Baaghi TV

Category: اسنیکس

  • افطاری میں بنانے والے چند پکوان

    افطاری میں بنانے والے چند پکوان

    کلب سینڈوچ

    جزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 4 عدد
    مرغی کا گوشت 1کپ روسٹ کیا ہوا
    انڈے ابلے ہوئے 2عدد
    مکھن آدھاکپ
    سلاد حسب ضرورت(کھیرا،سلاد کے پتے)
    ٹماٹر 1عدد قتلے کاٹ کر
    مایونیز آدھا کپ
    مسٹرڈ پیسٹ 2 ٹیبل سپون

    ترکیب:
    سب سے پہلے بریڈ کے تمام سلائسز کو مکھن لگا لیں پہلی پرت میں روسٹ کئے ہوئے گوشت کے ٹکڑےاورمایونیز اور مسٹرڈ کا مکس پیسٹ ٹماٹرکے قتلے رکھیں دوسری پرت میں سلاد اور ابلےہوئے انڈے کے ٹکڑے رکھ کر اس کے اوپر سلائس رکھ دیں اور اس کو ہلکا سا فرائی کر لیں سلائس کو درمیان سے کاٹ لیں اور درمیان میں ٹوتھ پک لگا دیں لذیذ اور عمدہ سینڈوچ تیار ہے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ کھائیں-

    رشین سلاد

    اجزاء
    مایونیز- آدھا کپ ،سیب- ایک عدد ،ابلے ہوئے- مٹر آدھا کپ ،سفید مرچ- آدھا چائے کا چمچ ،آلو -دو عدد درمیانے سائز کے، نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    آلو اور مٹروں کو ابال لیں آلو اور سیب کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں مایونیز میں سفید مرچ اور نمک ڈالی کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سیب اور آلوؤں کے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں اور سلاد کو خوبصورتی کے لیے سلاد کے پتوں سے سجا لیں اور فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہو نے پر پیش کریں-

    تربوز سیلڈ

    اجزاء:
    تربوز۔ ایک عدد، لیموں۔ – دو عدد، پودینہ۔ چند پتے، کٹی کالی مرچ۔ آدھا کھانے کا چمچم ادرک۔ دو کھانے کے چمچ، پیاز۔ ایک عدد، کھیرا۔ ایک عدد، شہد۔ دو کھانے کے چمچ، چینی۔ دو کھانے کے چمچ، نمک۔ حسب ذائقہ

    ترکیب:
    تربوز کے چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ کر بیج نکال لیں۔ پھر ایک پیالے میں تربوز ڈال کر فریج میں رکھ دیں تاکہ ٹھنڈا ہو جائے۔ اب فرائنگ پین میں شہد، لیموں کا رس، چینی اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر کیریمل سوس بنائیں اور اس میں ادرک ملا دیں۔ پھر اسے تربوز کے اوپر چاروں طرف ڈالیں اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ اس کے بعد پودینے کے چند پتے ڈال کر سب چیزیں ملالیں۔ آخر میں اسے آدھے گھنٹے فریزر میں رکھنےکے بعد پیش کریں

    آلو کے کرسپی ڈونٹس:

    اجزاء:
    آلو -آدھا کلو ، پیاز -1 عدد چوپڈ ، ہری مرچیں -3عدد چوپڈ ، 2 سے 3 سپون ہرا دھنیا ، میدہ -1 سپون ، کارن فلور- 1 سپون ،کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ ، سرخ مرچ -آدھا چائے کا چمچ ، نمک-آدھا چائے کا چمچ ، ہلدی- چٹکی بھر ، انڈا -1 عدد ، بریڈ کرمز- 1 کپ

    ترکیب:
    آلوؤں کو بوائل کر کے انھیں کدو کش کر لیں یا میش کر لیں کدو کش کرنے سے آلو بلکل باریک ہو جاتے ہیں اب آلوؤں میں تمام چیزیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں جب مکس ہو جائے تو 10 منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں دو عدد انڈے لے کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈال اچھی طرح مکس کریں اور ایک پیالی میں تھوڑا سا آئل لے لیں اور ڈونٹس کی کوٹنگ کی لیے بریڈ کرمز بنا لیں اب آلوؤں کے آمیزے کے قٹلس بنا لیں قٹلس کے درمیان میں کسی ڈھکن کی مدد سے یا انگلی سے سوراخ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اب کڑاہی میں آئل گرم کریں اور ڈونٹس کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر کرمز لگائیں پھر ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں جب براؤن ہو جائیں تو انھیں آئل سے نکال لیں مزیدار کرسپی ڈونٹس تیار ہیں-

    چیز پکوڑے

    اجزاء:

    کاٹیج چیز ایک کپ،بیسن ایک پیالی، انڈہ۔ ایک عدد، چکن کیوب۔ ایک عدد، لال مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی ہوئی )، ہری مرچ۔ چھ عدد.ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، میٹھا سوڈا۔ ایک چٹکی، دہی۔ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ، تیل۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسبِ ذائقہ،

    ترکیب:
    ایک پیالے میں بیسن، انڈہ ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کاٹیج چیز شامل کردیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔ جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔ چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

    چنے کی دال کے پکوڑے

    اجزاء:
    چنے کی دال۔ ایک پاؤ، پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا زیرہ۔ دو چائے کے چمچ، پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔ ایک پاؤ، نمک۔ حسب ذائقہ، ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ، کھانے کا سوڈا۔ آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں۔ آٹھ عدد، ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، تیل۔ تلنے کے لیے

    ترکیب:
    چنے کی دال کو پانی میں بھگو دیں۔ جب پکوڑے بنانے ہوں تو پانی نکال کر دال کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، کھانے کا سوڈا، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے دال کا آمیزہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پکوڑے کی شکل میں کڑاھی میں ڈالیں اور اچھی طرح تل لیں۔

    پالک کے پکوڑے

    اجزاء:

    پالک۔ آدھی گٹھی، بیسن۔ ایک کپ، پیاز۔ دو عدد، ہری مرچ۔ دو عدد، ہرا دھنیا۔ آدھا کپ، سفید زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، لال مرچ کٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، تیل۔ حسب ضرورت، نمک۔ حسب ذائقہ

    ترکیب:
    پالک باریک کاٹ لیںاور بیسن میں شامل کریں۔ بیسن میںباقی تمام اجزاءبھی ڈال دیں اور مکس کر کے 15منٹ کیلئے رکھ دیں۔پھر تیل گرم کریں اور پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجیے مزیدار پالک کے پکوڑے تیار ہیں۔

    چکن قیمہ پکوڑے

    اجزاء:

    چکن۔ ایک پاؤ، انڈے۔ دو عدد، بیسن۔ دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچ۔ دو عدد، ہلدی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ، نمک۔ ایک چائے کا چمچ، کٹا ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت، چاٹ مسالہ۔ آدھا کھانے کا چمچ، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)۔ آدھا کپ

    ترکیب:
    بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، پانی، باریک کٹی چکن، کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔ یوں لذیذ چکن قیمہ پکوڑے تیار ہوجائیں گے۔

    فروٹ چنا چاٹ

    اجزاء:
    سفید چنے۔ ایک پاؤ، سیب۔ ایک پاؤ، امرود۔ ایک پاؤ، کیلے۔ 6عدد، لیموں کا رس۔ حسبِ ضرورت، نمک۔ حسب ضرورت، لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کالی مرچ۔ ایک چٹکی، چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    چنے گلا لیں اور سیب چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ساتھ ہی امرود کے بھی ٹکڑے کر لیں جبکہ کیلے کے گول قتلے بنا لیں۔ پیالے میں تمام پھلوں کو ڈالیں اور پھر لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ چنے گلا کر اس میں شامل کرد یں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں۔ اب چینی ڈالیں اور تمام چیزوں کو ایک بارپھر اچھی طرح مکس کر یں۔ لیجیے چنا چاٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

