Baaghi TV

Category: قرآن اور سائنس

  • 25 جون  تاریخ کے آئینے میں

    25 جون تاریخ کے آئینے میں

    25 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1529ء مغل بادشاہ بابر بنگال پر قبضے کے بعد دارالحکومت آگرہ پہنچے۔

    1654ء برطانیہ اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    1658ء چھٹے مغل بادشاہ اورنگزیب نے اپنے والد بادشاہ شاہ جہاں کو گرفتار کر کے آگرہ قلعہ میں نظر بند کر دیا۔

    1788ء "ورجینیا” امریکی آئین نافذ کرنے والی دسویں ریاست بنی۔

    1868ء امریکی صدر اینڈریو جانسن نے سرکاری ملازمین کے لئے دن میں 8 گھنٹے کام کرنے کا قانون منظور کیا۔

    1911ء اٹلی نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1932ء ہندستانی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے لارڈز کے میدان میں اپنا پہلا باضابطہ ٹیسٹ میچ کھیلا۔

    1940ء جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر نے پیرس، فرانس میں نپولین کی قبر اور ایفل ٹاور دیکھا۔

    1941ء فن لینڈ نے سوویت یونین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1945ء ہندستان کے وائسرائے لارڈ واویل نے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے ہندستان کے چوٹی کے سیاسی لیڈران کے ساتھ ملاقات کی۔

    1949ء شام میں صدارتی انتخابات ہوئے، کچھ خواتین کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔

    1950ء شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔

    1951ء امریکی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورک سی بی ایس نے نیویارک سے چار شہروں میں پہلے رنگین ٹی وی پروگرام نشر کیا۔

    1951ء اسرائیل ایرلائن آئی آئی اے آئی ون نے اپنی خدمات شروع کی۔

    1961ء عراق کی جانب سے کویت کو عراق کا حصہ ہونے کا دعوی، تاہم کویت نے انکار کر دیا۔

    1966ء سوویت یونین کا پہلا موسمی سیارہ کوسموس 122 کا تجربہ کیا گیا۔

    1975ء بھارتی صدر فخر الدين علی احمد نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی حکومتی تجویز کو منظوری دے دی۔

    1983ء ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔

    1984ء مصر اور اردن کے درمیان دوبارہ سفارتی روابط قائم ہوئے۔

    1993ء مراکش میں پارلیمانی انتخابات ہوئے۔

    1993ء کم کیپم بل کینیڈا کی 19ویں وزیر اعظم بنیں۔

    1994ء جاپان کے وزیر اعظم سوتومو ہاتا نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

    1997ء ہندوستان اور امریکہ نے مفرور مجرموں کی حوالگی کے دو طرفہ معاہدہ پر دستخط کئے۔

    2005ء محمد احمدی نژاد بھاری اکثریت سے ایران کے صدر منتخب ہوئے۔

    2014ء لوئس سوایز پر فیفا عالمی کپ 2014ء کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دانتوں سے کاٹنے کا الزام لگا۔

    2018ء ترکی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان 53 فیصد ووٹ لے کر ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہوئے۔

    2021ء۔۔پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطان پشاور زلمی کو 47 رنز سے ہرا کر کپ جیت گیا

    تعطیلات و تہوار :

    1960ء مڈغاسکر فرانس سے آزاد ہوا۔

    1991ء کروشیا اور سلوینیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی کا اعلان کیا۔

  • 24  جون  تاریخ کے آئینے میں

    24 جون تاریخ کے آئینے میں

    24 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1206ء دہلی سلطنت کے پہلے بادشاہ قطب الدین ایبک کی لاہورمیں تاجپوشی ہوئی

    1314ء بینوکربن کی لڑائی کے بعد اسکاٹ لینڈ نے خود کو انگلینڈ سے آزاد کرایا۔

    1340ء فرانس اور برطانیہ کے درمیان 100 سال تک چلی لڑائی کے دوران سلوئس جنگ میں برطانوی بحریہ نے فرانسیسی بیڑے کو تباہ کیا۔

    1662ء ڈچ فوج کے مکاؤ پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش۔

    1763ء مرشدآباد پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا دوسری بار قبضہ، میرجعفر کو نواب بنایا گیا۔

