Baaghi TV

Category: فاسٹ فوڈ

  • زعفران اور سونف چکن بوٹی آسان ریسیپی

    زعفران اور سونف چکن بوٹی آسان ریسیپی

    زعفران اور سونف چکن بوٹی
    وقت …………25سے 35منٹ
    6سے 8افراد کے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار
    ہڈی کے بغیر چکن 1کلو
    تیل 3کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیہ (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4کھانے کے چمچ
    زعفران ½ چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سفید مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    سونف پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    کریم 1کپ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    گھی ¼ کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    لیموں کے قتلے 4سے 6ٹکڑے
    ٹماٹر اور پیاز کے قتلے 8سے 10ٹکڑے
    سلاد کے پتے 1چھوٹی گٹھی
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

    طریقہ کار :
    چکن کو 30سے 35گرام کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چکن کیوبز کو گھی کے علاوہ تمام مصالحے ڈل کر میری نیٹ کریں اور 2سے 3گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ چکن کیوبز کو سادھی سلاخوں پر پرو کر کوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ جب یہ 80فیصد پک جائے تو برش کی مدد سے گھی لگاتے جائیں۔ 1یا2 منٹ مزید پکائیں تاکہ چکن اچھی طرح تیار ہوجائے۔ لیموں ٹماٹر اور پیاز کے قتلوں اور سلاد کے پتوں سے سجائیں۔ لیموں کا جوس چھڑک کر دہی پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے ذائقے کے لئے چکن کو ساری رات میری نیٹ کرکے فریج میں رکھیں۔

  • کراچی کی خاتون نے سب کو حیران کر ڈالا،رمضان ڈیل میں 208 برگر وصول کئے

    کراچی کی خاتون نے سب کو حیران کر ڈالا،رمضان ڈیل میں 208 برگر وصول کئے

    دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور فوڈ چینز کی جانب سے مختلف مواقع پر ڈیلز متعارف کروائی جاتی ہیں جس سے صارفین بھرپور فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔
    پاکستان میں بھی کھانے پینے اور دیگر اشیا کے شوقین حضرات ہر وقت ڈیل کے انتظار میں رہتے ہیں لیکن کراچی میں ایک خاتون صارف کی جانب سے حاصل کی گئی رمضان ڈیل،جس نے سب کو حیران کر دیا۔
    کراچی میں واقع ایک مشہور بین الاقوامی فوڈ چین کی جانب سے ایک بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر ڈیل متعارف کروائی گئی جس کے تحت ایک صارف ایک دن میں 550 روپے کے ذریعے 4 زنگر برگر حاصل کر سکتا ہے اور ایک کارڈ پر 24 گھنٹے میں دو مرتبہ ڈیل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تو جناب جب کراچی کی خاتون کو اس ڈیل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ فوراً ایک دو نہیں پورے 26 اے ٹی ایم کارڈ لیکر کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں واقع فوڈ چین پہنچ گئیں اور ہر کارڈ کے عوض دو ڈیلز آرڈر کر ڈالیں۔
    فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون کو برگر دینا تو ہماری مجبوری تھی کیونکہ کمپنی نے یہ ڈیل متعارف کروا رکھی تھی لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ خاتون کو تمام کارڈز کے پن کوڈز بھی یاد تھے یا پھر انہوں نے پن کوڈذ اپنے موبائل میں سیو کر رکھے تھے۔
    بین الاقوامی فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا اور 208 برگر لیکر چلی گئیں۔

  • مزیدار تکہ کباب ریسیپی

    مزیدار تکہ کباب ریسیپی

    تکہ کباب

    وقت : 50سے 60منٹ

    6سے 8 افراد کے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار

    چکن (بغیر ہڈی) ½کلو
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 75گرام
    چنے کی دال ½کپ
    پیاز (باریک کٹے اورنچڑے ہوئے) 2کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ادرک (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفیدزیر پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    SNP گرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ 1چائے کاچمچ
    تیل (تلنے کے لئے) 1کپ

    طریقہ کار:
    چنے کی دال کو نرم ہونے تک پکائیں۔ اسے گرائنڈ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ چکن میں دنبے کی چربی،نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ہری مرچیں، ادرک اور لہسن شامل کرکے قیمہ بنانے والی مشین سے ایک مرتبہ گزا ر لیں۔ اب گرائنڈکی ہوئی دال، زیرہ پاؤڈر، پیاز، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دی قبل شامل کریں۔ تقریباً 25 گرام کے کباب دھات کی باریک سلاخوں پر بنائیں۔ اب کباب سلاخوں سے اتار لیں اور انہیں شیلو فرائی کریں۔ گولڈ براؤن ہونے تک کچھ دیر تک پکائیں۔ اب پودینے او ر دہی کی چٹنی، پیاز اور ہری مرچ کے سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ کباب پتلے اور ایک سائز کے بنائیں۔
    قیمہ

  • شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ بنانے کی ترکیب

    شرمپ سموسہ

    وقت : 35سے 40منٹ

    تعداد : 4 سے 6

    اجزائے ترکیبی مقدار
    درمیانے شرمپ (خول سمیت یا صاف) 2½ گرام
    تیل (تلنے کے لئے) 2کپ
    پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
    ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1سے 2 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
    سموسہ پٹی 12سے 15 عدد
    سادہ آٹا 2کھانے کے چمچ
    سجاوٹ کے لئے:
    تازہ پودینہ 1چھوٹی گٹھی
    لیمو ں کے قتلے 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    شرمپ کو 2سے 3 منٹ تک ابالیں اور انہیں بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ابلے ہوئے شرمپ کو باؤل میں ڈالیں۔ پیاز، ہرادھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، خشک دھنیا پاؤڈر اور لیمن جوس ڈال کر نرمی سے مکس کریں۔ 3کھانے کے چمچ پانی لے کر اس میں آٹا مکس کرکے پتلا پیسٹ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سموسہ پٹی لیں ایک چمچ شرمپ کا آمیزہ اس میں ڈال کر اسے بندکردیں تاکہ مکسچر باہر نہ آئے۔ مثلث کی شکل کے سموسے بنا کرانہیں آٹے کے پیسٹ سے جوڑ دیں۔ اسی طرح تمام سموسے تیارکرلیں۔ کڑاہی میں 3سے 4سموسے گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کڑاہی سے نکال کر انہیں کچن ٹشو پر خشک کریں۔ پودینے کے پتے ڈش میں بچھا کر ان پرسموسے رکھیں۔ لیموں کے قتلے اور پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ دیر تک فرائی نہ کریں اس طرح شرمپ سخت ہوجائیں گے۔

  • اسپائسی چکن شوارمہ بنانے کی ترکیب

    اسپائسی چکن شوارمہ بنانے کی ترکیب

    اسپائسی چکن شوارمہ
    اجزاء:
    مرغی ایک پاؤ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چلی ساس پاؤ کھانے کا چمچ
    سرخ پسی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرکہ ایک کھانے کے چمچ
    میونیز آدھا کپ
    کھیرا آدھا گول کاٹ لیں
    ٹماٹر 2 عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز باریک کاٹ لیں
    آئل پاؤ کپ
    ترکیب:
    چکن کے دو انچ لمبے اور ایک انچ چوڑے پتلے پورچے بنا لیں ایک بڑے باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ سرخ مرچ چلی سوس مسٹرڈ پاؤڈر سرکہ اور نمک اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر یہ پیسٹ چکن کے پارچوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں پھر دیگچی میں آئل گرم کر کے اس میں میرینیٹ چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر 25 منٹ پکائیں جب چکن گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں پھر چھوٹی چھوٹی چھ عدد روٹیاں تیار کریں یا بازار سے بنے بنائی شوارمہ بریڈ لے لیں ایک روٹی میں کھانے کا چمچ میونیز لگا کر اس میں دو کھانے کے چمچ پکا چکن رکھیں اوپر کٹی ہوئی باریک پیاز ٹماٹر اور کھیرے اور ایک چمچ دہی ملا کر رول بنا لیں اسی طرح ایک ایک کر کے سارے رول بنا لیں

  • مزیدار اور لذیز برگر گھر میں بنانے کی ترکیب

    برگر
    اجزاء:
    قیمہ اُبلا آدھا کپ
    ساسجز پون کپ
    نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
    انڈا ایک عدد
    بریڈ سلائس آدھا
    برگر بن ایک عدد
    چیڈر چیز سلائس دو عدد
    مکھن ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ساسجز سی اسکن نکال کر چوپر میں پیس لیں اور کسی برتن میں نکال کر اس میں قیمہ مکس کر لیں پھر انڈا نمک کالی مرچ اور ڈبل۔روٹی سلائس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کے کباب بنا کر فرائی کر لیں برگر بن کو مکھن لگا کر سینک لیں اوراس پر کباب اورچیڈر چیز رکھیں پھر ایک فرائی انڈا اس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھ دیں مزیدار برگر تیار ہے

  • بریک فاسٹ برگر جھٹ پٹ تیار کرنے کی آسان ترکیب

    بریک فاسٹ برگر
    اجزاء:
    قیمہ اُبلا آدھا کپ
    ساسجز پون کپ
    نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
    انڈا ایک عدد
    بریڈ سلائس آدھا
    برگر بن ایک عدد
    چیڈر چیز سلائس دو عدد
    مکھن ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ساسجز سی اسکن نکال کر چوپر میں پیس لیں اور کسی برتن میں نکال کر اس میں قیمہ مکس کر لیں پھر انڈا نمک کالی مرچ اور ڈبل۔روٹی سلائس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کے کباب بنا کر فرائی کر لیں برگر بن کو مکھن لگا کر سینک لیں اوراس پر کباب اورچیڈر چیز رکھیں پھر ایک فرائی انڈا اس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھ دیں مزیدار برگر تیار ہے

  • لذیذ اور خوش ذائقہ کوکٹیل پرانز بنانے کا طریقہ

    کوکٹیل پرانز
    اجزاء:
    جھنگے تین سو گرام
    شملہ مرچ ایک عدد لمبی کاٹ لیں
    ٹماٹر دو عدد
    تیل حسب ضرورت فرائی کرنے کے لیے
    انڈے دو عدد
    میدہ چار کھانے کے چمچ
    کارن فلور چار کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مایونیز آدھی پیالی
    ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ترکیب:
    جھنگوں کو صاف کر کے لمبائی میں کٹ لگا کر تھوڑا تھوڑا خشک میدہ ان پر چھڑک دیں اب ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹ لیں پھر اس میں میدہ کارن فلور پسی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کر کے مکس کریں اور بیٹر تیار کر لیں جو نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا شملہ مرچوں کو لمبائی میں جولین کاٹ لیں اور ٹماٹروں کے بھی بیج نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں اب میدہ لگے ایک ایک جھینگے کو اٹھا کر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کو ساتھ جوڑ کر بیٹر میں ڈبو کر گرم تیل میں۔ڈیپ فرائی کرلیں اب ایک پیالے میں ٹماٹو کیچپ مکس کر کے سوس بنا لیں جب تمام پرانز گولڈن فرائی ہو جائیں تو نکال کر گرم۔گرم ٹماٹو سوس کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ میکرونی ان ٹومیٹو سوس بنانے کی ترکیب

    میکرونی ان ٹومیٹو سوس
    اجزاء:
    اُبلی میکرونی ایک کپ
    بند گوبھی آدھا کپ باریک کاٹ لیں
    گاجر پون کپ باریک کاٹ لیں
    کٹا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ
    ادرک آدھا چائے کا چمچ باریک کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کق چمچ
    تیل آدھا کپ
    ترکیب:
    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیاز بند گوبھی اور گاجر ڈال کر تین منٹ کے لیے فرائی کر لیں اب اس میں نمک کالی مرچ لال مرچ اور اُبلی میکرونی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کیچپ ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں اور ایک منٹ پکا کر چولہے سے اتار کر سرو کریں

  • اسپائسی جلفریزی میکرونی بنانے کی ترکیب

    جلفریزی میکرونی
    اجزاء:
    بون لیس چکن ڈیڑھ سو گرام
    شملہ مرچ کیوبز آدھی
    ٹماٹر دو عدد کیوبز
    پیاز ایک عدد چھوٹی کیوبز
    کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
    دہی پاو کپ
    ٹماٹر کا پیسٹ پاو کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    کٹی ہری مرچ دو عدد
    بیک میکرونی مصالحہ مکس ساشے آدھا
    ترکیب:
    بیک پارلر میکرونی کو نمک ملے ابلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ تک اتنا ابالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے اب چھلنی سے پانی چھان لیں اور ٹھنڈا پانی اوپر سے نتھار لیں اور آدھا کھانے کا چمچ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن مصالحہ مکس ساشے آدھا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر ایک کپ پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں اس کے بعد پانچ منٹ مزید پکا لیں اب دہی ادرک ہری مرچ شامل کر کے تیز آنچ پر مزید دو منٹ پکا لیں پھر شملہ مرچ پیاز ٹماٹر ڈال کر آدھا منٹ پکا لیں اور گرم گرم پاستا کے ساتھ سرو کریں