    شامی کباب

    اجزاء:
    بغیر ہڈی گوشت آدھا کلو
    آئل 1 کپ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈے 2 عدد
    چنے کی دال آدھا کپ
    ثابت سرخ مرچ دو عدد
    پیاز 1عدد
    ہری مرچ 4 عدد
    ہرا دھنیا 3 چمچ
    لہسن 4 جوئے
    پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    گوشت اور دال کسی پتیلی میں ڈال کر اس میں نمک ثابت سرخ مرچ لہسن اور پسا ہوا گرم مصالحہ اور پانی ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت اور دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے جب دال اور گوشت گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور اس کو گرینڈ کر لیں اگر گرائنڈر نہ ہو تو سل پر پیس لیں پھر اس میں انڈے پیاز سبز مرچ اور دھنیا باریک کاٹ کر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مصالحے کی چھوٹی چھوٹی گول ٹلیاں بنا لیں فرائی پین یا توے پر آئل گرم کرکے تل لیں شامی کباب تیار ہیں رائتہ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں-

  • شکر قندی کی چاٹ بنانے کا طریقہ

    شکر قندی کی چاٹ بنانے کا طریقہ

    شکرقندی کی چاٹ

    وقت : 25سے 30منٹ

    6سے 8افرادکے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار
    شکرقندی ایک کلو
    پیاز (چوکور ٹکڑے) ½کپ
    ٹماٹر (چوکور ٹکڑے) ½کپ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ½چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    املی کا گودا 3سے 4کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    شکرقندی کو مناسب پانی میں ابال لیں یہاں تک کہ وہ پک جائے۔ اب اسے کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھنڈا کرکے چھیل لیں۔ اب شکرقندی کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب باقی اجزائے ترکیبی شامل کرکے مکس کرلیں۔ پیش کرنے سے پہلے ٹھنڈا کریں۔املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

  • مچھلی اور آلو کے کٹلس بنانے کی ترکیب

    مچھلی اور آلو کے کٹلس بنانے کی ترکیب

    مچھلی اور آلو کے کٹلس

    وقت : 40سے 50منٹ

    تعداد : 15سے 17

    اجزائے ترکیبی(الف) مقدار
    مچھلی کے ٹکڑے (کوئی بھی سفید مچھلی) 350گرام
    آلو آدھا کلو
    ہر ا دھنیا (موٹا کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    سبز مرچیں (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ہرا پیاز (کٹا ہوا) 2کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    خشک انار دانہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک بریڈ کرمز آدھا کپ
    انڈے (پھینٹے ہوئے) 2عدد
    لیموں کا رس 1چائے کا چمچ

    اجزائے ترکیبی(ب) مقدار
    بریڈ کرمز 2کپ
    سادہ آٹا 1کپ
    انڈے(پھینٹے ہوئے) 2عدد
    تیل 3/4کپ

    سجاوٹ کے لئے
    ہرا دھنیا 1چھوٹی گٹھی
    لیموں کے قتلے 6سے 8عدد

    طریقہ کار :
    مچھلی کے ٹکڑوں کو پانی کی تھوڑی سے مقدار میں 6سے 8منٹ تک ابال لیں اب انہیں ٹھنڈا کرکے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اورہڈیاں علیحدہ کرلیں۔ آلوابال کر پیس لیں۔ اب اجزائے ترکیبی (الف) ایک باؤل میں ڈالیں اس میں مچھلی اور آلو ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ اب بیضوی شکل کے 50گرام تک کے کٹلس بنالیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اجزائے ترکیبی (ب) سے آٹا لے کر کٹلس کو لپیٹیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمز لگائیں۔ پین میں تیل گرم کریں اورکٹلس کو شیلو فرائی کرتے ہوئے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ اب کچن ٹشو پہ رکھ کر خشک کریں۔ سبز دھنیے اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اب کٹلس بنانے کے لئے سمندری اوردریائی مچھلی استعمال کرسکتے ہیں لیکن سمندری مچھلی زیادہ بہتر ہے۔

  • شامی کباب بنانے کی ترکیب

    شامی کباب بنانے کی ترکیب

    شامی کباب

    وقت : 50سے 60منٹ
    تعداد: 18سے 20

    اجزائے ترکیبی(الف) مقدار
    بیف یا مٹن قیمہ ½کلو
    دال چنا (بھگوئی ہوئی) آدھا کپ
    پیاز (موٹا کٹا ہوا) آدھا کپ
    ادرک (موٹا کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (موٹا کٹا ہو) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ثابت لال مرچ 4سے 5عدد
    سوکھا دھنیا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

    اجزائے ترکیبی(ب) :
    آلو (ابلے اور پسے ہوئے) آدھا کپ
    تیل (تلنے کیلئے) آدھا کپ
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    سبز مرچ (باریک کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 2چائے کا چمچ
    SNP گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ٹماٹر (سلائس میں کٹے ہوئے) 8سے 10عدد
    تازہ سرخ اور سبز مرچیں 6سے 8ٹکڑے
    ہرا دھنیا ایک چھوٹ گٹھی

    طریقہ کار :
    ایک برتن میں حصہ الف کے اجزائے ترکیبی ڈال دیں تین کپ پانی ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک قیمہ نرم ہو جائے پانی خشک ہوجائے اور مکسچر بالکل خشک کرلیں۔ اب اس آمیزے کو ٹھنڈا کرکے فوڈ پروسیسر میں پیس لیں۔ ایک بڑے پیالے میں یہ آمیزہ ڈالیں اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی ڈال دیں (تیل نہ ڈالیں) اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب 30سے 40گرام کے کباب تیار کرلیں۔ اب آدھے گھنٹے کے لئے کبابوں کو فریج میں رکھ دیں۔ اب گولڈن براؤن ہونے تک تیل میں فرائی کریں۔ سجاوٹ کے لئے کبابوں کے ایک طرف کٹے ہوئے ٹماٹر، لال اور ہری کٹی ہوئی مرچیں اورکٹا ہوا دھنیا چھڑک دیں۔ اب پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن اور چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ

    وقت : 35سے 40منٹ

    تعداد : 4 سے 6

    اجزائے ترکیبی مقدار
    درمیانے شرمپ (خول سمیت یا صاف) 2½ گرام
    تیل (تلنے کے لئے) 2کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
    ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1سے 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    سموسہ پٹی 12سے 15 عدد
    سادہ آٹا 2کھانے کے چمچ
    سجاوٹ کے لئے:
    تازہ پودینہ 1چھوٹی گٹھی
    لیمو ں کے قتلے 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    شرمپ کو 2سے 3 منٹ تک ابالیں اور انہیں بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ابلے ہوئے شرمپ کو باؤل میں ڈالیں۔ پیاز، ہرادھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، خشک دھنیا پاؤڈر اور لیمن جوس ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ 3کھانے کے چمچ پانی لے کر اس میں آٹا مکس کرکے پتلا پیسٹ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سموسہ پٹی لیں ایک چمچ شرمپ کا آمیزہ اس میں ڈال کر اسے بندکردیں تاکہ مکسچر باہر نہ آئے۔ مثلث کی شکل کے سموسے بنا کرانہیں آٹے کے پیسٹ سے جوڑ دیں۔ اسی طرح تمام سموسے تیارکرلیں۔ کڑاہی میں 3سے 4سموسے گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کڑاہی سے نکال کر انہیں کچن ٹشو پر خشک کریں۔ پودینے کے پتے ڈش میں بچھا کر ان پرسموسے رکھیں۔ لیموں کے قتلے اور پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ دیر تک فرائی نہ کریں اس طرح شرمپ سخت ہوجائیں گے۔

  • دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ
    اجزاء:
    ثابت دھنیا ایک کپ
    ثابت زیرہ چار کھانے کے چمچ
    سرخ لال مرچ ایک کپ
    سونٹھ تین چائے کے چمچ
    نمک دو کھانے کے چمچ
    کالا نمک دو چائے کے چمچ
    کھٹائی پاوڈر دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ثابت دھنیا زیرہ اور ثابت لال مرچ کو اتنا بھونیں کہ ڈارک براون ہو جائے اب انہیں موٹا موٹا پیس لیں ساتھ ہی نمک سونٹھ کالا نمک اور کھٹائی پاوڈر ڈال کر پیس لیں