    1688ء فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

    1793ء فرانس نے پہلی بار جمہوریائی آئین کو اپنایا۔

    1881ء میکسیکو میں ٹرین کے پل سے نیچے پانی میں گر جانے سے 200 لوگوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔

    1894ء ہر چار برس کے بعد جدید اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

    1901ء پیرس میں ایک نوجوان ہسپانوی مصور پابلو پکاسو کی پہلی نمائش نے مصوروں اور نقادوں کو حیرا ن کر دیا۔

    1910ء جاپان نے کوریا پر حملہ کر دیا۔

    1911ء جان میک ڈرمٹ امریکی اوپن گولف ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے امریکی کھلاڑی بنے۔

    1915ء شکاگو میں ایکل اسٹیمر کے ڈوبنے سے اس پر سوار 800 لوگوں کی موت ہوگئی۔

    1931ء سابق سوویت یونین اور افعانستان نے ناوابستہ تحریک پر دستخط کئے۔

    1948ء سوویت یونین نے برلن کی ناکہ بندی شروع کی۔

    1963ء برطانیہ نے زنجیبار کو اندرونی خود مختاری کی اجازت دی۔

    1963ء بھارت میں ڈاک اور تار کے محکمہ نے نیشنل ٹیلیکس سروس کا آغاز کیا۔

    1966ء بمبئی سے نیویارک جانے والے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ میں سوئزرلینڈ کے مونٹ بلانک میں حادثہ کا شکار ہوا، جس میں 117 افراد مارے گئے۔

    1975ء نیویارک JF ہوائی اڈے پر ایسٹرن 727 طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں 113 افراد مارے گئے۔

    1981ء اسرائیلی رہنما موشے دایان نے پہلی بار اعلان کیا کہ اسرائیل ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    1985ء خلائی شٹل جی اکیاون نے کامیابی سے مشن مکمل کیا، جس میں پہلے مسلمان عرب شخصیت سلطان بن عبدالعزیز السعود نے سفر کیا۔

    1986ء حکومت ہند نے کنواری ماؤں کے لئے بھی دیگر ماؤں کو ملنے والی رعایتوں کو منطوری دی.

    24جون 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انقلاب فرانس کی دوسو ویں سالگرہ کے موقع پرسات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انقلاب فرانس کی منظر کشی پر مشتمل ایک پینٹنگ شائع کی گئی تھی اور فرانسیسی زبان میں Bicentenaire de la Revolution Francaise کے الفاظ تحریرکیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

    2002ء افریقی ملک تنزانیہ میں ہوئے ٹرین حادثہ میں 281 افراد مارے گئے۔

    2004ء نیویارک میں سزائے موت پر پابندی۔

    24 جون 2008ء کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے نیفرو یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں کیے گئے ایک آپریشن میں وزیر محمدجاگیرانی نامی ایک مریض کے گردے سے 620 گرام (21.87 اونس) وزنی پتھری برامد ہوئی۔ یہ آپریشن ڈاکٹر جی شبیر عمران اکبر اربانی اور ڈاکٹر ملک حسین جلبانی نے انجام دیا تھا۔ گنیز بک آف ریکارڈز(2010ء) کے مطابق یہ کسی مریض کے گردے سے نکالی جانے والی دنیا کی سب سے وزنی پتھری تھی۔

    2012ء اخوان المسلمین کے رہنما محمد مورسی مصر کے صدر منتخب ہوئے۔

    تعطیلات و تہوار :

    بہائی فرقے کا رحمۃ کا تہوار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • 23 جون  تاریخ کے آئینے میں

    23 جون تاریخ کے آئینے میں

    23 جون تاریخ کے آئینے میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1661ء انگلینڈ کے چارلس دوئم اور پرتگال کی کیتھرینا کی شادی ہوئی، بمبئی کو شہزادی کے جہیز کے طور پر انگلینڈ کو دیا گیا۔

    1757ء انگریز گورنر جنرل رابرٹ کلائیو نے 3 ہزار سپاہیوں ( 500 انگریز اور 2500 ہندوستانی) کے ساتھ جنگ پلاسی میں نواب سراج الدولہ کی بظاہر 5 لاکھ سپاہیوں پر مشتمل فوج کو میر جعفر جیسے غداروں کی مدد سے شکست دیکر بنگال پر قبضہ کر لیا۔

    1758ء سات سال تک چلی کری فیلڈ کی جنگ میں برطانوی فوج نے فرانسیسی فوج کو شکست دی۔

    1810ء بمبئی میں ڈنکن بندرگاہ کا کام مکمل ہوا۔

    1868ء ٹائپ رائٹر کے موجد کرسٹوفر لیتھم شولر نے اس ایجاد کو اپنے نام کروایا۔

    1927ء آل انڈیا ریڈیو نے بمبئی اور کلکتہ سے اپنی نشریات شروع کیں۔

    1930ء سائمن کمیشن نے ہندوستان کی تشکیل اور برما کو الگ کرنے کی سفارش کی۔

    1956ء مصر کی عوام نے بھاری اکثریت سے جمال عبدالناصر کو جمہوریہ مصر کا پہلا صدر منتخب کیا، اپنے اقتدار کے 18 برسوں میں ناصر کو بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل ہوئی۔

    1958ء امریکہ میں شکاگو کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 92 بچے اور تین راہبائیں ہلاک ہو گئیں۔

    1960ء جاپان اور امریکہ نے ایک دفاعی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

    1968ء بیونس آئرس اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچ جانے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے۔

    1969ء وارین ای برگر امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔

    1985ء ائر انڈیا کا جمبو جیٹ طیارہ مونٹریال، ٹورونٹو (کناڈا) سے انڈیا براستہ لندن جاتے ہوئے كنشكا کے بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوا، اس میں سوار تمام 329 مسافر جاں بحق ہو گئے۔ اس تلاشی میں کینیڈا کی انتظامیہ نے جہاز میں سے تین مشتبہ پیکٹ اتارے تھے۔ طیارہ آئرلینڈ کے ساحلوں کے قریب فضا میں ہی تباہ ہو گیا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے صرف 455 منٹ کی مسافت پر تھا۔ ممکنہ طور پر کارروائی سکھ علیحدگی پسندوں کی جانب سے جہاز میں بم رکھ کر کی گئی۔

    1993ء جرمنی کے شہر برلن میں امریکی افواج 48 برس قیام کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔

    1994ء جنوبی افریقہ کا اقوام متحدہ میں اپنی رکنیت کے لئے دعوٰی۔

    1996ء شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا۔

    1997ء چنئے کے اناّ روڈ ٹیلی فون ایکسچنج میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کے ٹرانسمیشن آلات تباہ ہو گئے۔

    2007ء کراچی میں شدید بارش سے 230 افراد ہلاک ہوئے۔

    2008ء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    2012ء آسٹن ایٹن نے امریکی اولمپک مشن کے دوران ڈیکا تھیلون کا عالمی ریکارڈ کو توڑا۔

    2013ء نک والریڈا امریکہ کے گرینڈ كنين کی پہاڑی کو رسی پر کامیابی سے چل کر پار کرنے والے پہلے شخص بنے۔

    23جون 2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے قیام کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پردویادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر اس کالج کا لوگو شائع کیا گیا تھااور انگریزی میں 50 YEARS OF INSTITUTE OF COST AND MANAGEMENT ACCOUNTS OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت دوروپے اور پندرہ روپے تھی اور انھیں فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔

    2017ء۔۔کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش دھماکے میں 13 افراد شہید

    23 جون 2017 کو، پاکستان میں دہشت گردی کے ایک سلسلے کا آغاز ہوا جس میں نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔ ان میں کوئٹہ خودکش دھماکا، جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گا۔ اس کے بعد پاراچنار کے بازار میں دو دھماکے کیے گئے اور کراچی میں 4 پولیس افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

    2021ء۔۔نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ساؤتھ ہمپٹن میں پہلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کیوی بولرز نے گھر کے شیروں کو باہر کھل کر نہ کھیلنے دیا اور پہلی اننگز کائل جیمیسن کی شاندار بولنگ کے آگے بھارتی بیٹسمین صرف 217 رنز ہی بناسکے۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے 49 اور ویرات کوہلی 44 رنز بنا کر سرِ فہرست رہے۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کم اسکور کا زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور پہلی انگنز میں صرف 32 رنز کی برتری لینے میں کامیاب ہوئے اور پوری ٹیم 249 پر آل آؤٹ ہوگئی۔اس اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے 54 اور کین ولیمسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی 4 وکٹیں لے کر کامیاب بولر بنے۔میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی بلے بازوں کا حال اس سے بھی زیادہ برا رہا، اور پوری ٹیم صرف 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔رشبھ پنٹ کے 41 اور روہیت شرما کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا جبکہ اس مرتبہ ٹم ساؤتھی نے سب سے زیادہ 4 شکار کیے۔کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان کین ولیمسن نے اعصاب شکن مقابلے میں 52 جبکہ روس ٹیلر نے 47 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔کائل جیمیسن کو مجموعی طور پر 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میچز 5 دنوں پر مشتمل ہوتے ہیں، تاہم فائنل کے لیے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا تھا، اور اس میچ کا فیصلہ بھی اسی ریزرو ڈے میں ہوا جو میچ کا مجموعی طور پر چھٹا دن تھا۔

    تعطیلات و تہوار :

    1991ء مالدووا نے آزادی کا اعلان کیا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش،محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش،محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا۔

    عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

    منگل کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے.

  • اے سی بی نے   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ڈوین براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر نامزد کیا ،

    اے سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ڈوین براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر نامزد کیا ،

    افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے سابق ویسٹ انڈین عظیم اور T20 ورلڈ کپ کے فاتح ڈوین براوو کو T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے افغانستان کی قومی ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ براوو آگے تیاری کے کیمپ کے دوران ٹیم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔40 سالہ ڈوین جان براوو ویسٹ انڈیز کے سابق دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر تھے، انہوں نے 295 بین الاقوامی میچ کھیلے، 6423 رنز بنائے اور 363 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے پاس 100 ایف سی، 227 لسٹ اے اور 573 ٹی ٹوئنٹی کیپس بھی ہیں۔
    ڈی جے براوو اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں 625 اسکالپس کے ساتھ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس کے علاوہ، اس نے فارمیٹ میں تقریباً 7000 رنز بنائے ہیں، جس سے وہ T20 کرکٹ میں سب سے کامیاب فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔براوو کے برانڈ آف کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ نے انہیں دنیا بھر میں پذیرائی اور احترام حاصل کیا ہے، جس میں T20 ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی، آئی پی ایل، اور سی پی ایل سمیت متعدد ٹائٹل جیتے۔
    ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے بین الاقوامی تجربے کے علاوہ، براوو نے حال ہی میں آئی پی ایل 2024 کے لیے چنئی سپر کنگز کے باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔افغان اتلان پہلے ہی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ 10 روزہ تربیتی کیمپ شروع کریں گے، جو کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر ہے، جس کی نگرانی ڈی جے براوو سمیت کوچنگ اسٹاف کریں گے۔

  • موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی اورسیلاب کاخطرہ

    موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی اورسیلاب کاخطرہ

    پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث کوہ سلیمان،ڈیرہ غازیخان، خضدار، زیارت، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ،کوئٹہ، پشین،نصیرآباد،جعفرآباد، مستونگ،سبی، لورالائی،قلعہ عبدللہ،قلعہ سیف اللہ، کیچ، پنجگور، گوادراور تربت کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ۔

    14 اور 15 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو شریف،شانگلہ ،ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے

    اتوار کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہوگی،اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے

    پیر کے روز خیبر پختونخوا ، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی وجنوب مغربی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہوگی اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر ،بالائی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش وژالہ باری کا بھی امکان ہے،شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی متوقع ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیا دہ بارش بلوچستان میں پسنی 90، دالبندین 28، لسبیلہ 14، سبی 10، تربت 09، جیوانی 08، خضدار، اورماڑہ، پنجگور 07، بار کھان 06، گوادر 05، کوئٹہ (سٹی 03، سمنگلی 02)، نوکنڈی 01،

    خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 58، دیر (اپر 45، لوئر 05)، چترال 34، کالام 31، پتن 29، دروش 27، بالاکوٹ 19، میر خانی 13، سیدو شریف 12، کاکول 08، پاراچنار 05، مردان02،

    سندھ میں کراچی (کراچی: سرجانی ٹاؤن 29، ناظم آباد 21، گلشن حدید 20، کیماڑی، پی اے ایف فیصل بیس 19، پی اے ایف مسرور بیس 18، کورنگی 17، میٹ آفس یونیورسٹی روڈ 16، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، نارتھ کراچی سعدی ٹاؤن 15، اورنگی ٹاؤن 14، صدر (ڈی سی ساؤتھ) 13، ملیر (ملیر ہالٹ) 12، ڈی ایچ اے 06، قائد آباد (داؤد چورنگی) 05، جناح ٹرمینل 01، سکھر 13، موہنجو داڑو 09، روہڑی 08، میر پور خاص، 07 ٹنڈو جام، ٹھٹھہ 05، لاڑکانہ 04، پڈعیدن، سکرنڈ 02، نواب شاہ 01 ملی میٹربارش ہوئی

    پنجاب میں مری 23، سرگودھا سٹی 19، جھنگ 11، ٹی ٹی سنگھ 10، شیخوپورہ 09، ملتان (سٹی 09 اور ایئرپورٹ 08) فیصل آباد 08، میانوالی، نارووال 07، خان پور، جوہر آباد 06 اسلام آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی، سعید پور) 01) جہلم 05، کروڑ (لیہ)، منڈی بہاؤالدین، منگلا 04، بہاولپور سٹی، بھکر، اوکاڑہ 03، سیالکوٹ سٹی 02، بہاولنگر، حافظ آباد، لاہور سٹی، چکوال، کوٹ ادو 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 17، سٹی 16)، راولاکوٹ 17، گڑھی دوپٹہ 11، کوٹلی 08، گلگت بلتستان: استور 09، سکردو، بونجی 03، بگروٹ، گوپس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : میر پور خاص 37، بہاولنگر34 اور مٹھی میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا

    پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےمزیدبارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،

  • ایک بارپھر بارش، برف باری کی پیش گوئی،مغربی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی

    ایک بارپھر بارش، برف باری کی پیش گوئی،مغربی ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی,مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا،جس کے باعث بلوچستان میں 09 مارچ کی شام/رات اور 10 مارچ کو تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 10 مارچ کی شام ، 11 اور 12 کی شام سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    گلگت بلتستان اورکشمیر میں11 مارچ اور 12 کی رات سے 15 مارچ کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر اور کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہرکیا گیا ہے

    جبکہ پنجاب اوراسلام آباد میں 11 مارچ اور 12 شام سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

    13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

    سندھ میں 10 اور 12 مارچ کی شام سے سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

    جبکہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ 09 مارچ کی رات اور 10مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت اورپنجگور میں برساتی,مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ہےجبکہ10 سے13 مارچ کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے ،

    13اور14 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے ،آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری،گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

    آندھی،بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
    اور تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں

  • بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند،شہری گھروں محصور

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی )بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، 9 جاں بحق، سڑکیں بند، تعلیمی و دفتری سرگرمیاں معطل ،چترال، دیر اور غذر متاثر،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

    ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی جی رسیکیو 1122 کا مزید کہنا تھا کہ چھتیں گرنے سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش آئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری سے راستے بند ہوگئے۔ آج چترال میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ دیر بالا میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    لوئردیر میں بارش سے رات گئے لینڈسلائیڈنگ ہوئی،پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مکان کی چھت گرنے سے آٹھ ماہ کی بچی جاں بحق، خاتون سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔

    غذر میں بارش اور برف باری سے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے جبکہ گلگت چترال بین الصوبائی شاہراہِ بھی ایک ہفتے سے بند ہے.
    گرم چشمہ روڈ بھی برف باری کی وجہ سے بند ہے،

    دیہی رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا، کئی علاقوں چترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔

    چترال میں بارش اور برفباری کی وجہ سےآج ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند ہیں گ، اس کے علاوہ شدید بارش اور برفباری کے باعث ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    چترال شہر میں جمعہ کی شب سے اب تک بارش اور وادی کیلاش میں دو فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے ۔گرم چشمہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں

    دیر بالا کے میدانی علاقوں میں تیز بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    شدید بارش اور برفباری کے باعث آج ہفتے کو دیربالا کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیاہے۔

