چٹنی بھرے شامی کباب
اجزاء:
قیمہ ایک پاو
چنے کی دال ایک چھٹانک
آلو ایک عدد
سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
لونگ چار عدد
انار دانہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا آدھی گٹھی
سبز پودینہ آدھی گٹھی
کچا آم ایک عدد چھوٹا
سبز اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
پیاز دو عدد
لہسن چار جوئے
انڈے دو عدد
ادرک آدھا چائے کا چمچ
گھی آدھا کپ
ترکیب:
کباب کی تیاری سے ایک گھنٹہ پہلے چنے کی۔دال بھگو کر رکھ دیں پھر دال اور قیمہ دھو کر ایک دیگچی میں ڈال دیں پھر اس قدر پانی ڈالیں کہ۔دال اور قیمہ اس میں ڈوب جائیں اس میں نمک اور ہلکی سے مرچ اور لہسن ڈال دیں جب دال گل جائےطتو پانی خشک کر کے اتار لیں اور اسے پیس لیں انار دانہ صاف کر کے دھو لیں ایک پیاز کاٹ کر دونوں چیزوں میں دھنیا ہودینہ سبز مرچ نمک آم اور سرخ مرچ ڈال کر چٹنی بنا لیں پسے ہوئے قیمہ میں تمام مصالحے ڈال دیں یہ سب پیس کر شامی کباب کی ٹکیاں بنائیں ہر کباب میں ایک۔چھوٹی سے ٹکیہ بنا کر رکھی جائے پھر ٹکیہ کے کنارے اندر کو موڑ دیں اور انڈے پھینٹ لیں اور کباب انڈوں میں ڈپ کر کے فرائی پین میں ڈال کر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور سوس کے ساتھ گرم گرم۔سرو کریں
Category: اسنیکس

چٹنی بھرے شامی کباب بنانے کی ترکیب

کرسپی اور مزیدار چکن ایگ رول بنانے کا طریقہ
چکن ایگ رول
اجزاء:
میدہ ایک پیالی
انڈا ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
دودھ پاؤ کپ
بیکنگ پاؤڈر پاؤچائے کا چمچ
ابلا چکن آدھی پیالی باٹیاں ریشہ کر لیں
بند گوبھی تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
گاجر تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
ہری پیاز تین کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ پاؤ چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھا کپترکیب:
میدہ چھان کر بڑے باؤل میں ڈال لیں اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈرانڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اس آمیزے کو ڈھک کر دو سے تین گھنٹوں کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر چکن ڈال کر تین سے چار منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں اس میں کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھینٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہو تو تین یا چار کھانے کے چمچ دودھ یا پانی ڈال دیں نان اسٹک فرائی پین کو ایک منٹ چولہے پر گرم کر کے ہلکا سا چکنا کر لیں تین کھانے کے چمچ آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہو جائے اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنا لیں پین کیک میں ایک سے دو چمچ فلنگ ڈال لیں اور رول بنا کر دبا کر بند کر لیں اسی طرح سارے رول بنا کر دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں آئک کڑاہی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور رولز کو گولڈن فرائی کر لیں
لذیذ ایرانی آلو مکس کباب بنانے کی ترکیب
ایرانی آلو مکس کباب
اجزاء:
آلو ایک پاؤ
گوشت ابلا ہوا آدھی پیالی
پیاز ایک عدد
انڈا ایک عدد
بیسن ایک چمچ
گرم مصالحہ آدھا چمچ
مرچ آدھا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک پیسٹ آدھا چمچ
انار دانہ آدھا چمچ
خشک دھنیا آدھا چمچ
پسا پودینہ آدھا چمچ
دہی پاؤ کپ
تیل آدھا کپترکیب:
ابلے ہوئے آلوؤں کو پیس لیں اور گوشت کے ریشے کر لیں پیاز کو پیس کر ابلے آلوؤں اور گوشت مں مکس کر لیں بیسن مرچ گرم مصالحہ نمک دہی سبز دھنیا ادرک پیسٹ اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کرلیں اور اس آمیزے کو پیس کر گول ٹکیاں تیار کر لیں اب ایک برتن میں انڈا ڈال کر پھینٹ لیں کڑاہی میں تیل گرم کر کر ٹکیوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور مزیدار ٹکیاں کیچپ کے ساتھ سرو کریں
لذیذ اور مزیدار چکن نگٹس بنانے کی ترکیب
لذیذ چکن نگٹس
اجزاء:
چکن آدھا کلو بون لیس
بریڈ سلائس 2عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
انڈے 2 عدد
پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ 2 کھانے کے چمچ
بریڈ کرمز آدھا کپترکیب:
ایک انڈے میں ایک کھانے کاچمچ پانی ڈال کر مکس کر لیں چوپر میں چکن ادرک لہسن پیسٹ ایک انڈا پیپریکا پاؤڈر سرکہ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر کسی باؤل میں ڈال کر اپنی پسند کے مطابق شیپ والے نگٹس بنا کر پانی میں پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز میں رعل کر لیں پین میتیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں یا پھر فریز کر لین مزیدار نگٹس تیار ہیںکرسپی چکن سینڈ وچ بنانے کی ترکیب
کرسپی چکن سینڈ وچ
اجزاء:
بریڈ دو عدد
مایونیز آدھا کپ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
اُبلی اور ریشہ کی ہوئی چکن دو کپ
انڈے تین عدد
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
اجزاء:
دو عدد بریڈ کو گول کٹر کہ۔مدد سے کاٹ لیں پھر ایک پیالے میں مایونیز کالی مرچ نمک شملہ مرچ اور چکن مکس کر لیں اور اس آمیزے کو ایک گول کٹی بریڈ پر رکھ کر دوسری گول۔بریڈ سے ڈھک دیں اب انڈے گہری پلیٹ میں پھینٹ لیں پھر انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول۔کر لیں۔اور گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں جب گولڈن اور کرسپ ہو جائے نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریںلذیذ اور ذائقہ دار کولسلو سینڈوچ بنانےکی ترکیب
کولسلو سینڈوچ
اجزاء:
شملہ مرچ ایک عدد
بند گوبھی ایک عدد
گاجر ایک عدد
سیب ایک عدد
کشمش دو کھانے کے چمچ
مایونیز تین چوتھائی کپ
چینی ایک کھانے کا چمچ
کریم چیز دو کھانے کے چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
آلو ایک عدد اُبال لیں
نمک سلاد کے پتے اور کالی مرچ حسب ضرورت
کروساں . دو عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
آبلے آلو کو چھیل کر میش کر لیں پھر بند گوبھی شملہ مرچ اور گاجر لمبائی میں کاٹ لیں اور سیب بھی باریک کاٹ لیں پھر ایک باول میں بند گوبھی گاجریں شملہ مرچ اور سیب ملا لیں ساتھ ہی کشمش آلو مایونیز کریم چیز مکھن نمک کالی مرچیں اور چینی ملا لیں پھر کروساں پر سلاد کے پتے رکھیں اوپر کولسلا کا مکسچر رکھیں اس کے بعد دوسرا سلائس رکھیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریںمزیدارکوئین آف کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب
کوئین آف کلب سینڈوچ
اجزاء:
اُبلے چکن بریسٹ ایک عدد
کیچپ آدھا کھانے کا چمچ
نمک پاو چائے کا۔چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ پاو چائے کا۔چمچ
بریڈ سلائسز تین عدد
آملیٹ ایک انڈے کا
چیز سلائس ایک عدد
ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس حسب ضرورت
مایونیز پاو کپ
کوسلو سرو کرنے کے لیے
فرنچ فرائز . سرو کرنے کے لیے
ترکیب:
بریڈ سلائز گرل پین پر ٹوس کر لیں اور ان پر مایونیز لگالیں پھر ان پر ابلے چکن بریسٹ ڈال لیں اور بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ لیں اب اس پر مایونیز لگا کر ایک عدد چیز سلائس رکھیں پھر اس پر انڈے کا آملیٹ ڈالیں اب اس پر ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس رکھیں پھر اس پر سلادپتے رکھیں اب اس پر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے اس کے سلائسز کاٹ لیں اس کے بعد درمیان سے سینڈوچ کے مزید سلائسز کاٹ کر کولسلو اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریںلذیذ اور عمدہ تکہ سموسہ بنانے کی ترکیب
سموسے کا کور بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
اجوائن پاو چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
فلنگ کے لیے اجزاء:
چکن قیمہ سو گرام
پیاز چھوٹا ایک عدد چوپ کر لیں
تِکہ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
