پیزا اسنیک
اجزاء:
اُبلی مرغی آدھاکپ ریشے کر لیں
شملہ مرچ ایک عدد چھوٹی یا پھر آدھی
ٹماٹر ایک عدد
بریڈ سلائس چار عدد
چیڈر چیز آدھا کپ
کیچپ تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس گول کاٹ کر ان ہر کیچپ لگالیں مرغی میں نمک کالی مرچ ملانے کے بعد کیچپ والے سلائس پر ڈال دیں پھر شملہ اور ٹماٹر کے سلائس بھی ڈال دیں پھر چیڈر چیز ڈال کر گرلر میں دس منٹ تک بیک کر لیں مزیدار پیزا اسنیک تیار ہیں
Category: اسنیکس
پیزا اسنیک بنانے کا آسان طریقہ
لذیذ اور خوش ذائقہ اوپن سینڈوچ ریسیپی
اوپن سینڈوچ
اجزاء:
چاپڈ چکن . آدھا کپ بوائل کر لیں
سیب ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہے تو آدھا
اخروٹ اور بادام دو کھانے کے چمچ کاٹ لیں
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس حسب ضرورت یا تین عدد
سلاد آدھی گٹھی
تازہ کریم تین کھانے کے چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
پارسلے حسب ضرورت گارنش کے لیے کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن کو ایک برتن میں ڈال کر نمک اور کالی مرچ ڈال۔کر مکس کر لیں سیب کو چھیل کر باریک باریک ایک انچ لمبا کاٹ لیں سلاد کے پتے چھوٹے کاٹ لیں سیب اخروٹ اور بادام کو میونیز کریم اور مسٹرڈ پاوڈر میں مکس کر لیں بریڈ سلائسز پر مکھن لگا کر گول کٹر سے سب کو گول کاٹ لیں کنارے کاٹ لیں ہر گول۔سلائس پر سلاد کا پتہ رکھ کر پھر چکن کے ٹکڑے پھر مایونیز کا آمیزہ رکھ دیں اسی طرح سارے سینڈوچ تیار کر کے سلاد کے پتوں ہرا دھنیا اور پارسلوں سے سجا کر پیش کریںکلاسک کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب
کلاسک کلب سینڈوچ
اجزاء:
بون لیس چکن فلے تین عدد
بریڈ سلائسز تین عدد
لہسن پیسٹ ایک ٹی سپون
کھیرا ایک عدد سلائس کاٹ لیں
میونیز آدھا کپ
لال مرچ ایک ٹی سپون
کالی مرچ ایک ٹی سپون
مسٹرڈ پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سلاد کے پتے چند عدد
چیز سلائس تین عدد
نرم مکھن ایک کھانے کا۔چمچ
ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں
فرائی انڈے دو عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
وورچیسٹر ساس ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس تین ٹیبل سپون
نمک ایک ٹی سپون
ترکیب: چکن میں ہاف ٹی سپون مسٹرڈ پیسٹ وورچیسٹر سوس کالی مرچ لال مرچ نمک لیمن جوس تیل لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے یا بیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر گرلڈ پین میں چکن کو پکا کر باریک باریک سلائس میں کاٹ لیں ایک پیالے میں کیچپ میونیز اور ایک چائے کا چمچ مسٹرڈ سوس پیسٹ ڈال کر مکس کر کے ڈِپ کر لیں اب ایک سلائس پر مکھن لگاکر چکن رکھیں پھر بریڈ سلائس پھر میونیز کا آمیزہ پھر سلاد کا پتہ پھر فرائی انڈا پھر چیز سلائس پھر ٹماٹر اور کٹا ہوا کھیرا رکھ کر تیسرا بریڈ کا سلائس رکھ کر دمیان سے کاٹ لیں مزیدار کلاسک کلب سینڈ وچ تیار ہے چپس اور کیچپ کے ساتھ کھائیںتندوری کلب سینڈوچ گھر میں بنانے کی ترکیب
تندوری کلب سینڈوچ:
چکن بنانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد باریک لمبائی میں کاٹ لیں
دہی ایک کھانے کا چمچ
تندوری مصالہ ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا۔چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ دو چٹکی
مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
تمام اجزاء کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ کے علاوہ کو مکس کر کے چکن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ۔تیل۔ڈال کر چکن کو فرائی کریں اور پکائیں تاکہ گل جائے جب تیار ہو جائے تو اس کے اوپر کالی مرچ مسٹرڈ پاوڈر اور کیچپ ڈال کر مکس کر لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں
سینڈوچ بنانے کے اجزاء اور ترکیب:
چکن ٹھنڈا ہونے کے دوران سینڈوچ کا مصالہ۔تیار کر لیں
بریڈ سلائسز . جتنے سینڈوچ بنانے ہوں اس لحاظ سے حسب ضرورت
میونیز بریڈ کے لحاظ سے حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
آملیٹ ایک یا دو انڈوں کا تیار کر لیں
ٹماٹر . دو عدد
سلاد کے پتے دو یا تین عدد یا حسب ضرورت
کھیرا ایک عدد یا حسب ضرورت
بریڈ سلائسز پر مکھن لگا کر پھر میونیز لگائیں اور اوپر چکن رکھ دیں پھر اوپر دوسرا سلائس رکھ کر اوپر میونیز پھر سلاد کا پتہ پھر کٹا ہوا کھیرا پھر ٹماٹر پھر آملیٹ اور سب سے اوپر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے کاٹ لیں مزیدار سینڈوچ تیار ہے سلاد چپس اور کیچپ کے ساتھ پیش کریںمٹن سوفٹ چکن سینڈ وچ منفرد اور آسان ترکیب
مٹن سوفٹ چکن سینڈ وچ
اجزاء:
بریڈ کے سلائس بڑے چھ عدد
ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد چھوٹے
گوشت یا چکن کے پارچے چھ عدد
مایونیز آدھاکپ
ہری مرچ ایک چائے کا چمچ پیسٹ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال۔کر گرائینڈ کر لیں اور گوشت کو لگا کر میرینیٹ کر لیں آدھے گھنٹے بعد گوشت کو سیخوں پر لگا کر گرل کر لیں بریڈ کت تما۔سلائسز کو ایک ایک طرف مایونیز لگا لیں تین سلائسز پر گرل کیے ہوئے مٹن بیف یا چکن کے ٹکڑے رکھ کر اوپر ٹماٹر کے ٹکڑے رکھ دیں اور ایک ان کے اوپر رکھ دیں اور اس پر ہری چٹنی لگارکر ٹماٹر کے ٹکڑ ے رکھدیں اور ایک سلائس رکھ دیں اسی طرح سے دوسری تہیں لگا دیں مزیدار مٹن سوفٹ سینڈوچ تیار ہے سلاد اور کیچپ کے ساتھ سرو کریںلذیذ ون بائٹ چکن سینڈوچ ریسیپی
ون بائٹ چکن سینڈوچ
اجزاء:
میکرونی . دس پیس
پیلا۔رنگ دو چٹکی
بون لیس چکن . آدھا پاو
مایونیز آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
شکر . ایک چھوٹی چٹکی
لال رنگ آدھاکھانے کا چمچ
ڈبل روٹی پانچ بڑے پیس
بند گوبھی آدھا پھول۔بالکل باریک کرش کر لیں
مسٹرڈ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب: ڈبل روٹی کو چار ٹکڑوں میں اس طر ح کاٹ لیں کہ ان کے دس ٹکڑے بن جائیں مرغی کا قیمہ۔یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ابال لیں ایک پیالے میں بند گوبھی آدھا مایونیز نمک آدھی کالی۔مرچ اور شکر اور پیلا رنگ ڈال کر مکس کر لیں ایک دوسرے برتن میں ابلا قیمہ یا بوٹی مایونیز نمک کالی اور شکر ڈال کر مکس کر لیں ایک برتن میں آدھے گلاس سے تھوڑا کم۔پانی ڈال کر اس میں لال رنگ مکس کر لیں اور چولہے پر رکھ دیں ابال آجائے تو اس میں میکرونی میں ڈال۔دیں ابل جائیں تو پانی نتھار لیں اب پہلے مرغی بریڈ پر لگائیں پھر اس کے اوپر بند گوبھی کا مکسچر رکھ دیں اور اس کے اوپر میکرونی رکھ کر سلاد کے پتے باریک کوٹ کر رکھ دیں اور اس کے اوپر ایک ڈبل۔روٹ کا ٹکڑا رکھ دیں مزیدار ون بائٹ سینڈوچ تیار ہیںلذیذ اور سپائسی چیز کرنچ چکن ریسیپی
اجزاء:چیز کرنچ چکن
مرغی چھ ٹکڑے آدھا کلو کے
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ یا آدھا چائے کا
پتیلی میں آدھا کپ پانی میں تمام چیزیں ڈال۔کر چکن ابال لیں
انڈے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
مسٹرڈ پوڈر ہاف ٹی سپون
کارن فلور دو ٹیبل سپون
پنیر آدھا کپ
کالی مرچ ہاف ٹی سپون
دودھ ایک چوتھائی کپ
بریڈ کرمز ایک کپ
آئل ایک کپ
ترکیب: تما م اجزاء کو ایک باول میں ڈالنکر اچھی طرح مکس کر کے پانی کے ساتھ گاڑھا آمیزہ۔بنا لیں پھر اس آمیزے میں چکن پیس ایک ایک۔کرکے ڈبوکر بریڈ کرمز لگا کر تیل میں فرائی کرلیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور سلاد اور کیچپ کے ساتھ مزیدار کرنچ چکن کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریںون بائٹ سموسہ آسان اور مزیدار ریسیپی
ون بائٹ سموسہ
اجزاء:
اُبلے آلو ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
گوبھی آدھا کپ
اُبلا انڈا ایک عدد
سموسہ پٹی چار سے پانچ عدد
ہری پیاز تین کھانے کے چمچ
ہری مرچیں ایک عدد
پسی مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوئلہ حسب ضرورتترکیب: ایک پیالے میں انڈا میش کر لیں اور اس میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دٙم لگا کر سموسہ پٹیوں میں بھر لیں آخر میں کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور چٹنی یا ساس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں
کرسپی اور لذیذ ڈبل روٹی کے پکوڑے بنانے کا طریقہ
ڈبل روٹی کے پکوڑے
اجزاء:
ڈبل روٹی سلائسز ایک عدد
بیسن تین کھانے کے چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچیں ایک عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر دو چٹکی
بھونا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچترکیب: ایک پیالے میں بریڈ سلائس کت کنارے اتار کر ٹکڑے کر لیں اور ساتھ ہی سارے مصالے شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں کڑاہی یا پین میں تیل گرم کر کے اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں کرسپی اور گولڈن براون ہو جائیں تو نکال لیں کسی بھی چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھانے کے لیے پیش کریں
چٹ پٹے چکن باسکٹ بنانے میں آسان اور کھانے میں مزیدار
چکن باسکٹ
اجزاء:
سموسہ پٹی آدھا پیکٹ
مرغی یا مٹن تیار شدہ قیمہ. آدھا کلو
کارن فلور آدھاکھانے کا چمچ
میونیز تین کھانے کے چمچ
تازہ ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد چھوٹا گودا نکال۔کر باریک کاٹ لیںترکیب: ہر سموسہ پٹی کو اس طرح تین حصوں میں کاٹیں کہ چوکور ٹکڑے بن جائیں ان تین تین ٹکڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر اس طرح رکھیں کہ سب کے کونے الگ رہیں تیل گرم کر کے ان تینوں ٹکڑوں کو گرم تیل میں ڈالیں اور اوپر ایک گول چمچ سے دبا لیں اس طرح گول سے دبانے کنارے کھڑے ہو جائیں گے اور درمیان میں گڑھا سا بن جائے گا ٹوکری کی سی شکل کا بن جائے گا سنہری ہونے پر نکال لیں پانی میں۔کارن فلور گھول لیں قیمے کو ہلکا سا گرم کر کے کارن اس میں مکس کر دیں پکا کر گاڑھا کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر اس میں میونیز ٹماٹر اور ہرا دھنیا ملا دیں اور اس فلنگ کو ٹوکریوں میں ڈال کر پیش کریں