Baaghi TV

Category: اٹالین

  • فیصل آباد کی انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔مسٹر آندریس سفیر اٹلی

    فیصل آباد کی انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔مسٹر آندریس سفیر اٹلی

    فیصل آباد(عثمان صادق) فیصل آباد کی معیاری ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برانڈنگ اور فیشن انڈسٹری کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات اٹلی کے سفیر مسٹر آندریس فریریز نے فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کےعمل میں وقتی تعطل آیا تاہم اب وہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے بنیادی نوعیت کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش ہے اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نجی شعبہ کے درمیان براہ راست رابطوں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے متعدد ٹیکسٹائل اداروں میں اس وقت بھی اٹلی کی مشینیں استعمال ہورہی ہیں جبکہ اٹلی نے فیصل آبا کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں جدید ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سنٹر بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹلی کے ماہرین فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو عالمی منڈیوں میں اپنے برانڈ متعارف کرانے میں بھی مدد دے سکتے ہیں جبکہ فیشن ڈیزائنگ کے شعبہ میں بھی ووطرفہ تعاون سے پاکستان بھاری زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اٹلی کے سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تاکہ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ اور علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون میں اٹلی کی طرف سے ٹیکسٹائل کی مشینری مقامی طور پر تیار کرنے پر بھی بات چیت کی جاسکے۔

  • اٹالین ٹماٹو ساس بنانے کی ترکیب

    اٹالین ٹماٹو ساس بنانے کے اجزاء:
    پیاز دو کھانے چمچ
    لہسن ایک کھانے کا چمچ
    تیل تین کھانے کا چمچ
    ٹماٹر دس عدد بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
    ٹماٹو پیسٹ تین کھانے کا چمچ
    سبز مرچیں آٹھ عدد
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ساتھ ہی کُٹا ہوا لہسن ڈالدیں اور ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں گاڑھی سی ساس بن جائے تو سبز مرچیں باریک کاٹ کر او ر نمک ڈال کر دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار دیں

  • اٹالین پیزا آسان اور لذیذ ریسیپی

    اٹالین پیزا
    اجزاء:
    قیمہ بھنا ہوا دوسو پچاس گرام
    شملہ مرچ ایک عدد
    ہری پیاز چار عدد
    ٹماٹر ایک عدد
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ 4/1 ٹی سپون
    پنیر ایک کپ کدو کش کر لیں
    پیزا ساس ایک کپ
    پیزا ڈو حسب ضرورت
    ترکیب: پیزا کے لیے بنائی گئی ڈو بیل لیں پیزا پین یا بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا آئل لگا کر بیلی گئی روٹی اس میں رکھ دیں روٹی پر پیزا ساس کی تہہ بچھا کر پھر بھنے ہوئے قیمے کی تہہ لگا دیں اس کے بعد ہری پیاز شملہ مرچ اور ٹماٹر گولائی میں کاٹ کر قیمہ پر چھڑک دیں آخر میں پنیر سے اسے پورا ڈھانک دیں پھر اوون میں رکھ کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اوون میں رکھ کر بیک کر لیں مزیدار اٹالین پیزا تیار ہے

  • سپائسی اٹالین پاستا سلاد ریسیپی

    پاستہ بنانے کے لئے اجزاء:
    اسپیگیٹی آدھا پیکٹ
    نمک حسب ذائقہ
    آئل پاؤکپ
    پنیر پاؤ کپ

    سوس بنانے کے لئے:
    مکھن آدھا کھانے کا چمچ
    میدہ ایک یا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    مرغی کی یخنی آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ

    مصالحہ بنانے کے لئے:
    سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    جاوتری آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

    ترکیب مصالحہ بنانے کے لئے:
    پین یا توے پر سفید زیرہ جاوتری اور ثابت دھنیا بھون کر پیس لیں ان میں لال مرچ اور کالی مرچ بھی شامل کر دیں
    سوس بنانے کے لئے ترکیب: ایک پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں میدہاور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر اس میں یخنی شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں
    پاستا بنانے کے لئے: ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب پانی میں ابال آجائے تو نمک ڈال دیں اور ساتھ ہی اسپیگیٹی بھی ڈال دیں اور ابلنے دیں جب اسپیگیٹی نرم ہا جائے تو پانی چھان لیں پھر ایک پین یا کڑاہی میں اسپیگیٹی سوس اور مصالحہ ڈال کر مکس کریں ڈش میں نکال کر اس کے اوپر پنیر ڈال کر تین سے چار منٹ بیک کریں مزیدار سپائسی اٹالین پیزا تیار ہے گرم گرم پیش کریں

  • اٹالین پاستا عمدہ اور لذیذ ڈش

    اجزاء:
    اُبلا پینی پاستا ایک کپ
    چکن سوسچز کٹے ہوئے ایک کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    کٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
    کٹی پیاز دو کھانے کے چمچ
    ٹماٹر پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    ٹومیٹو پیوری آدھا کپ
    جلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    مکسڈ ہربز آدھا چائے کا چمچ
    کٹے پارسلے ایک کھانے کاچمچ
    موزریلا کیوبز چار اونس
    ترکیب:
    پین میں تیل گرم۔کر کے اس میں لہس اور پیاز ڈال۔کر فرائی کریں اب اس میں لال مرچ پیپریکا نمک مکسڈ ہربز ٹومیٹو پیوری ٹماٹر کا پیسٹ چلی گارلک سوس اور ایک کپ پانی ڈال کر مکس کریں پھر اس میں پاستا اور کٹے پارسلے ڈال۔کر مکس کریں اور آلر میں موزریلا کیوبش ڈال دیں مزیدار اٹالین پاستا تیار ہے گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کریں

  • اٹالین چکن سوپ بنانے کی ترکیب

    چکن ایک کلو اوون میں بھون لیں
    گاجر . ایک عدد
    ٹماٹر . دو عدد کچلے ہوئے
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ حسب ضرورت
    پانی ڈیڑھ پنٹ
    پیاز ایک عدد درمیانے سائز کا
    رائی کے دانے . ایک چٹکی
    چکن سٹاک کیوب حسب ضرورت
    ترکیب:
    بھنے ہوئے چکن میں سے کلیجی نکال لیں اور اسے ایک گہرے برتن میں ڈال کر پانی ملا دیں اور اسے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر ابال لیں اور اوپر آنے والی جھاگ ہٹا دیں اب اس میں سبزیاں رائی کے دانے اور نمک کالی مرچ ڈال دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ ہر ایک گھنٹے تک پکنے دیں تاکہ چکن نرم ہو جائے اور اچھی طرح گل جائے اب اس میں سے چکن نکال لیں اور سوپ کو چھان لیں چیک کر لیں اگر نمک یا کالی مرچ مزید ڈالنے کی ضرورت ہو تو ڈال لیں اب اس میں چکن سٹاک کیوب ڈال کر اچھی طرح چمچ سے ہلائیں کہ اس میں اچھی طرح حل ہو جائے مزیدار سوپ تیار ہے چار سے چھ افراد کے لیے ہے

  • خوش ذائقہ اور لذیذ اٹالین تِرامیسو بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سپنچ کیک ایک عدد
    کافی سیرپ تین چوتھائی کپ
    کریم چیز ایک کپ
    کرڈ چیز ایک کپ
    آئسنگ شوگر ایک کپ
    کوکو پاوڈر یا چاکلیٹ گارنش کے لیے
    کریم . ڈیڑھ کپ اس مکں ایک۔کھانے کا چمچ چینی ڈال کر ہلکی سی پھینٹ لیں
    ترکیب:
    کافی سیرپ بنانے کی ترکیب:دو کھانے کے چمچ آئسنگ شوگر اور ایک کھانے کے چمچ کافی کو تین چوتھائ کپ میں مکس کر لیں
    کرڈ چیز بنانے کے لیے: آدھا کلو دہی کو آدھے گھنٹے کے لیے ململ کے کپڑے میں لٹکا کر پانی نکال لیں
    ترکیب:
    چیز کریم اور کرڈ چیز اور آئسنگ شوگر کو مکس کر کے بیٹر سے اچھی طرح بیٹ کر لیں پھر پھینٹی ہوئی کرین بھی اس مکسچر میں شامل کر کے تین چار سیکنڈ پھینٹیں کیک کو ٹھنڈا کر کے دو حصوں میں کاٹ لیں اور ایک حصے کو ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر آدھا کافی سیرپ ڈالیں پھر چیز اور کریم کا آدھا آمیزہ اس کے اوپر پھیلا دیں پھر کیک کا دوسرا حصہ اس کے اوپر رکھیں۔اور باقی کافی سیرپ اور چیز اور کریم کا باقی آمیزہ اس کے اوپر پھیلا کر ایک گھنٹے کے لیے فریزر میں رکھ دیں ایک گھنٹے بعد نکال کت پھینٹی ہوئی کریم سے سجا کر اوپرکوکوپاوڈرچھڑک دیں یا کرش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کر لیں مزیدار اور لذیذاٹالیین تِرا میسو تیار ہے

  • اٹالین وائٹ سوس پاستا ریسیپی

    اجزاء:
    فیتکنی پاستا دوسو پچاس گرام
    چکن بون لیس سو گرام
    نمک . حسب ذائقہ
    زیتون کا تیل آدھا کھانے کا چمچ
    اوریگانو . پاو چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاوڈر . حسب ذائقہ
    آٹا آدھا چائے کا چمچ
    یخنی آدھا کپ
    دودھ پاو کپ
    کریم آدھا کپ
    چیڈر چیز پچاس گرام

    ترکیب:
    پانی گرم کر کے پاستا بوائل کر لیں چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ان کو برتن میں ڈال کر اس نیں کالی مرچ نمک اوریگانو اور زیتون کا تیل شامل کر کے مکس کر لیں ایک پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کر کے اس میں چکن فرائی کریں پھر اس میں یخنی اور آٹا شامل کر دیں جب چکن گل جائے تو اسے برتن میں نکال لیں ایک دوسرے برتن میں دودھ اور کریم ڈال کر پکائیں جب ابال آ جائے تو چولہے سے اتار کر اس میں چیڈر چیز کرش کر کے شامل۔کر دیں اب چکن اور وائٹ سوس یعنی دودھ والے مکسچر کو مکس کر لیں ابلا ہوا پاستا سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر وائٹ سوس ڈال دیں اور ہرے دھنئے سے گارنش کر کے سرو کریں

  • اٹالین کیسرول لذیذ اور ذائقہ دار ڈش

    اجزاء:
    گوشت آدھا کلو
    ٹماٹر تین عدد تھوڑا سا سرکہ اور چینی ڈال کر ابال لیں
    ہری مرچ ایک عدد آدھی کاٹ لیں
    سویا ساس . آدھا چائے کا۔چمچ
    لہسن چار جوئے باریک کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد درمیانی
    کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لال مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
    ووسٹر سوس . آدھا چائے کا چمچ
    لہسن ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    رائی آدھا چائے کا چمچ
    گارنش کے لیے
    ایگ نوڈلز دو پیکٹ
    انڈا ایک عدد سخت ابال لیں
    پنیر حسب ضرورت
    ترکیب:
    تیل گرم کر کے پیاز براون کریں پھر اس میں ٹماٹو پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکنے دیں ایک یا دو منٹ بعد اتار لیں پھر گوشت میں لہسن ادرک ووسٹر اور سویا سوس نمک لال مرچ ہری مرچ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے شوربہ گاڑھا رہنے دیں پھر اس میں ٹماٹر اور پیاز والا پیسٹ شامل کر دیں فرائی پین میں تیل گرم۔کر کے لہسن اور رائی کا بگھا گوشت پر ڈال دیں نوڈلز ابال کر انڈے اور نوڈلز اور پنیر سے گارنش کر کے سرو کریں

  • شپا گتھی سلیانہ اٹالین ڈش ریسیپی

    اجزاء:
    مٹر کے دانے آدھا کپ
    زیتون پانچ عدد
    آچوگن مچھلی سات عدد
    شپاگہتی نوڈلز دو سو گرام
    نمک اور کالی مرچ . حسب ذائقہ
    ٹماٹو ساس دو کپ
    کوکنگ آئل پچاس گرام

    ترکیب:
    مٹر کے دانے نمک اور سرکہ ملے پانی میں ابال لیں آچوگن مچھلی چھوٹی مچھلی ہوتی ہے تقریباً تین انچ یا اس سے ذرا چھوٹی ہوتی ہے اسے لمبائی میں کاٹ کر کانٹے نکال لیں ایک برتن میں پانی ڈال۔کر چولہے پر رکھیں اور ابال آنے پر نوڈلز ابلنے کے لیے ڈال دیں اگر شپاکھتی نوڈلز نہ ملیں تو موٹی سویاں اس کے متبادل لے سکتے ہیں دوسرے چولہے پر پین میں ٹماٹو سوس کوکنگ آئل میں ڈال کر پکائیں جب گاڑھا مکسچر ہو جائے تو نمک کالی مرچیں ڈال کر مکس کریں پھر مٹر کے دانے زیتون اور مچھلی ڈال کر پکائیں زیتون سے گٹھلیاں نکال کر ڈالیں جب مزید گاڑھا ہو جائے تو ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر مکس کریں دو سے تین منٹ پکائیں اور اتار لیں اجزا اور مصالے یک جان ہوں لیکن بالکل خشک نہیں ہونے چاہیں گاڑھا شوربہ تھوڑا سا ضرور رہنا چاہیے