Baaghi TV

Category: چکن ڈیشز

  • دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن بنانے کی ترکیب

    دم پخت دیسی چکن

    وقت : 60 سے 70 منٹ

    3 سے 4 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    پورا دیسی گھی ………… ایک کلو
    تیل ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1½کھانے کا چمچ
    لیموں (قتلے) ………… 4سے 6 عدد
    نمک ………… حسب ذائقہ
    کالی مرچ ثابت ………… 8سے 10عدد
    جاوتری ………… 1عدد
    آٹے کی لئی ڈھکن بند کرنے کیلئے ………… حسب ضرورت

    طریقہ کار :
    چکن کو 4ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ مٹی کی ہانڈی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ اور جاوتری شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب دیسی چکن شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ایک پانی، نمک اور لیموں کے قتلے شامل کریں ہانڈی کو ڈھک دیں اورچاروں طرف آٹے کی لئی لگا دیں۔ چکن کے مکمل تیا ر ہونے تک 45 سے 50 منٹ تک پکائیں۔ اسی ہانڈی میں نان اور پودینے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ پکنے کے دوران ڈھکن مت اٹھائیں۔ اس طرح بھاپ نکل جائے گی اور پکنے کا عمل متاثر ہوگا۔

  • دیسی چکن مصالحہ روسٹ بنانے کی ترکیب

    دیسی چکن مصالحہ روسٹ بنانے کی ترکیب

    دیسی چکن مصالحہ روسٹ

    وقت: 70سے80 منٹ

    6 سے8 افراد کیلئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    پورا دیسی چکن ………… 2مرغ (ایک ایک کلو کا)
    تیل ………… 3/4کپ
    دہی ………… 1کپ
    گولڈن تلی ہوئی پیاز ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    چھوٹی الائچی ………… 4عدد
    لونگ ………… 6عدد
    دارچینی ………… 1درمیانہ ٹکڑا

    سجاوٹ کے لئے :
    لیموں کا رس ………… 2کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 8سے10عدد

    طریقہ کار:
    چکن کوتیل کے علاوہ تمام مصالحوں اور دہی کے ساتھ میری نیٹ کریں۔ 3سے 4گھنٹے فریج میں رکھیں۔ ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں۔ چکن شامل کرکے اسے چاروں اطراف سے ہلکا براؤن کریں۔ 1کپ پانی شامل کرکے ڈھکن دے دیں اورآنچ ہلکی کرکے 45سے 50منٹ تک چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ درمیانی آنچ پر 8سے 10 منٹ تک بھونیں۔ چکن کو صرف ایک یا دومرتبہ پلٹائیں۔ لیموں کا رس نچوڑیں گرم مصالحہ چھڑکیں لیموں کے قتلوں سے سجا کر پورا ایک ڈش میں پیش کریں۔ آپ اسی طریقے سے بٹیرے اور دوسرے شکاری پرندے بھی پکا سکتے ہیں حتیٰ کہ خرگوش بھی۔

  • چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم بنانے کی ترکیب

    چکن حلیم

    وقت ………… 1¼سے 1½ گھنٹے

    8 سے 10 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی (الف)………… مقدار …………

    ہڈی کے بغیر چکن ………… ایک کلو
    چنے کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ماش کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مونگ کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    مسور کی دال (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    ثابت گندم (ساری رات بھگوئی ہوئی) ………… ½ کپ
    چاول (ایک گھنٹہ بھگوئے ہوئے) ………… ½ کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 3کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 3کھانے کے چمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) ………… مقدار …………
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ ………… 2کھانے کے چمچ
    چکن کی یخنی ………… 6کپ
    زیرہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے …………
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 3سے 4 کھانے کے چمچ
    ہی مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹاہوا) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز ………… ¼کپ

    چاٹ مصالحہ ………… 2سے3 کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 4سے 6عدد

    طریقہ کار :
    ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر تمام مصالحے اور 4کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45تک تما م دالیں، گندم اور چکن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ فوڈپراسیسر میں اس مکسچر کو گرائنڈ کریں۔ ایک بڑے موٹے پیندے کے برتن میں یہ مکسچر اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی شامل کردیں ہلکی آنچ پر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔ اس مکسچر کو لکڑی کے چمچ سے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک یہ مکمل طور پر پک کر گاڑھاہو جائے۔ سجاوٹ کی تمام چیزیں ڈال کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف سے بھی حلیم بنا سکتے ہیں وہی اس کی اصل ترکیب میں شامل ہے۔

  • اسٹیم روسٹ چکن بنانے کی ترکیب

    اسٹیم روسٹ چکن بنانے کی ترکیب

    اسٹیم روسٹ چکن

    وقت : 50 سے 60 منٹ

    4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پوراچکن ایک کلو
    تیل (ڈیپ فرائی کے لئے) 4کپ
    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ثابت سرخ مرچ (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    لیموں کا رس 1کھانے کاچمچ
    چاٹ مصالحہ 1چائے کاچمچ
    لیموں کے قتلے 6 سے 8 ٹکڑے

    طریقہ کار :
    تمام مصالحے مکس کرکے پورے چکن کو اس میں میری نیٹ کردیں۔ چکن کو 5سے 6 گھنٹے تک فریج میں رکھیں، چکن کو 50 فیصد پکنے تک گولڈن فرائی کریں۔ اسٹیمر میں پانی گرم کریں چکن کو اسٹیمر کے درمیانی حصے میں رکھ کر ڈھکن کو مضبوط سے بند کردیں۔ مکمل پکنے تک چکن کو 25سے30 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔ پیش کرنے سے تھوڑی دیر قبل دوبارہ فرائی کریں لیموں کا رس نچوڑیں اور گر م مصالحہ چھڑکیں۔ لیموں کے قتلوں سے سجا کر پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ گرم پیش کریں۔ آسانی ے لئے چکن کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر آخری بار فرائی کریں آپ ایک یا دو ٹکڑے ایک وقت میں فرائی کرسکتے ہیں۔

  • چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری بنانے کی ترکیب

    چکن اچاری

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورا چکن ایک کلو
    تیل ½کپ
    دہی ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) 1کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ½چائے کاچمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کلونجی ½چائے کا چمچ
    میتھرے ½چائے کا چمچ
    سونف ½چائے کا چمچ
    مکس اچار (کٹا ہوا) 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    سبز مرچ کا اچار 5سے 6عدد

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے شامل کرکے دوسے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی شامل کرکے 8سے 10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کرکے آنچ ہلکی کردی اور چکن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ سبز مرچ اچار کے ساتھ سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ آپ مکس اچار کی بجائے اپنی پسند کا کوئی بھی اچار شامل کرسکتے ہیں۔

  • کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن بنانے کی ترکیب

    کشمیر ی چکن

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے 5 افرادکے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    پورا چکن ایک کلو
    تیل 1کپ
    دہی 2کپ
    پیاز (قتلے) 1کپ
    ٹماٹر (گرائنڈ کے ہوئے) 1½کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ 1چائے کا چمچ
    موٹی کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
    سبز الائچی 2عدد
    تیزپات 1عدد
    لونگ 4 عدد
    خشک خوبانی(بغیر بیج کے) 8عدد
    بادام 4کھانے کے چمچ
    پستہ 2کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    کشمش بھگوئے ہوئے ¼کپ

    طریقہ کار:
    چکن کو 8سے 16 ٹکڑو ں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں اور پیا ز کو ہلکا براؤن کرکے تیل سے نکال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اسی گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب چکن شامل کرکے چکن کے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 5سے 10منٹ تک مزید پکائیں۔ ایک پیالے میں دہی اورفرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور چکن میں شامل کرکے اچھی طرح جذب ہونے تک پکائیں۔ 2کپ پانی شامل کرکے 15سے20منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن نرم ہو گھی چھوڑ دے۔ گرم پانی میں خوبانی، بادام اور پستے کو کچھ گھنٹوں کے لئے بھگو دیں باداموں کا چھلکا اتار لیں۔ اب خوبانی، بادام اور پستے چکن میں شامل کردیں۔ 5سے 6منٹ تک بھون کر مکمل کرلیں۔ بھگوئی ہوئی کشمش سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ گر م گرم پیش کریں۔

  • تین مرچی چکن بنانے کی ترکیب

    تین مرچی چکن بنانے کی ترکیب

    تین مرچی چکن

    وقت :45 سے 50 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    ہڈی کے بغیر چکن آدھا کلو
    تیل ¼ کپ
    دہی ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1کپ

    لمبی ثابت سرخ مرچیں 4سے 6عدد
    (سفید سرکے میں ڈبوئی ہوئی)

    گول سرخ مرچیں ثابت 4سے 6عدد
    (سفید سرکہ میں ڈبوئی ہوئی)

    ہری مرچیں ثابت 3سے 4عدد
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    چوکور پیاز 4سے5ٹکڑے
    چوکو ٹماٹر 4سے 5ٹکڑے

    طریقہ کار :
    چکن کو 3×3 سینٹی میٹرکے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، خشک دھنیا پاؤڈر اور زیرہ شامل کریں۔ 10سے12 منٹ تک پکائیں جب تک مصالحہ تیا ر ہو کر گھی چھوڑ دے۔ چکن، دہی اور تینوں طرح کی مرچیں شامل کریں۔ ڈھکن دے کر آنچ ہلکی کردیں۔ 20سے 25منٹ تک گوشت کے نرم ہونے تک پکائیں۔ ڈھکن اتار کر 5سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ چوکور پیاز اور ٹماٹر کے ٹکڑوں سے سجائیں روٹی اور نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ یہ ڈش کڑاہی یا موٹے پیندے کے برتن میں بھی بنا سکتے ہیں۔

  • تو ا چکن مکھنی بنانے کی ترکیب

    تو ا چکن مکھنی بنانے کی ترکیب

    تو ا چکن مکھنی

    وقت 35 سے 40 منٹ

    4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورا چکن ایک کلو
    گھی 2کھانے کے چمچ
    دہی 3کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کا چمچ
    ثابت سرخ مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) 2چائے کے چمچ
    سفیدسرکہ 2کھانے کے چمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) مقدار
    مکھن(عام) 100گرام
    دہی ¼کپ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (آدھی کٹی ہوئی) 3عدد
    ہرا دھنیا 1کھانے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا جوس 1کھانے کا چمچ
    SNPگر م مصالحہ پاؤڈر 1چائے کاچمچ

    طریقہ کار :
    چکن کو چار ٹکڑوں میں کاٹ کر کٹ لگالیں۔ ایک پیالے میں گھی کے علاوہ دہی او ر حصہ الف کے تمام مصالحے شامل کرکے مکس کریں۔ چکن شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور کچھ گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ عام تکوں کی طرح کوئلوں کی انگیٹھی پر چکن کو بھی پکائیں برش کی مد د سے گھی لگاتے جائیں پکنے کے بعد انہیں سیخوں سے اتار لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    حصہ (ب) کے مصالحوں سے مکھن کو توے پر گرم کریں ہری مرچیں اور ادرک شامل کرکے ایک منٹ تک پکائیں۔ پکی ہوئی چکن اور دہی شامل کریں ہلکی آنچ پر پانچ سے چھ منٹ تک مکھن کے الگ ہونے تک پکائیں اب ہرا دھنیا شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مزید پکائیں لیموں کا رس اور گرم مصالحہ چھڑک کر نان اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

  • دیسی چکن کنّا ریسیپی

    دیسی چکن کنّا ریسیپی

    دیسی چکن کنّا

    وقت : 1 ¼سے 1 ½ گھنٹے

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    دیسی چکن 2مرغ (ایک ایک کلو کے)
    گھی 1کپ
    پیاز (قتلے) 1½کپ
    ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1½کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1½کھانے کا چمچ
    کالا زیرہ ثابت 1½کھانے کا چمچ
    آٹا (گندم) ¼ کپ
    آٹے کی لئی برتن کا منہ بند کرنے کے لئے تھوڑی سی

    طریقہ کار :
    دیسی چکن کے چار چار ٹکڑے کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ کھلی انگیٹھی کی آگ پر مٹی کا مٹکا رکھیں۔ گھی گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ اب نمک، سرخ مرچ اور خشک دھنیا شامل کرکے چکن کو6سے 8 منٹ تک پکائیں۔ 4 کپ پانی اور کالا زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ آٹے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اسے چکن کے مکسچر میں شامل کردیں۔ مٹکے کو ڈھکن سے بند کرکے آٹے کی سخت لئی سے سیل کردیں۔ 50سے 60 منٹ چکن کے مکمل تیار ہونے تک پکائیں۔ مٹی کے گھڑے میں نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ دیسی چکن کی بجائے عام چکن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ اگر مٹکا نہ ہو تو چھوٹی دیگ یا موٹے پیندے کا برتن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • ٹماٹر چکن بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر چکن بنانے کی ترکیب

    ٹما ٹر چکن

    وقت :50 سے 60 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    پورا چکن ایک کلو
    تیل ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) 1کپ
    ادرک لہسن کاپیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر ایک کلو
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    کالی مرچیں ثابت 2سے 10عدد
    موٹی الائچی پوری 2عدد
    دارچینی 2چھوٹی
    زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    چکن کو 8یا16 ٹکڑوں میں یا جیسا آپ چاہیں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ٹماٹروں کے چھلکے اتارلیں اور کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کالی مرچ، موٹی الائچی، دارچینی اور زیرہ ڈال کر 10 سے 12 منٹ تک مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ چکن اور 1½کپ پانی شامل کریں برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں اور تقریباً 25سے 30 منٹ تک گوشت کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ ڈھکن اٹھا کر 5سے 6منٹ تک گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے اور ادر ک کے ساتھ سجائیں او ر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ صرف تازہ ٹماٹر استعمال کریں۔ ڈبے کے ٹماٹر یا ٹماٹر کا پیسٹ استعمال نہ کریں۔