اجزاء:
مٹن ران آدھاکلو چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پیاز . ایک کلو بارک کاٹ لیں
دہی آدھا کلو پھینٹ لیں
پسا دھنیا دوچائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
لونگ تین عدد
لہسن کے جوئے تین عد
تیز پات تین عدد
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
تازہ دھنیا دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
گھی یا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پتیلی میں تیل۔گرم کر کے اس میں گوشت دھنیا دہی مرچ ہلدی اور تھوڑی سی پیاز چوپ کر کے ڈال دیں باقی پیاز کو اس کے اوپر بکھیر دیں کہ وہ ڈھک جائے ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں کہ پیاز کا گودا سا بن جائے اور گوشت گل جائے پھر پین میں چار کھانے کے چمچ تیل کو گرم کر کے ادرک لہسن تیز پات اور لونگ ڈال دیں اسے چمچ سے ہلاتے ہوئے چند منٹ تک تلیں کہ اس کا رنگ گہرا سنہری مائل بھورا ہو جائے اب اس میں پیاز اور گوشت کا آمیزہ ملا دیں اس آمیزے کو اس وقت تک بھونیں کہ یہ گہرے بھورے رنگ کا ہو جائے اور گاڑھا شوربہ بن جائے اس میں لیموں کا رس اور گرم مصالہ ملا کر چند منٹ تک مزید فرائی کریں اور چولہے سے اتار کر سرونگ ڈش میں ڈال دیں اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیں
Category: بیف و مٹن
مغلائی پیاز گوشت منفرد اور آسان ریسیپی
مغلائی مٹن ملائی بنانے کا طریقہ
اجزاء:
مٹن سات سو پچاس گرام
دہی ڈیڑھ کپ
پسا ز دھنیا تین چائے کا چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی سبز الائچی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسی لال۔مرچ تین چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تلی اور پسی پیاز پانچ کھانے کے چمچ
پسے کاجو آٹھ عدد
ملائی تین کھانے کے چمچ
کیوڑہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
زعفران . دو چٹکی
پودینہ چند پتے
تیل ایک کپ
ہری مرچیں ایک عدد کاٹ لیںترکیب:
مٹن کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں ایک برتن میں کاجو کیوڑہ اور زعفران کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت کے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر یہ مصالحہ گوشت پر خوب اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اب پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں یہاں تک کہ گوشت گل جائےتو پھر اس میں کاجو کیوڑہ زعفران پودینے کے ساتھ ڈال کر دم پر رکھ دیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے تو چولہے سے اتار لیں اور نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں اور سرو کریںمغلائی روغن جوش بنانے کی عمدہ اور آسان ریسیپی
اجزاء:
مٹن ران آدھا کلو چوکور ٹکڑے کاٹ لیں
کھویا . پچاس گرام
ادرک پیسٹ . ایک کھانے کا چمچ
لونگ دو عدد
دار چینی دو عدد
سونٹھ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
چینی . آدھا چائے کا چمچ
کیوڑہ پانی آدھا چائے کا چمچ
کشمیری گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
چھلے ہوئے بادام . پندرہ گرام
دہی آدھا پاو
گھی آدھا پاو
نمک حسب ضرورت
زعفران ایک چٹکیترکیب:
پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں ادرک لونگ دار چینی سونٹھ اور سرخ مرچ ڈال کر پانچ منٹ بھوننے کے بعد گوشت ملا کر چالیس سے پہنتالیس منٹ پکائیں تو سرخی مائل رنگ جھلکنے لگے گا پھر اس میں ایک گلاس پانی ملا کر اسے ڈھانپ کر گلنے تک پکائیں گرم مصالہ دار چینی نمک زعفران کیوڑہ شامل۔کر کے مزید دس سے پندرہ منٹ پکائیں دہی کھویا اور باداموں کو پیس کر اس میں ملا دیں کھوئے کا رنگ سر مئی ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے پکائیں گریوی گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں دھنیا سے گارنش کر کے گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریںعمدہ اور لذیذ مغلائی ریشمی ہانڈی بنانے کی ترکیب
اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو
فریش کریم آدھی پیالی
لہسن کچلا ہوا . ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر . دوعدد
دہی . دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی . آدھا چائے کا چمچ
گرم۔مصالحہ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ
کاجو دوکھانے کے چمچ
پسا ناریل ایک کھانے کا چمچ
مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
یخنی ایک پیالی
تیل . آدھی پیالی
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں پیاز کو موٹا کاٹ لیں ٹماٹر ابال کر چھیل لیں اور بلینڈر مکں ڈال۔کر پیس لیں پہاز اور آدھا چمچ۔لہسن کو یخنی میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گل جائے چولہے سے اتار کر اس میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیس لیں کاجو اور ناریل کو دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں پین میں آئل ڈال چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں باقی بچا لہسن اور ناریل کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ بھننے کے بعد اس میں ٹماٹر لال مرچ ہلدی زیری اور گرم مصالہ ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ تیل علیحدہ ہو جائے اس مکسچر میں گوشت ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا کر اس میں پیاز کا مکسچر ڈال کر بھونیں اور گوشت میں شامل کر دیں پھر فریش کریم۔اور قصوری میتھی شامل کر کے گوشت گلنے تک پکائیںشاہی قورمہ بنانے کی ترکیب
بکرے کا گوشت . آدھاکلو
دیگی لال مرچ دو عدد پیس لیں
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ پیس لیں
دہی . آدھی پیالی
بادام چار عدد چھیل کر بارک کاٹ لیں
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد بارک کاٹ لیں
چھوٹی الائچی تین عدد
سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
الائچی اور سیاہ زیرہ پانی کے ساتھ پیس لیں
زعفران ایک چٹکی یا عرق گلاب دو قطرے
نمک . حسب ذائقہ
گرم مصالہ مکس آدھا چائے کا چمچ
گھی ایک پکانے کا چمچترکیب:
ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز براون کر کے نکال لیں اور پیس لیں اس کے بعد تمام مصالوں کو ایک برتن میں۔ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر کے ان میں گوشت ملادیں دہی اور پسی ہوئی پیاز بھی شامل۔کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر ایک پتیلی میں ڈال۔کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بادام ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر الائچی اور سیاہ زیرہ میں عرق گلاب یا زعفران ملا۔کر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں اس سالن کو جتنی دیر زیادہ دم پر رکھیں گے اتنا زیادہ مزیدار ہوگا