Baaghi TV

Category: ڈیرہ اسماعیل خان

  • آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید رکھے تھے،مولانا فضل الرحمان

    آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید رکھے تھے،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے تھے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آمریت نہیں ہونی چاہئے، عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی ان پر کوئی مسلط نہیں ہو گا، حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، جمہوری نظام میں بھی قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جا سکتی،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں ہوا، سفارشات پارلیمنٹ میں آتی رہیں اور پیش ہونے کے بعد پتہ نہیں کس کمرے میں دفن ہو گئیں، کسی نے بحث یا قانون سازی نہیں کی، اس بار26 ویں ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کو پابند کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نہ صرف پیش بلکہ عمل بھی ہو گا،قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہئے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56کلاز سے ہم 22پر لے آئے پھراندر سے ممبران خرید لئے گئے،ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے اور پناہ گاہ میں محفوظ کرلیا تھا،اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو اصل ڈرافٹ سے بھی گندا ڈرافٹ آتا اور وہ منظور ہوجاتا تو ہماری ایک ماہ کی محنت کا کیا فائدہ ہوتا

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم کیو ایم کی شجرکاری مہم کا آغاز

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم کیو ایم کی شجرکاری مہم کا آغاز

    ڈیرہ اسماعیل خان (باغی ٹی وی رپورٹ): ایم کیو ایم پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ کی زیرِ نگرانی ڈیرہ اسماعیل خان میں جی پی او چوک پر دو ہزار پودے تقسیم کیے گئے۔

    شہزاد اعوان، سابق امیدوار پی کے 113 نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ درخت نہ صرف ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں بلکہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اہداف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 70 سے 80 ہزار پودے تقسیم کرنے کا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی یہ پہل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مہم سے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے میں مدد ملے گی۔

  • علی امین گنڈہ پور ضمانت ملنے کے بعد والد کے نماز جنازہ میں شریک

    علی امین گنڈہ پور ضمانت ملنے کے بعد والد کے نماز جنازہ میں شریک

    ڈی آئی خان: تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    نماز جنازہ میں علی امین گنڈہ پور بھی شریک ہوئے ،تدفین آبائی گاوں کلاچی میں کی جائے گی،علی امین گنڈہ پور کے والد گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے علی امین گنڈہ پور 9 مئی کے بعد منظر عام سے غائب تھے،عدالتوں نے علی امین گنڈہ پور کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے،علی امین خان گنڈہ پور والد کی وفات پر منظر عام پر آگئے ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر والد کے جنازہ میں شریک ہوگئے،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، علی امین گنڈا پور نے الیکشن بھی لڑا اور جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی.

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • ڈی آئی خان : درابن تھانہ چودہواں پردہشت گرد حملے میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    ڈی آئی خان : درابن تھانہ چودہواں پردہشت گرد حملے میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

    نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چودھدری ، آئی جی پی اخترحیات خان ، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان ناصر ستی، کمشنر ڈیرہ، سابق صوبائی وزراء، ڈی پی او ڈیرہ ، اعلیٰ سول وفوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قومی پرچم میں لپٹے تابوت پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئیں

    تفصیل کے مطابق آج رات تحصیل درابن کے تھانہ چودھوان پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔حملے کے دوران پولیس کے جوانوں نے ڈھائی گھنٹے ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی ہمراہ ڈی پی او ڈیرہ موقع پر پہنچے۔دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں دس پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نو پولیس جوان زخمی ہوئے۔

    آئی جی پی اخترحیات خان نے پولیس شہداءکی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقا بلہ کر نے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر مرمٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پولیس فورس کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

    شہداء پولیس کا نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان،کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفرالسلام خٹک،ڈی سی ڈیرہ منصور ارشد، ڈی پی او ڈیرہ عبدالروف بابرقیصرانی، سیکیورٹی فورسز سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس شہداء کو سلامی پیش کی ۔

    بعد میں وزیر اعلی نے پولیس لائنز ڈیرہ میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر ہاوس میں زیر صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ سیکیورٹی اور جنرل الیکشن کے پرُامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس بھی ہوا۔

    اجلاس میں آئی جی ایف سی فرنٹئیر کانسٹیبلری ساوتھ میجر جنرل ہارون حمید، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان، کمشنر ڈیرہ،ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے آج پیش آنے والے سانحہ تھانہ چودھوان اور جنرل الیکشن کے پُر امن انعقاد کے لئے اٹھائے گئے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی.

    اجلاس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے.اس موقع پر نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے کہا کہ پُرامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختونخواہ کی سول انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

    شہید ہونے والوں میں ضلع صوابی کے 4 اہلکار شامل ہیں۔ضلع صوابی ایلیٹ فورس کے 1 نوجوان سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کوثر خان، حمیدالحق، احترام سید اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں احمد حسین اور سفید علی شامل، شہداء اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے ہے

    آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے باعث پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے، زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا

    پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی ،پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کی وطن عزیز کے خاطر قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ایسے قابل مذمت حملے ان کے امن کے حصول اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے عزم کو مزید پختہ کریں گے،

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،عشرت العباد
    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت ہے اور زخمی ہونے والے 6 کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ دہشت گردی کے اس ناپاک عمل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا.

    دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا،محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نےحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے، اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں۔ اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

  • ٹانک:پاکستان کو تباہ کرنیوالے مکافات عمل کا شکار ہیں : مولانا فضل الرحمان

    ٹانک:پاکستان کو تباہ کرنیوالے مکافات عمل کا شکار ہیں : مولانا فضل الرحمان

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں ،انہیں اپنا خود احتسا ب کرنا ہوگا۔

    ٹانک میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،اُن کا مقابلہ کروں ،مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا، اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے ، کیسے ٹھیک کریں ؟، عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی۔

    دوسری جانب جے یو آئی ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فلیکسز اور بینرز پھاڑے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں،

  • ڈی آئی خان: این اے 44  کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

    ڈی آئی خان: این اے 44 کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر(آر او) کو مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال پر تبدیل کردیا۔

    ترجمان کے مطابق آر او نے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا اور الیکشن کمیشن نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کرائیں تو تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    ترجمان نے بتایاکہ کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سید گلفام عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ڈیرہ اسماعیل خان کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی فوری معطلی اور اُسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    کمیشن نے متعلقہ آر او کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 6 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

  • ڈی آئی خان:ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی

    ڈی آئی خان:ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی
    ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں تحریک لبیک پاکستان کی نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ عام۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔ اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔

    اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور کمزور، ناتواں کے لئے حضور کا نوجوان بن کر سامنے آنا ہے۔ جو قوم کا ڈاکو، غدار اور کشمیر بیچنے والا یہاں بدمعاش ہے۔ سعد رضوی نے کہا کہ سرے محل، ٹھنڈے اے سی اور گرم ہیٹر بند کمروں میں بیٹھنے والوں کو فٹ باتھ پر بیٹھنے والوں کا درد کہاں معلوم ہوتا ہے۔ 16 ماہ میں ان کی حکومت میں ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔

    اب یہ لوگ پیسوں سے عوام کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ تمام درپیش مسائل کا حل ہے۔ ہماری جماعت کی جدوجہد ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے ہے۔ اللہ تعالی نے موقع دیا تو ہماری پارٹی انشااللہ اسلام کا نظام نافذ کرے گی۔ شریعت نافذ کیے بغیر عام آدمی کو حقوق نہیں مل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بھی شریعت محمدی کے نفاذ کےلئے تحریک لبیک کا ساتھ د ے رہے ہیں۔ سعد رضوی نے عوام سے اپیل کی این اے 44 اور پی کے 112 کے امیدوار محمد شفیق قصوریہ، پی کے 111 پر علامہ محمد مجاہد چشتی، پی کے 114 پر رائے زین کھرل، پی کے 113 پر محمد عقیل ڈمرہ کو کامیاب بنائیں۔

    عوام 8 فروری کو اتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر نفاذ نظام اسلام کی کوششوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ سعد رضوی نے زور دیا کہ اگر تبدیلی اور نظام عدل چاہتے ہو تو پھر تحریک لبیک کو ووٹ دے کر کامیاب کرو

  • کوہاٹ: ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد شہید

    کوہاٹ: ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد شہید

    کوہاٹ: دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

    شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، جی او سی کوہاٹ، آر پی او کوہاٹ، کمشنر کوہاٹ سمیت پولیس، پاک فوج، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسزاور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے

  • لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا

    لکی مروت : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 11افراد کو قتل کردیا

    لکی مروت: تختی خیل میں گھر سے ملنے والے لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی

    تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں،لاشوں میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، لاشوں میں ایک لاش ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، کسی نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کوکسی نے قتل کیا تھا جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں

    مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے۔ بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔ آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی

    ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ،ڈی پی او لکی مروت
    ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 11 ہے،10 افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔جبکہ ساتھ والے گھر سے بھی لاش ملی ہے،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ہے،مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی ہے۔ قاتل تک پہنچ گئے ہیں، جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے ،معاشرے سے عدم برداشت ختم ہو گیا ہے۔واقعہ میں قتل کئے گئے افرد میں ایک بھائی کو اسکی بیوی،2 بیٹون اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اسکے بیٹےسمیت قتل کیا گیا،جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی،بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیا گیا ہے

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

    پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

    عدالتی سوال ہے کہ ملزم کی وفات پر کیا اپیل غیر موثر نہیں ہوئی؟