Baaghi TV

Category: اٹالین

  • اٹالین سلاد بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    گاجر ایک عدد
    آئس برگ ایک سو پچاس گرام
    کھیر ایک عدد
    ٹماٹر دو عدد
    سبز زیتون 4 عدد
    زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
    اوریگانو پاؤ چائے کا چمچ
    لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ
    پامزان آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    گاجر کھیرا ٹماٹر کو اچھی طرح دھو لیں اور کھیرے کے سلائس کاٹ لیں ٹماٹر اور گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور آئس برگ کو چوپ کر لیں ایک برتن میں گاجر آئس برگ کھیرا ٹماٹر سبز زیتون نمک زیتون کا تیل اوریگانو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں لیموں کا رس کالی مرچ پاؤڈر چیڈر چیز اور پامزان ڈال کر مکس کر لیں مزیدار اٹالین سلاد تیار ہے ایک فرد کے لئے

  • اٹالین چکن بنانے کا طریقہ

    4 افراد کے لئے
    اجزاء:
    چکن بریسٹ 4 عدد
    ٹماٹو کیچپ چھ کھانے کے چمچ
    سویا ساس 4 کھانے کے چمچ
    لیمن جوس 2 کھانے کے چمچ
    چینی 4 کھانے کے چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
    زیتون آئل 4 کھانے کے چمچ
    پیاز آدھی پیالی چوپ کر لیں
    لہسن دو کھانے کے چمچ چوپ کر لیں
    چکن یخنی ایک کپ
    نمک حسب ذائقہ
    بروکلی آدھا کپ گارنش کے لئے

    ترکیب:
    ایک برتن میں کیچپ سویا ساس لیمن جوس چینی اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں اب ایک برتن میں کھلی دیگچی میں زیتون کا تیل پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اب اس میں چکن بریسٹ سالم ڈال کر دونوں اطراف سے اچھی طرح براؤن ہونے تک پکائیں جب براؤن ہو جاتے تو اس میں کیچپ کا مکسچر شامل کر کے مکس کر لیں اور یخنی ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں پھر اس میں موجود سوس کو تھوڑا خشک کر لیں اور ڈش میں نکال کر بروکلی سے گارنش کر لیں ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • اٹالین ایگ پلاؤ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    چاول آدھا کلو
    مٹر ایک پیالی
    گاجر دو عدد کدو کش کر لیں یا چھوٹے ٹکڑے بنالیں
    ہری پیاز دو عدد ٹکڑوں میں کاٹ لیں
    گھی پانچ چمچ
    سویا ساس 3 چائے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈے دو عدد
    اجینو موتو دو چائے کے چمچ

    ترکیب:
    چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور دس پندرہ منٹ بھگو کر رکھ لیں مٹر اور گاجروں کو ابلنے کے لئے رکھ دیں کہ نصف گل جائیں پھر پتیلی میں گھی ڈال کر چار پانچ منٹ خوب گرم کریں اس میں پیاز اور ابلی ہوئی سبزیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں اور اس کے بعد ان میں نمک اجینو موتو اور سویا ساس ملا دیں اب ایک پتیلی میں پانی اور نمک ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ابال آ جائے تو اس میں چاول ڈال کر ابالیں ایک کنی رہ جائے تو پانی نتھار کر ان کو سبزیوں والی پتیلی میں ڈال دیں اور اچھی چمچ سے اچھی طرح مکس کر لیں انڈوں میں نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پین میں گھی گرم کر کے چپٹا سا آملیٹ بنا کر چھری سے موٹے موٹے لچھے کاٹ لیں ان کو چاولوں میں ملا کر دس منٹ تک دم دے دیں مزیدار ایگ اٹالین سٹائل پلاؤ تیار ہے

  • اٹالین میٹ لوف مزیدار اور لذیذ ریسیپی

    اجزاء:
    مٹن قیمہ سات سو پچاس گرام
    لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    بریڈ کرمز آدھا کپ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    گاجر کش کی ہوئی ایک عدد
    سبز مرچیں 3 عدد بارک کاٹ لیں
    ایکسپورٹڈ دودھ ایک چوتھائی ٹن
    پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
    لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
    زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    شملہ مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ٹماٹر ایک عدد کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ تین کھانے کے چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    براؤن شکر ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    قیمے کو دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں پھر اس میں زیتون کے تیل کے سمیت تما م اجزا سوائے ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شکر کےمکس کر لیں پھر اسے پین میں ڈال کر دبائیں تا کہ وہ چپٹے ہو جائیں پھر اس لوف کو بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں ایک گھنٹے کے لئے بیک کریں جن دونوں اطراف سے سرخی مائل ہو جائے تو نکال لیں اور اس پر ٹماٹو کیچپ مسٹرڈ سوس اور براؤن شوگر مکس کر کے پھیلا دیں آلوؤں کی چپس کے ساتھ یہ ڈش سرو کریں

  • اٹالین نوڈلز ریسیپی

    اجزاء:
    مرغی کا گوشت بون لیس آدھا کپ
    چاٹ مصالہ آدھا کھانے کاچمچ
    چاوکا آٹا ایک کھانے کا چمچ
    جاوہ خطائی آدھا چائے کاچمچ پسی ہوئی
    تل ایک کھانے کاچمچ
    لیموں دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    میدہ پاؤ کپ
    کوکنگ آئل آدھا کپ

    ترکیب:
    گوشت کو اچھی طرح دھو کر لمبا لمبا کاٹ کر نمک لیموں کا رس چاٹ مصالہ جاوہ خطائی لگا کر رکھ دیں ایک کپ میں چاول کا آٹا میدہ تل نمک کالی مرچ پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر ایک ایک گوشت کا پیس الگ الگ پیسٹ میں ڈپ کر کے کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کر لیں براؤن ہونے پر اتار لیں