Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌

    بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌

    نئی دہلی :بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کوواپس ملک لانے کے لیے ہنگامی پروازیں شروع کردیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق بھارت نے اٹلی میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں‌کو ہنگامی طورپرواپس لانے کےلیے ہنگامی پروازیں شروع کردی ہیں‌

    بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق 220 مسافروں کوکرونا سے بچانے کےلیے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سلسے میں ایئرانڈیا نے آج شام سے پروازوں کا یہ سلسلہ شروع کیا ہے

    یادرہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں پڑے پیمانے پرہلاکتیں ہورہی ہیں ایک اطلاعات کےمطابق چین کےبعد اٹلی وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں‌

  • نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، چین میں نئی تحقیق آگئی

    نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، چین میں نئی تحقیق آگئی

    بیجنگ :نئے کورونا وائرس سے ہلاکت 18 دن میں ہوسکتی ہے، نئی تحقیق آگئی ،اطلاعات کےمطابق نئے نوول کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت اوسطاً 18.5 دن میں واقع ہوسکتی ہے۔

    چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ووہان کے جن ین تان ہسپتال اور ووہان پولمونری ہسپتال میں 29 دسمبر 2019 سے 31 جنوری 2020 تک داخل ہونے والے 191 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔یہ پہلی تحقیق ہے جس میں سنگین علامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    چین میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں یکم فروری تک ایسے مریضوں کو داخل کیا گیا تھا جن میں کووڈ 19 کی علامات کی شدت بہت زیادہ تھی اور اس عرصے کے دوران 137 ڈسچارج جبکہ 54 ہلاک ہوگئے تھے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈسچارج ہونے کے وقت کا اوسط دورانیہ 22 دن تھا جبکہ موت کا اوسط دورانیہ 18.5 دن تھا۔

    ریکور کرنے والے افراد میں بخار کا اوسط دورانیہ 12 دن کے قریب تھا جو کہ ہلاک ہونے والوں میں بھی اتنا ہی تھا، مگر صحت مند ہونے والوں میں 50 فیصد کے قریب افراد کو ہی کھانسی کی شکایت ہوتی ہے جبکہ سانس لینے میں مشکل کی شکایت 13 دن کے بعد کم ہونے لگتی ہے۔جہاں تک اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق ہے، ان میں عفونت کا آغاز 9ویں دن شروع ہوجاتا ہے جبکہ گردے یا دل کی شدید انجری 15ویں دن تک ہوسکتی ہے۔

    محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ جو مریض بچ جاتے ہیں، وہ وائرس کو 37 دن تک کسی صحت مند افراد میں منتقل کر سکتے ہیں، یہ دورانیہ سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

    چین کے چائنا۔ جاپان فرینڈشپ ہسپتال اور کیپیٹل میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر بن کاﺅ نے بتایا کہ وائرس کے جھڑنے کے دورانیے میں اضافے کو ہماری تحقیق کے دوران دیکھا گیا جو مصدقہ کیسز میں الگ رکھنے کی احتیاطی تدابیر اور اینٹی وائرل علاج کے حوالے سے رہنمائی میں اہم اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘مریضوں کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دینے سے قبل کووڈ 19 کے نیگیٹو ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جانے چاہیے’۔

    دنیا بھر میں 114 ممالک کے لگ بھگ سوا لاکھ افراد اب تک اس نئے کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 4 ہزار 600 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی

    نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی

    نیویارک :نیویارک میں کرونا سے پہلے شخص کی موت ،باغی ٹی وی کےمطابق امریکہ کے مرکزی شہرنیویارک میں‌کرونا وائرس سے پہلے شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ، اطلاعات کےمطابق امریکہ میں‌کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے واشنگٹن بھی ہل کررہ گیا ہے

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق نیویارک شہر میں 82 سالہ شخص کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس کا علاج معالجہ جاری تھا مگربارآورنہ ہوسکا ،اس شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گورنرنے کہا ہےکہ مذکورہ شخص کو کرونا وائرس ہوا تھا

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس شخص کو حفاظتی اقدامات میں رکھا ہوا تھا اوراس پرامریکی حکام نے علاج کی کوئی کسر نہیں‌ چھوڑ رکھی تھی مگرپھربھی یہ جانبرنہ ہوسکا

  • کرونا الرٹ : پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی

    کرونا الرٹ : پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے خطرے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن نے سعودی سول ایوی ایشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے سعودی سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کو 72 گھنٹوں میں منزل تک پہنچانا ممکن نہیں۔ 25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔

    سول ایوی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت 5ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں، 5 ہزار پاکستانی اس وقت سعودی عرب جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

    خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو اپنی اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے 72 گھنٹے ناکافی ہیں، مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فلائٹ سروس 25مارچ تک بحال رکھنے کی مہلت دی جائے۔

  • حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

    حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

    لاہور:حد ہوگئی دنیا کی : سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب، 40 ہزار والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار میں فروخت،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے کو ہے، سعودی ائیر لائن کی ٹکٹیں نایاب ہو گئیں، دفتر کے باہر لمبی قطاریں ہیں، مسافر کہتے ہیں 40 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی ٹکٹ 2لاکھ 80ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے، سعودی عرب سے چھٹیوں پر پاکستان آئے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے واپسی کے لیے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈلائن آج رات 12بجے ختم ہو جائے گی جبکہ اقامہ ہولڈرز واپسی کی ٹکٹ لینے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں

    مسافروں کی سعودی ائیرلائن کے دفتر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کے پاس ٹکٹ موجود نہیں جبکہ 40 ہزار روپے والا ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار روپے تک پہنچ چکا۔

    مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان تعاون کررہی ہے نہ سعودی ائیر لائن کے پاس فلائٹ کے لئے طیارے موجود ہیں، ٹکٹ کی کنفرمیشن نہیں کی جا رہی، بروقت سعودی عرب نہ پہنچے تو روزگار چھن جائے گا۔مسافروں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ دہرایا کہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا

    وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:وزیراعلیٰ بزدار نے کرونا کی وجہ سے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھرمیں‌ کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں‌کی سزائیں‌ معاف کرنے کا اعلان کرکے قیدیوں‌کو خوش کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قیدیوں کیلئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ہے ، دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی،ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے

    یاد رہےکہ ملک بھرمیں‌کرونا کی وجہ سے ہنگامی صورت حال قائم ہے اوراس سے پہلے تعلیمی اداروں اوردینی اداروں میں میں بھی تعطیلات کردی گئی ہیں‌

  • لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تصدیق

    لاہور:لاہورمیں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،دبئی سے پہنچنے والی خاتون میں وائرس کی تشخیص ، ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق دبئی سے لاہور آنے والی خاتون لاہور ائر پورٹ پر چیک اپ کے دوران نزلہ زکام کے باعث پکڑی گئی ہے جس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کا شکار خاتون نے دبئی ائر پورٹ پر سفر سے قبل میڈیسن کا استعمال کیا تھا،لاہور ائرپورٹ پر پہلا غیر ملکی کرونا وائرس کا شکار مریضہ پکڑی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق یہ مریضہ دبئی سے ای کے 264 پر سفر کر کے لاہور آئی ہے، ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ادھر ایئرپورٹ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے

  • کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

    کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند

    اسلام آباد:کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر : اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کے حکم کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر میڈیکل کالجوں سمیت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں اور ووکیشنل سینٹر 3 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں نجی اور سرکاری کیئرسینٹرز، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ادھر مذہبی مدارس کی تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس کے سبب اہلسنت پاکستان کے تمام مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے زیادہ تر مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اورخوف جاری وطاری:مفتی منیب کا اہلسنت پاکستان کے مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کورونا وائرس کے سبب اہلسنت پاکستان کے تمام مدارس اور جامعات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی مجلس مشاورت ہوئی جس میں کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔مفتی منیب الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پاکستان بھر میں مدارس و جامعاتِ اہلسنت 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ تنظیم المدارس نے وفاقی حکومت کے احکامات کے نیتجے میں مدارس بند کرنےکا فیصلہ کیا، حالات بہتر ہونے کی صورت میں فیصلے پر نظرثانی کی جا سکے گی۔مرکزی صدر تنظیم المدارس نے کہا کہ غیر ملکی و ملکی طلبہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اقامت جاری رکھ سکتے ہیں۔

  • کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کیلئے 240 ملین روپے کی رقم جاری کر دی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم محکمہ صحت کو دی گئی ہے،کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی آلات خرید لیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹاف کو ٹریننگ کرا دی گئی ہے، اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کردیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ہے انہی کی سہولت کے لیے استعمال ہوگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب علاقوں میں جائیں اور حفاظتی اقدامات کریں. پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں، شہر کے مختلف پارکوں میں شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کے لئے پانی کا انتظام کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا ابھی تک ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، مشتبہ مریض سامنے آنے پر ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور کلئر قرار دے دیا گیا.