Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر لمبے عرصے کے لیے بند کردیئے گئے

    کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر لمبے عرصے کے لیے بند کردیئے گئے

    سرینگر: کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر بھوپندر نے کہا ہے کہ کمارکرونا وائرس کی وجہ سےمقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے’

    مقبوضہ کشمیر :سے ذرائع کے مطابق آڈیٹوریم ہال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نےکہا کہ’ این ایچ ایم کی لوگوں سے اپیل کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ تیار ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یونیورسٹی سطح تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ بورڈ امتحانات اپنے مقرر شدہ تاریخوں پر ہونگے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھوپندر کمار نے کہا کہ’ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پر ہجوم مقامات کا دورہ نہ کرے اور بلاوجہ سفر کرنے سے پرہیز کرے۔

    لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر این ایچ ایم نے کہا کہ’ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی اطلاعات پر ہی بھروسہ کیا جانا چاہیے۔’بھوپندر کمار نے کہا کہ لوگوں کو ہر طرح کی احتیاط برتنی چاہیئے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔علامات پائی جانے کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک کا دورہ کیا ہے تو وہ رضاکارانہ طور اپنے سفر کی تفصیلات حکام دیں۔ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلا کو موثر طور روکا جاسکتا ہے۔اسی مقصد کے لئے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات عام کی جارہی ہے۔بھوپندر کمار نے مزید کہا کہ علامات اور سفری تفصیلات کی معلومات دینے کے لئے جموں اور سرینگر ائیر پورٹز پر مخصوص کانٹر قائم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ریاستوں سے جموں وکشمیر آنے والے مسافروں کی لکھن پور او رلور منڈا میں سکریننگ کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ جموں ، کٹرا اور ادھمپور ریلوے سٹیشنز پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے جاچکے ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی، مذہبی یا سیاسی اجتماعات منعقد نہ کرنے کی لوگوں کو صلاح دی ہے۔ اس موقع پر ناظم اطلاعات ڈاکٹر سید سحرش اصغر اور جموں وکشمیر میں نوڈل آفیسر کورونا وائرس ڈاکٹر شفقت اقبال بھی موجو د تھے۔

  • کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کتنی دیر لگے گی

    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کتنی دیر لگے گی

    باغی ٹی وی :کورونا وئرس کی کو تیار کرنے میں کتنی دیر لگ سکتی ہے .کہا جارجا رہا ہے کہ بہترین صورت حال میں اس پر کام کیا جائے تو یہ ویکسین ایک سال سے پہلے تیارنہیں ہوسکتی ہے
    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کیمبرج، میسا چیوسیٹس میں واقع ماڈرنا فارما سیوٹیکل کے سربراہ اسٹیفن بینکل نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے جینیاتی بنیاد پر کام کرنے والی ایک ویکسین تیار کی ہے لیکن اس کا دوسرا مرحلہ (فیزٹو) اس سال موسمِ گرما میں شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب چھ امریکی سربراہ کے مشیرِ صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف الرجی اینڈ انفیکشنز ڈیزیز کے سربراہ اینتھونی فاؤکی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ایک مؤثر ویکسین بنانے میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔اسی ملاقات میں دیگر کئی کمپنیوں کے سرہراہ بھی شریک تھے جنہوں نے ماضی میں زکا وائرس کے خلاف اپنی ویکسین کی کامیابی سے صدرٹرمپ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا ویکسین کا سیفٹی (حفاظتی) مطالعہ اپریل میں شروع کیا جارہا ہے۔

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا 123 ممالک میں پھیل گیا،دنیا بھرمیں ابتک کتنی اموات ہو چکیں؟

    کرونا 123 ممالک میں پھیل گیا،دنیا بھرمیں ابتک کتنی اموات ہو چکیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس 123 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا،کیوبا میں کوروناوائرس کاپہلا کیس، ہنڈوراس میں 2 کیسز سامنےآگئے

    امریکا میں کورونا وائرس کے28 نئےکیسز کے بعد تعداد1 ہزار 329ہوگئی،واشنگٹن کے گورنر نے250 سے زائد افراد کے اجتماع پرپابندی لگادی،میکسیکو میں 4نئےکیسزکےبعد مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی،جنوبی کوریا میں کورونا کے 114 نئے کیسزکے بعد تعداد 7 ہزار سے زائدہوگئی

    کورونا وائرس سےدنیا بھرمیں ہونےوالی اموات 4 ہزار635ہوگئیں،دنیابھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی،ڈنمارک نے تمام اسکولزاوریونیورسٹیاں بند کرنےکافیصلہ کیا ہے،کرونا وائرس سے اٹلی میں827 ،ایران میں 354،جنوبی کوریا میں 66،امریکا میں 38 اموات ہوچکیں،چین میں کورونا وائرس سے24گھنٹوں میں 11 افراد ہلاک، تعداد 3169ہوگئی،24گھنٹوں میں چین میں کوروناوائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آئے،چین میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد80 ہزار793ہو گئی،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس، برطانیہ نے آئی ایم ایف کو کتنا فنڈ دینے کا اعلان کر دیا؟

    کرونا وائرس، برطانیہ نے آئی ایم ایف کو کتنا فنڈ دینے کا اعلان کر دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے برطانیہ نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو 15 کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے

    برطانیہ کا کہنا ہے کہ رقم کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر خرچ کی جائے گی، کرونا وائرس سے متاثر غریب ممالک آئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی اور اپنے ملک میں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ادویات ساز کمپنیز کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کردیا ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں برطانوی وزیر صحت نادین ڈورس بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں،انہوں نے گزشتہ ہفتے سیکڑوں افراد سے ملاقاتیں کی تھی اور خاتون وزیر صحت نے برطانوی وزیر اعظم کے استقبالیے میں بھی شرکت کی تھی اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی.

    فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس نے فرانس میں مزید جانیں لے لیں

    کرونا وائرس نے فرانس میں مزید جانیں لے لیں

    کرونا وائرس نے فرانس میں مزید 15 افراد کی جان لے لی۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 633 ہو گئی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ : میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فرانس میں مزید 497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 281 ہو گئی۔

    کورونا وائرس دنیا کے 122 ممالک تک پہنچ گیا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ، 26 ہزار 369 ہو گئی۔ برطانیہ کے مزید 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 827 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 354 ہو گئی۔ اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 28.3 ارب ڈالر مختص کر دیے۔

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح‌رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

    کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    کورونا وائرس کے خوف کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی ٹیم کو دورہ سری لنکا کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے عالمی ادارہ صحت کے مشورے کے مطابق ٹیم کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نہ صرف شائقین کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کرے گی بلکہ عوامی مصروفیات کو بھی محدود کرے گی۔
    واضح‌رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

    پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئی ہیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2277 ہے۔
    فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • بھارت میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،سالانہ ناتھ یاترا منسوخ

    بھارت میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،سالانہ ناتھ یاترا منسوخ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 8 مزید مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے

    بھارتی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے.

    دوسری جانب انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر عوام کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات بتانے سے ملک بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔حکومت کرونا وائرس کے حوالہ سے مریضوں کی تعداد عوام تک نہ پہنچائے اور حفاظتی اقدامات تیز کیے جائیں.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

  • کرونا وائرس،حکومتی اقدامات ناکافی،سکول کب تک بند کیے جائیں؟ رحمان ملک کا بڑا مطالبہ

    کرونا وائرس،حکومتی اقدامات ناکافی،سکول کب تک بند کیے جائیں؟ رحمان ملک کا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کروناوائرس کیخلاف غیرسنجیدہ رویہ ترک کرے،حکومت عوام کی صحت سے کھیلنابندکرے،

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ 30 مارچ تک تعلیمی ادارے بنداورکھیلوں کی سرگرمیاں معطل کی جائیں، دفعہ 144 نافذاور10 سے زائدافرادکے اجتماع پرپابندی عائدکی جائے۔ اسمبلیوں کے اجلاس 30 مارچ تک نہ بلائے جائیں،عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو وبا قرار دیا ہے ،حکومت کی کوششیں ناکافی ہیں۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس، وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیر اطلاعات سندھ برس پڑے

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیر اطلاعات سندھ برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بیرون ملک سے 1500افراد آئے،تمام افراد سے رابطہ کیا اور ان کے ٹیسٹ کیے گئے،کورونا سےمتاثرہ افراد میں 3لندن سے آئے،

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،وزیراعظم کو چاروں وزرائے اعلیٰ سے بات کرنی چاہیے تھی،صرف معاون خصوصی صحت ہی متحرک نظر آتے ہیں،کورونا سے متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرتے ہیں،اجلاس میں کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لیاجاتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نےفنڈزبھی مختص کیےہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیاں نہیں بڑھا رہے ،حتمی فیصلہ جمعہ یا ہفتے تک کیا جائےگا،کورونا سے بچاوَ کےلیے ایڈوائزری جاری کی ہے،پوری کوشش ہے امتحانات وقت پر ہوں اور بچے محفوظ رہیں،پی سی بی حکام سےحفاظتی اقدامات کرنے کا کہا ہے،جنہیں بخار اور فلو ہے، میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں،بیرون ملک سے آئے افراد بھی میچ دیکھنے نہ جائیں،

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • کرونا وائرس، فیس بک سے غلط معلومات کو ہٹا دیاجائے گا،فیس بک حکام کی یقین دہانی

    کرونا وائرس، فیس بک سے غلط معلومات کو ہٹا دیاجائے گا،فیس بک حکام کی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال پربات چیت ہوئی ،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وفد نے کورونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لیے تعاون کی پیش کش کی،پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں،

    جولن زو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کروناوسیع پیمانے پر پھیلنے کے باعث ڈبلیو ایچ او اس کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا ہے،انشاء اللہ پاکستانیوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کرتے رہیں گےدنیا اب بھی اس مرض کا علاج دریافت کر کے اس کا رخ بدل سکتی ہے، پاکستان سے باہرتسلیم کیاگیاکہ پاکستان نے کورونامعاملے پراچھی کاکردگی دکھائی،آنے  والے دنوں میں کوروناسے متعلق مزیدفیصلے منظرعام پرآئیں گے