Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے

    اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے

    اٹلی :اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 809 ہوگئی ہے۔

    اٹلی کا علاقہ لومبارڈے اور میلان وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں1500 کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

    خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔

    دوسری جانب اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسپین میں 96 نئی ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپین اٹلی کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے والا یورپ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔اسپین میں لاک ڈاون کا اطلاق آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے شروع ہوا ہے جو کہ آئندہ 15 روز تک جاری رہے گا۔

  • لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہور:لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے،اطلاعات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر شہر کے مرکزی چوک چوراہوں میں ہینڈ واشر کیمپس لگا دئیے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر کے چوک چوراہوں میں ہینڈ واش کے لیے واٹر ٹینک اور ہینڈ واشر سینی ٹائزر کیمپس لگا دئیے گئے۔

    ٹاؤن ہال، استنبول چوک، انارکلی چوک، جی پی او چوک، ہائی کورٹ چوک، ریگل چوک، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، لبرٹی مارکیٹ، لاری اڈا سمیت دیگر پبلک پوائنٹس پر ہینڈ واشر کیمپس فنکشنل کردیئے گئے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے کیپمس لگائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک شہر کے زیادہ تر پبلک مقامات پر ایسے کیمپس لگائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا ایم سی ایل شہریوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کیمپس لگائے تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے۔

  • جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی

    جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی

    اسلام آباد:جب ساری دنیا نے چین سے منہ موڑ لیا توصدر مملکت نے چین جانے کا اعلان کرکے دوستی کا حق اداکردیا،چینی عوام بھی خوش ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 16 مارچ اور 17 مارچ کو چین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی چین جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران کئی شعبوں پر مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘چینی حکام اور عوام کی کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور محدود کرنے کی کوشش کے بعد صدر مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا واحد مقصد چینی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور یک جہتی کا اظہار ہے’۔

    مزید کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے تاریخی تعلق اور تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی تعلقات، خطے اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔

    خیال رہے کہ چین میں گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے بعد کئی دنوں تک پاکستان اور چین کے درمیان فضائی رابطہ معطل کردیا گیا تھا تاہم چین میں کئی پاکستانی پھنسے ہوئے تھے جو بعد ازاں واپس آئے۔

  • کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں،اجتماعات، اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی

    کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں،اجتماعات، اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی

    کراچی :کورونا کا خوف: کورونا کا خوف:سندھ بھرمیں مجالس،عرس،شادیاں ، اجتماع،اورپبلک مقامات پرلوگوں کے اکھٹے ہونے پرپابندی عائد کردی ،اطلاعات کےمطابق کمشنرکراچی نے ایک حکم کے تحت صوبے میں اجتماعات پرپابندی عائد کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت 5 اپریل تک کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں ہوسکے گا، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صوبے میں کوئی مجلس ، عرس ،جلسہ ، اجتماع ،شادی اورایسے ہی دیگرتقریبات پرپابندی عائد ہوگی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی سندھ میں عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارات بند کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر درگارہ عبداللہ شاہ غازی، درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر اور درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو تین ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے بتایا کہ حیدرآباد اور کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام مزارات اور درگاہوں کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 78 مزارات ہیں جنہیں تین ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

    مزارات کورونا وائرس کے خدشات اور احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کیے ہیں گئے ہیں تاہم محکمہ اوقاف کے ملازمین دھمال، شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی اور راگ کو جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب صوبے کے تمام شادی ہالز کو بھی سختی سے بند کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ گلیوں میں شامیانے لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

  • آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

    آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: آخرسنی ہی گئی : چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو امداد بھیجنے کا فیصلہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو بھیجا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ چین مین پاکستانی طلبہ کے والدین کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔ اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس کی تیاری میں کامیابی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہارطالب علموں‌نے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کٹ کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

     

    https://login.baaghitv.com/saarc-conference-dr-zafar-mirza-spoke-for-kashmir/

    نسٹ کے فیس بک پیج کے مطابق یونیورسٹی کے عطا الرحمن اسکول آف اپلائیڈ بائیو سائنز (اے ایس اے بی) نے مالیکیولر ڈائیگنوسٹک ایسیز کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جو کووڈ کی تشخیص کرنے میں مددگار ہے۔

    یہ کامیابی چین کے ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی، جرمنی کے ڈی زی آئی ایف، امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی اور آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کے تعاون سے حاصل کی گئی۔
    کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے نسٹ کی تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹس کی لاگت درآمدی کٹس کے مقابلے میں ایک چوتھائی کم ہوگی۔

    یونیورسٹی کے مطابق ان کٹس کی تیاری اس وقت ہوئی ہے جب دنیا میں نوول کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی رفتار ایسی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ سائنسدان اور محققین اس ناقابل علاج مرض کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    نسٹ کے مطابق ان کٹس میں روایتی اور رئیل ٹائم پولیمر چین ری ایکشن (پی سی آر) طریقہ کار شامل ہے، جن کی مدد سے موثر طریقے سے مریضوں کے نمونوں اور لیبارٹری کنٹرولز کو ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

  • سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کےدوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا،مودی دیکھتا رہ گیا

    سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کےدوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا،مودی دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: “سارک کانفرنس میں‌کرونا پرگفتگو کے دوران کشمیریوں کا ذکرکرکے ڈاکٹرظفرمرزا نے سفارت کاری کا حق ادا کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔

    https://www.youtube.com/watch?v=e4qtbnjfQAw

    وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے لاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر روک ٹوک امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اطلاعات کی ترسیل ناگزیر ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مواصلاتی لاک ڈاون ختم کرے اور اطلاعات کی ترسیل پر پابندیاں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے امداد فراہم کی جائے ۔

    ڈاکٹرظفر مرزا کاکہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ،ڈبلیو ایچ او کی 4نکات پر مشتمل ایڈوائرس کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر ذریعہ ہے اور پاکستان اس ضمن میں اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارک کل انسانیت کا پانچواں حصہ ہے ،سارک ممالک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں،سارک ممالک میں دنیا کے میگا سٹی موجود ہیں اور پاکستان کو سارک ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے پر تشویش ہے

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر کوششوں کے لیے سارک سیکریٹریٹ کو بااختیار بنانے اور مینڈیٹ دینے پر زور دیا۔سارک ممالک کے حوالے سے اپنی تجاویز میں انہوں نے کہا کہ ‘خطے میں سفری حوالے سے اسکریننگ کی جائے، چین کی مؤثر کوششوں سے سیکھنے کے لیے سارک آبزر ور اسٹیٹ کا ایک طریقہ کار مرتب کیا جائے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارک سیکریٹریٹ کوڈیٹا کے تبادلےکا بھی مینڈیٹ دیاجائے اور خطے میں ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے تاکہ یہ وائرس پھیل نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کی جانب سے سارک وزرائے صحت کانفرنس کی دی گئی تجویز پر فوری عمل کرنا چاہیے’۔

    کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وائرس کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کیےہیں کیونکہ پر سکون اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی مدد سے اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان نے مغربی سرحد 3ہفتوں کے لیے بند کر دی ہے اور کیسز کو محدود کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 13 مارچ کو پہلی مرتبہ ہماری قومی سلامتی کمیٹی نے صحت کے معاملات پر طریقہ کار طے کرنے کے لیے اجلاس منعقد کیا اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ‘ہماری پالیسی کے 4 بنیادی پہلو ہیں جن میں پہلا گورننس اور مالیات، دوسرا بچاؤ کی تدابیر، تیسرا کیسز میں کمی اور چوتھا قدم آگاہی شامل ہے’۔قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر بین الرابطے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاملات پر وزیراعظم عمران خان براہ راست نظر رکھے ہوئے ہیں، 3ہفتوں کے لیےک تمام تعلیمی ادارے بند، بین الاقوامی پروازیں 3 ایئرپورٹس تک محدود اور تمام بڑے اجتماعات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سارک ممالک میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال شامل ہیں، ویڈیو کانفرنس میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

    چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں شروع ہونے والا نیا کووڈ-19 کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    چین کے بعد کورونا وائرس نے ابتدائی طور پر جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک کو متاثر کیا اور وہاں مختصر عرصے میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی مگر پھر کورونا وائرس نے اپنی رفتار مزید بڑھائی اور یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کو اپنا نیا مرکز بنایا۔

    کورونا وائرس کے مریضوں میں محض آخری 2 دن میں ہی 30 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں دیکھا گیا، جہاں صرف اسپین میں ہی ایک دن میں 1500 کیسز ریکارڈ کیے گیے۔

  • دنیا میں‌ کرونا مریض کا پہلا انٹریو، کرونامتاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومت کیا کررہی ہے،اہم انکشاف کردیا

    دنیا میں‌ کرونا مریض کا پہلا انٹریو، کرونامتاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومت کیا کررہی ہے،اہم انکشاف کردیا

    لاہور: کرونا وائرس سے متاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومتی اقدامات کی قلعی بھی کھول دی ،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کے پہلے مریض سلمان نے پاکستان کے معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمشبرلقمان سے گفتگوکرکے کرونا کی دردبھری ساری کہانی سناکرسب کوحیران کردیا ،

     

    باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے پہلے کرونا کے مریض سلمان نے آج معروف صحافی سے گفتگوکرکے اوراپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کی روداد سناتے ہوئے رونگٹے کھڑے کردیئے

    معروف صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سلمان نے انکشاف کیا کہ اس کو کرونا کسی دوسرے ملک سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کےبڑےشہرکے بڑے علاقے ڈیفنس سے ہوا ہے،

    سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان سے انگلینڈ جاتے وقت ہی یہ علامات محسوس ہونے لگی تھیں ، سلمان کے مطابق وہ یکم مارچ کو جب وہ یوکے کے لیے روانہ ہوا تو مجھے فلو اوربخار کی شکایت تھی

    سلمان نے مبشرلقمان کو بتایا کہ مجھے جب وہ واپس پاکستان پہنچے تو10 مارچ کو لاہورایئرپورٹ پر ماہرین سے درخواست کی کہ مجھے تکلیف محسوس ہورہی ہے ، اس دوران کرونا چیک کرنے والے آلے کے ساتھ مجھے چیک کیا اورمجھے بتایا گیا کہ آپ کوکرونا نہیں ہے، آپ بالکل ٹھیک ہیں‌

    سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چونکہ میں نے برطانیہ میں بھی ٹیسٹ سیمپل دیئے ہوئے تھے تواس ٹیسٹ سیمپل میں کرونا کے وائرس کی تشخیص کی تو مجھے حکومت کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف کی طرف سے فون کال موصول ہوئی کہ آپ کو کرونا وائرس کی شکایت ہے آپ کی رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے، ہم آپ کے پاس آرہے ہیں‌

    سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ایڈیشنل سیکرٹری صاحب اپنے ساتھ پولیس کی 3-4 گاڑیاں لے آئے تھے ، بڑا ہی عجیب منظرتھا ایسے محسوس ہورہا تھا کہ شاید میں‌مجرم ہوں‌ ،

    سلمان کہتے ہیں‌کہ میں‌نے ڈاکٹرعاصم سے کہا کہ مجھے میوہسپتال نہ لیکرجائیں وہاں کی حالت اچھی نہیں ہے ، مجھے سروس ہسپتال لے جائیں‌لیکن وہ مجھے پھرمیوہسپتال لے گئے ، اورپھرجو حالت میں نے میو ہسپتال دیکھی وہ بڑی خراب ہے، صفائی کا کوئی انتظآم نہیں ، پہلے دن ایڈمٹ ہوا تو 24 گھنٹے بعد میرا بخارچیک کیا گیا ،

    پینے کے لیے صاف پانی پانی ، گورنمنٹ کے ہسپتال میں پینے کے لیے پانی بھی پیسوں‌سے لینا پڑتا ہے ، بیڈشیٹ کی حالت بہت خراب ہے ، وارڈ میں کسی جگہ خون پڑا ہے توکہیں اوربھی بہت سی غلاظتیں‌ہیں‌،

    سلمان نے انکشاف کیا کہ واشروم میں جانے کودل نہیں کرتا بہت گندی حالت ہے ، وہ ناقابل بیان بھی ہے اورتکلیف دہ بھی ، سلمان نے کہا کہ اسے ڈر ہے کہ کہیں‌وہ ہسپتال میں آکرمزید بیمار نہ ہوجائیں‌

    سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان کے سوال پرجواب دیا کہ اس کے گھروالے بھی الحمد للہ سب خیریت سے ہیں، اس موقع پر مبشرلقمان نے سلمان کے لیے دعائے صحت اورنیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت عطا فرمائے

    معروف صحافی مبشرلقمان نے اس موقع جہاں سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا وہاں حکومت پنجاب کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا اورکہا کہ اللہ کرے ہمارے ہسپتالوں کی صورت حال بھی بہتر ہو

  • کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،فوری ہسپتال پہنچادیئے گئے

    کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،فوری ہسپتال پہنچادیئے گئے

    لاہور: کوروناوائرس، سعودی عرب سے آنیوالے 3مسافرمشتبہ قرار،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، ایئرپورٹ پرمسافروں کی سکریننگ کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3مسافرمشتبہ قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا اب156 ممالک میں پھیل چکا ہے،جس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3000 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں، اٹلی میں ایک ہی روز میں 133افراد جان سے گئے، خطرناک وائرس لاہور بھی پہنچ گیا۔

    شہر میں پہلا کیس سامنے آنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نےسٹی فورٹی ٹو کی خبر کی تصدیق کردی، 54 سالہ مریض میو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض گزشتہ شب سے ہسپتال میں داخل تھا, کورونا وائرس کا پہلا مریض 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس لوٹا تھا,

    54 سالہ مریض کو گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا, مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو نیگیٹو آئے۔

    علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنےوالے 3مسافر کومشتبہ قراردیا گیا ہے،مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے740سے جدہ سے لاہور پہنچے تھے،جدید تھرمو سکینر سےسکریننگ پر مسافروں میں تیز بخار فلو کی شکایت پائی گئیتینوں مسافروں کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا،ابتدائی طبی معائنے کےبعدمسافروں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • تدبیراں دے چارے نئیں‌چلدے،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا 156 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار،دنیا بے بس ہوگئی

    تدبیراں دے چارے نئیں‌چلدے،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا 156 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار،دنیا بے بس ہوگئی

    اسلام آباد:تدبیراں دے چارے نئہیں‌چلدے ،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا وائرس 156 سے زائد ممالک تک پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی،دنیا بے بس ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں شروع ہونے والا نیا کووڈ 19 کورونا وائرس 15 مارچ کی شام تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا تھا اور اس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر کرلیے تھے۔

    چینی اخبار نے 14 مارچ کو بتایا تھا کہ اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی گئی تھی تاہم چینی حکام کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہاں کچھ لوگ نومبر میں بھی اس مرض میں مبتلا تھے مگر ان کی تشخیص نہیں ہو پائے تھی اور بعد ازاں حکام کو احساس ہوا کہ نومبر میں ہسپتالوں کے چکر لگانے والے افراد بھی دراصل کورونا کے شکار تھے۔

    دسمبر 2019 کے وسط تک چین کو اپنی لپیٹ میں لیا اور فروری کے آخر تک یہ وائرس وہاں سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچا۔چین کے بعد جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک کو متاثر کیا اور وہاں کچھ ہی عرصے میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی مگر پھر کورونا وائرس نے اپنی رفتار بڑھائی اور اس وائرس نے یورپ اور امریکا کو اپنا نیا مرکز بنایا۔

    گزشتہ برس روز میں کورونا وائرس پچھلے تین ماہ کے مقابلے تیزی سے پھیلا ہے اور اس وقت تک دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 400 تک جا پہنچی ہے جب کہ فروری کے اختتام تک اس مرض کے شکار افراد کی تعداد 90 ہزار تک تھی جس میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے تھا۔

    اب حیران کن طور کورونا وائرس کے کیسز چین کے بجائے یورپ، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سامنے آ رہے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے نئے کیسز سب سے زیادہ یورپ میں ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں میں محض آخری 2 دن میں ہی 30 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں دیکھا گیا، جہاں صرف اسپین میں ہی ایک دن میں 1500 کیسز ریکارڈ کیے گیے۔