Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس،سندھ حکومت نے کیا پہلی مرتبہ غیر معمولی اور سب سے بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس،سندھ حکومت نے کیا پہلی مرتبہ غیر معمولی اور سب سے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ غیر معمولی اور سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

    سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کا اطلاق کر دیا گیا گیا تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات تفویض کر دیئے گئے،مروجہ ایکٹ کے تحت وبائی مرض کے شکار افراد کو کسی بھی جگہ سرگرمی سے محدود کیاجائے،سندھ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا.

    یکٹ کے تحت کسی بھی فرد کا حکومتی ٹیم ٹیسٹ،اسکریننگ کرسکے گی ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا۔وبائی امراض پھیلنے پر غیر معمولی اقدامات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے ۔سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز نے پابندیوں کا اطلاق شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے.

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس کا ایران پر وار جاری،24 گھنٹوں میں 85 ہلاکتیں،1289 نئے مریض

    کرونا وائرس کا ایران پر وار جاری،24 گھنٹوں میں 85 ہلاکتیں،1289 نئے مریض

    کرونا وائرس کا ایران پر وار جاری،24 گھنٹوں میں 85 ہلاکتیں،1289 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے کرونا سے ہلاکتوں کی ایران میں مجموعی تعداد 514 ہو گئی

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں اب تک 11364 افراد کرونا سے متاثر ہوئے جس میں سے 514 ہلاک ہو گئے جبکہ 3259 مریض صحت یاب ہو گئے،ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہارنپور نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1289 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک مجموعی طور 11364 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز میں سے303 کا تعلق صوبے تہران، 42 کا تعلق صوبے قم، 71 کا تعلق صوبے گیلان، 110 کا تعلق صوبے اصفہان، 6 کا تعلق صوبے البرز، 192 کا تعلق صوبے مازنداران، 48 کا تعلق صوبے مرکزی، 12 کا تعلق صوبے قزوین، 38 کا تعلق صوبے سمنان، 21 کا تعلق صوبے گلستان، 110 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 33 کا تعلق صوبے فارس، 25 کا تعلق صوبے لرستان، 97 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 15 کا تعلق صوبے خوزستان، 46 کا تعلق صوبے یزد، 20 کا تعلق صوبے زنجان، 9 کا تعلق صوبے کردستان، 15 تعلق صوبے اردبیل، 15 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 12 کا تعلق صوبے کرمان، 10 کا تعلق صوبے ہمدان، 2 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 4 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 8 کا تعلق صوبے ایلام، 25 کا تعلق صوبے مغربی آذربائیجان سے ہے.

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کورونا وائرس کی تباہ کاریاں‌ : ایران کو 60 سال بعد IMF سے قرض مانگنے پرمجبورکردیا

    ایرانی وزارت صحت کے مطابق صوبے جنوبی خراسان، صوبے چہارمحال و بختیاری، صوبے شمالی خرسان، بوشہر اور کہکیلویہ اور بویر احمد میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے.

    ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

    قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پاسداران کے 5 اراکین ہلاک ہو چکے ہیں ، پاسداران کے ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اہل کار اس وقت کرونا وائرس کے انسداد کے میدان میں کام کر رہے ہیں

    ایران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے سرکاری عہدے داران اور ذمے داران کی فہرست میں تازہ ترین نام محمد جواد ایروانی کا بھی ہے۔ ایروانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے دفتر میں اکاؤنٹس اینڈ کنٹرول کے ذمے دار ہیں۔

     

     

  • کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو سے نظریں چھپانے والو ! اللہ تعالی نے پوری دنیا پر کرفیو لگا دیا :مبشرلقمان

    کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو سے نظریں چھپانے والو ! اللہ تعالی نے پوری دنیا پر کرفیو لگا دیا :مبشرلقمان

    لاہور:کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو سے نظریں چھپانے والو ! اللہ تعالی نے پوری دنیا پر کرفیو لگا دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا والوں کے نام اپنے پیغام میں‌ کہا ہےکہ جوبویا گیا وہ آج کاٹ رہے ہیں ، کشمیر میں 7 ماہ سے کرفیولگا ہے کسی نے پرواہ تک نہ کی

    باغی ٹی وی کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مبشرلقمان نے دنیا والوں کویاد اورباورکراتے ہوئے ایک بہت بڑی بات کہی ہےکہ جب کشمیری بھارتی فوج کے مظالم میں چیخ چلا رہے تھے اوربھارتی فوج نے کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کا نیا سلسلہ شروع کیا کسی نے کشمیریوں‌پرہونے والے مظالم کی پرواہ تک نہ کی

    مبشرلقمان نے کہا کہ آج اس بے رخی اورکشمیریوں پربھارتی فوج کے ظلم بھرے کرفیوسے دنیانے نظریں چرائیں تو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کو کرفیو بنادیا ، اب تو احساس ہوا ہی ہوگا کہ کرفیوکتنا برا ہوتا ہے اورگھروں میں محصورہوجانا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 28 کیسز ہیں ، کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی ، کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی ، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کیلئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ مذہبی اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ذمہ داری وزیر مذہبی امور کو دی گئی ہے، ملک میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے بند کیے جارہے ہیں، ملک میں اسکول ابھی تین ہفتوں کے لیے بند کیے جارہے ہیں، کچہریوں اور کورٹس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ سول کورٹس میں تاریخیں 3 ہفتوں کیلئے بڑھادی جائیں ، درخواست کریں گے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن کورٹ کے ججز جیلوں میں جاکر ریمانڈ اور ضمانت کے فیصلے کریں، جیلوں میں قیدیوں کے ملاقاتیوں پر تین ہفتے کےلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی تھی جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ کا ایک کیس شامل تھا تاہم اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچانک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 بتادی ہے۔کورونا وائرس کا ایک مریض کراچی سے سامنے آیا ہے جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے اور وہ 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

  • اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔امیر ترین چینی کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان

    اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔امیر ترین چینی کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان

    بیجنگ :اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔امیر ترین چینی کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق چین کے امیر ترین شخص اور ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سامنا کرنے والے ملک امریکا کے لیے امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔

    علی بابا کے شریک بانی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے لیے 10 لاکھ میڈیکل ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کریں گے۔یہ ماسکس اور کٹس جیک ما فاﺅنڈیشن کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں جیک ما کا باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ٹوئٹ کے کیپشن میں کہا گیا ‘ہم 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور 10 لاکھ ماسک عطیہ کررہے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں امریکی شہریوں کے ساتھ ہیں’۔

    جیک ما کے بیان میں لکھا تھا ‘اپنے ملک کے تجربے کے پیش نظر میں کہا سکتا ہوں کہ برق رفتار اور درست ٹیسٹنگ، طبی عملے کے تحفظ کے لیے آلات اس وائرس کی روک تھام کے لیے سب سے موثر ہیں’۔انہوں نے بیان ان الفاظ پر ختم کیا ‘اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔

    ان کا کہنا تھا ‘توقع ہے کہ ان سپلائیز سے امریکا میں کچھ لوگوں کو مدد مل سکے گی،یہ بڑی وبا انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے، آج یہ ایسا چیلنج نہیں جو سے کوئی ملک اکیلا نمٹ سکے، بلکہ ہر ایک کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اس وقت ہمیں اپنے وسائل بغیر کسی قیاس کے شیئر کرنے چاہیے اور وبا کی روک تھام کے تجربے اور اسباق کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ اس سانحے کو شکست دینے کا موقع مل سکے’۔

  • کرونا کی تباہ کاریاں ، امریکہ بھی بے بس ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا

    کرونا کی تباہ کاریاں ، امریکہ بھی بے بس ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا

    واشنگٹن :کرونا کی تباہ کاریاں ، امریکہ بھی بے بس ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق سپرپاورامریکہ بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریوں‌سے خائف اوراسی وجہ سے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے

    دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس حوالے سے ہنگامی حالات سے نبٹنے کا ایک خصوصی ایکٹ لاگوکردیا گیا ہے، ذرائع کےمطابق اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد بہت بڑی رقم کرونا وائرس سے بنٹنے کےلیے خرچ کی جائے گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وفاقی ادارہ The Federal Emergency Management Agency کی طرف سے ایمرجنسی کے اطلاق پرکام شروع ہوگیا ہے

    یاد رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسی ایکٹ کوریاست کیلی فورنیا میں نافذ کرچکے ہیں ، اس کے بعد دیگرریاستوں میں اس کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ ویسے توحکومت کی طرف سے یہ کہا جارہا ہےکہ ملک میں پہلے نزلے زکام اورفلو کے 1700سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اسی نزلے زکام کی وجہ سے 41 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں، لیکن امریکی حکام اسے کرونا وائرس نہیں قرار دے رہے ، تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ حقائق چھپا رہاہے

  • کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران اور افغانستان کے بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


    دوسری طرف کرونا وائرس وبا کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت صحت میں نیشنل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

  • ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: ایک طرف کرونا کے حملے تو دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بزرگ اور بچوں کو ہراساں جب کہ خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی۔

    قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان مدثر احمد بٹ کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور لاش بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوان کو مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، تاہم عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں نے اس جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کر دیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ اس طرح رواں ہفتے بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

  • کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد

    کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد

    لاہور:کرونا کا خوف : پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد،اطلاعات کےمطابق ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لاہور پولیس نے عملی اقدامات شروع کر دیئے،پولیس اہلکاروں کے بائیو میٹرک حاضری لگانے اور پریڈ کرنے پرپابندی عائدکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ہے،اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس نے بھی عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور جنرل پریڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنا رہے تھے ۔جنرل پریڈ میں بھی سینکڑوں اہلکار اور افسران شرکت کر رہے تھے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

  • بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ  ثابت ہونے جارہی ؟

    بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ ثابت ہونے جارہی ؟

    بل گیٹس کی برسوں پہلے کی گئی پشین گوئی کیا کورونا وائرس کی صورت سچ ثابت ہونے جارہی ؟

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے . چند سال پہلے بل گیٹس کی گئی پیشن گوئی اب درست معلوم ہوتی نظر آرہی ہے.مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے 2015 میں ٹیڈ ٹاک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھا کہ معتعدی وائرس سے 30 ملین یعنی 3 کروڑ لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے.یہ اس وقت کہا جب دنیا ایبولا کے عالمی پھیلنے سے بچ رہی تھی۔ بل گیٹس نے خبردار کیا کہ سائنس دانوں کی بین الاقوامی برادری "اگلی وبا کے لئے تیار نہیں ہے” ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ایبولا کے ساتھ ہونے والے تباہ کن نتائج سے بچ سکیں ، لیکن اگلے وئرس کا پھیلاؤ 1000 گنا زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ پانچ سال بعد ، مسٹر گیٹس کا بدترین خوف درست ہوسکتا ہے ، کیونکہ کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیلتا ہے ، جس نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور اب تک 3،204 افراد ہلاک ہوگئے۔ ، اس اس سلسلے میں‌مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

    امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی۔بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے ۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں.