوگئی،چین میں کوروناوائرس سے68ہزار819افراد صحت یاب ہوئے،جرمنی میں کوروناوائرس سے15ہلاکتیں،5ہزار813متاثر ہیں،امریکہ میں کوروناوائرس سے 85 ہلاکتیں، 4ہزار 552متاثرہیں،ایران میں کوروناوائرس سے 853ہلاکتیں،14ہزار991متاثرہیں،

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اٹلی میں کوروناوائرس سے2158ہلاکتیں،27ہزار980متاثرہیں،اسپین میں کوروناوائرس سے 342 ہلاکتیں، 9ہزار 942 متاثرہیں،جرمنی میں کورونا وائرس سے15ہلاکتیں،7ہزار241متاثرہیں،فرانس میں کوروناوائرس سے 148 ہلاکتیں ،6ہزار 633متاثرہیں،برطانیہ میں کوروناوائرس سے55ہلاکتیں،ایک ہزار543متاثر

  • کرونا وائرس، چین کے امریکی الزامات پر امریکہ کا چین سے رابطہ،کیا بات ہوئی؟

    کرونا وائرس، چین کے امریکی الزامات پر امریکہ کا چین سے رابطہ،کیا بات ہوئی؟

    کرونا وائرس، چین کے امریکی الزامات پر امریکہ کا چین سے رابطہ،کیا بات ہوئی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر نے ڈیموکریٹس سےصدارتی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات منسوخ کرنے غیر ضروری ہے کوروناوائرس سے اموات میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں

    دوسری جانب امریکا نے چین کی جانب سے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام مسترد کردیا،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیوکا چینی سفارت کار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،مائیک پومیو کا کہنا تھا کہ امریکا پرکورونا وائرس پھیلانے کا الزام ٹھہرانے کی مہم پرتشویش ہے،من گھڑت افواہیں پھیلانے کا وقت نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر شدید تحفظات ہیں،امریکا وائرس سے لاحق انسانی جانوں کو خطرات ختم کرنے کیلیے کوشاں ہے،چینی حکومت کو ایسی گمراہ کن افواہوں کی تردید کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ چین نے کہا تھا کہ ووہان میں کرونا وائرس ہو سکتا ہے امریکہ کی فوج نے ہھیلایا ہو.

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہد امریکی فوج ہی چین کے علاقے ووہان میں کورونا وائرس لائی تھی۔ اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ شفافیت کا فقدان امریکا میں ہے ، چین میں نہیں۔ خدشہ ہے کہ امریکی فوج ہی کرونا وائرس ووہان میں لائی ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لجیان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کہا کہ امریکہ میں کرونا کب شروع ہوا،کتنے لوگ متاثر ہیں ،امریکہ کے کن ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے انتظامات کیے گئے ؟اس بات کا امکان ہے کہ امریکی فوج ووہان میں کرونا وائرس لے کر آئی ،امریکہ کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہو گی.

    واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہرہ کیا،جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کر رہی ہے ، حالانکہ ووہان میں اس وائرس کی نشاندہی ایک سال قبل ہو گئی تھی۔

  • کرونا وائرس، کس ملک میں ہوئی 4 پاکستانیوں میں کرونا کی تشخیص؟

    کرونا وائرس، کس ملک میں ہوئی 4 پاکستانیوں میں کرونا کی تشخیص؟

    کرونا وائرس، کس ملک میں ہوئی 4 پاکستانیوں میں کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد340ہوگئی

    اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9ہزار ہوگئی،اسپین میں کرونا کے کیسز میں 25فیصد روزانہ کی بنیا د پر اضافہ ہو رہا ہے،اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد4ہوگئی،کرونا سے متاثرہ چاروں پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

    اسپین میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،اسپین میں کرونا وائرس کے باعث نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اس دوران ایک پاکستانی کو خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے روک لیا. بغیر ایمبرجنسی کے پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم 100 یورو جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کی قید کی سزا رکھی گئی ہے.

    اسپین کے وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے.اسپانوی وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • کرونا وائرس، فرانس میں بلدیاتی الیکشن ملتوی، فرانسیسی صدر نے کی قوم سے بڑی اپیل

    کرونا وائرس، فرانس میں بلدیاتی الیکشن ملتوی، فرانسیسی صدر نے کی قوم سے بڑی اپیل

    کرونا وائرس، فرانس میں بلدیاتی الیکشن ملتوی، فرانسیسی صدر نے کی قوم سے بڑی اپیل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں،ہمارا مقابلہ ایسی طاقت سے ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،کرونا سے لڑنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا،

    فرانسیسی صدر نے عوام کو گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام صفائی کا خیال رکھیں اور خود کو گھروں تک محدود کرلیں،

    صدر میکرون نے کرونا کے خطرےکے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیا،فرانس بھر میں کل دن بارہ بجے سے کم از کم اگلے پندرہ دن تک ایمرجنسی نافذ کی جائے گی.فرانس نے اپنے بارڈز یورپین یونین کے لیے 30 دن کے لیے بند کر دیے

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس میں 1210 نئے کیسزز اور 12 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے.

  • کرونا وائرس، جیلوں میں قیدی بنا رہے ہیں ماسک،قیمت ہو گی 5 روپے

    کرونا وائرس، جیلوں میں قیدی بنا رہے ہیں ماسک،قیمت ہو گی 5 روپے

    کرونا وائرس، جیلوں میں قیدی بنا رہے ہیں ماسک،قیمت ہو گی 5 روپے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریض زیادہ ہونے پر جیل کے قیدیوں کو ماسک بنانے پر لگا دیا گیا

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی جیل میں قیدیوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ ماسک سلائی کریں گے، ڈی جی پولیس جیل کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے قیدیوں نے ماسک بنانا شروع کر دئے ہیں، جیل کے قیدیوں اور عملے کو یہ ماسک مفت دیئے جائیں گے جبکہ بازار میں بیچنے کے لئے ماسک کی قیمت3 سے 5 روپے طے کی گئی ہے

    سپرنٹنڈنٹ آف جیل آر کے جیسوال کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حملے سے قیدیوں کو بچانے کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماسک بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔جن جیلوں میں سلائی یونٹ ہیں وہاں کے قیدی ماسک تیار کرنے کا کام کررہے ہیں۔اگر جیل انتظامیہ کو کہیں سے ماسک بنانے کا آرڈر ملتا ہے تو قیدیوں کے ذریعہ تیار کیے گئے ماسک کی سپلائی بھی کی جائےگی۔ قیدی روزانہ 200 ماسک تیار کریں گے۔

    بھارت میں‌ کرونا وائرس کے چار مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مودی سرکار نے تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینماز، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا ہے ،طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں،

    بھارت میں کرونا کے نئے مریض کیرالہ ، اڈیشہ، جموں کشمیر اور لداخ میں سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی مذہبی، سیاسی تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، دہلی میں نائٹ کلب ،تعلیمی ادارے سب بند رہیں گے، شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کیجریوال نے دہلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی اگر کسی کی طے ہے تو اسے موخر کر دیں یا کم لوگوں کے ساتھ کریں، اگر پچاس یا زیادہ لوگ جمع ہوئے تو کاروائی ہو گی.

    کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

  • سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ،کرونا وائرس سے ملکر نمٹنے کا عزم

    سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ،کرونا وائرس سے ملکر نمٹنے کا عزم

    سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ،کرونا وائرس سے ملکر نمٹنے کا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہری بارز ، کلبز، تھیٹرز جانے سےگریز کریں۔

    برطانوی وزیراعظم کا کا کہنا تھا کہ غیرضروری روابط روک دیں، جتنا ممکن ہوگھروں سے کام کریں، سماجی تقریبات سے دور رہا جائے، غیرضروری سفر نہ کیا جائے۔ ہر بیمار شخص کو گھر میں رہنا چاہیے اور پورے گھر کے ارکان کوقرنطینہ میں رہناچاہئے جبکہ ورکرز گھر سے کام کریں۔

    برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ اکثر ورکرز گھر سے کام کریں، اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے۔ برطانیہ میں چوالیس ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں

    قبل ازیں برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے

    برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 سو 72 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس 55 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس ٹیسٹ سے انکار پر اب ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

    قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو زور دیتے ہوئے عالمی برادری کو ایک دوسرے سے تعاون کے لیے کہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کے علاوہ جی 20 ممالک کے باہم افہام وتفہیم اور تعاون ضروری ہے

  • متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  مساجد کو بند کردیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مساجد کو بند کردیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چار ہفتوں تک مساجد کو بند کردیا

    باغی ٹی وی: متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر چار ہفتے تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی ہے۔

    یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا ہے۔ یو اے ای کی وزارت صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 98 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اماراتی حکام نے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔یو اے ای نے دو روز پہلے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان ، ترکی ، عراق اور شام کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔

    امارت ابوظبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بند کردیا ہے۔ابو ظبی نے سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیا تھا۔یو اے ای میں شامل دبئی نے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کردیا ہے۔ دبئی نے گذشتہ ہفتے کے روز تمام تھیم پارک ،تفریح گاہیں ،نائٹ کلب، اور سینماگھر بند کردیے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔

    امارات نے تمام جِم خانے، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں اور مقامی اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک جگہ پر پچاس سے زیادہ تعداد میں اکٹھے نہ ہوں۔
    ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.