Baaghi TV

Category: قرآن اور سائنس

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع موجود،حکومت  ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی ،وزیراعظم

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع موجود،حکومت ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی ،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے –

    ویانا میں پاک آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں فورم میں شرکت سے پاکستان اور آسٹریا کے اقتصادی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگاپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور ان کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہے نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی بینائی سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری

    قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سفارتکاری پر توجہ مرکوز ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چانسلر کرسچن سٹاکر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی اپنے محل وقوع اور معاشی مواقع کی وجہ سے پاکستان اہم مارکیٹ ہے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فورم کا انعقاد اہم ہے۔

    محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ بھی بات چیت کا خواں ہوں اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کی قیادت کے ساتھ پرامن جوہری توانائی، انسداد منشیات اور جرائم پر قابو پانے، پائیدار صنعتی ترقی اور مشترکہ پیش رفت میں اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔

  • ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں،ترک خاتون اول

    ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں،ترک خاتون اول

    ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا،اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

    https://x.com/EmineErdogan/status/1961413455895806381

    امینہ اِردوان نے کہا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک اور پانی کی فوری فراہمی کے انتظامات کررہا ہےانہوں نے بارشوں اور سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی امینہ اِردوان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی ان مشکل دنوں میں پاکستان کی مدد کرے تاکہ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے سے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

    آن لائن جوئے پر پابندی کے بعد انڈین کرکٹ کونئے سپانسر کی تلاش

    ووٹر ادھیکار یاترا نے مودی سرکار کی ووٹ چوری کو بے نقاب کر دیا

  • شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف  مقدمہ درج

    شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف معروف کار برانڈ کی گاڑی میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور کی وکیل کیرتی سنگھ نے کار برانڈ کی مینو فیکچرنگ میں مبینہ طور پر نقائص سامنے آنے کے بعد کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر، کل وقتی ڈائریکٹر، سی ای او اور شوروم مالکان کےخلاف مقدمہ درج کروایا ہے،مقدمے میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دونوں پر الزام ہے کہ بالی وڈ کی یہ شخصیات خراب گاڑیوں کی تشہیر کر رہی ہیں،مقدمے میں شاہ رخ اور دپیکا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے خراب پروڈکٹ کے اشتہارات کی تشہیر کر کے صارفین کو گمراہ کیا ‘۔

    ایف آئی آر میں کیرتی سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے 2022 میں 23 لاکھ 97 ہزار بھارتی روپے کی کار بینک لون پر خریدی تھی، کار خریدنے کا فیصلہ معرو ف بالی وڈ اداکاروں کے اشتہارات دیکھ کر اور برانڈ کی جانب سے کار کے مکمل طور پر’Trouble free‘ ہونے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیاتاہم استعمال کے چند مہینوں کے دوران ہی کار میں تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگیں حتیٰ کہ ان مسائل کی بنا پر کار کئی بار حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بھی بچی، ڈیلرشپ سے رابطے پر انہیں بتایا گیاکہ کار کی مینوفیکچرنگ میں خرابی ہے جسے درست نہیں کیا جا سکتا۔

    بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    اس حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

  • ملک بھر میں آندھی، ژالہ باری اور بارش ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    ملک بھر میں آندھی، ژالہ باری اور بارش ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    اسلام آباد / کراچی (باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 13 سے 16 جون کے دوران آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ جھکڑ چلنے اور بارش کے باعث جاری گرمی کی لہر میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز بھی انہی علاقوں میں موسمی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    ادھر پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ تین دنوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری، دادو، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری جبکہ سرگودھا، بہاولنگر، بھکر، جوہرآباد، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چترال اور کالام میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور آندھی یا تیز ہواؤں کی صورت میں کھلے مقامات سے دور رہیں۔

  • اوچ شریف: سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا

    اوچ شریف: سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف اور گرد و نواح میں سورج نے قہر ڈھا دیا، درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو چکے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس نے بازاروں کی رونقیں چھین لیں، گلیاں سنسان اور دکانیں ویران ہو چکی ہیں جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر بارانِ رحمت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

    گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مئی کا مہینہ اوچ شریف میں شدید گرمی کا پیغام لایا ہے۔ گرمی کی شدت نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پرندوں کو بھی بے حال کر دیا ہے۔ پرندے درختوں کے سائے اور پانی کے جوہڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی شدت اختیار کر چکی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت باہر نکلنا محال ہو چکا ہے۔ مجبوری میں نکلنے والے افراد چھاؤں، ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، دکانوں میں گاہک آنا بند ہو گئے ہیں، اور گرمی نے نظام زندگی کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا ہے۔

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں واٹر کولرز، سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ، اور ہنگامی طبی مراکز کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر خطرات سے بچا جا سکے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اوچ شریف کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان، دادو، تربت، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی سمیت کئی علاقوں میں بھی درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے، اور شہریوں سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شدید گرمی سے نجات کی واحد امید بارش بن چکی ہے، اور پورا خطہ بارانِ رحمت کے لیے سراپا دعا ہے۔

  • سیالکوٹ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم دلفریب

    سیالکوٹ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم دلفریب

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)سیالکوٹ اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم دلفریب ہو گیا۔ شہرِ اقبال کے علاقوں ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور مضافات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، اور شہریوں کے چہروں پر خوشی جھلکنے لگی ہے۔

    بارش کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے جبکہ بادلوں نے آسمان پر مکمل قبضہ جما رکھا ہے۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے بعد یہ بارش کسی نعمت سے کم نہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، جبکہ بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

    سیالکوٹ سمیت گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، مری اور گلیات میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم عمرکوٹ، تھرپارکر، دادو اور لاڑکانہ میں بارش کی نوید ہے، جبکہ بلوچستان کے زیارت، کوئٹہ، خضدار اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ابر آلود موسم اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں بارش، آندھی اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک بھر میں بارش، آندھی اور برفباری کی پیشگوئی

    اسلام آباد(باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش، آندھی اور گرج چمک جبکہ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ 24 فروری کی شام یا رات سے ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، جو 25 فروری کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور شمالی علاقوں میں 2 مارچ تک برقرار رہے گا۔

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر:
    25 فروری سے 2 مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گوانچے، شگر) اور آزاد کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، سوڈھیمبر، حویلی، کوٹلی، میرپور) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔

    خیبر پختونخوا:
    24 فروری کی رات سے 1 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد:
    25 فروری سے 1 مارچ کے دوران مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں جھنگ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں 25 سے 27 فروری کے دوران بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

    بلوچستان:
    24 فروری کی شام سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    سندھ:
    25 اور 26 فروری کے دوران لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کی بندش اور ٹریفک میں خلل کا خدشہ۔ 25 فروری سے 1 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

    شمالی علاقوں، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان۔
    خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع۔

    سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔
    یہ بارش پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

    تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پہاڑی علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور ایس ڈی ایم ایز کو فوری حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

  • 27 جون  تاریخ کے آئینے میں

    27 جون تاریخ کے آئینے میں

    27 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1693ء لندن میں پہلی خاتون میگزین ’’لیڈیز مرکری‘‘ کی اشاعت ہوئی۔

    1759ء برطانیہ کے فوجی افسر جنرل جیمس وولف نے کیوبیک پر قبضہ کرنے کی شروعات کی۔

    1867ء بینک آف کیلیفورنیا کا کام کاج شروع ہوا

    1905ء روسی جنگی جہاز ’پوتیمیکن‘ پر تعینات انقلابی فوجیوں نے اپنے افسروں کے خلاف تاریخی بغاوت شروع کی۔

    1914ء امریکہ نے اتھوپیا کے ساتھ سفارتی معاہدے دستخط کئے۔

    1940ء سوویت فوج نے رومانیہ پر حملہ کر دیا۔

    1941ء رومانیہ میں 13،266 یہودیوں کو قتل کر دیا گیا۔

    1944ء دوسری عالمی جنگ میں اتحادی افواج نے چیربرگ پر قبضہ کیا۔

    1946ء کینیڈا میں کینیڈین شہریت کی تعریف مقرر کی گئی۔

    1950ء امریکی صدر ہیرٹن ٹرومین نے شمالی کوریا کے ذریعہ جنوبی کوریا پر حملہ کرنے کے بعد اپنے فوجیوں کو جنوبی کوریا کی مدد کرنے کا حکم دیا۔

    1954ء دنیا کا پہلا نیوکلیائی پاور پلانٹ ماسکو کے نزدیک اوبنسک میں قائم ہوا۔

    1957ء امریکہ کے لوسیانہ اور ٹیکساس میں آندرے طوفان سے 526 افراد کی موت ہو گئی۔

    1964ء ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی رہائش گاہ تین مورتی کو قومی میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا۔

    1967ء ہندوستان میں تیار پہلا اے وی آر او مسافر بردار طیارہ انڈین ایر لائنز کو سونپا گیا۔

    1967ء برطانیہ کے شہر لندن کے اینفیلڈ میں دنیا کا پہلا اے ٹی ایم قائم کیا گیا۔

    1974ء امریکی صدر رچرڈ نکسن نے روس کا دورہ کیا۔

    1976ء فلسطینی انتہا پسندوں نے ایر فرانس کے ایک طیارے کو اغوا کر لیا جس پر 258 افراد سوار تھے۔

    1980ء ہندوستان میں بنایا گیا پہلا مسافر طیارہ ایچ ایس 748 انڈین ائرلائنس کو سونپا گیا۔

    1981ء کمبوڈیا نے اپنا آئین بنایا۔

    1983ء ناسا نے خلائی طیارے ایس 205 لانچ کیا۔

    1997ء بروسیلس میں منعقدہ کانفرنس میں 95 ملکوں نے بارودی سرنگیں استعمال نہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔

    1998ء ملائیشیا میں کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈا کھولا گیا۔

    2000ء ہندوستان میں متعدد گرجا گھروں میں عیسائی پادریوں پر حملے کے بعد امریکہ کے 21 اراکین کانگریس نے ہندوستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

    2007 گورڈن براوَن ٹونی بلیئر کی جگہ وزیراعظم بنے۔

    2008ء مائیکروسافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مائیکروسافٹ سے استعفی دیا۔

    تعطیلات و تہوار :

    1977ء افریقی ملک جبوتی فرانس کی ماتحتی سے آزاد ہوا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • منفرد گلوکارہ  رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان

    گوہر جان

    منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تاریخ پیدائش 26 جون 1879
    تاریخ وفات 17 جنوری 1930
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ گوہر جان 20 جون 1873 کو اعظم گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ وہ آرمینیائی نسل کی عیسائی خاتون تھیں۔ ان کا اصل نام انجلینا ان کے والد کا نام ولیم رابرٹ اور والدہ کا نام وکٹوریہ ہمنگز تھا۔ گوہر جان کے والدین کے مابین علیحدگی ہونے کے بعد ان کی ماں اعظم گڑھ سے بنارس چلی آٸی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ یہاں خورشید خان نامی ایک نیک دل مسلمان نے ان کو رہائش دی اور ہر طرح کی مدد بھی کی جس سے متاثر ہو کر دونوں ماں بیٹیاں مسلمان ہو گئیں ۔ وکٹوریہ کا اسلامی نام ملکہ جان اور انجلینا کا اسلامی نام گوہر جان رکھا گیا۔ گوہر جان نے 15سال کی عمر میں دربھنگا میں اپنے فن گائیکی کا پہلا عملی مظاہرہ کیا انہوں نے اپنے وقت کے بڑےاساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ان کی خوب صورت آواز اور رقص کی وجہ سے شہرت دور دور تک پھیل گئی یہاں تک ان کو ملکہ برطانیہ تک پذیرائی مل گئی۔ گوہر جان گائیکی اور رقص کے علاوہ شاعری میں بھی کمال رکھتی تھیں شاعری میں وہ ہمدم تخلص استعمال کرتی تھیں ان کی زیادہ تر گائی ہوئی غزلیں اپنی ہی تھیں تاہم وہ اپنے دور کے نامور شعراء کا کلام بھی بڑے شوق سے گاتی تھں اور شعراء کا بڑا احترام کرتی تھیں ۔ گاٸیکی میں وہ دادرا ٹھمری سمیت مختلف راگ اور راگنیوں پر عبور رکھتی تھیں ۔ وہ بڑے رکھ رکھاٶ اور شوق و ذوق رکھنے والی خاتون تھیں وہ گھڑ سواری کی ماہر تھیں ۔ گوہر جان کوبرصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں یہ منفرد اور قابل فخر اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہندوستان میں گرامو فون پر سب سے پہلے ان کو اپنی گائیکی ریکارڈ کرانے کا اعزاز دیا گیا۔ گراموفون پر سب سے پہلی ان کی آواز گونجی جس کےبول تھے مائی نیم از گوہر جان ۔ گوہر جان نے سید غلام عباس نامی ایک شخص کےساتھ شادی کی مگرکچھ عرصہ بعد ہی ان کے مابین علیحدگی ہو گئی ۔ گوہرجان کو مال و دولت اور شہرت سب کچھ حاصل تھا مگر وہ ازدواجی زندگی کی دولت سے محروم تھیں یہی وجہ تھی کہ جب اردو کےعظیم مزاحیہ شاعر اکبر الہ آبادی اور گوہر جان کےمابین پہلی ملاقات ہوٸی تو گوہرجان نے اکبر الہ آبادی سے ایک شعر سنانے کی فرماٸش کی جس پر اکبرالہ آبادی نے گوہر کے حالات کے تناظر میں یہ شعر کہا

    خوش نصیب آج بھلا کون ہے گوہر کے سوا
    اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے شوہر کے سوا

    گوہر نےبھی اس کے جواب میں برجستہ شعر کہہ دیا

    یوں تو گوہر کو میسر ہیں ہزاروں شوہر
    ہاں پسند اس کو ایک بھی نہیں اکبر کے سوا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • 25 جون  تاریخ کے آئینے میں

    25 جون تاریخ کے آئینے میں

    25 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1529ء مغل بادشاہ بابر بنگال پر قبضے کے بعد دارالحکومت آگرہ پہنچے۔

    1654ء برطانیہ اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    1658ء چھٹے مغل بادشاہ اورنگزیب نے اپنے والد بادشاہ شاہ جہاں کو گرفتار کر کے آگرہ قلعہ میں نظر بند کر دیا۔

    1788ء "ورجینیا” امریکی آئین نافذ کرنے والی دسویں ریاست بنی۔

    1868ء امریکی صدر اینڈریو جانسن نے سرکاری ملازمین کے لئے دن میں 8 گھنٹے کام کرنے کا قانون منظور کیا۔

    1911ء اٹلی نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1932ء ہندستانی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے لارڈز کے میدان میں اپنا پہلا باضابطہ ٹیسٹ میچ کھیلا۔

    1940ء جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے پیرس، فرانس میں نپولین کی قبر اور ایفل ٹاور دیکھا۔

    1941ء فن لینڈ نے سوویت یونین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1945ء ہندستان کے وائسرائے لارڈ واویل نے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ہندستان کے چوٹی کے سیاسی لیڈران کے ساتھ ملاقات کی۔

    1949ء شام میں صدارتی انتخابات ہوئے، کچھ خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔

    1950ء شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔

    1951ء امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک سی بی ایس نے نیویارک سے چار شہروں میں پہلے رنگین ٹی وی پروگرام نشر کیا۔

    1951ء اسرائیل ایرلائن آئی آئی اے آئی ون نے اپنی خدمات شروع کی۔

    1961ء عراق کی جانب سے کویت کو عراق کا حصہ ہونے کا دعوی، تاہم کویت نے انکار کر دیا۔

    1966ء سوویت یونین کا پہلا موسمی سیارہ کوسموس 122 کا تجربہ کیا گیا۔

    1975ء بھارتی صدر فخر الدين علی احمد نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی حکومتی تجویز کو منظوری دے دی۔

    1983ء ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔

    1984ء مصر اور اردن کے درمیان دوبارہ سفارتی روابط قائم ہوئے۔

    1993ء مراکش میں پارلیمانی انتخابات ہوئے۔

    1993ء کم کیپم بل کینیڈا کی 19ویں وزیر اعظم بنیں۔

    1994ء جاپان کے وزیر اعظم سوتومو ہاتا نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

    1997ء ہندوستان اور امریکہ نے مفرور مجرموں کی حوالگی کے دو طرفہ معاہدہ پر دستخط کئے۔

    2005ء محمد احمدی نژاد بھاری اکثریت سے ایران کے صدر منتخب ہوئے۔

    2014ء لوئس سوایز پر فیفا عالمی کپ 2014ء کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگا۔

    2018ء ترکی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان 53 فیصد ووٹ لے کر ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہوئے۔

    2021ء۔۔پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطان پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہرا کر کپ جیت گیا

    تعطیلات و تہوار :

    1960ء مڈغاسکر فرانس سے آزاد ہوا۔

    1991ء کروشیا اور سلوینیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی کا اعلان کیا۔