ہاف مون تکہ سموسہ
سموسے کا کور بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
اجوائن پاو چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
فلنگ کے لیے اجزاء:
چکن قیمہ سو گرام
پیاز چھوٹا ایک عدد چوپ کر لیں
تِکہ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
اُبلا آلو ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہو تو آدھا
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
ترکیب:
چکن قیمہ میں تکہ مصالحہ اور نمک ملا کر پاو کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں قیمہ گل جائے تو پانی خشک کرکے بُھون لیں اب اس قیمے میں پیاز ہرا دھنیا ہری مرچ اور اُبلا ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دھواں دے کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب اس دوران آپ سموسے کا کور بنا لیں تھوڑے سے پانی میں میدہ نمک اجوائن اور تیل ڈال کر مکس کرلیں اور نرم۔ڈو بنا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑے بناکر بیل لیں اور ایک طرف قیمہ کے مکسچر کی فلنگ کر کے فولڈ کر لیں پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے گرم گرم سموسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں
Category: اسنیکس
ہاف مون تکہ سموسہ مزیدار اور لذیذ ریسیپی
لذیذ عمدہ اور مزیدار کروکیٹ ہارٹس بنانے کا طریقہ
کروکیٹ ہارٹس
اجزاء:
چکن قیمہ ایک پاو
انڈا ایک عدد
بریڈ سلائس آٹھ عدد
ہری مرچ چھ عدد
کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز اور تِل حسب ضرورت کوٹنگ کے لیے
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چوپر میں مرغی کا قیمہ اور تمام اجزاء تِل اور بریڈ کرمبز کے علاوہ ڈال کر پیس لیں اب بریڈ کو ہارٹ کٹر سے کاٹ کر قیمے کے مکسچر کو اس کے اوپر رکھیں اور برکڈ کرمبز میں رول کر کے تِل اوپر چھڑک کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار کروکیٹ ہارٹس تیار ہیںکرسپی اور مزیدارمرق گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
مرق
اجزاء:
چاول کا آٹا ایک کپ
بیسن پاو کپ
کوکونٹ ملک آدھا ٹن
لال مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
زیرہ کُٹا ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
باول میں چاول کا آٹا بیسن زیرہ نمک لال مرچ کوکونٹ اور گھی ڈال کر پانی میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اب اس بیٹر کو پائپنگ بیگ میں بھر کر اسٹار نوزل سے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ وہ کرسپ اور براون ہو جائیںمزے دار اور سپائسی پاستا پکوڑے ریسیپی
مزے دار پاستا پکوڑے
اجزاء:
بیسن آدھا کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
بیکنگ پاوڈر دو چٹکی
پانی حسب ضرورت بیٹر کے لیے
کٹی پیاز دو عدد
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
سوئٹ کارن ایک کھانے کا چمچ
اسپیگٹی ابلی اور کٹی آدھا کپ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
تمام اجزاء کو ایک باول میں ڈال کر پانی میں اس کا بیٹر بنا لیں جو پتلا نہ ہواور پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم اور اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔گولڈن براون ہو جائیں تو نکال۔کر گرم۔گرم چائے کے ساتھ پیش کریںچٹپٹے اور عمدہ سویٹ پوٹیٹو(شکر قندی) کرسپ بنانے کی ترکیب
سویٹ پوٹیٹو کرسپ
اجزاء:
درمیانی شکر قندی دو سو گرام
تیل ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
شکر قندی کو گول شکل میں باریک سلائسز میں کاٹ کر اس میں تیل چاٹ مصالحہ ڈال کر ٹوس کر لیں پھر بیکنگ شیٹ پر سلائسز کی تہہ بچھا کر پہلے سے دوسو ڈگری سینٹی گریڈ گرم اوون میں ریک درمیان میں رکھ کر سیٹ کر کے دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں جب چپس کے کنارے کرل اور درمیان سے براون ہو جائیں تو اوون سے نکال کر وائر ریک پر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں یہاں تک کہ کرسپی ہو جائیں تو سوس کے ساتھ سرو کریںمزیدار اور سپائسی پیزارولز ریسیپی
پیزا رولز
اجزاء:
ڈو کے لی اجزاء:
میدہ ایک کپ
انڈا آدھا
خمیر آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک دو چٹکی چیک کر لیں
