Baaghi TV

Category: چایٗنیز پکوان

  • چائینیز گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب

    چائینیز گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب

    چائینیز گوبھی گوشت
    اجزاء:
    بڑا گوشت آدھا کلو
    بند گوبھی ایک پھول
    پیاز ایک عدد
    گھی ساٹھ گرام
    لہسن دو پوتھی
    ہری مرچیں دو عدد
    سویا سوس چار ملی لیٹر
    چینی تیس گرام
    میدہ دس گرام
    سرخ مرچ دس گرام
    نمک حسب ضرورت
    ترکیب:
    گوشت اور پیاز کو فرائی پین میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت ڈوب جائے پندرہ منٹ تک رکھیں اور پانی الگ کر لیں گھی اور لہسن کو پین میں کڑکڑا لیں پھر گوشت ڈال دیں پیاز بند گوبھی اور ہری مرچ چھڑک کر دو منٹ پکائیں میدے کا ہیسٹ ڈال کر سب چیزیں ملا دی

  • گرین منچورین بنانے کا طریقہ

    گرین منچورین
    چکن بون لیس ایک پاو
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    گرین کری پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    لائٹ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    باریک کٹی پیاز ایک کھانے کا چمچ
    انڈا آدھا
    لہسن کُٹا آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچ آدھا کھانے کا چمچ کاٹ لیں
    گرین چلی گارلک سوس پاو کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن دھو کر کیوبز کاٹ لیں پھر ان کیوبز کو نمک انڈے کارن فلور اور سرکہ سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں پھر پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ہری مرچ اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر پکائیں پھر گرین چلی گارلک سوس گرین کری پیسٹ سویا سوس اور سرکہ ڈال کر فرائی کریں اب ایک کپ میں پانی اور کارن فلور ڈال کر مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ اس میں ڈال دیں مزیدار گرین منچورین تیار ہے سزلر میں۔چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • کیوکمبر فرائیڈ نوڈلزلذیذ اور مزیدار ریسیپی

    کیوکمبر فرائیڈ نوڈلز
    اجزاء:
    ابلے نوڈلز دو کپ
    لہسن ایک چائے کے چمچ
    ادرک ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ ایک عدد
    کھیرا آدھاکپ
    فش سوس ایک کھانے کا چمچ
    ہری پیاز پاو کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    نمک اور کٹی کالی مرچ حسب ذائقہ
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک چائے کا چمچ لہسن اور اور ایک چائے کا چمچ ادرک تیز آنچ پر ہلکا فرائی کریں اب اس میں دو کپ ابلے نوڈلز ایک عدد ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ فش سوس نمک اور کالی مرچ اچھی طرح مکس کر لیں آخر میں کھیرا اور ہری پیاز شامل کر کے تیز آنچ پر چند منٹ کے لیے اسٹر فرائی کر لیں آخر میں ڈش میں نکال کر مزے دار کیوکمبر فرائیڈ نوڈلز سروکریں

  • لذیذ اور سپائسی کری نوڈلز بنانے کی ترکیب

    اسپائسی کری نوڈلز
    اجزاء:
    ایشین نوڈلز دو کپ
    گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چمچ
    ویجیٹیل آئل ایک کھانے کا چمچ
    کوکونٹ ملک پاو کپ
    پیاز آدھی
    لہسن دو جوئے
    ادرک آدھا کھانے کا چمچ
    سوئے سوس ایک کھانے کا چمچ
    شملہ مرچ آدھی
    مشروم تین عدد
    ہری پیاز دو عدد
    لال چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    پہلے نوڈلز کو ابال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر پیالے میں رکھ دیں پھر پیالے گرم مصالحہ اور باقی مصالحے ڈال کر مکس کر لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحے ڈال کر ایک منٹ کے لیے اسٹر کریں پھر اس میں تھوڑا سا کوکونٹ ملک شامل کر کے پہاز لہسن اور ادرک ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے پکائیں پھر اس میں سویا سوس ڈال کر اسٹر کریں پھر مشروم ہری پیاز اور شملہ مرچ شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں کہ شملہ مرچ نرم ہو جائے اب اس میں کوکونٹ ملک اور ابلے نوڈلز ڈال کر تمام اجزاء کو مکس کر لیں جب سوس جذب ہو جائے تو ڈش میں نکال کر سرو کریں

  • عمدہ اور لذیذ کریم ساس بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    تازہ کریم ایک چوتھائی کپ
    دودھ تین چوتھائی کپ
    چکن کیوب آدھی
    لہسن ایک چائے کا چمچ
    پیاز دو کھانے کے چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    اوریگانو ایک چائے کا چمچ
    پارسلے ایک چائے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پیاز کاٹ کر دھو لیں پین میں تیل گرم کر کے چند سیکنڈ پیاز فرائی کر لیں اور اس میں میدہ ڈال کر مکس کریں جب ہلکی خوشبو آنے لگے تو دودھ اور کریم ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی چیڈر چیز چکن کیوب اوریگانو اور پارسلے شامل کر دیں اور پکائیں جب سوس گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ار سوس چولہے سے اتار کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں مزیدار کریم ساس تیار ہے سپریڈ کے ساتھ استعمال کریں

  • گھر میں سویٹ انڈ سارساس بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سفید یا سرخ سرکہ دو کھانے کے چمچ
    ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    لائٹ سویا ساس پاو چائے کا چمچ
    چینی دو کھانے کے چمچ
    نمک ایک چٹکی
    کارن فلور آدھا کھانے کا چمچ
    پانی ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    پین میں سرکہ ادرک پیسٹ لائٹ سویا ساس چینی نمک کارن فلور اور پانی سی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیئے رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اس دوران چمچ ہلاتی رہیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور بوتل یا شیشے کے جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • لذیذ اور عمدہ ہوئی سن چلی ساس بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سفید سرکہ ڈیڑھ کپ
    گاڑھا سویابین پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    آٹا آدھا چائے کا چمچ
    پسی سرخ لال مرچ پاو چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں سفید سرکہ سویا بین پیسٹ چینی لہسن پیسٹ نمک آٹا پسی لال مرچ ڈال کر پکنے کے چولہے پر رکھ دیں جب ابلنے لگے تو چار سے پانچ منٹ پکائیں گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لی‌اور ٹھنڈا ہونے دیں ٹھنڈی ہو جائے تو بوتل م یں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • چلی ساس تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    سرخ مرچ پندرہ گرام
    خشک خوبانی 3 عدد
    سفید سرکہ ایک کپ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کارن فلور آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں سرخ مرچ خشک خوبانی سفید سرکہ چینی نمک اور کارن فلور ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے چڑھا دیں جب ابلنے لگے تو پانچ منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈی ہو جائے تو بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اسے چند ہفتوں تک استعمال کیا جا سکتا ہے

  • سویا ساس گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    سوئے کے پتے آدھاکپ کاٹ لیں
    میٹھا سبز رنگ ایک چٹکی
    سبز مرچ چارعدد
    سفید سرکہ آدھا کپ
    نمک ایک چوتھائی کپ
    اجینو موتو چٹکی بھر
    پانی چوتھائی کپ
    ترکیب:
    سوئے کے پتے تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر خوب پیس لیں ہری مرچ بھی بیج نکال کر پیس لیں اور باقی سب اشیاء نمک اجینو موتو میٹھا سبز رنگ سفید سرکہ ان میں ملا لیں سویا ساس تیار ہے کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور اس کے بعد بھی سویا ساس کو وقتاً فوقتاً ہلاتے رہنا چاہیئے اس طرح کافی عرصے تک سویا ساس محفوظ رہتی ہے

  • بیف ود وہائٹ بینز عمدہ اور مزیدار ریسیپی

    بیف ود وہائٹ بینز
    اجزاء:
    بیف ایک پاو
    سفید لوبیا پاو پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    یخنی پاو پیالی
    کارن فلور ایک چائے کا چمچ
    سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
    مشرومز دو عدد
    ہری پیاز. ایک عدد
    شملہ مرچ آدھی
    ادرک ایک انچ ٹکڑے کا آدھا حصہ
    پیاز آدھی
    ٹماٹر دو عدد درمیانے
    بینز سپراوٹس پچیس گرام
    آئل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    گوشت کو دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ کر نکال لیں اور چھوٹی چھوٹی بوٹیاں رکھ کر لیں پھر ان کو دھو کر خشک ہونے کے لیے چھلنی میں رکھ لیں لوبیا دھو کر پندرہ سے بیس منٹ گرم پانی میں بھگو لیں پھر ابال کر گلا لیں ہری پیاز اور بین سپراوٹس کو باریک کاٹ لیں مشرومز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں ادرک کو کش کر لیں لہسن باریک چوپ کر لیں پیاز شملہ مرچ اور ٹماٹر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ایک پیالے میں سویا ساس اور کارن فلور کو ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں نمک چلی ساس اور یخنی ڈال کر مکس کر لیں کڑاہی میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں گوشت کی بوٹیاں فرائی کر کے نکال لیں اسی کڑاہی میں ہی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک منٹ دم دے کر اور پیاز ہلکا نرم ہونے تک فرائی کریں شملہ مرچادرک لہسن ڈال تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں مشرومز ڈال دیں پھر اس میں فرائی کی ہوئی بوٹیاں لوبیا اور تیار کیا گیا ساس ڈال کر آنچ ہلکی کر لیں ابال آنے پر آخر میں بین سپراوٹس اور ہری پیاز ڈال کر چولہے سے اتار لیں مزیدار ڈش کو فرائیڈ رائس یا ابلے چاولوں کے ساتھ پیش کریں