Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے لسی کے مختلف مزیدار اور لذیذ فلیورز

    ملک بھر میں گرمی نے شدت اختیار کی ہوئی ہے ، عید الفطر کی چھٹیاں ہیں چھٹیوں میں سب ہی نئی نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ایسے میں اگر لسی کے مختلف فلیورز بنائے جائیں تو عید کی چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے اور پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے گی گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے۔

    کچی لسی:گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

    اجزاء:
    دودھ آدھاپاؤ

    دہی آدھا کلو

    پانی ایک پاؤ

    چینی حسب ضرورت

    برف کے کیوب چند عدد

    گلاب اور دارچینی کا عرق چند قطرے

    ترکیب

    برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔

    آم کی لسی:

    اجزاء:

    آم آدھا کپ کیوبز میں کٹے ہوئے

    چینی 1 کھانے کے چمچ

    دودھ پا ؤکپ

    دہی پاؤ کپ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔ مزیدار لذیذ اور ٹھنڈی ٹھنڈی لسی تیار ہے

    کھجور کی لسی:

    اجزاء

    دہی ایک پاؤ

    کھجور 4 عدد

    شیرہ پاؤ کپ

    انار دانہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

    برف حسب ضرورت

    ترکیب:

    بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں، کھجور کی لسی تیار ہے۔

    منٹ لسی:

    اجزاء۔

    دہی آدھا پاؤ

    چینی دو کھانے کے چمچ

    سوکھا پودینہ ایک کھانے کے چمچ

    بھنا اور پسا زیرہ ایک چٹکی

    برف کے ٹکڑے حسب ضرورت

    پودینے کے تازہ پتے — گارنش کے لئے

    ترکیب

    ایک بلینڈر میں دہی، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں مزیدار منٹ لسی تیار ہے-

  • حاجی ناصر علوی اعوان کی سرپرستی میں بھائی چارہ گروپ نے دل جیت لیے ہیں

    حاجی ناصر علوی اعوان کی سرپرستی میں بھائی چارہ گروپ نے دل جیت لیے ہیں

    ایمان دستر خوان منشی محلہ سرپرست اعلی حاجی ناصر علوی، صدر ملک رشید احمد ، مرزا خالد محمود ، رانا شاکر حسین ، بلال احمد مانگٹ ، رانا رؤف، میاں مختار احمد ،طارق رانجھا، نظام دین ڈوگر ، شاہد ڈوگر، عظیم غوری، عمران ڈوگر، ملک اعظم ، ملک عاشق ، اشرف ڈوگر بھائی چارہ گروپ. رمضان المبارک کی وجہ سے اب ٹائمنگ شام 4 بجے سے 7 بجے تک کر دی گئی ہے.

  • بفلو ونگز بنانے کا طریقہ

    بفلو ونگز بنانے کا طریقہ

    بفلو ونگز
    اجزاء:
    چکن ونگز 12 عدد
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    سیلف رائزنگ فلور حسب ضرورت
    بیٹر حسب ضرورت
    بفلو سوس کے اجزاء:
    تیل دو کھانے کے چمچ
    چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
    سرکہ دو کھانے کے چمچ
    کیچپ دو کھانے کے چمچ
    کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
    ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ونگز کو آدھا آدھا کر کے کسی باؤل میں ڈال کر نمک اور کالی مرچ میں میرینیٹ کر لیں پھر بیٹر میں ڈپ کر کے سیلف رائزنگ فلوعرا میں رول کر کے بارہ منٹ کے لئے فرائی کر کے باہر نکال لیں اب ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر فرائی کر کے لائٹ گولڈن کر لیں اس میں کیچپ چلی گارلک سوس سرکہ ٹماٹر کا پیسٹ اور چینی ڈال کر ایک منٹ ٹوس کریں اس سوس میں فرائی بفلو ونگز شامل کر کے ٹوس کریں اور گرم گرم سرو کریں

  • گھر میں بیٹر بنانے کی آسان ترکیب

    گھر میں بیٹر بنانے کی آسان ترکیب

    بیٹر
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    دودھ آدھا کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    انڈے دو عدد
    تیل دو کھانے کے چمچ
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    سیلف رائزنگ فلور پانچ کھانے کے چمچ
    پانی حسب ضرورت
    ترکیب:
    ایک باؤل میں میدہ کارن فلور نمک سفیدمرچ انڈے تیل اور سیلف رائزنگ فلور اور دودھ شامل کر کے حسب ضرورت پانی ملا کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ تیار کر لیں مزیدار بیٹر تیار ہے

  • گارلک تکہ بنانے کی ترکیب

    گارلک تکہ بنانے کی ترکیب

    گارلک تکہ
    اجزاء:
    چکن تکہ پیس چار عدد
    کٹا لہسن دو کھانے کے چمچ
    بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    بھنی اجوائن ایک چائے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    تیل چار کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    چکن پیس پر بھنا زیرہ بھنی اجوائن پسی لال مرچ پسا گرم مصالہ نمک اور لیموں کا رس لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں پھر ایک پین میں مکھن اور تیل ڈال کر گرم کر لیں اس میں لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کر لیں اس کے بعد اس میں میرینٹ چکن ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گل جائے

  • فش کٹا کٹ بنانے کا طریقہ

    فش کٹا کٹ بنانے کا طریقہ

    فش کٹا کٹ
    اجزاء:
    فش آدھا کلو بون لیس
    دہی دو کھانے کے چمچ
    ٹماٹر ایک پاو
    گرم مصالحہ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    مکھن پچیس گرام
    قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    جولین کٹ ادرک آدھا کھانے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی دو چٹکی
    تیل پاو کپ
    ہرا دھنیا مرچ حسب ضرورت
    ترکیب:
    توے ہر تیل۔ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر کُٹی لال مرچ زیرہ ثابت دھنیا ہلدی نمک اور آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور پکنے دیں جب ٹماٹر گل جائیں تو ان میں دہی شامل کر کے اچھی طرح بھون کر مچھلی شامل کر دیں اور پانچ منٹ پکائیں مچھلی گل جائے تو اچھی طرح کوٹ لیں آخر میں پسا گرم مصالہ مکھن ہرا دھنیا باریک کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر سرو کریں

  • دیسی مچھلی مصالحہ ریسیپی

    دیسی مچھلی مصالحہ ریسیپی

    دیسی مچھلی مصالحہ
    اجزاء:
    بون لیس فش آدھا پاو
    ہلدی دو چٹکی
    سوکھا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
    تارا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ دو عدد
    ہرا دھنیا چند پتے
    لیموں آدھا
    ہرا پیاز آدھا کپ
    سوکھا پیاز آدھا کپ
    لہسن ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پسی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    پین میں تیل گرم کر کے ہرا پیاز سوکھا پیاز اور لہسن فرائی کریں اور نرم کر لیں پھر نمک پسی لال مرچ کٹی لال مرچ ہلدی سوکھا دھنیا اور تارا گرم مصالحہ ڈال دیں اب اس میں پانی کا چھینٹا ڈال کر بھونتے جائیں جب مصالحہ تیل چھوڑ دے اور اچھی طرح بھن جائے تو فش ڈال کر دم لگا دیں جب فش پک جائے تو آخر میں ہری مرچیں ہرا دھنیا اور لیموں کابرس ڈال کت گرم گرم سرو کریں

  • قیمہ گھوٹالا بنانے کا طریقہ

    قیمہ گھوٹالا بنانے کا طریقہ

    قیمہ گھوٹالا
    اجزاء:
    قیمہ ایک پاو
    انڈے دو عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لال شملہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    دہی دو کھانے کے چمچ
    ٹماٹر دو عدد
    تیل دو کھانے کے چمچ
    تازہ دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
    ہری مرچ دو عدد
    پیاز دو عدد
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم اس میں دو عدد پیاز ڈال کر ہلکا گولڈن کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں پھر اس میں قیمہ نمک لال شملہ مرچ دھنیا زیرہ ٹماٹر اور دہی ڈال کر فرائی کریں اس میں آدھا کپ پانی شامل کر کے پکائیں اور ڈھک دیں آلر میں۔انڈے اور گرم مصالہ ہری مرچ اور دھنیا ڈال کر دم پر رکھیں

  • سویوں کا مضافر بنانے کی ترکیب

    سویوں کا مضافر بنانے کی ترکیب

    سویوں کا مضافر
    سویاں ایک پیکٹ
    چینی آدھا پاو
    کھویا آدھا پاو
    دودھ ایک کپ
    گھی آدھا کپ
    لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
    کیوڑہ ایسنس تین سے چار قطرے
    زردہ رنگ ایک چٹکی
    بادم پستہ اور کشمش دو کھانے کے چمچ
    چھوٹی الائچی پانچ عدد
    چاندی کا ورق دو عدد
    ترکیب:
    گھی گرم کرکے چھوٹی الائچی ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں سویاں فرائی کریں ساتھ ہی کھویا ڈال دیں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کرکے الائچی فرائی کریں پھر اس میں چینی اور دودھ ڈالیں جب شیرہ بن جائے تو سویوں میں شامل کرکے تھوڑا ابال آنے پر لیموں کا رس ملائیں آخر میں پیلا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر میوہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں

  • چنا بریانی بنانے کا طریقہ

    چنا بریانی بنانے کا طریقہ

    چنا بریانی
    اجزاء:
    اُبلے چنے آدھا پاو
    اُبلے چاول ایک پاو
    آلو ایک پاو
    دہی دو کھانے کے چمچ
    ٹماٹر ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی دو چٹکی
    کالی مرچ دو چٹکی
    آلو بخارے پچاس گرام
    کیوڑہ ایسنس دو سے تین قطرے
    چھوٹی الائچی دو عدد
    زردے کارنگ دو چٹکی
    تیل تین کھانے کے چمچ
    پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ دو عدد
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    پودینہ ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براون کریں اور آلو شامل کر کے تھوڑا فرائی کر لیں اب اس میں ابلے چنے ٹماٹر ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ نمک ہلدی ہسا دھنیا کالی مرچ دہی آلو بخارے اعر الائچی ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں اب چاول دھنیا ہری مرچ زردے کا رنگ پودینہ اور کیوڑی ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں