Baaghi TV

Category: ڈیرہ اسماعیل خان

  • لوئر کرم میں آپریشن، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

    لوئر کرم میں آپریشن، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی خان کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشتگردی کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوئر کرم، بگن، مندوری، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

    پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

  • ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔

    کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

    ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب آپریشن کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشاورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان شاء اللہ خوارج کو شکست ہوگی۔

    لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

    8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

  • ڈی آئی خان:جرگے کا ظالمانہ فیصلہ، کمسن بچی کی ونی پر باپ کی خودکشی،2ملزم گرفتار

    ڈی آئی خان:جرگے کا ظالمانہ فیصلہ، کمسن بچی کی ونی پر باپ کی خودکشی،2ملزم گرفتار

    ڈی آئی خان(باغی ٹی وی )جرگے کا ظالمانہ فیصلہ، کمسن بچی کی ونی پر باپ کی خودکشی،2ملزم گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دلخراش واقعے میں، ایک باپ نے اپنی کمسن بیٹی کو غیر قانونی پنچایت کے ظالمانہ فیصلے "ونی” سے بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ عادل نامی اس شخص نے خودکشی سے قبل اپنے موبائل فون میں ایک وائس نوٹ ریکارڈ کیا، جس میں اس نے پنچایت کے چار ارکان کو اپنی بیٹی کی جبری شادی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

    وائس نوٹ میں عادل نے الزام لگایا کہ پنچایت نے زبردستی اس سے اسٹامپ پیپر پر دستخط کروا کر یہ فیصلہ مسلط کیا ہے۔ اس نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی خاطر اپنی جان قربان کر رہا ہے۔ عادل نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا رشتہ اپنے بھانجے سے طے کر رکھا تھا، لیکن پنچایت نے اس کی بیٹی کو ونی کی سزا اس کے منگیتر کے کسی اور لڑکی سے رابطے کی وجہ سے سنائی۔

    پولیس اس سارے معاملے سے لاعلم رہی، اور عادل کے وائس نوٹ کے وائرل ہونے پر حرکت میں آئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد تین میں سے دوارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ انہوں نے مرکزی ملزم غلام فرید اور عرائض نویس کفایت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی گوہر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ بچی کو بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    0سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی، جہاں مؤثر آپریشن میں تین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ 21 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    چیمپئنز ٹرافی: 242 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوزیشن مستحکم

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3 خارجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

  • بنوں: دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    بنوں (باغی ٹی وی) دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ضیاء اللہ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے فتح خیل پولیس چوکی پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ پولیس چوکی کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ رقم کی ہے، اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں سمیت اردگرد کے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ مشتبہ عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے آگے علی امین گنڈاپور کی کوئی حیثیت نہیں۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام ہماری بات سنتے ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہوئے بھی قبائلی علاقوں میں نہیں جا سکتے۔ ہم کسی صورت بھی ظلم اور جبر کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ اور ہم ملک اور فوج کے خیرخواہ ہیں۔ ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے اور لائحہ عمل طے کریں گے۔ جبکہ ہمارے خلاف نئی سازش رچائی جارہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے لیے تمام توانائیاں خرچ کی ہیں۔ جبکہ قبائلی علاقوں کے عوام پریشان ہیں اور اپنے علاقے چھوڑ رہے ہیں۔ اور جو آپ کو سبز باغ دکھائے گئے تھے امید ہے آپ ان باغوں میں گھومتے ہوں گے۔ تمام مکاتب فکر کا مؤقف ہے کہ اسلحے کا استعمال نہیں کرنا۔ اور جن علاقوں میں امن تھا وہاں بھی اب وحشت ہے۔ قبائلیوں کو جو سبز باغ دکھائے گئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ اور قبائلی علاقوں سے جتنے فنڈز کا وعدہ ہوا تھا وہ پورا نہیں کیا گیا۔

    خیبر پختونخوا حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہ یہاں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی امن ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔ پہلےجہاں امن تھا آج وہاں بدامنی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 100 بار آئے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارا انضمام کا فیصلہ غلط تھا اور میرا پہلے دن سے یہی مؤقف رہا ہے۔ جبکہ 9 سال ہو گئے ہیں قبائل کو ان کا حق نہیں ملا۔ اور امن کے حوالے سے حکومت بتائے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔میں پریشان ہوں کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جا رہی ہے۔ طاقت کا استعمال کسی مسئلہ کا حل نہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں نہ امن ہے اور نہ ہی حکومت۔ 26ویں ترمیم پی ٹی آئی کے ووٹ سے پاس ہوئی تھی۔

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    ڈی آئی خان میں 5 خوارج جہنم واصل ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا خراج تحسین

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ خوارجی مارے گئے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارجیوں میں سرغنہ شفیع اللہ عرف شفیع بھی شامل ہے۔ ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والی خوارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔مارے گئے خوارجی شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث تھے.ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم کی کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ انہوں نے خارجی سرغنہ سمیت 5 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر آپریشن میں شریک افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف بھی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مجھ سمیت پوری قوم اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملک دشمنوں کے خلاف جنگ میں شریک سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ پاکستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ضلع لکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ضلع لکی کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں خانہ کلہ کے قریب پل کے نیچے نصب آئی ای ڈی بم کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) محمد جواد اسحاق کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کی۔ مقامی تھانہ تجوڑی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ایس اہلکاران نے انتہائی حکمت عملی سے بارودی مواد آئی ای ڈی بم کو کامیابی کے ساتھ برآمد کر لیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم بی ڈی ایس اسکواڈ نے 15 کلو بم ناکارہ بنا کر شرپسندوں کی بزدلانہ حرکت اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    اخراجات کمی،قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد