Baaghi TV

Category: نان و چپاتی

  • مزیدار اور لذت سے بھر پور آلو کی پوریاں بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذت سے بھر پور آلو کی پوریاں بنانے کی ترکیب

    آلو کی پوریاں
    اجزاء:
    آٹا ایک کپ
    بھنا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    نمک پانی اور آئل حسب ضرورت
    ترکاری کے لیے:
    آلو ڈیڑھ پاو
    ہلدی اور کلونجی آدھا آدھا چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا۔چمچ
    آئل دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ہری مرچ ایک عدد
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    سب سے پہلے آٹے میں نمک اور زیرہ ملا کر گوندھ لیں پھر ایک پتیلی میں آئل گرم کر کے آلو اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا دا پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں جب آلو گل جائیں تو دھنیا اور سبز مرچیں مکس کر لیں اور چولہے سےاتار لیں اب گوندھے ہوئے آٹے کی پوریاں تیار کر لیں اور آلو کو پوریوں کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار تافتان بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دار تافتان بنانے کی ترکیب

    تافتان
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    خشک دودھ پاؤ کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    مکھن ایک کھانے کا چمچ
    نمک پاؤ چائے کا چمچ
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    براؤن شوگر آدھا چائے کا چمچ
    کھانے کا پیلا رنگ ایک چٹکی
    تیل آدھا کپ

    ترکیب:
    ایک باؤل میں میدہ چھان کر اس میں خشک دودھ چینی نمک اور خمیر شامل کریں پھر اس میں مکھن ڈال کر نیم گرم پانی سے نرم ڈو بنا لیں اب اسے ڈھک کر پھولنے کے لئے ایک گھنٹہ رکھ دیں یہاں تک کہ ڈبل ہو جائے پھر اس کی دو یا تین چھوٹی اور موٹی روٹیاں بیل لیں اب ان پر تیز چُھری سے ڈیزائن میں کٹ لگائیں پھر ایک کپ میں تیل پیلا رنگ اور براؤن شوگر مکس کر لیں اس کے بعد تافتان پر برش کی مدد سے تیل کا مکسچر لگا کر پہلے سے گرم اوون میں 2000 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کر لیں لذیذ تافتان تیار ہے

  • بیسنی روٹی بنانے کے ترکیب

    بیسنی روٹی
    اجزاء:
    بیسن ایک کپ
    آٹا آدھا کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پیاز دو کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    کُٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ ایک عدد باریک کاٹ لیں
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    مکھن یا دیسی گھی حسب ضرورت

    ترکیب:
    ایک باؤل میں بیس آٹا زیرہ کُٹا دھنیا نمک پیاز ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرھ مکس کر کے نیم گرم پانی سے ڈو گوندھ لیں پھر اس کے پیڑے بنا کر روٹی بیل توے پر دونوں طرف سے پکائیں ساتھ میں ایک چمچ مکھن یا دیسی گھی ڈالتے جائیں

  • لذیذ اور مزیدار مال پورہ بنانے کا طریقہ

    مال پورہ
    اجزاء:
    دودھ آدھا کپ
    چینی آدھا کپ
    میدہ آدھ کپ
    پھینٹے انڈے دو عدد
    زردے کا رنگ آدھا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    پسی سبز الائچی پاؤ چائے کا چمچ
    زعفران ایک چٹکی
    تیل شیلو فرائی کے لئے

    ترکیب:
    دودھ اور چینی کو برتن میں دال کر پانچ منٹ پکا لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں پھر اس میں میدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈے شامل کر کے اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کر لیں اب اس میں بیکنگ پاؤڈر پسی سبز الائچی اور زردہ رنگ اور ایک چٹکی زعفران مکس کر کے اس بیٹر کو ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے مال پورہ کو شیلو فرائی کر لیں اور بالائی کے ساتھ گرم گرم فرائی کریں

  • ریشمی لچھے دار پراٹھا بنانے کا طریقہ

    ریشمی لچھے دار پراٹھا
    اجزاء:
    میدہ ایک پاو
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    گھی تین کھانے کے چمچ
    کریم آدھا کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    پانی حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک برتن میں میدہ خمیر نمک کریم اور چینی ڈال کر حسب ضرورت پانی سے گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں اب اس کی روغی بیل کر تین کھانے کے چمچ گھی لگائیں اور تھوڑا تھوڑا میدہ چھڑک کر رول کر لیں پھر چھری سے دو پیڑے کاٹ کر ہاتھ سے دبائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ لیں اس کے بعد روٹی بیل کر توے پر گرم۔گھی میں پراٹھے فرائی کرلیں مزے دار ریشمی پراٹھے تیار ہیں

  • لذیذ اور کرسپی ریشمی پراٹھا بنانے کا طریقہ

    ریشمی پراٹھا
    اجزاء:
    میدہ ایک پاو
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    گھی تین کھانے کے چمچ
    کریم آدھا کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    پانی حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک برتن میں میدہ خمیر نمک کریم اور چینی ڈال کر حسب ضرورت پانی سے گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں اب اس کی روغی بیل کر تین کھانے کے چمچ گھی لگائیں اور تھوڑا تھوڑا میدہ چھڑک کر رول کر لیں پھر چھری سے دو پیڑے کاٹ کر ہاتھ سے دبائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ لیں اس کے بعد روٹی بیل کر توے پر گرم۔گھی میں پراٹھے فرائی کرلیں مزے دار ریشمی پراٹھے تیار ہیں

  • سادی پُوری بنانے کی ترکیب

    سادی پُوری
    اجزاء:
    میدہ آدھا کلو
    گھی ایک کپ
    نمک . ایک چائے کا۔چمچ
    بھنا سفید زیرہ . دوکھانے کے چمچ
    نیم گرم۔پانی حسب ضرورت
    گھی ایک کپ
    ترکیب:
    پہلے میدے اور نمک چھان کر بھنا سفید زیرہ شامل کر دیں اب انہیں پگھلے ہوئے گھی میں مسل لیں پھر انھیں ہلکے اور نرم۔ہاتھوں سے مکس کر لیں یہاں تک کہ بریڈ کرمبز جیسے ہو جائیں پھر نیم۔گرم پانی سے آہستگی کے ساتھ نرم۔گوندھ لیں اور گیلے نیپکن سے ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اب ان کے چھوٹے پیڑے بنا کر چھوٹی سوسر سائز کی پُوری بیل لیں پھر انھیں ڈیپ فرائی کر کے لائٹ گولڈن کر لیں اور کھیر کت ساتھ سرو کریں

  • گھر میں بٹر توا نان بنانے کا سادہ اور آسان طریقہ

    بٹر توا نان
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    خمیر آدھا کھانے کا چمچ
    بیکنگ پاوڈر دو چٹکی
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    گارلک ہاوڈر آدھق کھانے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    دہی ایک کھانے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ باریک کاٹ لیں
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    ایک برتن میں میدہ خمیر بیکنگ پاوڈر گارلک پاوڈر نمک چینی دہی اور تیل اچھی طرح مکس کرلیں ہھر نیم گرم پانی سے آہستہ آہستہ گوندھیں اور نرم ڈو بنا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اس کے بعد ایک پیالے میں ہرا دھنیا اوت مکھن مکس کر لیں ڈو کے نان بنا کر دونوں اطراف دھنیا اور مکھن لگائیں اور گرم گرم نان کڑاہی رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں