Baaghi TV

Category: فاسٹ فوڈ

  • سبزیوں اور آٹے کا لذیذ اور مزیدار پیزا بنانے کی ترکیب

    سبزیوں اور آٹے کا لذیذ اور مزیدار پیزا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چکی آٹا 2 کپ
    خمیر 2 چائے کے چمچ
    چینی ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    تیل 4 چائے کے چمچ
    اوریگانو ڈیڑھ چائے کا چمچ
    پیزا سوس 3 کھانے کے چمچ
    موزریلا چیز آدھا کپ
    شملہ مرچ ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    سبزپیاز ایک عدد باریک گول کاٹ لیں
    پالک آدھا کپ باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    ایک باؤل میں آٹا تیل خمیر چینی اور نمک ڈال کر مکس کر کے نیم گرم پانی کے ساتھ نرم ملائم سا آٹا گوندھ لیں اور کسی گرم جگہ پر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ پھول جائے اب آٹے کو رول کر کے پزا پین میں تیل لگا کر اس میں ڈال کر پیزا سوس لگادیں پھر چیز پھر سبزیاں اور پھر چیز اور اوریگانو پھیلا دیں اب پہلے سے 200 ڈگری سینٹی گریڈ گرم ااون میں رکھ کر 10 سے 12 منٹ کے لئے بیک کر لیں مزیدار سبزیوں اور آٹے کا پیزہ تیار ہے

  • مزیدارچکن اینڈ  ویجیٹیبل پیزا ریسیپی

    مزیدارچکن اینڈ ویجیٹیبل پیزا ریسیپی

    اجزاء:
    میدہ ایک پاؤ
    انڈا آدھا
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    خمیر ایک چائے کا چمچ
    ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    تیل آدھا کپ
    پسی چینی آدھا کھانے کا چمچ
    شکر آدھا چائےکا چمچ

    میدہ تیل انڈا اور ملک پاؤڈر کے علاوہ تمام چیزوں کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے آدھے گنھٹے کے لئے رکھ دیں پھر اس کو میدے میں ڈال کر گرم پانی سے گوندھ لیں گوندھتے دوران انڈا تیل اور ملک پاؤڈرشامل کر دیں

    فلنگ کے لئے اجزا:
    پیزا سوس 3 کھانے کے چمچ
    چکن ابلی ہوئی پاؤ کپ
    چیڈر چیز پاؤ کپ
    سبزیاں کٹی ہوئیں پاؤ کپ ( شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز، گاجر،آلو،بند گوبھی وغیرہ کوئی بھی سبزی لے لیں)
    موزریلا چیز پاؤ کپ

    ترکیب:
    چکن کو نمک کاالی مرچ ڈال کر بوائل کر کے اس کے باریک ٹکڑے کر لیں تھوڑی سی بند گوبھی ایک شملہ مرچ ایک ٹماٹر ایک ہری پیاز کاٹ لیں چیز کدوکش کر لیں پیزا کے آٹے کی آدھا انچ موٹی روٹی بیل لیں اس کے اوپر پیزا سوس لگا لیں اس کے اوپر چیز پھیلا دیں پھر اس کے اوپر چکن اور سبزیاں ڈال دیں پھر اس کے اوپر پنیر پھیلا دیں اب اس کو پہلے سے گرم اوون میں 10 منٹ بیک کر لیں مزیدار چکن اینڈ ویجیٹیبل پیزا تیار ہے کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

  • منی پزا بنانے کی ترکیب

    منی پزا بنانے کی ترکیب

    دو افراد کے لئے بنانے کا وقت 20 منٹ
    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد
    چکن 2 بوٹیاں
    شملہ مرچ آدھی باریک کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ دو چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ یا پاو چائے کا چمچ
    ٹماٹر ایک عدد چھوٹا سلائس کاٹ لیں
    کالی مرچ آدھا یا اس سے تھوڑا کم چائے کا چمچ
    موزریلا چیز دو کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    بوٹیوں کو ابال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں پین میں تیل ڈال کر گرم کر کے اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر براؤن کر لیں پھر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال دیں ڈبل روٹی پر ٹماٹو کیچپ لگا کر پھر اس کے اوپر چکن کا آمیزہ پھر پھر چیز اور پھر ٹماٹر اور شملہ مرچ پھیلا دیں پھر مئیکرو ویو اوون میں بیک کر لیں گرم گرم مزیدار منی پیزا تیار ہے

  • چکن گارلک پیزا تیار کرنے کی منفرد اور آسان ترکیب

    چکن گارلک پیزا تیار کرنے کی منفرد اور آسان ترکیب

    اجزاء:
    پیزا ڈو ایک پاؤ
    مرغی کے سینے 3 عدد
    لہسن ایک پوتھی چھیل کر موٹا کاٹ لیں
    ہری پیاز آدھا کپ کاٹ لیں
    سرکہ پون کپ
    تیل آدھا کپ
    لال مرچ ثابت موٹی کاٹ لیں ایک چائے کا چمچ
    سویا ساس پاؤ کپ
    شہد دو کھانے کے چمچ
    سفید تل آدھا کپ
    پنیر آدھا کپ کدو کش کر لیں

    ترکیب:
    پزا ڈو کو بیل کر پزا ٹرے میں رکھ لیں مرچیں سرکہ لہسن سویا ساس اور شہد کو ایک باؤل میں مکس کر کے رکھ لیں تلوں کو خشک پین میں ڈال کر بھون لیں پین میں حسب ضرورت تیل لے کر اس میں مرغی کے سینے کی ہڈی الگ کر کے چھوٹ چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور فرائی کر کے نکال لیں پھر اسی پین میں جس میں چکن فرائی کیا تھا سویاساس والا آمیزہ ڈال کر ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں اب چکن کو اس میں ڈال دیں اور خوب مکس کریں تاکہ چکن پر پیسٹ اچھی طرح لگ جائے پیزا پر تیل لگا کر کش شدہ پنیر چھڑکیں اور پکا ہوا چکن پھیلا دیں چکن پر پیاز اور بھنے ہوئے تل پھیلا دیں پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر بیک کر لیں منفرد اور مزیدار پیزا تیار ہے

  • مفن پیزا گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    مفن پیزا گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    میدہ دو کپ
    بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
    دہی ایک کپ
    تیل ڈیڑھ کپ
    انڈے دو عدد
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ٹومیٹو کیچپ ایک کپ
    پیاز آدھا کپ
    چینی آدھا کپ
    نمک دو چائے کے چمچ
    شملہ مرچ ڈیڑھ کپ
    ہری مرچ تین کھانے کے چمچ
    فرینک فرنٹ دو کپ

    ترکیب:
    پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں ہری مرچیں اور شملہ مرچیں ڈال کر فرائی کریں پھر ٹماٹو کیچپ ڈال کر گاڑھا ہو نے تک پکائیں ایک پیالے میں دہی اور بیکنگ سوڈا مکس کر لیں ایک دوسرے پیالے میں تیل اور انڈا مکس کر لیں ایک اور برتن میں میدہ چینی بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈاک کر مکس کر لیں پھر اس مکسچر میں دہی اور انڈے کا مکسچراور شملہ مرچ کا مکسچر بھی شامل کر کے مکس کریں اب مفن پین کو 180 -200 سینٹی گریڈ گرم اوون میں گریس کر لیں اب مکسچر کو مفن کپ میں ڈال کر 30 سے32 منٹ کے لئے بیک کریں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • فش پیزا بنانے کی ترکیب

    فش پیزا بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    فش فلے ایک پاؤ کیوبز کاٹ لیں
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    شملہ مرچ ایک عدد
    کالی مرچ پسی پاؤ چائے کا چمچ
    لہسن ادرک پیسٹ آ دھا چائے کا چمچ
    ٹماٹر ایک عدد باریک کیوبز کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
    تیل دو کھانے کے چمچ
    موزریلا چیز آدھا پیکٹ کدوکش کر لیں
    مکھن آدھا کھانے کا چمچ
    اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
    انڈا آدھا
    پارسلے آدھی گڈی کاٹ لیں
    پیزا ڈو ایک پاؤ
    شملہ مرچ ایک عدد باریک قتلے کاٹ لیں
    سبز مرچیں 2 عدد باریک کاٹ لیں
    پیزا ساس ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    فش کو اچھی طرح دھو کر اس میں نمک کارن فلور کالی مرچیں ادرک لہسن کا پیسٹ اور آدھا چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر فرایی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہو جائے اس دوران پیزا ڈو بنا لیں پھر اس پیزا ڈو کو رول کر کے پیزا پین میں ڈال دیں پین میں آٹا یعنی ڈو ڈالنے سے پہلے ہلکا سا آئل لگا دیں پھر اس پر پیزا ساس لگا کر فش کے ٹکڑے پیاز ٹماٹر سبز مرچیں چیز شملہ مرچ اور کٹے ہوئے پارسلے ڈال کر کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگا کر برش سے انڈا لگائیں (مکھن سے پیزے سے خوشبو آئے گی جبکہ انڈا لگانے سے گولڈن سا رنگ آئے گا) اب پیزے کو پہلے سے 200 سینٹی گریڈ پر گرم کئے گئے اوون میں پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں جب پیزا بن جائے تو اوون سے نکال کر برش سے دوبارہ کناروں پر پگھلا ہوا مکھن لگائیں اور گرم گرم سرو کریں

  • مزیدار اور سپائسی چکن کورڈن بلیو تیار کرنے کی ترکیب

    مزیدار اور سپائسی چکن کورڈن بلیو تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ
    انڈا ایک عدد
    مسٹرڈ آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ حسب ذائقہ
    تھائم آدھا چائے کا چمچ
    چکن بریسٹ ایک عدد
    لہسن دو جوئے
    اسموکڈ بیف دو سلائس
    چیز دو سلائس
    میدہ پاؤ کپ
    نمک حسب ذائقہ
    ٹوتھ پکس حسب ضرورت

    ترکیب:
    اسٹیک بیمر کی مدد سے چکن بریسٹ فلیٹ کر لیں ایک باؤل میں مکھن نمک کالی مرچ مسٹرڈ تھائم اور لہسن کاٹ کر چکن پر لگا کر میری نیٹ ہو نے کے لئے رکھ دیں میری نیٹ ہونے پر چکن بریسٹ پر اسموکڈ بیف کا ایک سلائس اور چیز کا ایک سلائس رکھ کر رول بنا کر ٹوتھ پک سے بند کر دیں اسی طرح سارے رول تیار کر لیں اب رول کو میدہ لگا کر پھر پھینٹے ہوئے انڈوں می‌ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں اب رولز کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں 25 منٹ بیک کریں مزیدار چکن کورڈن بلے تیار ہے