پف پیسٹری
اجزاء:
میدہ ایک پاو
یونی پف ڈیڑھ سو گرام
نمک حسب ضرورت
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
میدے میں نمک ڈال کر پانی سے گوندھیں اور نرم ڈو تیار کر لیں اب اسے بیل کر یونی پف کو درمیان میں رکھ دیں روٹی کو پف پر لپیٹ کر بیل لیں پھر اسے موڑ کر بیل لیں پھر دوبارہ موڑ کر بیل لیں اسی طرح تین چار مرتبہ تہہ لگالیں اور بیل لیں بیلتے ہوئے خشکا لگاتے رہیں پف پیسٹری تیار ہے
Category: بیکنگ ریسپی
لذیذ اور ذائقہ دار پف پیسٹری بنانے کا طریقہ
سپائسی اور مزیدار چکن لزانیہ بنانے کی ترکیب
لزانیہ کے لیے اجزاء:
لزانیہ آدھا پیکٹ
چیڈر چیز 125 گرام
موزریلا چیز 125 گرام
باریک کٹا دھنیا اور پودینہ دو دو کھانے کے چمچ
وائٹ ساس حسب ضرورت
ٹماٹو ساس حسب ذائقہ
چکن ابلا ہوا آدھا کپاٹالین ٹماٹو ساس بنانے کے اجزاء:
پیاز ایک کھانے اک چمچ
لہسن آدھا کھانے کا چمچ
تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر پانچ عدد بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
ٹماٹو پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سبز مرچیں چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ساتھ ہی کُٹا ہوا لہسن ڈالدیں اور ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں گاڑھی سی ساس بن جائے تو سبز مرچیں باریک کاٹ کر او ر نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار دیں
لزانیہ بنانے کی ترکیب:
لزانیہ کو ڈبے پر بتائے گئے طریقے سے ابال لیں اب ایک اوون پروف ڈش لے کر سب چیزوں کی اس میں اس طرح سے تہہ لگائیں پہلے ٹماٹو ساس پھر چکن پھر سبز دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس اس کے اوپر پھر ساس پھر وائٹ ساس پھر دھنیا پھر پودینہ پھر چیز پھر لزانیہ شیٹس پھر وائٹ ساس اور آخر میں پھر چیز ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو سینٹی گریڈ اور گیس مارک چھ پر کیے گئے اوون میں تقریباً پندرہ یا اٹھارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں مزیدار چکن لزانیہ سلاد اور گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریںمزیدار کوفتہ قیش بنانے کی آسان ترکیب
کوفتہ قیش
اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
مکھن نوے گرام
نمک دو چٹکی
قیش ساس اور کوفتے حسب ضرورت
انڈے کی زردی ایک عدد
چیڈر چیز آدھا کپ کدو کش کر لیں
ساس بنانے کے لیے:
پیاز ایک عدد
مکھن دو چائے کے چمچ
کریم تین چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیا دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
دودھ ایک چوتھائی کپ
ساس بنانے کی ترکیب:
پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر نرم کرکے چولہے سے اتار لیں کریم کالی مرچ نمک دودھ انڈے اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے فرائی کی ہوئی پیاز بھی ڈال کر مکس کر لیں
قیش بنانے کی ترکیب:
میدے میں نمک مکھن نرم کر کے اور انڈے کی زردی ڈال کر نیم۔گرم پانی سے نرم۔سا آٹا گونڈھ لیں اور تقریباً بیس سے بائیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائے پھر بٹر پیپر پر رکھ کر اس آٹے کو روک کریں اور پائی ڈش میں ڈال کر اوپر بٹر پیپیر رکھ کر بینز یا چھوٹے چھوٹے ماربلز رکھ کر پہلے سے گرم شدہ اوون میں 190ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں مقررہ وقت پر قیش کے بیس کو اوون سے نکال کر بینز یا ماربل ہٹا دیں اعر بٹر پیپر بھی نکال دیں اب آدھے پکے قیش کے بیس ہر حسب پسند کوفتے ڈالیں پھر تیار شدہ سوس ڈال کر اوپر چیڈر چیز ڈالیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر دیں تیار ہو نے پر سلاد کے ساتھ سرو کریں کوفتوں کی جگہ چکن یا سبزی بھی لے سکتے ہیںعمدہ اور لذیذ کوئیک کوکو نٹ ڈیلائٹ بنانے کا طریقہ
اجزاء:
کوکونٹ ملک پاوڈر پاو کپ
کریم آدھا پیکٹ
کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
دودھ ایک کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
چینی پاو کپ
پسا ناریل آدھا کپ
پائن ایپل ایک چھوٹا ٹنترکیب:
دودھ کو ساس پین میں ڈال کر چولہے ہر پکنے کے لیے رکھ دیں تو اس دوران چینی کنڈینسنڈ ملک اور کارن فلور کو پانی میں گھول لیں جب دودھ میں ابال آ جائے تو یہ مکسچر اس مکں ڈال کر پکائیں جب گاڑھا ہو جائےتو چولہا بند کر دیں اسے کسی برتن مکں نکال۔کر فریج میں ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ دیں اب پائن ایپل کو چوپ کر کے پکائیں اس میں پسا ناریل بھی شامل۔کر کے مکس کر لیں اس کے بعد ڈش میں ڈال۔کر پھیلا دیں اب دودھ کا مکسچر یعنی کسٹرڈ جو فریج مکں رکھا تھا اسمیں کوکو نٹ ملک پاوڈر اور کریم ڈال کر فولڈ کر لیں آخر میں پائن ایپل۔اور ناریل کے مکسچر پر ڈال کر فریج مکں ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ دیں مزیدار کوکونٹ ڈیلائٹ تیار ہے