فش کٹا کٹ
اجزاء:
فش آدھا کلو بون لیس
دہی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک پاو
گرم مصالحہ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
مکھن پچیس گرام
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
جولین کٹ ادرک آدھا کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی دو چٹکی
تیل پاو کپ
ہرا دھنیا مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
توے ہر تیل۔ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر کُٹی لال مرچ زیرہ ثابت دھنیا ہلدی نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں جب ٹماٹر گل جائیں تو ان میں دہی شامل کر کے اچھی طرح بھون کر مچھلی شامل کر دیں اور پانچ منٹ پکائیں مچھلی گل جائے تو اچھی طرح کوٹ لیں آخر میں پسا گرم مصالہ مکھن ہرا دھنیا باریک کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں
Category: سی فوڈ

فش کٹا کٹ بنانے کا طریقہ

دیسی مچھلی مصالحہ ریسیپی
دیسی مچھلی مصالحہ
اجزاء:
بون لیس فش آدھا پاو
ہلدی دو چٹکی
سوکھا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
تارا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا چند پتے
لیموں آدھا
ہرا پیاز آدھا کپ
سوکھا پیاز آدھا کپ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
پین میں تیل گرم کر کے ہرا پیاز سوکھا پیاز اور لہسن فرائی کریں اور نرم کر لیں پھر نمک پسی لال مرچ کٹی لال مرچ ہلدی سوکھا دھنیا اور تارا گرم مصالحہ ڈال دیں اب اس میں پانی کا چھینٹا ڈال کر بھونتے جائیں جب مصالحہ تیل چھوڑ دے اور اچھی طرح بھن جائے تو فش ڈال کر دم لگا دیں جب فش پک جائے تو آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور لیموں کابرس ڈال کت گرم گرم سرو کریں
سزلر فرائیڈ شرمپس بنانے کی ترکیب
سزلر فرائیڈ شرمپس
اجزاء:
میدہ ایک کپ
شرمپس پانچ سو گرام
پھنٹا ہوا انڈا ایک عدد
دودھ آدھا کپ
خشک بریڈ کرمبز ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
لشک بیزل آدھا چائے کا چمچ
خشک پارسلے آدھا چائے کاچمچ
گارلک پاوڈر ایک چوتھائی چاِئے کا چمچ
انین پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
انڈا اور دودھ مکس کر کے ایک طرف رکھ لیں میدہ ایک الگ پیالے میں نکال لیں اب ایک پیالے میں شرمپس سمیت تمام اجزاء مکس کر لیں اور بیس منٹ بعد شرمپس کو میدے میں رول کرکے انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کر کے گرم۔تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں
مزیدار تندوری پرانز بنانے کی ترکیب
تندوری پرانز
اجزاء:
جھینگے پانچ سو گرام
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پسی تلی پیاز دو کھانے کے چمچ
کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہری مرچ دو عدد
ترکیب:
باول میں جھینگے ڈال کر اوپر دئیے گئے تمام اجزاء سے آدھا گھنٹہ میرینٹ کر نے کے بع دس سے پندرہ منٹ تیل میں پکائیں اب کوئلے کا دم دے کر ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں
کُرکُری توا فش بنانے کی ترکیب
کُرکُری توا فش
اجزاء:
بون لیس فش فلے ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ تین چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرین کوکونٹ چٹنی چھ کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
کوٹنگ کے لیے:
چاول کا آٹا ایک کپ
کارن فلور ایک کپ
سوجی چار کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دوچائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
فش کو ادرک لہسن پیسٹ پسی لال مرچ ہلدی گرین کوکونٹ چٹنی نمک اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کوٹنگ کے لیے چاول کا آٹا کارن فلور سوجی پسی لال مرچ اورنمک کو مکس کر کے فش کو مکسچر سے کوٹ کریں اوردونوں طرف سے شیلو فرائی کر لیں مزیدار کُرکُری توا فش تیار ہے
مسٹرڈ فش پکوڑا بنانے کی ترکیب
مسٹرڈ فش پکوڑا
اجزاء:
بون لیس فش کیوبز ایک پاو
بیسن ڈیڑھ کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم۔مصالحہ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن دو چٹکی
ںمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں مسٹرڈ پیسٹ لیموں کا رس پسا گرم مصالحہ اجوائن نمک اور کُٹی لال مرچیں مکس کریں اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے کوٹ کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چاول کا آٹا اور بیسن مکس کرکے مچھلی کے ٹکڑوں پر چھڑکیں اس کے بعد پین میں تیل گرم کر کے مچھلی کو آدھا کچا پکا تقریباً تین سے چار منٹ پکائیں اب اسے نکال کر کپڑے سے خشک کر لیں اور دوبارہ دو منٹ فرائی کریں چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں
سامن ود مشروم بنانے کی ترکیب
سامن ود مشروم
اجزاء:
سامن مچھلی بغیر کانٹوں کے آدھا کلو
لیموں آدھا
مشروم . آدھا پاو
پیاز ایک عدد چھوٹی
مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا۔چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
کھٹی کریم ایک سو پندرہ ملی لیٹر
نمک کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
اوون کو گیس مارک چار یا ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں سامن کے ٹکڑے دھو کر خشک کر لیں اور دو لمبے اور پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پیاز اور مشروم موٹا موٹا کاٹ لیں اور مکھن یا مارجرین میں پانچ منٹ تل لیں بریڈ کرمبز اور ایک انڈے کی سفیدی اسی آمیزے میں ڈال۔دیں اور مکس کر لیں اس آمیزے کو مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا کر انہیں رول کر لیں پھر لکڑی کے خِلال سے مچھلی کے رول کو بند کر لیں خِلال مچھلی کے رول سے اس طرح گزاریں کہ رول کھلے نہ ایک ڈش میں ہلکی سی چکنائی لگا کر مچھلی کے ٹکڑے اس میں سیدھے کھڑے کر دیں بچے ہوئے آمیزے کو رولز کے اطراف ڈال دیں انڈا کھٹی کریم اور بچی ہوئی انڈے کی۔زردی کو اچھی طرح ملا کر اس میں نمک مرچ شامل کر دیں اسے رولز کے اوپر ڈال کر اوون کے درمیانے خانے میں تیس منٹ پکنے دیں مزیدار سامن اور مشروم تیار ہے
چاکلیٹ کیک
مزیدار اور لذیذ فرائیڈ بام فرنٹ بنانے کی ترکیب
بام فرنٹ تلی ہوئی
اجزاء:
مچھلی ایک کلو
ادرک ایک چھٹانک
نمک مرچ حسب ذائقہ
انڈے چار عدد
گھی حسب ضرورت
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
سرکہ ایک پاو
لہسن دو پوتھیاں
ترکیب:
مچھلی کے برابر کے حسب ضرورت ٹکڑے کرکے انہیں آدھے ہونے گھنٹے کے لیے سرکے میں بھگو دیں پھر ان پر ادرک مرچ اور نمک پیس کر مل دیں اور بیس منٹ کے بعد انڈوں کی ہھینٹی ہوئی زردی اور سفیدی میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کا چورا لگا لگا کر تل لیں ہری مرچ ادرک ہرا دھنیا اور لیموں کت ساتھ سرو کریں
فش فنگر بنانے کی ترکیب
کرسپی فش فنگرز
اجزاء:
مچھلی 250 گرام ٹکڑے کروا لیں
ایک روزہ باسی بریڈ 4 عدد سلائسز
پنیر آدھا کپ کش کر لیں
ہری پیاز 2 عدد
ٹماٹو ساس آدھا کپ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورتترکیب:
سالئسز کو گرل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح ایک طرف سے سینک لیں مچھلی کے گوشت کو بھاپ میں پکا کر ریشہ ریشہ کر لیں اوس اس میں نمک اور کالی مرچ پاؤدڈ ملا دیں ساتھ ہی پنیر ہرادھنیا اور ہری پیاز باریک کاٹ کر اور ٹنا ٹو ساس ملا کر اچھی طرخ مکس کر لیں مچھلی کے آمیزے کو سلائسز کی کچی سائڈ پر دبا دبا کر پھیلا دیں اب ہر سلائس کو چار حصوں میں فنگرز کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں ان فنگرز سلائسز کو گرم گرل کے نیچے 4 سے 5 منٹ تک پنیر خوب گرم ہونے تک رکھیں سنیکس کے طور پر پیش کریں
ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب
ڈیپ فرائی جھینگے
اجزاء:
جھینگے 2عدد درمیانی سائز کے
آٹا پچیس گرام
پانی حسب ضرورت
سویا ساس 1 چمچ
بیکنگ پاؤڈر 3 گرام
نمک حسب ذائقہترکیب:
جھینگوں کا چھلکا اتار لیں آٹے اوربیکنگ پاؤڈر کو پانی میں مکس کرکے پتلا سا آ میزہ بنا لیں پھر جھینگوں کو سویا سوس اور نمک لگا کر اس آمیزے میں مکس کر دیں پین میں تیل ڈال کر گرم کرکے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ ایک فرد کے لئے ہے جتنے زیادہ افراد کے لئے بنانا ہو اس حساب سے اجزاءمیں اضافہ کر دیں