  • اسٹکی ٹیمارنڈ ونگز بنانے کی ترکیب

    اسٹکی ٹیمارنڈ ونگز بنانے کی ترکیب

    اسٹکی ٹیمارنڈ ونگز
    اجزاء:
    چکن ونگز آدھا کلو
    کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
    سویا سوس دو کھانے کے چمچ
    میدہ آدھا کپ
    ٹیمارنڈ پیوری دو کھانے کے چمچ
    کارن فلور آدھا کپ
    باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ ایک چوتھائی کپ
    گڑ ایک چوتھائی کپ
    ترکیب:
    چکن ونگز کو دھو کر خشک کرلیں اب ایک پیالے میں سویا سوس ٹماٹر پیوری ادرک سرکہ لیموں کارن فلور چلی گارلک سوس کُٹی کالی مرچ گُڑ اور میدہ ڈال کر مکس کریں اس مکسچر میں ونگز ڈال کر مکس کر لیں اوردو گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کر لیں تیل گرم کر کے میدے میں رول کر کے فرائی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن اور کرسپی ہو جائیں تو کسی بھی ساس کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ چیزی بریڈ فنگرز بنانے کی ترکیب

    لذیذ چیزی بریڈ فنگرز بنانے کی ترکیب

    چیزی بریڈ فنگرز
    اجزاء:
    بریڈ سلائس چھ عدد
    کدو کش چیڈر چیز آدھا کپ
    کٹی ہو ئی ہری پیاز ایک عدد
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    چکن پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈا ایک عدد
    تیل آدھا کپ
    ترکیب:
    بریڈ سلائسز کے کنارے کاٹ کر ان کے بریڈ کرمبز بنا لیں اب ایک پیالے میں پیاز کدو کش چیز کالی مرچ اور چکن پاوڈر اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اب اس مکسچر کو سلائس پر رکھ کر رول بنا لیں کڑاہی میں تیل گرم کر لیں انڈا کسی برتن میں پھینٹ لیں اب ایک ایک کر کے رولز کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کر کے گرم۔تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار چیزی بریڈ فنگرز تیار ہیں کیچپ یا کسی سوس کے ساتھ سرو کریں
    ذ

  • لیمن چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لیمن چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لیمن چکن نگٹس
    اجزاء:
    چکن بریسٹ چار عدد ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں
    میدہ ایک کپ
    دودھ ایک کپ
    لیموں کا رس ایک چوتھا ئی کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن میں دودھ لیموں کا رسنمک کالی مرچ اور پیپریکا پاوڈر کو مکس کریں اور مرغی کو اس میں آٹھ گھنٹے تک میرینیٹ کر لیں اس کے بعد میدہ میں رول کریں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے ان کو فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پرنکال لیں مزیداے لیمن چکن نگٹس تیار ہیں چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں

  • میک نگٹس بنانے کی ترکیب

    میک نگٹس بنانے کی ترکیب

    میک نگٹس
    اجزاء:
    بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    دودھ ایک چوتھائی کپ
    انڈا ایک عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    بیٹر کے لیے اجزاء:
    میدہ تین کھانے کے چمچ
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    پانی آدھا کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائےکا چمچ
    ترکیب:
    چکن کوآدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور مسٹرڈ پاوڈر سے پندرمنٹ کے لیے میرینیٹ کر لیں اب اس میں انڈا دودھ اور لیموں کا رس شامل کر کے مزید پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں اب بیٹر بنانے کے لیے میدہ کارن فلور بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور آدھا کپ پانی ملا کر بیٹر بنا لیں اس کے بعد چکن کو بیٹر میں ڈپ کر کے ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ لائیٹ براون اور خستہ ہو جائیں اب مزیدار میک نگٹس تیار ہیں فرائز کے ساتھ سرو کریں