چنا بریانی
اجزاء:
اُبلے چنے آدھا پاو
اُبلے چاول ایک پاو
آلو ایک پاو
دہی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
ہلدی دو چٹکی
کالی مرچ دو چٹکی
آلو بخارے پچاس گرام
کیوڑہ ایسنس دو سے تین قطرے
چھوٹی الائچی دو عدد
زردے کارنگ دو چٹکی
تیل تین کھانے کے چمچ
پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
پودینہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براون کریں اور آلو شامل کر کے تھوڑا فرائی کر لیں اب اس میں ابلے چنے ٹماٹر ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ نمک ہلدی ہسا دھنیا کالی مرچ دہی آلو بخارے اعر الائچی ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں اب چاول دھنیا ہری مرچ زردے کا رنگ پودینہ اور کیوڑی ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں
Category: چاول کےپکوان

چنا بریانی بنانے کا طریقہ

بمبئی کلاسک بریانی بنانے کی ترکیب
بمبئی کلاسک بریانی
اجزاء:
چکن ایک کلو
چاول تین پاو
پسی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بریانی مصالحہ تین کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
بُھنا کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
اورنج کلر فوڈ ایک چٹکی
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی دوکپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
کریم دو کھانے کے چمچ
کیوڑہ واٹر ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد
آلو تین عدد
لونگ دو عدد
ٹماٹر سلائس تین عدد
بڑی الائچی دو عدد
ثابت کالی مرچ آٹھ عدد
سبز دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چکن میں تمام اجزاء مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں اس دوران چاولوں میں نمک ڈال کر ابال لیں اب ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کریں پھر ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر آلو کے سلائس پھیلا دیں پھر اس میں میرینٹ کیا چکن ٹماٹر ثابے مصالحہ ہری مرچ اور تیل ڈال دیں پھر ہرا دھنیا پودینہ اور اُبلے چاول ڈال دیں اب اسےتوے ہر رکھ کر پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں اس کے بعدآنچ دھیمی کر کے آدھا گھنٹہ پکائیں یہاں تک کہ چکن اور چاول تیار ہو جائیں
آملیٹ رائس بنانے کا طریقہ
آملیٹ رائس
اجزاء:
اُبلے چاول آدھا کلو
انڈے چار عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
ہری پیاز ایک پاو
ہری مرچ چھ عدد
زیرہ دو چائے کے چمچ
پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں اب ان میں ٹماٹر ہری مرچ شملہ مرچ ہری پیاز اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں ساتھ میں زیرہ کالی مرچ لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں تیل گرم کر کے آملیٹ بنا لیں دونوں طرف سے پکا کر اتار لیں اور اس کے ٹکڑے کر کے ابلے ہوئے چاولوں میں مکس کر کے چولہا بند کر کے دس منٹ کے لیے دم۔پر رکھ دیں
زیرہ رائس بنانے کا طریقہ
زیرہ رائس
اجزاء:
چاول دو کپ
زیرہ دو چائے کے چمچ
گھی یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس حسب ذائقہ
ترکیب:
پین میں مکھن یا گھی گرم کر کے اس میں زیرہ ڈال کر دو منٹ بھون لیں جب زیرے کی خو شبو آنے لگے تو چاول لیموں کا رس پانی اور نمک شامل کریں ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے مزید پندرہ منٹ تک چاول گلنے تک پکائیں
لذیذ اور خوش ذائقہ چاولوں کا زردہ بنانے کی ترکیب
چاولوں کا زردہ
اجزاء:
سیلا چاول ڈیڑھ پیالی پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے بھگو دیں
چینی سوا ایک پیالی
دودھ آدھی پیالی
لونگ دو عدد
رنگین اشرفیاں چند عدد دو ٹکڑے کر لیں
زردے کا۔رنگ دو چٹکیاں
پستے پانچ عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
بادام پانچ عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
چھوٹی الائچی پانچ عدد
گھی آدھی پیالی
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
ایک بڑی دیگچی میں کافی زیادہ پانی گرم کریں جب وہ کھولنے لگے تو بھیگے چاول ایک لونگ اور دو الائچیاں ڈال دیں چاول جب دو کنی اُبل جائیں تو چھلنی کے ذریعے پانی نکال دیں تھوڑی دیر چھلنی میں ہی رہنے دیں تاکہ اچھی طرح سے پانی خشک ہو جائے اب اُبلے ہوئے چاول ایک تسلے میں ڈال کر زردے کا رنگ اور دودھ ملائیں سارا میوہ اور چینی ملا دیں اشرفیاں بھی ملا دیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے الائچی اور لونگ ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو چاول ڈال دیں لکڑی کے چمچ سے تھوڑا سا چلا کر ڈھکن ڈھانک کر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ ہر رکھ پھر دیگچی کو توے کے اوپر رکھ دیں تھوڑی دیر تیز آنچ پھر ہلکی کر دیں یہ مقدار پانچ افراد کے لیے ہےتھائی پین ایپل رائس بنانے کی ترکیب
تھائی پین ایپل رائس
اجزاء:
چاول ایک پاو
پیاز چار عددچاپ کر لیں
تھائی ادرک دو ٹکڑے چاپ کر لیں
کڑی پتہ پانچ چھوٹےٹکڑے
تازہ ہلدی دو چائے کے چمچ
لیمن گراس دو چائے کے چمچ
کوکونٹ ملک سو ملی لِٹر
نمک حسب ضرورت
ہاٹ کری پاوڈر دو کھانے کے چمچ
پائن ایپل ٹکڑے چالیس عدد چھوٹے ٹکڑے کر لیں
پانی تین سو ملی لیٹر
ہلدی پاوڈر دو چائے کے چمچ
ایک بڑا پائن ایپل چاول سرو کرنے کے لیے
ترکیب:
تھائی پائن ایپل۔رائس بنانے کے لیے پہلے چاولوں کو آدھا گھنٹہ بھگو دیں ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اس میں چاپ کیے ہوئے پیاز ڈال کر فرائی کریں جب سنہری ہو جائیں تو اس میں ادرک کڑی پتے تازہ ہلدی اور لیمن گراس چاپ کر کے ڈالیں ایک منٹ تک تمام چیزوں کو اچھی طرح پکنے دیں اب اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈالیں ساتھ ہی کری پاوڈر اور ہلدی ہاوڈر اور نمک ڈالیں سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں۔ساتھ ہی پائن ایپل کے ٹکڑے شامل کر دیں پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں اگر مسالے ڈالنے کے دوران آپ کو پانی کی کمی محسوس ہو تو اور آپ کو لگے کہ اس کا مسالہ صحیح طرح بھونا نہیں جائے گا تو پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مسالہ بھون لیں تاکہ اس میں کچا پن نہ رہے اگر مسالہ کچا رہے گاتو اس کی مہک چاولوں میں محسوس ہوگی جب چاول گل جائیں تو چولہا بند کر دیں پائن ایپل۔درمیان سے کاٹ کر گودا نکال لیں اور چاول پائن ایپل میں ڈال لیں اب اس کو فوائل میں لپیٹ کر کسی پتیلے میں رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں پائن ایپل۔سلائسز کو گرل کر کے رائس کے ساتھ سرو کریں
پکانے کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ دو افراد کے لیےمزیدار کارن پلاو بنانے کی ترکیب
کارن پلاو
اجزاء:
باسمتی چاول آدھا کلو
کارن ایک سو پچاس گرام
زیتون آئل چار کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
پیاز دو عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
لونگ پندرہ عدد
گرم پانی چار کپ
سبز دھنیا چھ کھانے کے چمچ چوپڈ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
شملہ مرچ ایک عدد چوپڈ
کھوپڑا کدو کش آدھا کپ
نمک حسب ضرورت
کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
چاو لوں کو دھو کر بیس منٹس کے لیے بھگو دیں آدھا کھوپڑا ہری مرچ اور دھنیا کو گرائینڈ کر لیں اور یہ پیسٹ نکال کر کسی برتن میں رکھ لیں اب پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ ڈال دیں ساتھ ہی تیز پات لونگ پیاز ہری مرچ کالی مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور کھوپڑے کا پیسٹ ڈال کر تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں دو منٹ فرائی کرنے کے بعد کارن ڈال دیں اور پکنے دیں پھر تھوڑی دیر بعد چاول ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی چار کپ گرم پانی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد نمک اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو پانچ منٹ شم۔پر رکھ دیں پھر شملہ مرچ ہرا دھنیا اور کھوہڑا سے گارنش کر کے رائتے کے ساتھ سرو کریںشملہ مرچ رائس بنانے کی ترکیب
شملہ مرچ رائس
چاول باسمتی اور شملہ مرچ آدھا آدھ اکلو
انڈے دو عدد
ہری پیاز ایک پاو
نمک حسب ذائقہ یا ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ یا حسب ضرورت
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لیے بھگو دیں پھر پانی میں زردہ رنگ مکس کر کے چاولوں کو ابال لیں اور چھان لیں اب ہین میں تیل۔گرم کر کے انڈے پھینٹ کر فرائی کریں اور نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر اسی تیل میں لہسن فرائی کر کے اس میں شملہ مرچ ہری پیاز باریک باریک کا ٹ کر اور چاول شامل کردیں ساتھ ہی سویا ساس نمک اور کالی مرچ بھی ڈال کر مکس کر لیں اور دومنٹ پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔اور چولہا بند کر دیں مزیدار شملہ مرچ رائس تیار ہیںلذیذ عمدہ اور ذائقہ دار مغلائی سفیدہ ریسییپی
اجزاء:
چاول اور چینی آدھا آدھا کلو
کھویا یا کریم بادام پستے اخروٹ اور دودھ . تمام چیزیں آدھی آدھی پیالی
گھی آدھی پیالی
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں ایک دیگچی میں پان چاولوں کو ابالنے کے لیے پانی ڈال کر رکھ دیں جب ابال آ جائےتو چاولوں کو اس میں ڈال کر مکمل طور پر گلنے تک ابالیں اس دوران بادام پستے اور اخروٹ کو باریک کاٹ کر رکھ لیں ابلے ہوئے چاول اور چینی کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں پین میں دو ست تین چمچ گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور لشک میوے فرائی کر کے نکال لیں پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ۔گھی ڈالیں پھر ایک تہہ چاولوں کی ایک چینی کی ہھر تھوڑا سا دودھ پھر بھنا ڈرائی فروٹ تھوڑا سا پھر اس کے اوپر چاول پھر چینی پھر دودھ پھر ڈرائی فروٹ ڈالیں اسی عمل کو تیسری بار بھی دہرائیں اور کھویا ڈال دیں پھر ان کو توے پر رکھ کر اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی سی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کء لیے دم پر رکھ دیں دم آنے پر سرونگ ڈش میں ڈال کر سرو کریںگارلک فرائیڈ رائس ریسیپی
اجزاء:
ابلے چاول دو کپ
بون لیس چکن ڈیڑھ پاو
بند گوبھی پون کپ
شملہ مرچ پون کپ
ہری پیاز پون کپ
کُٹا لہسن پون کھانے کا چمچ
ہری مرچ پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
گاجر دو عدد دھو کر کاٹ لیں
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل ڈھائی کھانے کے چمچترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کر کے اس می÷ں کُٹا لہسن ڈال کر فرائی کریں خوشبو آنے لگے تو اس میں بون لیس چکن فرائی کر لیں اب اس میں بند گوبھی شملہ مرچ گاجرہری مرچ پیسٹ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے دس منٹ فرائی کر لیں پھر اس میں ابلے چاول سویا ساس اور ہری پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں اور چولہے سے اتار کر کسی ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں




