جھٹ پٹ دم کا گوشت
اجزاء:
مٹن ایک پاو
پیاز آدھا کپ
ٹماٹر ایک عدد
گھی دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ہری الائچی ایک عدد
لونگ دو عدد
کالی مرچ تین عدد
دارچینی ایک ٹکڑا
تیز پات ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پون چائے کاچمچ
گرم مصالحہ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
پریشر کُکر میں گوشت سمیت تمام اجزاء ڈال کر بیس منٹ کے لیے پکائیں جب گوشت گل جائے اور تیل نظر آنے لگے تو کسی ڈش ۔یں ڈال کر دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں
Category: بیف و مٹن

جھٹ پٹ دم کا گوشت

لکھنوی قیمہ پیاز بنانے کا طریقہ
لکھنوی قیمہ پیاز
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک پاو
پیاز ایک عدد
دہی آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
ہرا دھنیا تین کھانے کی چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ایک عدد
ہلدی دو چٹکی
پسا ناریل آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمے میں پسی لال مرچ نمک ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی پپیتا اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے تیس منٹ میری نیٹ کر لیں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کریں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کر لیں پھر پیاز میں قیمہ ڈال کر دس منٹ ڈھک کر پکائیں اس کے بعد تیز آنچ پر بھون لیں اب ایک پین میں زیرہ پسا ناریل اور الائچی بھون کر شامل۔کر دیں آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر کوئلے کا دھواں دیں اور پسا گرم۔مصالہ چھڑک کر مزیدار ڈش سرو کریں
مزیدار مٹن کریلے بنانےکا طریقہ
اجزاء:
قیمہ بیف یا مٹن 1 پاؤ
کریلے 4 عدد
گڑ آدھا چائے کا چمچ
کلونجی 2 چٹکیاں
پیاز 1عدد چھوٹی
املی آدھا کپ
سونف آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ 3 عدد
تیل 1 پیالی
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہترکیب:
کریلے چھیل کے درمیان سے چیرا لگا کر بیج نکال دیں بغیر دھوئے نمک ہلدی اور گڑ لگا کر رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھو کر چھلنی میں نچڑنے کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب ہلکی گلابی ہو جائے تو نکال لیں پھر قیمہ ادرک لہسن کلونجی نمک ہلدی سونف اور مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب پانی خشک ہو جائے تو فرائی کی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں پھر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو کریلوں میں بھر کر کریلوں کو اچھی طرح بند کر کے دھاگا باندھ دیں اب ایک پین یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس مین اچھی طرح فرائی کر لیں جب گولڈن ہو جائیں تو نکال لیں اور قیمہ والی پتیلی میں رکھ دیں پھع املی کا رس اور تھوڑا سا گڑ ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں جب تیل اوپر جائے تو قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں
منگولین بیف بنانے کی ترکیب
منگولین بیف
بیف کے پسندے ایک کلو
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈے کی سفیدی دو عدد
کارن فلور حسب ضرورت
چینی دو چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
سویاسوس دو کھانے کے چمچ
سوئیٹ کارن دو پیالی
ترکیب:
پسندوں کو لمبی پٹیوں کی۔شکل میں کاٹ لیں ایک برتن میں نمک اور کارن فلور انڈے کی سفیدیاں اور دو کھانے کے چمچ آئل کانٹےطسے اچھی طرح پھینٹ لیں اب اس میں پسندے شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا کر میرینیٹ کرنے کے لیے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں پانچ چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور گوشت کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اسی کڑاہی میں دوبارہ چار کھانے کے چمچ آئل ڈال کر لہسن کو ہلکا سا فرائی کر لیں
ڈرائی بیف چلی بنانے کا طریقہ
ڈرائی بیف چلی
اجزاء:
بون لیس ران کا گوشت آدھا کلو
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
اجینوموتو ایک کھانے کا چمچ
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سرکہ . ڈیڑھ کھانے کا۔چمچ
باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
چینی آدھا کھانے کا چمچ
پیاز اور شملہ مرچ ایک ایک عدد
ہری مرچیں چھ عدد
آئل پاو کپ
ترکیب:
گوشت کے تقریباً دو انچ کے لمبے پارچے کاٹ لیں پھر اس میں سرکہ چینی اجینو موتو کالی مرچ نمک اور ڈیڑھ کھانے کے چمچ آئل ملا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں باقی بچا ہوا آئل ڈال کر گرم کریں اس میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں تاکہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے اب اس میں ہری مرچ پیاز اور شملہ مرچ شامل کر دیں پھر اسے دو منٹ کے لیے ڈھکن رکھ کر دم دے دیں مزیدار ڈرائی بیف چلی تیار ہے اسے نان اور ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریںگولاش منفرد اور لذیذ ریسیپی
گولاش
اجزاء:
مٹن آدھا کلو
کوکنگ آئل آدھا کھانے کا چمچ
پیاز آدھا پاو
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن آدھی پوتھی
ٹماٹر کا گودا ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
گوشت صاف کر کے دھو کر چھلنی میں رکھ دیں پیاز چھیل کا کاٹ لیں اور دھو لیں پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کریں جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں گوشت ٹماٹر کا گودا نمک اور مرچیں بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر چمچ سے ہلا کر مکس کریں اس کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ پر پچاس منٹ پکائیں اسی دوارن لہسن کو باریک کاٹ کر ڈال دیں گولاش تیار ہے یہ آسڑیلیا کی خاص ڈش ہےلذیذ بیف مشروم کری بنانے کی ترکیب
بیف مشروم کری
اجزاء:
گوشت دوسو پچاس گرام
مشرومز چھ عدد
لہسن تین جوئے
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد درمیانی
کالی مرچ پاوڈرآدھا چائے کا چمچ
یخنہ آدھی پیالی
سرکہ دو چائے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
پارسلے آدھا کھانے کا چمچ
مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
آئل . دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
گوشت کے چھوٹے سائز کے پسندے بنا لیں اور ان پر ایک کھانے کا چمچ میدہ چھڑک دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں توے یا بھاری پیندے والے پین پر مکھن یا مارجرین ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور پسندوں کو تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں اسی پین میں لہسن اور پیاز ڈال کر ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں مشروم ڈال دیں۔اور فرائی کریں ساتھ ہی سرکہ یخنی اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں دو سے تین منٹ بعد جب ابال آنے لگے تو فرائی کیے ہوئے پسندے نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں باقی میدہ پانی میں گھول کر ڈال اس میں ڈال دیں اور پانچ منٹ دم پر رکھ دیں ڈش میں نکال کر اوپر پارسلے باری کاٹ کر چھڑک دیں۔ابلے چاولوں کے ساتھ بہے ہی لذیذ ڈش ہےنمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش
نمکین روش خیبر پختونخواہ کی روایتی اور مشہور ڈش
نمکین روش خیبر پختونخواہ کی ایک مشہور اور روایتی ڈش ہے اسے پشتو میں نمکین روش کہتے ہیں جبکہ ہم۔اسے نمکین گوشت کہتے ہیں یہ دنبے کے گوشت کا بنایا جاتا ہے لیکن بکرے کے گوشت کا بھی بنا سکتے ہیں یہ سردیوں کی بے حد مرغوب اور مزیدار لذیذ ڈش ہے خیبر پختونخوا کی یہ ڈش پاکستان بھر کے ریسٹورنٹ میں بنائی جاتی ہے اور بہت مقبول ہے یہ ڈش صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے اس کی یخنی اور شوربے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے لیکن اسے خشک بھی بنا سکتے ہیں
