Baaghi TV

Category: ڈیرہ اسماعیل خان

  • ڈیرہ اسماعیل خان،دھماکے میں 5 افراد کی موت

    ڈیرہ اسماعیل خان،دھماکے میں 5 افراد کی موت

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے

    دھماکے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی،ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے و فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا،

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 سول افراد جاں بحق اور 22 سے زائد پولیس اور سول افراد زخمی ہوئے،ٹانک اڈہ پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔زخمیوں میں ریڑھی پر موجود سامان لینے والا شخص معرزق سلیمان خیل ‘ عبدالحمید‘ اسحاق‘ قدرت اللہ‘ ناصر‘ یاسمین‘ شیرین اور قمر زمان و دیگر شامل ہیں

    واضح رہے کہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جا رہی تھی کہ ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ،

    ٹانک دھماکہ، شہباز شریف،بلاول، راجہ پرویز اشرف نے کی مذمت
    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام انتہاء پسندی اور ہر قسم کی دھشت گردی کی پرزور ممانعت کرتا ہے،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت و ملک کے دشمن ہیں،دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پٹرول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی، شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، شہباز شریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرکے رہے گا،قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی،شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی.

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےڈیرہ اسماعیل خان میں دہشگرد دھماکے کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے، واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے،واقعے میں زخمی ہونے والوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،انتہا پسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کا آسان راستہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ہے

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ایک زخمی

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ایک زخمی

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔
    پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

  • درپیش مشکلات میں میڈیا پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی. حلیم قصوریہ

    درپیش مشکلات میں میڈیا پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی. حلیم قصوریہ

    سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش مشکل صورتحال میں جہاں میڈیا پر خصوصی زمہ داری عائد ہوتی ہے وہیں اس حوالہ سے حکومتی اداروں کے کردار کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ریجنل دفتر کے انچارج محمد فضل الرحمان نے انکا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ وفاقی وزارت اطلاعات موجودہ صورت حال میں ملکی اداروں اور پالیسیوں کے حوالے سے ملک دشمن عناصر کے پروپیکینڈے کے موثر جواب اور ریاستی بیانیہ کے فروغ کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

    haleem khan
    سابق وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ پی آئی ڈی ریجنل دفتر میں گفتگو کررہے ہیں

    جبکہ سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کے باسی ہمیشہ ریاست اور ریاستی اداروں کے وقار کے لیئے سرگرم عمل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے خطہ کے باسیوں نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دیں اور ہم اج بھی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں نے افواج پاکستان کے حق میں جو ردعمل دیا اس نے ثابت کردیا کہ ملک دشمن عناصر کبھی بھی عوام اور افواج میں دوریاں پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    آب و ہوا کے مطالعے کے لیے طیارے کی پہلی پرواز ریجنل کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام کے ذریعے شروع

    علاوہ ازیں انہوں نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے لیئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہا اور اس پر وفاقی وزارت اطلاعات کے حکام کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی ڈی ڈیرہ دفتر سے اس خطہ کے صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات میسر ہونگی ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات رانا محمد رمضان اور چوہدری شاہد راج بھی اس موقع پر ڈیرہ امن جرگہ کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیئے ہوئے ہیں بنوں کی ترقی کا جوسفر سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے شروع کیا تھا اسی وژن کے ہماری جدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بنوں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر دوست محمد نے انہیں بریفنگ دی افتتاح کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پورے خیبر پختونخوا کیلئے تحفہ ہے یہاں پورے خیبر پختونخوا کے طلباء تعلیم حاصل کریں گے صحت کا شعبہ ایک معزز اور خدمت کا شعبہ ہے پورے خیبر پختونخوا اور باالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام اس بہترین منصوبے سے فائدہ اٹھائیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پر 2006 میں کام شروع ہوا تھا الحمد اللہ آج بنوں میڈیکل کالج مکمل ہوگیا,ہم نے ابھی بھی علاقہ کی ترقی کے لیئے مزید کام کرنا ہے ہماری سیاست کا محور و مرکز اسلامی نظام کے نفاذ ۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اسکے اداروں کی عزت وقار اور محبت کے جذبہ کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا ہماری اتحادی حکومت نے سیاست کے بجائے ملک کے وقار اور استحکام کو فوقیت دی اور الحمدللہ آج ہم، سرخرو ہیں انہوں نے کام کی سست روی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے صحت اور تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے,ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بنوں میڈیکل کالج میں پودا لگاکر شجر کاری کا بھی افتتاح کیا۔

  • علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا ہے

    چھاپے کے دوران علی امین گنڈا پور تو گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تا ہم علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سے کافی سامان برآمد کر لیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور کے گھر سے سیلاب، ریلیف، کرونا ریلیف کا سامان برآمد ہوا ہے، پولیس حکام کے مطابق علی امین کے گھر سے غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق یہ وہی سامان ہے جو حکومت پاکستان نے غریبوں کی مدد کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو دیا تھا۔ریلیف کے سامان کے علاوہ غلیلوں ، کانچ اور ڈنڈوں کے تھیلے بھی ملے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق علی امین گنڈا پور نے چند دن پہلے نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھےسوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کے خلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی ،دوسری جانب علی امین گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں

    علی امین گنڈا پور گرفتار ہوئے تھے،جب وہ رہا ہوئے تو اسکے بعد سے روپوش ہیں اور منظر عام پر نہیں آئے

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • شہید  کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

    شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

    تھانہ کلاچی کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ڈرائیور کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ افتخار شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ و دیگر پولیس افسران ،امن کمیٹی کے ممبران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں سے ہی امن کی فضاء قائم ہوئی ۔ دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔ امن دشمنوں کو کسی صورت ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی گیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار مبارک شاہ کی جان لے لی۔
    فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں.

  • علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی

    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی

    خیبر پختو نخوا میں پیسکو حکام ان ایکشن، ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور بھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پیسکو حکام نے بل کی عدم ادائیگی پر علی امین کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔اس ضمن میں پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریباً 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، جس کے بنا پر ان کے گھر کی بجلی کاٹی گئی۔ زرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔

  • پی ڈی ایم والے  انگریز کے ایجنٹ ہیں۔ سراج الحق

    پی ڈی ایم والے انگریز کے ایجنٹ ہیں۔ سراج الحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 75 سال سے سیاست دانوں کے بینک بلینس میں اضافہ ہو رہاہے لیکن اس ملک کے عوام کے لئے بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ جبکہ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے، 16 مہینے ہوگئے لیکن بے روزگاری کرپشن ختم نہیں ہوئی ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی کرنا ہے، یہی وہ لوگ ہیں جو گزشتہ 70 سالوں سے اس ملک پر قابض ہیں، ان لوگوں کے نام پانامہ لیکس میں ہیں، جبکہ یہ لوگ انگریز کے ایجنٹ ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھے عدم اعتماد کیلٸے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ دینے کے لیے کہا گیا، لیکن میں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصے نہیں بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کو پرویز مشرف نے بیچا تھا، ان حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کبھی بات نہیں کی، ایک دفعہ اسکی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، پی پی پی ،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی یہ تینوں پارٹیاں کچھ نہیں کرسکیں، یہ سب سیاست دان ایک صفحہ پر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی امامت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، سود اللہ تعالی کے خلاف جنگ ہے، لیکن اس حکومت کے آنے کے بعد سود کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سویڈن واقعے پر حکومت نے صرف قرارداد پیش کی، ان میں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا دم نہیں۔ امیرجماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں 75 سال بعد بھی مظلوم کو انصاف نہیں مل رہا، اس نظام کو چلانے والے فوجی آمر، اتحادی حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کے حاکم ہیں، مظلوموں کو انصاف دیں۔

  • بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان؛ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بھی برآمد ہوا۔
    ISPR
    بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں 11 اپریل 2022 ءکو کلاچی میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    ISPR
    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا گیا جبکہ فرار ہونے کے راستوں کو خاردار تارون اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ناکہ اس دوران دہشت گردوں کی ایک جماعت نے گشت کے دوران گھات لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے دو بہادر بیٹے جن میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے جام شہادت نوش کی جبکہ دوسرا سپاہی زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے. اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے علاوہ نتیجے کے طور پر، علاقے میں حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔

    بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے۔ شہداء کا مقدس خون قوم پر قرض ہے۔ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی ہی بدولت پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے۔ ہماری افواج کے جری جوان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔ ایسی تمام کوششیں جو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ان کے حوالے سے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نےبلوچستان کے علاقے بلور میں شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا،شرجیل انعام میمن کی جانب سے میجر ثاقب حسین اور نائک باقر علی کے ورثاء کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا گیا

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہبلوچستان کے علاقے ہوشاب میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ دو اور زندگیاں وطن کی حفاظت کی خاطر قربان ہو گئیں۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ محترمہ سائرہ بانو نے شیرانی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سائرہ بانو نے حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و تعزیت کی اور کہا کہ شہید ایف سی اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان بزدلانہ حملوں کے پیچھے دہشتگردوں کے مقاصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ان حملوں سے ہمارے قانون نافذ کرنے والوں کے حوصلے اور ارداہ پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،