Baaghi TV

Category: چکن ڈیشز

  • مزیدار اور کرسپی وائٹ بروسٹ بنانے کی ترکیب

    وائٹ بروسٹ
    اجزاء:
    چکن بریسٹ پیس دو عدد
    سرکہ آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    انڈے ایک عدد
    چاول کا آٹا آدھا کپ
    سوڈا واٹر حسب ضرورت
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    چکن کے ٹکڑوں پر آدھا نمک کالی مرچ اور سرکہ ڈال کر مکس کر کے پوری رات فریج میں رکھ دیں پھر چکن کو سرکہ۔سے نکال لیں اب پیالے میں چاول کا آٹا باقی بچا نمک کالی مرچ سفید مرچ اور انڈا پھینٹ کر ڈال لیں اس کے بعد سوڈا واٹر شامل کر کے پیسٹ بنا لیں پھر چکن کے ٹکڑوں کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تیل میں فرائی کر لیں اور اپنی پسند کی سوس کے ساتھ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریں

  • مزیدارمغزمصالحہ ریسیپی

    مغز مصالحہ
    اجزاء:
    گائے کا مغز ایک عدد
    پیاز . ایک پاو
    ٹماٹر دو چائے کے چمچ
    لال مرچ . دو چائے کے چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی ۔آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
    قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    زیرہ دو چائے کے چمچ
    باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
    ہری مرچ دوعدد
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    مغز کو دھو کر ابال لیں اب گرم تیل میں پیاز براون کریں پھر ٹماٹر لال مرچ ہلدی گرم مصالحہ زیرہ نمک ادرک لہسن پیسٹ اور قصوری میتھی شامل کر کے بھونیں اور مغز ڈال دیں آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں مزیدار مغز مصالہ تیار ہے نان یا چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں

  • چکن تکہ بوٹی پیزا بنانے کا آسان ترین طریقہ

    چکن تکہ بوٹی پیزا بنانے کا آسان ترین طریقہ

    اجزاء:
    چکن بریسٹ 3 عدد چھوٹے سلائس میں کاٹ لیں
    لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    دہی 170 گرام
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پارسلے آدھی گڈی
    سبز دھنیا ایک گڈی
    ٹماٹر 2 عدد
    شملہ مرچ ایک عدد
    پیاز 1 عدد کیوبز میں کاٹ لیں
    تیل 4 کھانے کے چمچ
    موزریلا چیز ایک پیکٹ
    زیرہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کاچمچ
    پیزا ساس 4 کھانے کا چمچ
    ادرک پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیزا ڈو آدھا کلو
    مکھن ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل ڈال کر ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں تین سیکنڈ کے بعد چکن کیوبز ڈال کر تیز آنچ پر اتنا فرائی کریں کہ ادرک لہسن پیسٹ کا پانی خشک ہو جائے پھر دہی ہلدی مرچ پاؤڈر زیرہ پاؤڈر زیرہ مصالحہ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے اتنا پکائیں کہ دہی کا پانی بھی خشک ہو جائے اور چکن بجی گل جائے جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں اب پیزا کے آٹے رول کر لیں اور پیزا پین میں ڈال دیں کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا برش سے انڈا لگائیں پھر اس پر پزا ساس لگا کر چیز چکن کے ٹکوے پیاز شملہ مرچ ٹماٹر کٹے ہوئے پارسلے دھنیا اور پھر چیز ڈال کر پہلے سے 240 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کئے اوون میں 10 سے 12 منٹ تک بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو اوون سے نکال کر برش سے دوبارہ کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا دیں مزیدار چکن تکہ بوٹی پیزا تیار ہے

  • اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اسپینش آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    پیاز ایک عدد
    آلو ایک عدد
    انڈے تین یا چار عدد
    نمک حسب ذائقہ
    پسی کالی مرچ ایک چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    پیاز اور آلو چھیل کر سلائس کی طرح پتلے کاٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز اور آلو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں پھر کسی برتن میں نکال لیں ایک الگ باؤل میں انڈے کالی مرچیں نمک پیاز اور آلو ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں پھر ہلکی آنچ پر پین میں ڈال کر پھیلا دیں اور پکنے دیں دونوں سائیڈوں سے گولڈان براؤن کر کے اتار لیں مزیدار اسپینش آملیٹ تیار ہے