اُبلا آلو ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہو تو آدھا
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
ترکیب:
چکن قیمہ میں تکہ مصالحہ اور نمک ملا کر پاو کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں قیمہ گل جائے تو پانی خشک کرکے بُھون لیں اب اس قیمے میں پیاز ہرا دھنیا ہری مرچ اور اُبلا ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دھواں دے کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب اس دوران آپ سموسے کا کور بنا لیں تھوڑے سے پانی میں میدہ نمک اجوائن اور تیل ڈال کر مکس کرلیں اور نرم۔ڈو بنا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑے بناکر بیل لیں اور سموسہ کا کور بنا کر اس میں مکسچر بھر کر اوپر سے پانی ہلکا سا پانی لگا کر بند کر دیں پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے گرم گرم سموسے چٹنی کے ساتھ سرو کریںمزیدار اور سپائسی چکن پوٹلی بنانے کی ترکیب
چکن پوٹلی
فلنگ کے اجزاء:
مُرغی کا قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک عدد بڑا
ہری مرچ دو عدد
لہسن پانچ جوئے
گرم مصالحہ پاوڈر دو چائے کے چمچ
ہلدی دو چُٹکی
نمک حسب ضرورت
سویا سوس آدھا چائے کا چمچ
وائسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز پانچ سو گرم
پوٹلی بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
نمک دو چُٹکی
ادرک ایک انچ کا ٹُکڑا
گھی دو کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
پوٹلی بنانے کے لیے پہلے میدہ میں نمک اجوائن اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پانی سے گونڈھ لیں پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں ایک دم زیادہ نہیں ڈالنا پھر اس آٹے کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں
فلنگ کے لیے ترکیب:
ایک فرائنگ پیں میں ایک کھانے کا چمچ آئل۔ڈا کر گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ادرک اور پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں دو منٹ بعد اس میں چکن قیمہ ڈال کر ساتھ ہی تمام مصالحے ڈال۔دیں اور قیمہ پکائیں یہاں۔تک کہ گل جائے پھر اس میں دونوں سوس ڈال کر چند منٹ پکائیں جب تیار ہو جائے تو کسی کُھلے برتن میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب گوندھی ہوئے آٹے کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور درمیان میں قیمہ کا مکسچر رکھ کر پوٹلی کی شکل کا شیپ دیں اسی طرح تمام پوٹلیاں تیار کر لیں اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے ایک ایک کر کے پوٹلیاں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور چلی سوس کے ساتھ سرو کریںلذیذ سپائسی اور مزیداربوہری کٹلٹس ریسیپی
بوہری کٹلٹس
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک کلو
اُبلے میش آلو تین عدد
ہلدی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
پیاز تل کر پیس لیں چار کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ . دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
پسی لال مرچ ڈیڑھ سے دو چائے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
بریڈ کرمبز آدھا کپ
انڈے چارعدد
پسا گرم۔مصالحہ دو چائے کے چمچ
کُٹا زیرہ دو چائے کے چمچ
بریڈ سلائس دو عدد بھیگے ہوئے
تیل آدھا کپ فرائی کے لیے
ترکیب:
قیمے میں نمک لال مرچ آلو ہلدی زیرہ گرم۔مصالحہ ہری مرچ ہرا دھنیا تلی پسی پیاز اور بریڈ سلائس بھیگے ہوئے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر ایک پلیٹ میں۔انڈے ڈال کر پھینٹ لیں پھر قیمے کے مکسچر کے کٹلٹس بنا کر بریڈ کرمبز میں۔رول کر کے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کر کے گرم تیل میں ہلکی آنچ میں فرائی کر لیں جب گولڈن براون ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم مزیدار بوہری کٹلٹس چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں



