Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، جنوبی افریقہ میں قومی آفت قرار، حفاظتی انتظامات سخت، پروازیں معطل، سکولز بند

    کرونا وائرس، جنوبی افریقہ میں قومی آفت قرار، حفاظتی انتظامات سخت، پروازیں معطل، سکولز بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر نے کورونا وائرس کو قومی آفت قرار دے دیا،

    جنوبی افریقہ میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،جنوبی افریقہ نے اٹلی ،جرمنی ،چین ،امریکا آنے جانے والی پروازیں معطل کردیں،جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے 61 کیسز سامنے آئے ہیں ،کینیا اور گھانا نے متاثرہ ملکوں سے سفری رابطہ منقطع کردیا

    کینیا اور گھانا نے اسکول اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا،نمیبیا نے ایک ماہ کیلئےاسکول بند،تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا،تنزانیہ نے بھارت کے لئے اپنی پروازیں روک دیں،

    کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاطینی امریکی ملکوں کےاقدامات بھی سامنے آئے ہیں،وینزویلا کی 7 ریاستیں قرنطینے میں تبدیل ،تمام سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں،وینزویلا میں اسکول، یونیورسٹیاں بند، کھیلوں کے ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے،پرو اور ایل سلواڈور میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی،ارجنٹینا اور چلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام اسکول بند کر دیئے گئے،برازیل اور میکسیکو نے تمام فٹ بال میچز منسوخ کردیے لاطینی امریکی ملکوں میں کورونا وائرس کے 550 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے.

  • کرونا وائرس،ٹرمپ کے بعد امریکی سینیٹر نے کروایا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    کرونا وائرس،ٹرمپ کے بعد امریکی سینیٹر نے کروایا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    کرونا وائرس،ٹرمپ کے بعد امریکی سینیٹر نے کروایا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے امریکی بھی محفوظ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں تو کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، امریکی امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے

    گزشتہ روز امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بخار ،کھانسی ہونے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا،لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ اب میں کام پر دوبارہ جانے کے لیے تیار ہوں،

    دوسری جانب امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو چکی ہے،جبکہ 3 ہزار 782 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی 15 سے ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے برطانیہ اورآئرلینڈ پر بھی سفری پابندیاں لگادی ہیں،

    سفری پابندیوں کے حوالہ سے امریکی فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے،امریکہ یورپی ممالک پرپہلے ہی سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے ،برطانیہ پر پابندی کا اطلاق منگل سے ہو گا،امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے دائرے کو برطانیہ اور آئرلینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے۔برطانیہ اور آئرلینڈ میں مقیم امریکی شہری گھر واپس آ سکتے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.

  • کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا

    کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا

    کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے

    لاہور میں معروف پیکجز مال کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، پیکجز مال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کرین گے، بخار چیک کرنے والی مشیینیں لگائیں گے، ملازمین کی ٹریول ہسٹری چیک کریں گے، پیکجز مال نے آنے والے گاہکوں کو بھی کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں .پیکجز مال عام روٹین کے مطابق کھلا رہے گا تا ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ، اس ضمن میں پیکجز مال کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ شہری ہاتھ دھوئیں ، بخار، کھانسی کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں، ملازمین کو بھی بچاؤ کے لئے ماسک اور دستانے دیئے جائیں گے.

    قبل ازیں دو روز قبل اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیکجز مال میں سینما گھر کو سیل کر دیا.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے سلسلے میں سینما گھروں کو 03 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں.

  • کرونا وائرس،تفتان بارڈ پر زائرین کے ٹیسٹ منفی،سکھر میں تشخیص ہو گئی،سندھ حکومت کے خدشات درست ثابت

    کرونا وائرس،تفتان بارڈ پر زائرین کے ٹیسٹ منفی،سکھر میں تشخیص ہو گئی،سندھ حکومت کے خدشات درست ثابت

    کرونا وائرس،تفتان بارڈ پر زائرین کے ٹیسٹ منفی،سکھر میں تشخیص ہو گئی،سندھ حکومت کے خدشات درست ثابت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 76ہوگئی ہے

    گزشتہ روز تک سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد35تھی،ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قرنطینہ کے انتظامات سے مطمئن نہیں تھے،110زائرین کے ٹیسٹ لیے تھے50مثبت آئے ہیں،کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے،عوام سے درخواست ہے اس وبا کو سنجیدگی سے لیں،ہمیں ذمہ داری شہری کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دفعہ 144نافذ ہے،شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے،عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں،وفاقی،صوبائی حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،80رکنی میڈیکل ٹیم کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ہے،عام شہری کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں،

    دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے جو نئے مریض سامنے آئے ہیں ان کے تفتان بارڈر پر ٹیسٹ کئے گئے تھے جہاں پر ان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے ، بعد ازاں سندھ حکومت نے زائرین کو سکھر منتقل کیا اور وہاں ٹیسٹ کئے تو ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی.

