Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پیغام جاری کر دیا

    کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پیغام جاری کر دیا

    کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پیغام جاری کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کرونا وائرس کے حوالہ سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہر مشتبہ شخص کا ٹیسٹ کیا جائے

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کسی بھی شخص کے ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو فورا آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کا ایک ہی علاج ہے ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ، کرونا کے مریض کا ٹیسٹ کروائیں

    واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا ماہیپلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی رد عمل کے طور پر دنیا کا بہترین پروگرام موجود ہے۔چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کیے اور وبا سے نمٹنے کے لیے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔ پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے پر چین کی کوششوں کی تعریف کی ہے

    سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی کوششیں متاثر کن ہیں،ماسک پہنے شخص کی شناخت کے لیےاسکینر کی ایجاد قابل تعریف ہے،چین میں کرو نا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے،

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او ” کے نمائندوں نے تہران میں کوروناو ائرس کے معاون مراکز میں زیر علاج مریضوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے ایرانی طبی عملے کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم گریبیس نے انتباہ جاری کیا کہ وبائی امراض کا خطرہ ‘بہت حقیقی’ ہوگیا ہے۔ یہ تاریخ کی پہلی وبائی بیماری ہوگی جس پر قابو پایا جاسکتا ہے،ہم وائرس کے رحم و کرم پر نہیں ہیں.

  • عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    باغی ٹی وی :سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عمرہ پر پابندی اسلامی شریعت کے نافذ کردہ قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔مفتی اعظم کا مزید کہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اور جسمانی صحت کی حفاظت کا درس اسلام ہی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی قیادت نے جو فیصلے کیے وہ اہم ہیں۔ ملکی اور غیر ملکیوں کو ملکر کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے
    :ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے

  • افغانستان میں کرونا کے 21 مریض، کس ملک سے آنیوالوں میں ہوئی تشخیص؟

    افغانستان میں کرونا کے 21 مریض، کس ملک سے آنیوالوں میں ہوئی تشخیص؟

    افغانستان میں کرونا کے 21 مریض، کس ملک سے آنیوالوں میں ہوئی تشخیص؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کے نئے 5 مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد افغانستان میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے

    افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں 5 نئے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں، افغانستان کے تعلیمی اداروں مین تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے

    افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان واحد میار کا کہنا تھا کہ مشرقی لوگر، مغربی ہرات اور بادغیس صوبوں میں کرونا وائرس کے 5 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔سب مریض ایران سے واپس لوٹے تھے انہی میں کرونا کی تشخیص ہو ئی ہے.

    افغانستان میں کرونا وائرس کے کل 263 مشتبہ کیسز ہیں جن کا علاج جاری ہے تا ہم تشخیص صرف 21 افراد میں ہوئی ہے.

  • سینئر اینکر مبشر لقمان کا دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    سینئر اینکر مبشر لقمان کا دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف صحافی اورسینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے لاہور میں کورونا وائرس کے متاثر شخص کا انٹرویو کیا ہے .

    سلمان نامی شخص نے اپنا پہلا انٹرویودیتے ہوئے ویڈیو میں اپنا خوفناک واقعہ بیان کیاہے اور لاہور کے ہسپتال کی حالت زار کا بتایا ہے .
    کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ بیماری کسی بیرون ملک سے نہیں بلکہ لاہور کے ڈیفنس ایریا سے لگی ہے ، جوکہ ان کا آبائی شہر ہے ۔

    سلمان نے بتایا کہ جب وہ یکم مارچ کو برطانیہ سے روانہ ہونے والے تھے تو ان میں فلو اور بخار کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ جب وہ 10 مارچ کو پاکستان پہنچے تو انہوں نے لاہور ایئر پورٹ پر ماہرین سے درخواست کی کہ وہ تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ اسی اثنا میں ، اس کی وائرس کی جانچ پڑتال کے آلے سے اسکریننگ کی گئی اور بتایا گیا کہ اس کورونا وائرس نہیں ہے اور وہ جانے کے قابل ہے۔

    معروف صحافی مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نے انکشاف کیا کہ چونکہ انہوں نے برطانیہ میں ٹیسٹ کے نمونے دیئے تھے ، اس وجہ سے وہ وائرس کے لئے مثبت آگئے ، پھر انہیں حکومت کے ایک ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر عاصم الطاف کا فون آیا ، جس نے انہیں بتایا کہ اس کے خون کے نمونے میں وائرس کے جراثیم کی موجودگی ہے.
    اس نے انکشاف کیا کہ ایڈیشنل سکریٹری اپنے ساتھ پولیس کی تین چار گاڑیاں لے کر آ گئے۔ ایسا لگتا تھا جیسے وہ کوئی مجرم تھا۔

    سلمان نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم سے کہا کہ وہ انہیں میو اسپتال نہ لے جائیں ، کیوں کہ اس کی حالت بہتر نہیں بلکہ سروسز ہسپتال میں لے جائیں.، لیکن وہ اسے میو اسپتال لے گئے۔

    میو اسپتال کی خراب حالت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اس کا درجہ حرارت چیک کرنے نہیں آیا۔ اسپتال میں صحت کے بارے حالات قابل رحم تھے ، جگہ جگہ پر خون کے دھبے تھے ، اسپتال میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں تھا اور مریض کے بستر پر بیڈ شیٹ صاف نہیں‌تھی.

    سلمان نے انکشاف کیا کہ وہاں واش روم جانا ایک سزا ہے اور ایسا لگتا تھا کہ اگر وہ مزید اس اسپتال میں رہا تو وہ زیادہ بیمار ہوجائے گا۔

    سلمان نے معروف صحافی مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان صحت مند اور محفوظ ہے۔

    معروف صحافی مبشر لقمان نے سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ہمارے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھی دعا کی جس پر شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت کی جانب سے فوری توجہ کی ضرورت ہے

  • بھارت میں کرونا وائرس کے 4 مزید مریض سامنے آ گئے

    بھارت میں کرونا وائرس کے 4 مزید مریض سامنے آ گئے

    بھارت میں کرونا وائرس کے 4 مزید مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں‌ کرونا وائرس کے چار مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مودی سرکار نے تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینماز، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا ہے ،طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں،

    بھارت میں کرونا کے نئے مریض کیرالہ ، اڈیشہ، جموں کشمیر اور لداخ میں سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی مذہبی، سیاسی تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، دہلی میں نائٹ کلب ،تعلیمی ادارے سب بند رہیں گے، شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کیجریوال نے دہلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی اگر کسی کی طے ہے تو اسے موخر کر دیں یا کم لوگوں کے ساتھ کریں، اگر پچاس یا زیادہ لوگ جمع ہوئے تو کاروائی ہو گی.

    کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

    بھارت میں ریلوے حکام نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں، محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں سے کمبل ہٹانے کے اقدامات جاری کر دیئے اور کہا گیا کہ ہر سفر کے بعد کمبل کو دھلوایا جائے،اے سی کوچز میں نئے کمبل دیئے جائیں

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

    بھارت میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہہ کیسز ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں،بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ بارڈر بند کر دیاہے، مودی سرکار نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لئے 4 لاکھ لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے

  • باکسر عامر خان نے  پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور دنیابھر کے 160 سے زائد ممالک تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز سامنے آئے سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ یا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

  • کرونا وائرس،پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کے لئے حکمنامہ جاری کر دیا

    کرونا وائرس،پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کے لئے حکمنامہ جاری کر دیا

    کرونا وائرس،پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کے لئے حکمنامہ جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عالمی اداروں نے اپنے ملازمین کودفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دےدیا.

    اسلام آبادمیں ورلڈبینک کےعملے کوگھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،اقوام متحدہ کے ادارے یواین ڈی پی نے بھی ملازمین کودفتر آنے سے روک دیا اور کہا کہ تاحکم ثانی گھروں سےکام کریں

    اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں نے بھی اپنے پاکستانی ملازمین کو دفاتر میں آنے سے روک دیا،

    واضح رہے کہ اکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز سامنے آئے سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ یا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

     

  • کرونا وائرس،امریکہ ایران سے پابندیاں اٹھائے، چین نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس،امریکہ ایران سے پابندیاں اٹھائے، چین نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس،امریکہ ایران سے پابندیاں اٹھائے، چین نے بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کرونا سے نمٹنے کے لئے ایران کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے.

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ان مشکل اوقات اور عالمی بحران میں ایرانیوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا جائے اور ایرانی عوام کے خلاف امریکی ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں

    ایران میں گزشتی 24 گھنٹوں میں 129 افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،ایران میں کرونا وائرس کے 15 ہزار کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کی سکریننگ کی گئی،جن میں سے 73 ہزار 435 افراد میں کرونا وائرس کی بیماری کی علامات موجود تھیں۔ جن پر مزید ٹیسٹ کئے گئے تو ایران میں کرونا کے 14 ہزار 991 مریض سامنے آئے،جن میں سے 853 جان کی بازی ہار گئے

    ایران کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے 4996 مریض صحتیاب ہو کر گھروں‌کو بھی لوٹ گئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 1053 مریض سامنے آئے،جبکہ 129 کی وفات ہوئی

  • تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید مشکلات کا شکار، حکومت ان کا خیال کرے

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وجہ سے جو افراد ان اداروں سے معاشی طور پر وابستہ ہیں اور ڈیلی ویجز کے طور پر اپنا معاشی سرکل چلائے ہوئے ہیں.شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں.تعلیمی اداروں میں جو افراد کینٹین وغیرہ چلاتےتھے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا رزق کماتے تھے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں . ان میں سے بعض کی حالت تو ایسی ہے کہ ان کا چولہا بھی نہیں جل رہا اور وہ قرض لینے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں.

    حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایسے افراد کے لیے لازمی طور پر کوئی لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ متاثرین اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکیں اور اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں.واضح‌رہے کہ اگر ان کا حل نہ نکالا گیا تو ایسے لوگ پھر جرائم اور ڈگیتیاں کرنے پر مجبور ہوں گے.
    ایسے حالات کی بہترین مثال یہ ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے ان لوگوں کے لیے سرکاری خرچے کا بندوبست کیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں.حکومت پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تا مشکل کی گھڑی میں ایسے افراد بے یارو مددگار نہ رہیں.

  • کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    کرونا وائرس سے خطرہ، خیبر پی کے میں نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل

    باغی ٹی وی :کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدام براہ راست منبر ومحراب کو بھی متاثر کرنے لگے .محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یہ اپیل نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کی گئی ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رش کے باعث علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل ہے کہ وہ نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرائیں۔

    ہدایات پرمبنی جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز ہال کے بجائے صحن یا برآمدے میں ادا کی جائے۔ محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے دوران صفوں میں مناسب فاصلہ رکھا جائے۔محکمہ اوقات کے مطابق بچے اور بزرگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں لہذا ان کی مساجد میں آمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

    نمازجمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام گھروں میں کیا جائے۔علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی و ستھرائی کی تلقین کرتے ہوئے صابن سے ہاتھ منہ دھونے کی بھی ترغیب دیں۔
    ترکی: مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.