Baaghi TV

Category: ڈیرہ اسماعیل خان

  • کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی کی قیادت میں ایس ایچ اوعبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم شریف اللہ ولد ظفرخان قوم ساگی سے ایک ایس ایم جی بمعہ بہترکارتوس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیاہے۔ملزم کے خلاف تھانہ نواب میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

    دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے نواب پولیس ہمراہ منشیات فروش ملزم شاہ فیصل ولد عمرگل سکنہ کٹہ خی سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ کرلیا، ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے منشیات کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی کی قیادت میں اے ایس آئی کیسب نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش ملزم شاہ فیصل ولد عمرگل سکنہ کٹہ خی سے پچاس گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیاہے۔تھانہ نواب پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے منشیات کے خلاف احکامات دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

    ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پرڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی آصف نے پولیس نفری کے ہمراہ بنددھپانوالاسے ملزم اسماعیل ولد جہانگیر قوم موسیٰ خیل سکنہ ٹکواڑہ سے ایک رپیٹر تیس بور بمعہ نو کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں آئی ایچ سی آصف نے پولیس نفری کے ہمراہ بنددھپانوالاسے ملزم اسماعیل ولد جہانگیر قوم موسیٰ خیل سکنہ ٹکواڑہ سے ایک رپیٹر تیس بور بمعہ نو کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیاہے۔ملزم کے خلاف تھانہ یونیورسٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کو خراج تحسین پیش کیا

    لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    دوسری طرف ایک اور واقعہ میں تھانہ پروامیں گھر کی دیوارکے تنازعہ پرپانچ ملزمان کے دھکم پیل سے دوشیزہ کی عفت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروامیں ابراہیم ولد خالقداد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اورچاچا اپنے گھر کی دیوارتعمیرکرنے میں مصروف تھے کہ رمضان،شاہ نواز، ثناء اللہ پسران رانجھو، بشیر محمدولد محمدحسین، رائیس ولد شاہنواز اقوام ماچھی ہمارے گھر آئے اورکہاکہ یہ دیوارتعمیر مت کرواورہمیں لاتوں مکوں اورڈنڈوں سے گزارات کرناشروع کردیا جس سے میں زخمی ہواہوں۔ہمشیرہ خلاصی کیلئے آئی تو ملزمان بالا نے ہمشیرہ کو دھکے دے کراس کی عفت میں خلل ڈالا۔ تنازعہ دیوارکی تعمیر کرنے پر ہواہے۔ تھانہ پرواپولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان واقعے کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    نئے آئی جی کی تقرری کا معاملہ، پنجاب نے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیئے

    ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیس کے مطابق تھانہ درابن کی حدودمیں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،درابن پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میں مدعی غلام فرید ولد ربنواز قوم کہاوڑ سکنہ گنڈی عاشق نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ دوملزمان گلستان ولد سوناخان اورارشدولد اورنگزیب اقوام کہاوڑ نے مجھ پر اورمیری بیوی پرآتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے لگ کر میں زخمی ہواہوں جبکہ خوش قسمتی سے بیوی محفوظ رہی ہے۔ تھانہ درابن پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر دوملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان واقعے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کیلئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔

  • ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،2 اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت محکمہ وائلڈ لائف کا دیہاڑی پر تعینات کردہ پرائیویٹ اہلکار شہید جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت حضرت حسین جبکہ وائلڈ لائف اہلکار شہید نعمت اللہ ہے، زخمی ہونے والوں میں بلال، عمران، نصراللہ اور نقیب اللہ شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت زخمیوں کی عیادت کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ پہنچ گئے، ڈیرہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ کل ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئےتھے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں خوشاب کے رہائشی 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک کے رہائشی 26 سالہ سپاہی محمد اسرار بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کیلئے پاک فوج کا کلیئرنس آپریشن کل سے شروع ہے

  • ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان: گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:مصدقہ اطلاعات اور ایریگیشن دفتر سے معلومات کے مطابق گومل زام ڈیم کی بحالی کے کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ مین کینال پر ڈسٹری ایک کے قریب ایک بڑا شگاف ہے اس پر چند مسائل اور ٹھیکیدار کی سستی کی وجہ سے کام میں رکاوٹ تھی جس کو اب دور کر لیا گیا ہے اور کام کا آغاز ہو گیا ہے دوسرا بڑا مسئلہ روڑی کے قریب شگاف تھا جس کو اہلیان گاؤں نے بطور احتجاج روک رکھا تھا کیوں کہ نکاسی آب نہ ہونے سے آدھے سے زیادہ روڑی کے گھر مسمار ہو گئے تھے۔ ایم این اے، ایم پی اے اور انتظامیہ کوئی بھی عوام کی تکلیف کو نہ سمجھ سکا اور گاؤں برباد ہوتا رہا۔ اب اس شفاف میں کراس ڈرینج سسٹم کی شرط پر معاہدہ ہو گیا ہے اور علاقہ کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر پائپ رکھ کر پانی چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وارن کینال، ڈسٹری 5، 4کی صفائی بھی کی جائے گی اس کے علاوہ ڈسٹری 10,11,12,13 پر بھی ہنگامی بنیادوں پر پانی چلانے کی توقع ہے۔ کروڑوں کے ٹینڈر لگ چکے ہیں۔جنید ٹھیکیدار اور رحمت اللہ نامی شخص نے ٹھیکہ لیا ہے۔ ان ٹھیکوں کی معیاد 8 ماہ ہے جس میں کام کرنا ہے۔ یہ کروڑوں کے ٹھیکے ہیں۔ اگر کام معیاری ہوا تو بہت اچھا ہو گا اس کے لیے زمینداروں کو بیدار رہنا ہو گا۔اصل زمہ داری محکمہ کی ہے جو کام کے معیاری ہونے پر ٹھپا مارتی ہے۔اگر کام غیر معیاری ہوا تو متعلقہ آفیسر زمہ دار ہونا چاہیے۔

    سرکاری دفاتر کی خالی آسامیاں،پراپرٹی پر ایف بی آر کے ٹیکس عوامی نمائندوں کی توجہ کی طالب۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے میں اکثر شہر ناپرساں لکھتا ہوں تو کئی یار دوست خفا بھی ہو جاتے ہیں جس طرح سے تخت پشور ودیگر کے تعصب کا ہمیشہ سے شکار ہے اس میں کوئی دورسے نہیں اور یہ حقیقت بھی تسلیم ہے کہ ہمارے نمائندوں کو ایک مشکل مرحلے سے گزر کر ہی اس شہر کے لئے کچھ ملتا ہے اور کچھ مصلحت کوشی کی نظر ہو جاتا ہے ڈیرے دا حق اتھے رکھ کا نعرہ لگانے والے ہوں یا اسلام کے نفاذ کے لئے ووٹ لینے والے اس پیاسے شہر کی ضروریات کو آج تک پورا نہیں کرسکے اور اب تو یہاں مختلف محکموں میں کلاس فور بھی دوسرے شہریوں سے بھرتی کرکے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا اس وقت شہر سیلاب کی تباہ کاریوں سے ایک طرف نبرد آزما ہے دوسری طرف ایف بی آر کے ٹیکسز نے پراپرٹی کے کاروبار کوسلاادیاہے جن میں کمی انتہائی ضروری ہیاور تیسری طرف محکمہ مال جس کی زمہ داریاں اور کام۔کافی بڑھ گیا ہے میں کئی خالی آسامیاں موجود لیکن عوامی نمائندوں کی نظروں سے شاید پوشیدہ ہیں ڈپٹی کمشنر آفس ہو یا اسسٹنٹ کمشنر آفس ضرورت سے سٹاف کم ہے تحصیل آفس ہو یا صدر دفتر کلاس فور وغیرہ کی خالی آسامیوں پر کوء تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی بلکہ کئی جگہوں پر پرائیویٹ سٹاف اور ریٹائر حضرات سے ڈیلی ویجز پر کام۔لیا جارہا ہے جس پرتوجہ کرکے کء بیروزگاروں کو روزگار اور عوام کو سہولت دی جاسکتی ہے جو وقت کا تقاضہ ہے۔

  • ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات

    ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات

    ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات
    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ یونیورسٹی پولیس نے چار ملزمان کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،واقعہ مستورات کا تنازعہ بیان کیاگیا ہے،چار ملزمان کی فائرنگ سے عبدالستارمحفوظ رہا،تھانہ یونیورسٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا،
    ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی تھانہ صدر کی قیادت میں یونیورسٹی پولیس نے مختلف علاقوں سے منشیات برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا، عوامی سماجی حلقوں کاڈی پی او کومنشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین،جائیداد کے تنازعہ پر ملزم کی جان سے مارنے کی دھمکی، گاڑی کی ٹکر سے عمران ولد عنایت اللہ قوم مروت زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں عمران ولد عنایت اللہ قوم مروت سکنہ نظام پیٹرول پمپ بنوں اڈہ نے رپورٹ در ج کرائی ہے کہ ملزم ہارون ولد عنایت اللہ قوم مروت کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلاآرہاہے۔ ملزم نے مجھے گاڑی کی ٹکر سے زخمی کیاہے جب کہ پستول ایم کیااورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔وجہ عداوت بھائی کے ساتھ گھر کی تقسیم کاتنازعہ ہے۔ تھانہ صدرپولیس نے زخمی عمران کی رپورٹ پر اس کے بھائی ہارون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،
    تھانہ کلاچی کی حدودروہڑی روڈنزدپائی وال پل سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،اے ایس آئی تھانہ کلاچی صادق خان نے بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کرتفتیش کاآغازکردیا.
    پہاڑپورپولیس نے مسجد سے سٹپلائزرچوری کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی، ملزم مسجد بستی فقیرنوالی سے 1000KVکاسٹپلائزرچوری کرکے لے گیاہے،مدعی کفایت اللہ ولد الٰہی بخش کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم قمر ولد خادم حسین سکنہ رنگپورشمالی کے خلاف چوری کامقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔
    تھانہ صدرمیں فضل الٰہی کی مدعیت میں دوملزمان کے خلاف فائرنگ کامقدمہ درج۔ ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں فضل الٰہی ولد کرم الٰہی سکنہ مندھراں کلاں بعمر33سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے بیٹے احسن کے ہمراہ آرہاتھا کہ دوملزمان نعمان ولد یوسف اورکامران ولد نامعلوم نے ہوائی فائرنگ کی جس سے لگ کر میرابیٹافرمان گل زخمی ہوگیا ہے۔مدعی کے بیٹے کو فائرنگ کے واقعے کے بعد سول ہسپتال علاج کی غرض سے داخل کردیاگیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تھانہ صدرپولیس نے مدعی فضل الٰہی کی رپورٹ پر نعمان اورکامران کے خلاف فائرنگ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

  • ڈی آئی خان: قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،

    ڈی آئی خان: قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،

    ڈی آئی خان : قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،
    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،سمیع اللہ علیزئی کے پاس وقت کم ہے جبکہ اس کے مقابلے میں جمعیت کے پاس حلقہ سٹی ٹو میں صوبائی اسمبلی کے مضبوط امیدوارمولانافضل الرحمان کے ایک اشارے پرپارٹی ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتظارمیں کھڑے ہیں۔وقت کم اورمقابلہ سخت کی صورت میں سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی سے کھڈے لائن لگانے کے روشن امکانات نظرآنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے سمیع اللہ علیزئی کو جمعیت میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی دینے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں مگر سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے پس وپیش سے کام لیاجارہاہے اورجمعیت میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سمیع اللہ علیزئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کررکھی ہیں تاکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر حلقہ سٹی ٹو میں الیکشن میں حصہ لے۔قائد جمعیت سمیع اللہ علیزئی کی دوطرفہ سیاست سے بخوبی واقف ہیں اس وجہ سے انہوں نے سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی کامطالبہ کردیاہے۔ سمیع اللہ علیزئی کی وجہ سے جمعیت دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اورسمیع اللہ علیزئی کوپارٹی ٹکٹ نہ دینے کیلئے مولانافضل الرحمان پر زوربڑھتاجارہاہے۔ان کاکہناہے کہ حلقہ سٹی ٹومیں مولاناعبیدالرحمان،عبدالحلیم قصوریہ اورعزیزاللہ علیزئی کو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اورانہیں عوامی مقبولیت حاصل ہے۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام عزیز اللہ علیزئی کے والدمرحوم لطیف اللہ علیزئی کی وجہ سے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس کی کامیابی میں کرداراداکرسکتے ہیں۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام نے سمیع اللہ علیزئی کی مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے اس کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے جس کی وجہ سے جمعیت کے سینئر رہنمااس کی جیت پرشک وشہبات کا شکارہیں۔تاحال سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوپارٹی میں شمولیت کا اعلان اوربیا ن حلفی کاواضح اشارہ نہیں دیاگیاہے جس کی وجہ سے اس کی پوزیشن مولانابرادران کی نظرمیں مشکوک ہوتی جارہی ہے۔

  • ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کے کرپٹ ویلج ناظمین کوگیلانی ٹاؤن کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے

    ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کے کرپٹ ویلج ناظمین کوگیلانی ٹاؤن کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)گیلانی ٹاؤن کے عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ گیلانی ٹاؤن پی ٹی آئی کے وارڈ چیئرمین،ویلج ناظمین انتہائی کرپٹ اورمفاد پرست انسان ہیں،انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے،ان کی مفا پرستی کی بدولت گیلانی ٹاؤن گلی نمبر 4 میں نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد حسنین کو جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیاہے اور نمازیوں کی مسجد تک رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ ذرائع آمدورفت میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق اہلیان گیلانی ٹاؤن کاکہناہے کہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور ڈیرہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کے بڑے بڑے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔پی ٹی آئی کے وارڈچیئرمین اورویلج ناظمین عوامی مسائل سے غافل ہوچکے ہیں۔عرصہ دراز سے گیلانی ٹاؤن گلی نمبر 4 میں نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد حسنین کو جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیاہے اور نمازیوں کی مسجد تک رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ ذرائع آمدورفت میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔گندے پانی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں۔ اس سنگین صورتحال کے بارے میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور،پی ٹی آئی کے وارڈچیئرمین،ویلج ناظمین کوآگاہ کیاگیا ہے مگرمسئلہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے کہاکہ خداراگیلانی ٹاؤن گلی نمبر4میں نکاسی آب کامسئلہ حل کرایاجائے اورعوام کوگندے پانی سے نجات دلائی جائے۔

  • ڈی آئی خان – سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری

    ڈی آئی خان – سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے ترقیاتی کام جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار )سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی خصوصی کاوشوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر منعقد افتتاحی تقریب میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت، اہلیان علاقہ نے سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اوراسے خوب سراہا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے شیر شاہ سوری ٹاؤن میں روڈ کی پختگی اور ٹرانس فارمر کا کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان، فوکل پرسن واپڈا ثناء اللہ کاکا شاہ، ناظم رحمت اللہ، ناظم ایوب خان، شہریار خان،محمد عامر،طاہر خان، عدنان خان، احمد خان سمیت دیگر معززین کے ہمراہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کوعلاقے وعوام کے مسائل حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔پروگرام میں شریک مہمانوں نے شیرشا ہ سوری ٹاؤن روڈ کی پختگی اورٹرانس فارمر تنصیب کروانے پرسابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور کاشکریہ اداکیاگیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان – ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان – ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 پر کام تیزی سے جاری

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے،سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پورتحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پور اور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراونڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور، تحصیل میئر سردارعمرامین خان گنڈہ پوراور ممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر بلدیات سردارفیصل امین خان گنڈہ پور کے جاری کردہ فنڈز سے ڈیال روڈ کا انڈر گراؤنڈسیوریج منصوبہ پر تیزی سے کام ہو رہاہے جس سے ڈیال روڈکا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ ڈیال روڈ نکاسی آب فیز 2 کا کام تیزی سے جاری ہے۔اہلیان ڈیرہ نے نکاسی آب جیسے گریٹر منصوبے کومکمل کرانے اورنکاسی کامسئلہ حل کرانے پر علی برادران کاشکریہ اداکیاہے۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے علی برادران کو ڈیرہ میں اہم منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں علی برادران کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے کامیاب کرانے کااعلان کیاہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان – جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر

    ڈیرہ اسماعیل خان – جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل۔ ان خیالات کا اظہارصدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی سے علاقے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے کہاکہ چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ شریف النفس اورنہایت ملنسا رشخصیت کے مالک ہیں۔چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی نیک شگون ہے۔انہوں نے ہمیشہ ڈیرہ وال دوست ہونے کا ثبوت دیاہے۔ امید ہے کہ چوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ محکموں کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کرداراداکریں گے۔ صدرڈیجیٹل میڈیاگروپ احمدنوازمغل نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماچوہدری محمد اشفاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