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ حکومت نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ تفتان بارڈر پر کرونا وائرس کے کے حوالہ سے سہولیات ناکافی ہیں، اسی بنیاد پر زائرین کو سکھر منتقل کیا گیا تھا،

    دوسری جانب کراچی میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے پرائیویٹ لیبارٹریز نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، سندھ حکومت اقدامات تو کر رہی ہے لیکن عوام کو پرائیویٹ لیبارٹیرز میں مہنگے داموں پر ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،

  • کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی

    سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے.تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے, پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

  • کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب

    کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاطتی اقدامات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، اجلاس آج 11 بجے ہو گا جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول ،فضائئہ چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف و دیگر بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم کو اب تک کے حفاظتی اقدامات پر بربریفنگ دی جائے گی

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ،اعلامیہ کے مطابق کرتارپورراہداری پاکستانیوں کیلئےبند،بھارتی یاتری آسکیں گے،کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوں گی،تینوں ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی،کوروناوائرس کے معاملے پرقومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،معاون خصوص صحت کمیٹی کے سربراہ،صوبائی اورملٹری اسٹیک ہولڈرزممبران ہوں گے، کوآرڈی نیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانٹیرکرےگی کوروناوائرس پراین ڈی ایم اےآپریشنل کام کرے گا،این ڈی ایم اے صوبوں اوراضلاع کےساتھ وباسےنمٹنےمیں رابطہ رکھے گا

    اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3ہفتوں کیلئےسرکاری اورنجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے،ا2ہفتوں کیلئے مغربی بارڈرانسانی اورکمرشل مقاصد کیلئے بندرہےگا،تمام عوامی اجتماعات کوفوری طور پر بند کیا جائےگا،شادی ہالزاورسینیمازدوہفتوں کے لیے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا.بڑی کانفرنسزبھی نہیں ہوں گی،پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے

    اعلامیہ کے مطابق مذہبی اجتماعات سےمتعلق وزیرمذہبی اموراورچیئرمین نظریاتی کونسل علماسےمشاورت کریں گے،تین ہفتوں تک جیلوں میں موجودقیدیوں سےملنےکی اجازت نہیں ہوگی،چیف جسٹس صاحبان سے3ہفتوں کیلئےسماعتیں نہ کرنے کی درخواست کی جائےگی

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں لاہور میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی شامل ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 2 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے

    لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

  • بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،تعداد 107 ہو گئی

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،تعداد 107 ہو گئی

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،تعداد 107 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 107 ہو گئی جبکہ بھارت میں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    بھارت وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں 12 نئے مریض سامنے آئے ہیں، کرناٹک، دہلی میں کرونا کے مریض ہلاک ہوئے ہیں، دہلی میں کرونا وائرس کے 7 مریض ہیں، اترپردیش میں 11 اور مہاراشٹر میں کرونا وائرس کے 32 مریض ہیں،

    بھارتی وزرات صحت کے مطابق لداخ میں تین اور جموں میں دو کرونا وائرس کے مریض ہیں،۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے تین مریض ہیں ۔ راجستھان میں دو ‘ ٹاملناڈو ‘ آندھرا پردیش اور پنجاب میں ایک ایک مریض ہے ۔ کیرالا میں تین مریض ہیں

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں 17 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جن میں 16 اطالوی سیاح اور کنیڈا کا ایک شہری بھی شامل ہے ۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

    بھارت میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مشتبہہ کیسز ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں،بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ بارڈر بند کر دیاہے، مودی سرکار نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لئے 4 لاکھ لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے.

  • پاکستان میں کتنی لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود؟

    پاکستان میں کتنی لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود؟

    پاکستان میں کتنی لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاکی زیرصدارت کور گروپ کااجلاس ہوا

    اجلاس میں این آئی ایچ کےایگزیکٹوڈائریکٹراور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں،14لیبارٹریزمیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں،حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں لاہور میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی شامل ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 2 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے

    لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

  • کرونا وائرس، سرکاری ملازمین کے لئے نیا حکم نامہ آ گیا

    کرونا وائرس، سرکاری ملازمین کے لئے نیا حکم نامہ آ گیا

    کرونا وائرس، سرکاری ملازمین کے لئے نیا حکم نامہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آنے سے روک دیا گیا

    سعودی عرب کی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرکاری ملازمین کو 16 روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ فیصلہ صحت، سیکیورٹی اور فوج میں خدمات انجام دینے والے افراد پر لاگو نہیں ہوگا

    حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپر ماکیٹس حکام ملازمین کو دستانے اور ماسک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور ٹرالیوں پر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کریں۔

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاطت کے پیش نظر عوامی اجتماعات، تقریبا ت پر پابندی لگائی ہے، شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو سکتے  ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے.

    دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے

  • کرونا وائرس :فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی،اطلاعات کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس کی وجہ ہلاکتوں میں بڑی تیزی آرہی ہے

    ذرائع کے مطابق آج فرانس میں کرونا وائرس کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق فرانس میں کرونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے

    ادھر حکام کے مطابق فرانس نے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے