Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • وری بتہ بنانے کی ترکیب

    وری بتہ بنانے کی ترکیب

    وری بتہ
    اجزاء:
    گائے کا قیمہ ایک پاو
    چنے کی دال آدھا پاو
    بریان آدھا پاو
    پیاز ایک عدد
    ٹماٹر ایک۔سلائس
    ادرک لہسن آدھا کھانےکا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
    دھنیا ایک چائے کا چمچ
    ہلدی دو چٹکی
    بگھاڑ لگانے کے اجزاء:
    پیاز ایک عدد چھوٹی
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    تیل آدھا کپ
    گارنش کے لیے:
    گرم مصالہ آدھا چائے کا چمچ
    ادرک جولین کٹ ایک ٹکڑا
    دھنیا چند پتے
    ابلے چاول ایک کپ
    ترکیب:
    پین میں آدھا کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز براون کریں اب اس میں قیمہ ڈال کر فرائی کرکے ادرک لہسن نمک لال مرچ ہلدی دھنیا پاوڈر اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں ایک۔اور برتن میں بریان ڈال کر فرائی کریان اور پلیٹ میں نکال لیں جب قیمہ گل جائےتو اس میں بریان اور دال ڈال کر پکنے دیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں تیل گرم کر کے پیاز اور زیرہ فرائی کر کے اوپر بگھاڑ لگا دیں آخر میں ہرا دھنیا ادرک اور گرم مصالے کے ساتھ گارنش کر کےاُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • جھٹ پٹ دم کا گوشت

    جھٹ پٹ دم کا گوشت

    جھٹ پٹ دم کا گوشت
    اجزاء:
    مٹن ایک پاو
    پیاز آدھا کپ
    ٹماٹر ایک عدد
    گھی دو کھانے کے چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    دہی آدھا کپ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    ہری الائچی ایک عدد
    لونگ دو عدد
    کالی مرچ تین عدد
    دارچینی ایک ٹکڑا
    تیز پات ایک عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لال مرچ پون چائے کاچمچ
    گرم مصالحہ پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    پریشر کُکر میں گوشت سمیت تمام اجزاء ڈال کر بیس منٹ کے لیے پکائیں جب گوشت گل جائے اور تیل نظر آنے لگے تو کسی ڈش ۔یں ڈال کر دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں

  • چکن بوٹی مصالحہ ریسیپی

    چکن بوٹی مصالحہ ریسیپی

    چکن بوٹی مصالحہ
    چکن بون لیس بوٹی دو سو پچاس گرام
    چکن تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    لیموں ایک عدد
    کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کچلی ہری مرچ ایک عدد
    دہی پاو پیالی
    تیل پاو پیالی
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    چکن میں لال مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ چکن تکہ مصالحہ کالی مرچ لیموں کا رس ہری مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ہھر انھیں ایک فرائنگ پین میں ڈال کر ان کا پانی درمیانی آنچ پر خشک کر لیں پھر اس میں تیل ڈال کر بھون لیں کسی ڈش میں نکال کر ایک عدد لیموں کا رس اور باریک کٹا دھنیا ڈال کر سرو کریں

  • توا چکن بنانے کی ترکیب

    توا چکن بنانے کی ترکیب

    توا چکن
    اجزاء:
    بون لیس چکن ایک پاو
    پانی حسب ضرورت
    پسی ہری مرچ تین عدد
    ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچ
    ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں
    جولین ادرک آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    دہی پاو کپ
    قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
    جولین ہری مرچ دو عدد
    کُٹی کالی مرچ دو چٹکی
    کُٹی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    توے کو گرم کر کے اس پر پانی پسی ہری مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر سلائس اور چکن ڈالیں پھر انہیں ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں اب اس میں نمک لال مرچ کالی مرچ ادرک اور پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل چھوڑ دے ہری مرچوں سے گارنش کرکے سرو کریں

  • ہنی پائن ایپل چکن ریسیپی

    ہنی پائن ایپل چکن ریسیپی

    ہنی پائن ایپل چکن
    اجزاء:
    بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    انڈے کی سفیدی آدھی
    کٹی شملہ مرچ آدھی
    کٹی گاجر آدھی
    کُٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
    تیل پاو کپ
    شہد ایک کھانے کا چمچ
    سویا سوس آدھا کھانے کا چمچ
    کٹے پائن ایپل آدھا کپ
    ہری پیاز باریک سلائس ایک عدد
    چکن اسٹاک آدھا کپ
    ترکیب:
    بون لیس چکن کیوبز کو نمک سفید مرچ کارن فلور سب کی آدھی مقدار میں مکس کر لیں پھر انڈے کی زردی ڈال کر مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیےمیرینیٹ کر لیں اور ڈیپ فرائی کر لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ایک کھانے کا چمچ لہسن شملہ مرچ گاجر باقی بچا نمک سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ۔سویا سوس اور ایک کپ چکن اسٹاک ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ ابلنے لگے پھر اس میں ایک کپ پائن ایپل فرائی کی ہوئی چکن اور آخر میں سوس گاڑھا کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے پیسٹ کو ہری پیاز کے ساتھ شامل کر دیں

  • چائے مصالحہ ریسیپی

    چائے مصالحہ ریسیپی

    چائے مصالحہ
    مصالحے کے اجزاء:
    کالی مرچ . ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
    دار چینی دو ٹکڑے
    لونگ آٹھ عدد
    ہری الائچی آٹھ عدد
    پسی ادرک دوچائے کے چمچ
    چائے کے اجزاء:
    دودھ ایک کپ
    چائے کی پتی ڈیڑھ چائے کا چمچ
    چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چائے کا مصالحہ پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    کالی مرچ دار چینی لونگ اور الائچی کو گرائنڈ کر کے پاوڈر بنا لیں اس پاوڈر میں پسی ادرک شامل کر کے مکس کریں ائر ٹائٹ کنٹینر میں محفوظ کر لیں چائے بنانے کے لیے دودھ اور پانی کو پتیلی میں ڈال کر ابال لیں پھر آنچ دھیمی کر دیں اب چائے کی پتی اور مصالحہ ڈال کر ایک منٹ ابالیں پھر اس میں چینی شامل کر دیں جب چائے ابلنے لگے تو آنچ دھیمی کر کے اسے مزید دو سے تین منٹ ابال لیں پھر کپ میں ڈال کر سرو کریں

  • وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے

    وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے

    وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے
    اجزاء:
    دارچینی کا ٹکڑا ایک عدد
    لانگ ایک عدد
    مولٹھی ایک چائے کا چمچ
    کلونجی ایک چٹکی
    ادرک ایک ٹکڑا
    لہسن ایک ٹکڑا
    سبز الائچی ایک عدد
    ترکیب:
    آٹھ گلاس پانی کو چولہے پر رکھیں جب ابلنے لگے تو چھ چائے کے چمچ سبز چائے کے ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں کہ چھ گلاس پانی رہ جائے پھر اس میں تمام اجزاء ڈال دیں جب دوبارہ ابلنے لگے تو چند پتے پودینے کے ڈال کر تھرماس میں ڈال دیں جب پینی ہو تو تھوڑا سا لیمن اور براؤن چینی ڈال کر مکس کریں اور پی لیں تقریباً آٹھ گلاس روزانہ لیں

  • سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ

    سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ

    سردیوں کے لئے لاجواب قہوہ
    اجزاء:
    سبز چائے گن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    دارچینی یا پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    زعفران ایک چٹکی
    سبز الائچی دو عدد
    بادام دو عدد
    شہد حسب ذائقہ
    پانی دو کپ
    ترکیب:
    دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں جب ایک ابال آ جائے تو اس میں الائچی زعفران اور دار چینی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھیں جب دیکھیں کہ پانی اچھی طرح ابل گیا ہے تو سبز چائے ڈال کر ڈھک دیں اور ساتھ ہی چولیہا بند کر دیں تین منٹ کے بعد قہوہ چھان کر پیالیوں میں ڈال لیں اور حسب ذائقہ شہد ڈال کر گرم گرم پیش کریں سردیوں میں یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے

  • چکن ملائی بنانے کی ترکیب

    چکن ملائی بنانے کی ترکیب

    چکن ملائی
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    نمک پون چائے کا چمچ
    پسے کاجو ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کریم پاو کپ
    مکھن ایک اونس
    گھی ایک کھانے کا چمچ
    سفید مرچ دو چٹکی
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیاز ایک عدد ابال کر پیس لیں
    ہری الائچی پاوڈر دو چٹکی
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھا نے کا چمچ
    پسا گرم مصالہ پاو چائے کا چمچ
    دہی پاو کپ
    ترکیب:
    پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں پھر اس میں کاجو کا پیسٹ دہی کے ساتھ الائچی پاوڈر لال مرچ سفید مرچیں اور نمک ڈال کر چکن گلنے تک پکائیں آخر میں کریم او پسا گرم مصالہ شامل کر کے نان کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

  • دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ بنانے کا طریقہ

    دہی بڑا مصالحہ
    اجزاء:
    ثابت دھنیا ایک کپ
    ثابت زیرہ چار کھانے کے چمچ
    سرخ لال مرچ ایک کپ
    سونٹھ تین چائے کے چمچ
    نمک دو کھانے کے چمچ
    کالا نمک دو چائے کے چمچ
    کھٹائی پاوڈر دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ثابت دھنیا زیرہ اور ثابت لال مرچ کو اتنا بھونیں کہ ڈارک براون ہو جائے اب انہیں موٹا موٹا پیس لیں ساتھ ہی نمک سونٹھ کالا نمک اور کھٹائی پاوڈر ڈال کر پیس لیں