اجزاء:
پیاز کالی مرچ ادرک لہسن پیسٹ نمک ہلدی خشک دھنیا پسا ہوا زیرہ پاوڈر حسب پسند یا گوشت کی مقدار کے مطابق لیکن اس میں نمک دوسرے کھانوں کی نسبت تھوڑا زیادہ ڈالا جاتا ہے
ترکیب: سب سے پہلے بکرے کے گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے دھولیں بکرے کا گوشت آسانی سے دستیاب ہوتا ہے دنبے کے گوشت کی نسبت گوشت زیادہ ہڈیوں اور چربی والا ہانا چاہیے اس میں گھی بھی کم ڈلتا ہے کیونکہ چربی پگھلنے سے بہت چکنائی ہو جاتی ہے پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گوشت اور چربی کی بو خوشبو میں بدل جائے جب گوشت کا رنگ گلابی ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اب دوبارہ اسے ہانچ سے دس منٹ تک بھونیں اس کے بعد پیاز کاٹ کر ڈال کر بھونیں پھر نمک ہلدی کالی مرچ پسا دھنیا ہسا زیرہ ڈال کر پانچ منٹ بھون کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت ڈوب جائے تقریباً پچاس منٹ تک گوشت کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گو شت اچھی طرح گل جائے اور ہڈیوں کی بھی یخنی بن جائےتو چیک کرلیں اپنی مرضی کے مطابق جیسا رکھنا چاہیں گاڑھا پتلا یا خشک آخر میں سبز مرچیں اور سبز دھنیا کاٹ کر ڈال دیں مزیدار اور لذیذ ڈش تیار ہےمصالحے دار لذیذ گوشت ÷ ریسیپی
مصالحے دار لذیذ گوشت
اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھاکلو
ٹماٹر دو عدس
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
پیاز دو عدد درمیانی
لہسن پانچ جوئے
نمک حسب پسند
لال مرچ پاوڈر حسب پسند
ہری مرچ آدھا کھانے کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ بھون لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کتر لیں
لونگ دو عدد
در چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
بڑی الائچی ایک عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر پتیلی میں ڈال دیں ساتھ ہی ایک عدد پیاز لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں اور نمک مرچ لونگ دار چینی اور بڑی لائچی بھی ساتھ ہی ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت تھوڑا کچا رہ جائے تو ٹماٹر کاٹ کر ڈالدیں اور تیل ڈال کر بھونیں جب گوشت اچھی طرح بُھن کر گل جائے تو بھنا ہوا زیرہ ہتھیلی پر مسل کر ڈال دیں جب گوشت گھی چھوڑنے لگے تو باقی ایک پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈال دیں اور سبز مرچیں بھی ڈال کر دم دے دیں پیاز دم میں ہی نرم پڑ جائے مزیدار مصالہ گوشت تیار ہے نان کے ساتھ سرو کریں سرو کرنے سے پہلے سبز دھنیا سے گارنش کر لیںلذیذ اور مصالحہ دارقیمہ کڑاہی بنانے کی ترکیب
قیمہ کڑاہی
اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹر دو عدد
پیاز بڑی ہو تو ایک عدد درمیانی دو عدد
دہی ایک کپ
ہرا دھنیا گارنش کے لیے
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کاچمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا گرم۔مصالہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاوڈر ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا کُٹا ہوا دو چائے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
آئل آدھا کپ
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا لگا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن فرائی کر کے اس میں لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر لیں اس کے بعد پسا دھنیا ہلدی کُٹی لال مرچ نمک اور ٹماٹر ڈال مکس کریں اور دہی ڈال کر بھون لیں پھر قیمہ اور ہرا دھنیا ڈال کو مکس کریں اور ڈھک دیں ہلکی آنچ ہر پکنے دیں جب قیمہ گل جائے تو اس مکں کُٹا ثابت دھنیا پسا گرم مصالہ زیرہ اورہری مرچیں ڈال۔کر تھوڑی دیر بھونیں اور چولہا بند کر دیں مزیدار قیمہ کڑاہی تیار ہے