    دیربالا کے وادی کمراٹ، ڈوگدرہ ،جاز بانڈہ ،وادی عشیری کیردرہ اور براول کے پہاڑوں پر برفباری سے ہر سو سفیدی ہی سفیدی ہے۔ دیربالا کے بالائی علاقوں میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

    برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش اور برفباری سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہوچکی ہے

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے راستے بند ہونے سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے آج رات مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

  • بلوچستان کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں بھی دو روزسےبارش کاسلسلہ جاری ہے

    بلوچستان کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں بھی دو روزسےبارش کاسلسلہ جاری ہے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈیرہ غازیخان وگردونواح میں گذشتہ روز جمعرات سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق 01 مارچ سے موسلا دھار بارشوں کے باعث قلات، مستونگ، لسبیلہ،آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

    اسی طرح01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی،جھکڑ ، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

    آج جمعہ کے روزبلوچستان، خیبر پختونخوا ، سندھ،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشترمقامات پر آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے اس دوران بلوچستان ، زیریں سندھ،خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے

    ہفتہ کےروز: خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    پنجاب میں جمعہ کے روز:
    راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ،جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری امکان ہے۔اس دوران مری میں مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے ۔

    ہفتہ کے روز: راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولپور ، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ،جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی ہوسکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری ہوگی ۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    خیبر پختونخوا جمعہ کے روز:
    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بیشترمقامات پر جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔

    ہفتہ کے روز: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بیشترمقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

    بلوچستان جمعہ کے روز:
    نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، واشک، نوشکی، قلات، خضدار، مستونگ، سبی، نصیر آباد، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورپہاڑوں پرشدیدبرفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔

    ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    سندھ جمعہ کے روز :
    کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑواورلاڑکانہ میں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیریں سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

    ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

    جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
    ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :
    لہہ منفی 05، کا لام، گوپس منفی03،استور منفی 02،بگروٹ، ہنزہ، مالم جبہ اوراسکردو میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔

    سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: قلات 53، خضدار 34، سبی 30، دالبندین 21، تربت 20، کوئٹہ (سمنگلی 16، سٹی 15)، بارکھان، ژوب 15، پسنی 12، پنجگور 09، اورماڑہ 08، نوکنڈی 05، خیبر پختونخوا:پارا چنار29، چترال، کالام 14، بنوں، چراٹ 12، دروش 11، میرکھانی 10، دیر (بالائی 10،زیریں 04)، مالم جبہ،پٹن 09، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ)07، باچا خان (ایئر پورٹ)، پشاور( ایئر پورٹ)، مردان 05، سیدو شریف 03، سندھ: جیکب آباد 12، لاڑکانہ 03، پنجاب: کروڑ (لیہ) 05، اٹک، بھکر 04، ڈیرہ غازی خان (شہر)، کوٹ ادو، نور پور تھل 03، اسلام آباد (گولڑہ، زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ03، سید پور، بوکرا 02)، راولپنڈی (چکلالہ 03، کچہری، شمس آباد 02)، چکوال، سرگودھا 02، ملتان (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، سیالکوٹ (ایئر پورٹ ) ، بہاولپور (ایئر پورٹ، سٹی)، لاہور (ایئر پورٹ) ، گوجرانوالہ، جھنگ، جوہر آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری(انچ): کالام 6.5 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

  • کہیں کڑاکے کی سردی اوربرف باری تو کہیں بادل جم کربرسیں گے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    کہیں کڑاکے کی سردی اوربرف باری تو کہیں بادل جم کربرسیں گے،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 25 فروری رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور 26 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے باعث 26 اور27 فروری کوبلوچستان اور ملک کےبالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
    بلوچستان
    25 فروری کی رات اور 26 فروری کو چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات، لسبیلہ، سبی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

    خیبر پختونخوا
    25 فروری کی رات سے27 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

    گلگت بلتستان،کشمیر
    25 فروری کی رات سے27 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

    پنجاب/اسلام آباد
    26 فروری شام ،رات اور27 فروری کو مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

    سندھ
    25 اور26 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 فروری کی رات کو شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل جبکہ بلوچستان خصوصا گوادر، کیچ، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔

    26( شام/رات) اور27 فروری کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔

    آندھی،جھکڑ ،گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے،آندھی،بارش اور برفباری کے دوران کسانوں اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.