دودھ دو کھانے کے چمچ
تمام اجزاء کو کسی برتن میں مکس کر کے نرم آٹا گوندھیں اور ڈھک کر رکھ دیں تاکہ ڈو پھول جائے
فلنگ کے لیے اجزاء:
موزریلا چیز ایک کھانے کا چمچ
چیڈرچیزآدھا کپ
کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
پیزا ساس آدھاکپ
تُلسی باریک کٹی ایک کھانے کا چمچ
سوسیچز باریک کٹی تین عدد
ترکیب:
ڈوکی گول روٹی بنا کر اس پر پیزا ساس لگا کر اوپر چیڈر اور موزریلا چیز ڈال دیں اب اوریگانو تُلسی اور سوسیچز ڈال کر اسے رول کر لیں اس کے بعد ایک ایک انچ کے سلائس کاٹ کر ٹرے کو گریس کرکے اس پر رکھیں اور پہلے سے گرم اوون میں دوسو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیںآلو میکرونی سموسہ مزیدار اور عمدہ ریسیپی
آلو میکرونی سموسہ
اجزاء:
میدہ ایک پاو
تیل دو کھانے کے چمچ
اجوائن زیرہ مکس آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
فلنگ کے اجزاء:
آلو ایک پاو
میکرونی آدھا پیکٹ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
کُٹی۔لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی تھوڑی سی
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
میدے میں تیل۔اجوائن زیرہ اور ننک ڈال کر پانی سے گوندھ لیں اور بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں آلو اور ایک میں میکرونی ابال لیں۔آلو ابل۔جائی تو چھیل کر موٹے موٹے کچل لیں پھر پین میں تیل ڈال کر اس میں نمک کُٹی لال مرچ ہلدی ہرا دھنیا زیرہ شامل کر کے تھوڑا بھون کر اس میں آلو اور میکرونی شامل کر دیں ساتھ ہی ہرا مصالہ۔ڈال۔کر مکس کر کے چولہا بند کر دیں اس جے بعد میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور ان کو سموسوں کی شکل دے کر آلو میکرونی کا آمیزہ بھر کر بند کر دیں گرم تیل میں اچھی طرح گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ کھائیںمایو گارلک ایگ سینڈوچ ریسیپی
ا جزاء:
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ہاف ٹیبل سپون
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کریم ایک کھانے کا چمچ
اُبلا انڈا ایک عدد چوپ کر لیں
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
کالی مرچ پاوڈر دو چٹکی
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے میونیز کریم کالی مرچ لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں بریڈ سلائسز گرل پین پہ ٹوسٹ کر لیں اب ایک سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور دوسرے سلائس پر میونیز اور انڈوں کا آمیزہ لگائیں پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا رکھ کر دونوں سلائسز کو آپس میں جوڑ کر سر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہےایگ مایونیز لذیذ اور منفرد ریسیپی
اجزاء:
انڈے دو عدد سخت ابال لیں
ٹماٹر ساس آدھا کھانے کا چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
کھیرا ہاف
ترکیب:
انڈے لمبائی کی رخ سیدھے درمیان میں سے کاٹ لیں کھیرے چھلکوں سمیت بہت باریک قتلے کاٹ لیں مایونیز میں ٹماٹر ساس ملا لیں ایک پکیٹ میں کھیرء کے قتلوں کو ترتیب سے لگا دیں ان پر انڈے اس طرح رکھیں کہ انڈے کی بیرونی سائیڈ اوپر ہو ان پر ایک۔چمچ۔مایونیز اور ٹماٹو ساس کا آمیزہ بھر کر ڈالیں خالی جگہوں میں پارسلے کاٹ کر ڈال دیں نہایت ہی لذیذ ایگ مایونیز تیار ہےلذیذ اور ذائقہ دار مایو گارلک ایگ سینڈوچ بنانے کی ترکیب
مایوگارلک ایگ سینڈوچ
اجزاء:
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ہاف ٹیبل سپون
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کریم ایک کھانے کا چمچ
اُبلا انڈا ایک عدد چوپ کر لیں
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
کالی مرچ پاوڈر دو چٹکی
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے میونیز کریم کالی مرچ لہسن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں بریڈ سلائسز گرل پین پہ ٹوسٹ کر لیں اب ایک سلائس پر ٹماٹو کیچپ لگائیں اور دوسرے سلائس پر میونیز اور انڈوں کا آمیزہ لگائیں پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا رکھ کر دونوں سلائسز کو آپس میں جوڑ کر سر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہے