Baaghi TV

Category: فاسٹ فوڈ

  • گھر میں مزیدار شوارما بنانے کا طریقہ

    گھر میں مزیدار شوارما بنانے کا طریقہ
    اجزاء:
    چکن تین پاو
    دہی ایک کپ
    سرکہ آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چھوٹا چمچ
    نمک ایک چھوٹا چمچ
    چھوٹی الائچی تین عدد
    لہسن دو جوئے
    لیموں ایک عدد
    سوس بنانے کے لیے اجزاء:
    لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
    لہسن دو جوئے
    تل کا پیسٹ ایک کپ
    دہی چار بڑے چمچ
    پیٹا بریڈ چار عدد
    کھیرا ایک عدد باریک کاٹ لیں
    پیاز چھوٹی ای عدد کاٹ لیں
    ٹماٹر ایک عدد کاٹ لیں
    چلی سوس بنانے کے لیے:
    کشمیری مرچ آٹھ عدد
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر نچوڑ کر ایک باول میں تمام مصالحے لگا کر رکھ دیں کشمیری مرچ اور زیرہ بھگو کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں چلی سوس تیار ہے اب چکن کو گرل کر لیں جب اچھی طرح پک جائے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب سوس بنانے کے تمام اجزاء ایک برتن میں مکس کر چکن کے ٹکڑوں کو سوس میں ملا دیں پھر پیٹا بریڈ پر چلی سوس لگالیں اور چکن کا آمیزہ اور زیتون کا تیل تھوڑا سا ڈال کر اس کو رول کر لیں گھر کا بنا مزیدار شوارما تیار ہے

  • ٹکی برگرمزیدار ریسیپی بنانے میں آسان کھانے میں لذیذ

    ٹکی برگر
    اجزاء:
    آلو ایک پاو
    انڈے دو عدد
    ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ تین عدد
    نمک ایک چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
    کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    پودینے کی چٹنی ایک چمچ
    ٹماٹر ایک عدد
    کھیرا ایک عدد
    انڈا ایک عدد
    بریڈ کرمز دو چمچ
    بن چار عدد
    سلاد پتہ دو عدد
    آئل آدھا کپ
    ترکیب:
    آلو اور دو انڈے ابال کر چھیل لیں اور الگ الگ رتنوں میں میش کر لیں ہری مرچیں باریک کاٹ لیں کھیرے اور ٹماٹر کے بھی سلائس کاٹ لیں اب ایک پیالے میں میش کیے آلو انڈے ہرا دھنیا ہری مرچ نمک کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ان کی ٹکیاں بنا لیں پھر انڈا باول میں پھینٹ لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر ٹکیاں انڈے مکں ڈبو کر بریڈ کرمز مکں رول کر کے ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں اب برگر بن کو تھوڑا ہلکا سا آئل لگا کر سینک لیں پھر اس میں پودینے کی چٹنی لگائیں اور فرائی کی ہوئی ٹکیہ رکھ کر اوپر ٹماٹر اور کھیرار رکھ کر بن کا دوسرا حصہ اوپر رکھ دیں مزیدار ٹکی برگر تیار ہے کیچپ کے ساتھ کھائیں

  • چٹپٹا اور سپائسی چکن شاورما ریسیپی

    تاہینی یا شاورمہ ساس بنانے کے اجزاء:
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    زیتون ایک کھانے کا چمچ
    لیمن جوس ایک کھانے کا۔چمچ
    تِل کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    تمام۔اجزاء کو پیالے میں ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں نہایت مزیدار ساس تیار ہے
    چکن کو لگانے کے لیے اجزاء:
    چکن بریسٹ ایک عدد
    دہی آدھا کپ
    پیپریکا پاوڈر ایک ٹی سپون
    لیمن جوس دو ٹیبل سپون
    لہسن ایک ٹی سپون
    کالی مرچ ہاف ٹی سپون
    زیرہ پاوڈر ایک ٹی سپون
    جائفل پاوڈر ایک ٹی سپون
    نمک جسب ذائقہ
    الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ترکیب:
    تمام اجزء کو مکس کر کے ثابت چکن بریسٹ پر لگا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں پکا لیں یا اووون میں ایک سو ہچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں جب تیار ہو جائے توچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تاہینی ساس کے ساتھ مزیدار چٹپٹا چکن شوارمہ۔کھائیں اور سرو کریں÷

  • چٹپٹا اور سپائسی چکن شاورما ریسیپی

    چٹپٹا چکن شاورما
    تاہینی یا شاورمہ ساس بنانے کے اجزاء:
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    زیتون ایک کھانے کا چمچ
    لیمن جوس ایک کھانے کا۔چمچ
    تِل کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    تمام۔اجزاء کو پیالے میں ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں نہایت مزیدار ساس تیار ہے
    چکن کو لگانے کے لیے اجزاء:
    چکن بریسٹ ایک عدد
    دہی آدھا کپ
    پیپریکا پاوڈر ایک ٹی سپون
    لیمن جوس دو ٹیبل سپون
    لہسن ایک ٹی سپون
    کالی مرچ ہاف ٹی سپون
    زیرہ پاوڈر ایک ٹی سپون
    جائفل پاوڈر ایک ٹی سپون
    نمک جسب ذائقہ
    الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    ترکیب:
    تمام اجزء کو مکس کر کے ثابت چکن بریسٹ پر لگا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں پکا لیں یا اووون میں ایک سو ہچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں جب تیار ہو جائے توچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تاہینی ساس کے ساتھ مزیدار چٹپٹا چکن شوارمہ۔کھائیں اور سرو کریں

  • سپائسی اور مزیدار عربی چکن شوارمہ ریسیپی

    عربی چکن شاورمہ
    اجزاء:
    چکن کا سینہ اور لیگ کا گوشت بون لیس ایک کلو
    لال مرچ پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ اگر چٹپٹا بنانا ہے تو دو چمچ
    زیتون آئل آدھا کپ
    لیمن جوس چار کھانے کے چمچ
    سبز الائچی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    سفید مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
    کالی مرچ پاوڈر دو چائے کے چمچ
    دار چینی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    لونگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    جائفل پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    چکن کو دھو کر سکھا لیں اور کسی بھاری چیز سے ہلکا ہلکا کُوٹ کر پتلا کر لیں پھر تہہ لگاتے جائیں گمام مصالوں کو مکس کر لیں اور چکن کی ہر تہہ کے درمیان مصالحے لگا کر چو بیس گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر اوون ٹرے میں فوائل ڈال کر اوپر چکن اور پھر تیل ڈال کر پہلے سے گرم۔اوون میں پچیس منٹ تک بیک کر لیں جب تیار ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں

  • کرنچی چکن بائٹس بنانے کا طریقہ

    کرنچی چکن بائٹس
    اجزاء:
    بون لیس چکن آدھا کلو
    انڈہ ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    پیپریکا پاوڈر آدھا چھوٹا چمچ
    سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچ
    میدہ . تین ٹیبل سپون
    بیکنگ پاوڈر ہاف ٹی سپون
    ٹھنڈا یخ پانی ایک گلاس
    بریڈ کرمز ایک کپ
    تیل ایک کپ فرائی کے لیے

    ترکیب: چکن۔کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور چوکور ٹکڑے کاٹ کر کسی چیز سے ہلکا س کوٹ لیں پھر ایک پپالے میں انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں میدہ کارن فلور سویا ساس پیپریکا پاوڈر تیل سفید مرچ بیکنگ پاوڈر اور نمک ڈال کر ٹھنڈے یخ پانی سے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں اب چکن کے ٹکڑوں کو اس پیسٹ میں ڈال کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر بریڈ کرمز میں رول کرکے گرم تیل میں ہلکے گولڈن براون ہونے تک فرائی کر لیں اور ڈش میں نکال۔کر کیچپ کت ساتھ سرو کریں انہیں بریڈ کرمز لگا کر فریز بھی کر سکتے ہیں

  • گارلک چیز ٹوسٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    میدہ دو کپ
    خمیر آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    خشک دودھ آدھا کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    گرم پانی حسب ضرورت
    ٹاپنگ کے لئے اجزا:
    چیڈر چیز آدھا کپ
    اوریگانو چائے کے آدھے چمچ سے تھوڑا کم
    نمک حسب ذائقہ
    لہسن ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کے چمچ سے تھوڑا کم

    ترکیب:
    میدہ میں خمیر نمک تیل اور خشک دودھ ملا کر گرم پانی سے گوندھ کر دو سے ڈھائی گھنٹوں کے لئے رکھ دیں تا کہ ڈو پُھول جائے تو دابارہ گوندھ کر سانچے میں ڈال کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کریں اور نکال کر کاٹ لیں ٹاپنگ کے لئے ایک پیالے نمک کالی مرچ لہسن ارویگانو اور چیڈر چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے بریڈ پر پھیلا دیں پھر بریڈ کو گرل کر لیں مزیدار اور لذیذ بریڈ چیز ٹوسٹ تیار ہیں

  • آلو کا پیزا بنانے کی ترکیب

    آلو کا پیزا بنانے کی ترکیب

    بنانے اجزاء:
    آلو ایک پاؤ
    مکھن آدھا اونس
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    انڈا آدھا
    ٹناٹر ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    پنیر ڈیڑھ کپ
    مرغی کا پکا ہوا آدھا کپ
    تازہ اجوائن کے پتے یا ہری پیاز کے پتے ایک چائے کا چمچ
    بریڈ کرمز حسب ضرورت

    ترکیب:
    آلو ابال کر چھیل لیں پھر آلو میں تھوڑا سا پنیر نمک اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر پلیٹ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر بریڈ کرمز اس پر چھڑک کر آلو کا مرکب اس پر ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائے پھر ٹماٹو کیچپ اس پر پھیلا کر آدھا پنیر پھیلا دیں پھر گوشت پھر ٹماٹر پیاز کے سلائس پھر اجوائن یا ہری پیاز کے پتے پھر باقی بچا پنیر اس پر پھیلا کر اوون میں تکھ کر تنی دیر بیک کریں کہ اس کی سطح گولڈن براؤن ہو جائے گرما گرم پیزا چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں

  • فرنچ سٹائل چکن سینڈ وچ بنانی کی آسان ترکیب

    فرنچ سٹائل چکن سینڈ وچ بنانی کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    چکن ڈیڑھ پاؤ
    ڈبل روٹی چھ سلائس
    مایونیز تین کھانے کے چمچ
    انڈے تین عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    چکن کو اچھی طرح دھو کر ابال کر اس کے ریشے کر لیں پھر اس میں نمک کالی مرچ اور مایونیز شامل کر کے مکس کر لیں ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر تین ڈبل ٹکڑوں پر یہ مکسچر لگا دیں دوسری تین بریڈ پو کچا انڈا لگا کر ان کو چکن مکسچر والے سلائس پر رکھ دیں اب یہ سینڈوچ پہلے انڈے میں ڈبو کر پھر بریڈ کرمز لگا کر پین میں تھوڑا سا آئل گرم کر کے اس میں تل لیں جب گولڈن براؤن ہو جائے تو پلیٹ میں نکال کر فرنچ سٹائل میں کاٹ لیں اور چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں

  • اونین پیزا ریسیپی

    اونین پیزا ریسیپی

    اجزاء:
    پیزا روٹی ایک عدد
    چیڈر چیز پاؤ کپ
    موزریلا چیز پاؤ کپ کدو کش کر لیں
    پزا سوس پاؤ کپ
    پیاز دو عدد
    اوریگینو ای چائے کا چمچ

    ترکیب:
    پزا کی روٹی پزا پین میں رکھ کر اس پر پیزا سوس لگا کر موزریلا چیز چھڑک دیں پھر اس پر پیاز گول گول کاٹ کر ڈال دیں پھر چیڈر چیز اور اوریگینو ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 80 سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ تک بیک کر لیں مزیدار اونین پیزا تیار ہے گرم گرم سرو کریں