Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سعودی عرب کا پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    سعودی عرب کا پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    سعودی عرب نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔
    سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں 900 افراد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔62 ملین آبادی والے ملک میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، روم سمیت ملک بھر کی سڑکیں سنسان ہیں اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو میل جول سے منع کر دیا گیا ہے۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،غیرملکیوں کو72 گھنٹے کی مہلت

    کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،غیرملکیوں کو72 گھنٹے کی مہلت

    ریاض :کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

    سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور چند روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔

  • اپنے اپنوں کے سامنے مرنے لگے ،مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد 1000سے زیادہ  ہوگئی

    اپنے اپنوں کے سامنے مرنے لگے ،مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد 1000سے زیادہ ہوگئی

    روم:بازاروں ، گھروں اور راستوں پرلوگ مررہے ہیں ، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد ہزارسے زائد ہوگئی،اطلاعات کےمطابق اس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے اٹلی کو لپیٹ میں لے لیا، ایک دن میں مہلک وبا سے قریباً 189 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دوران چین کے بعد اٹلی میں اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دارالحکومت روم سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں 900 افراد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔62 ملین آبادی والے ملک میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، روم سمیت ملک بھر کی سڑکیں سنسان ہیں اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو میل جول سے منع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی

    کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی

    واشنگٹن:کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پرپابندی لگادی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے امریکا کیلیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔

    امریکی صدرنے کہا کہ یورپی یونین نے انسداد کورونا کیلیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے، امریکا آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، سفری پابندیاں قبل ازوقت ختم کرنے کیلیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے، بزرگ امریکی غیرضروری سفرکریں، نہ اجتماعات میں جائیں، امریکی عوام کی حفاظت کیلیے پورازورلگادیں گے۔

    صدرٹرمپ نے بعض اداروں کیلیے ٹیکس ادائیگی 3 ماہ موخرکرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد اورملازمین کیلیے جلدریلیف کا اعلان کروں گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جن میں سے 10 ہزاراٹلی میں ہیں جہاں وائرس سے 631 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ،  گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ، گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    اسلام اباد :گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے نئے مریض کی شناخت کے حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وائرس کے تدارک کے لیے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں کل صبح کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسکولوں کی بندش، سیاسی اور سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں طورخم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام خوف و ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کےمعاملے پر جلد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائےگا، قومی سلامتی کونسل اجلاس سے متعلق پارلیمانی پارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل میچز کے لیے کی سندھ حکومت نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

    پی ایس ایل میچز کے لیے کی سندھ حکومت نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پی ایس ایل میچز کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی

    ہیلتھ ایڈوائیزری کے مطابق 15دن کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے افراد کا نیشنل اسٹیڈیم آنا ممنوع ہوگا،سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا اسٹیڈیم میں داخلہ منع ہے،اسٹیڈیم میں تمام افراد ایک دوسرے سے سیٹوں پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں،تمام شائقین کرکٹ سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کریں،کھانسی اور چھینک کے درمیان تمام افراد منہ ضرور ڈھانپیں،اسٹیڈیم میں تھوکنے اور چہرے کو بار بار چھونے سے احتیاط کریں،

    دوسری جانب سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کرکٹ کے ہاتھ دھلوانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، پہلے ہاتھ دھلوائے جائیں گے پھر سٹیڈیم میں داخلہ ہو گا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کا26واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندز کے مابین کھیلا جائے گا۔ آج شیڈول میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔میچ میں فتح ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرزدونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کردے گی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے۔اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پاک فوج، رینجرز،اسپیشل برانچ کی بھی نفری تعینات کردی گئی ہے .پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ بھی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر موجود رہے گا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کے لیے 4 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔شائقین وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اورغریب نواز فٹ بال گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے،ایکسپو سینٹر اور رعنا لیاقت علی گرلزکالج بھی پارکنگ کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریا سے شٹل بس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

    حکام نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم آنیوالے شائقین میچ کے ٹکٹ اور شناختی کارڈ ضرور ساتھ لائیں،پارکنگ کرنے کے لئے بھی اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔میچ کے دوران کارسازسے اسٹیڈیم جانے والی سڑک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی،ملینیئم مال سے اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی،نیوٹاؤن سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آنے والی سڑک پر عام ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی.

  • مودی کے بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی موت

    مودی کے بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی موت

    مودی کے بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے پہلے مریض کی موت ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 ہے

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریض کی موت کرناٹک کے علاقے گلبرگی میں ہوئی،بھارتی وزارت صحت کے مطابق 72 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا،متاثرہ شخص 29 فروری کو سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچا تھا، بھارتی وزارت صحت نے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر دی

    بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 8 مزید مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے

    بھارتی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے.

  • کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، تین ہسپتال تیار ہیں، مظفر گڑھ اور لاہور کے ہسپتالوں میں تیاری کی گئی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں، جب کم کیسز تھے تو روک تھام کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، اس لئے پھیلاؤ زیادہ ہوا ، ہماری کمیٹی بنی ہوئی ہے جو معاملات کو دیکھ رہی ہے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی کابینہ کو آگاہ کر دیا ہے،کرونا وائرس کے لئے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے،کورونا وائرس کے5مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں ہیں، ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیوگجرات دوسرا ڈی ایچ کیولودھراں میں زیرعلاج ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 76 افراد کوکلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے،10مریضوں کو فوری کلیئراور 66 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر کیا گیا،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سیر سپاٹا کم کیا جائے،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں،پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں،کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے چین نے کوروناوائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیےپنجاب حکومت کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں .

  • سینئر اینکر پرسن  مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے  کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے.اس صورت حال میں حکومت پاکستان کو حفاظی اقدامات سختی سے اٹھانا چاہیے ،ہمارے ہاں صحت کے حوالے سے وہ سہولیات نہیں ہیں جوکرونا وائرس کی تباہی کے بوجھ کر اٹھا سکے ، برائے مہربانی تمام پاکستانی اپنے ہاتھوں اور جسم کو جراثیم سے محفوظ رکھیں (جراثیم کش صابن سے دھو کر)اور وقفے قفے سے گرم پانی پیتے رہیں. سندھ حکومت پبلک گیدرنگ اور عوامی اجتماعات پر پابندی کیوں نہیں لگا رہی جبکہ حفاظتی اقدامات سب سے مقدم ہیں.
    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں.یہ تعداد بڑھ رہی ہے.
    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    دوسری جانب انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر عوام کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات بتانے سے ملک بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔حکومت کرونا وائرس کے حوالہ سے مریضوں کی تعداد عوام تک نہ پہنچائے اور حفاظتی اقدامات تیز کیے جائیں.

  • کرونا وائرس،پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے، ناصر شاہ

    کرونا وائرس،پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے، ناصر شاہ

    عمران خان ٹویٹ کے وزیراعظم،پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے، ناصر شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ موجودہیں،

    ناصر حسین شاہ تھا کہ سکول کھولنے کے حق میں بات ہوئی، پی ایس ایل کے بارے میں کچھ تجاویز تھی کہ کراچی میں نہ کروایا جائے لیکن اکثریت کی تھی کروایا جائے، ہم کوشش کر رہے ہیں اور ذمہ داری ادا کریں گے،ایک ہزار مریضوں کوآئیسولیشن وارڈ میں رکھنے کی سہولت موجود ہے،کورونا وائرس سے وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی،وزیراعظم نے ایک اجلاس تک نہیں بلایا،عمران خان ٹوئٹ کے وزیراعظم ہیں،معاون خصوصی صحت متحرک ہیں،

    ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ماسک کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، ہر کسی کو ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، جہاں مریض ہو وہاں ماسک پہننا چاہئے،سندھ حکومت ہر جگہ پر پہنچ رہی ہے اس لیے کیسز سامنے آرہے ہیں،تفتان بارڈر سے8ہزار لوگ آئے جن میں 1500سندھ کے تھے،کیا دیگر صوبوں میں ایران سے آئے افراد سے رابطہ کیا گیا؟کورونا وائرس پھیل نہیں رہا،صرف انہیں میں ہے جن کی ٹریول ہسٹری ہے،جن کی ٹریول ہسٹری ہے،پی ایس ایل میچ دیکھنے نہ جائیں،اسکولوں کو اس لیے بند کیا گیا کیونکہ وہاں طلبہ کا جانا ضروری ہے،پی ایس ایل میچ دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم جانا ضروری نہیں،