سزلر فرائیڈ شرمپس
اجزاء:
شرمپس ایک کلو
اونین پاوڈر دو چائے کے چمچ
گارلک پاوڈر دو چائے کے چمچ
انڈے دو عدد پھینٹ لیں
خشک پارسلے ایک چائے کا چمچ
خشک بیزل ایک چائے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
دودھ ایک کپ
میدہ دو کپ
خشک بریڈ کرمبز دو کپ
آئل ایک کپ
ترکیب:
میدہ ایک برتن میں ڈال کر الگ رکھ لیں ایک برتن میں انڈا اور دودھ مکس کر کے رکھ لیں پھر ایک باول میں باقی تمام اجزاء شرمپس سمیت مکس کر کے پیالے کو ایک طرف رکھ دیں اب مصالحہ لگی شرمپس کو میدے میں رول کر کے انڈے میں ڈپ کریں بریڈ کرمبز میں رول کریں اور پانچ منٹ ڈیپ فرائی کریں اسی طرح تمام شرمپس فرائی کر لیں
Category: سی فوڈ

سزلر فرائیڈ شرمپس بنانے کی ترکیب
مزیدار اور سپائسی تندوری پرانز ریسیپی
تندوری پرانز
اجزاء:
جھینگے ایک کلو
پیاز چار کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ۔باریک کاٹ لیں
ہری مرچ چار عدد باریک کاٹ لیں
تندوری مصالحہ چار کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر چار چائے کے چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
دہی چھ کھانے کے چمچ
نمک دوچائے کے چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
پین میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کریں گولڈن ہو جائے تو نکال کر پیس لیں ایک برتن میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور پھر اس آمیزے میں جھینگے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں تاکہ ٹوٹ نہ جائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے دس سے پندرہ منٹ تیل میں پکائیں اور کوئلے کا دم دے کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریںلذیذ اور منفرد ذائقہ دار ہاٹ اینڈ ٹینگی پران کری ریسیپی
ہاٹ اینڈ ٹینگی پران کری
اجزاء:
تازہ جھینگے آدھا کلو
ڈرائی فش حسب ضرورت
لال مرچ پاوڈر اور نمک حسب ذائقہ
تیل آدھا کپ
املی کا گودا حسب ذائقہ
ٹماٹر دو عدد پیسٹ بنا لیں
ادرک آدھا کھانے کا چمچ
لہسن دو کھانے کے چمچ
ریڈ چلی پیسٹ بارہ عدد مرچوں کا
ترکیب:
ایک کڑاہی میں ڈرائی فش کو رنگ تبدیل ہونے تک بھونیں پھر اس میں تاز ہ جھینگے کاٹ کر ادرک کا پیسٹ اور بارہ عدد مرچوں کا چلی پیسٹ بناکر ڈال دیں اور چند منٹ پکائیں پھر ٹماٹر کا پیسٹ اور لال مرچ ڈال کر پکنے دیں جب پک جائے تو املی کا گودا شامل کر کے ڈھک دیں اور پانچ منٹ دم پر چھوڑ دیں پھر کٹے ہرے دھنیے سے گارنش کر کے ابلے چاولوں کے ساتھ کھائیںمزیدار اور سپائسی فرائیڈ پران مصالحہ ریسیپی
فرائیڈ پران مصالحہ
اجزاء:
جھینگے آدھا کلو
سرکہ دو کھانے کے چمچ
پیاز آدھا پاو
ٹماٹر آدھا پاو
ہلدی آدھا چائے کا۔چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
تیل پاو کپ
ترکیب:
جھینگوں میں سرکہ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں پیاز کو آملیٹ کی طرح چوکور کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ہلدی نمک پسا دھنیا زیرہ میتھی دانہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد جھینگے شامل کر کے تیز آنچ پ بھون لیں پھر اس میں ٹماٹر لال مرچ اور ہرادھنیا ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزیدار فرائیڈ پران مصالحہ تیار ہےعمدہ اور لذیذ پران منچورین بنانے کا طریقہ
پران منچورین
اجزاء:
جھینگے آدھا کلو
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی آدھا چائے کا چمچ
سویاسوس دوکھانے کے چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پسی آدھا کھانے کا چمچ
ثابت لا مرچ دو سے تین عدد
چائینیز نمک آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ آدھی پیالی
ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
ہری پیاز ایک کھانے کا چمچ
گاجر ایک کھانے کا چمچ
شملہ۔مرچ ایک کھانے اک چمچ
ڈالڈا آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:شملہ گاجر ہری پیاز کو دھو کر دی گئی مقدار کے مطابق باریک کاٹ لیں جھینگوں کو صاف کر کے اچھی طرح دھو کر برتن میں ڈال کر ساتھ ہی نمک سفید مرچ چینی چائینیز نمک سرکہ اور سویا سوس ڈال کرہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں تاکہ جھنگے ٹوٹنے نہ پائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں پین میں تیل۔ڈال کر گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر جھینگے ڈال کر آنچ تیز کر دیں تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد نکال لیں اب اسی پین میں ٹماٹو پیسٹ لال مرچیں ٹماٹو کیچپ اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ساس گاڑھا ہوجائے تو اس میں فرائی کیے ہوئے جھینگے ڈال دیں جب ابال آجائے تو ڈش میں نکال لیں اوپر گاجر شملہ مرچ اور ہری پیاز چھڑک کر ویجیٹیبل رائس کے ساتھ سرو کریں یہ ڈش جھینگوں کے علاوہ ایک عدد مچھلی کے قتلے لی بھی بنائی جا سکتی ہے اسی ترکیب سےتھائی گرین فش ریسیپی
اجزاء:
مچھلی تین پاو
لیمن گراس پون چائے کا چمچ
فش ساس تین کھانے کے چمچ
لہسن نو جوئے
کوکونٹ ملک تین کپ
لال مرچ پانچ عدد
ہری مرچ چار عدد
لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچ
زیرہ تین چائے کے چمچ
لیمن کے پتے چھ عدد
نمک پون چائے کا چمچ
پیاز ڈیڑھ عدد
تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچترکیب:
مچھلی پرمسٹرڈ پیسٹ لگا کر رکھ دیں پین میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں اور چولہا بند کر دیں پھر بلینڈر میں لہسن زیرہ لال۔مرچ ہری مرچ لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب پین میں مکسچر اور پانی ڈال دیں اس کے بعد مچھلی اور کوکونٹ ملک شامل۔کر کے دھیمی۔آنچ پر بھون لیں پھر لیمن گراس فش ساس نمک اور لیمن کے پتے ڈال کر چولہا بند کر دیں مزیدار فش کری تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریںمزیدار اور سپائسی مییشڈ پوٹیٹو ود فش ریسیپی
میشڈ پوٹیٹو وِد فش
میشڈ پوٹیٹو کے لیے اجزاء:
ابلے آلو پانچ عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن چوپڈ ایک چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
پارسلی ایک کھانے کا چمچ
لیموں کے چھلکے باریک کٹے ایک کھانے کا چمچ
فش کے لیے اجزاء:
بون لیس فش ایک کلو
اوریگانو . ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
فش ساس دو کھانے کے چمچ
نمک ۔ایک چائے کا۔چمچ
انڈے کی سفیدی . دو عدد
تیل ۔حسب ضرورتترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں پھر ایک باول میں اوریگانو لہسن کا۔پیسٹ کالی مرچ فش ساس نمک انڈے کی سفیدی مکس کر کے مچھلی کو اچھی طرح لگا کر ڈیڑھ دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اس دوران آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کر کے مکھن کالی مرچ نمک اور پارسلی ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک الگ برتن میں کریم لہسن کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کر لیں پھر ڈش میں آلووں کا مکسچر ڈال کر اوپر فرائی کی ہوئی مچھلی رکھ دیں اس کے بعد کریم ڈال دیں اب پارسلی اور باریک کٹے لیموں کے چھلکے سے گارنش کر کے سرو کریں
فش پیزا بنانے کی ترکیب
اجزاء:
فش فلے ایک پاؤ کیوبز کاٹ لیں
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
شملہ مرچ ایک عدد
کالی مرچ پسی پاؤ چائے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ آ دھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد باریک کیوبز کاٹ لیں
پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
تیل دو کھانے کے چمچ
موزریلا چیز آدھا پیکٹ کدوکش کر لیں
مکھن آدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
انڈا آدھا
پارسلے آدھی گڈی کاٹ لیں
پیزا ڈو ایک پاؤ
شملہ مرچ ایک عدد باریک قتلے کاٹ لیں
سبز مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
پیزا ساس ڈیڑھ کھانے کا چمچترکیب:
فش کو اچھی طرح دھو کر اس میں نمک کارن فلور کالی مرچیں ادرک لہسن کا پیسٹ اور آدھا چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر فرایی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہو جائے اس دوران پیزا ڈو بنا لیں پھر اس پیزا ڈو کو رول کر کے پیزا پین میں ڈال دیں پین میں آٹا یعنی ڈو ڈالنے سے پہلے ہلکا سا آئل لگا دیں پھر اس پر پیزا ساس لگا کر فش کے ٹکڑے پیاز ٹماٹر سبز مرچیں چیز شملہ مرچ اور کٹے ہوئے پارسلے ڈال کر کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا کر برش سے انڈا لگائیں (مکھن سے پیزے سے خوشبو آئے گی جبکہ انڈا لگانے سے گولڈن سا رنگ آئے گا) اب پیزے کو پہلے سے 200 سینٹی گریڈ پر گرم کئے گئے اوون میں پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں جب پیزا بن جائے تو اوون سے نکال کر برش سے دوبارہ کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگائیں اور گرم گرم سرو کریں

