چائینیز گوبھی گوشت
اجزاء:
بڑا گوشت آدھا کلو
بند گوبھی ایک پھول
پیاز ایک عدد
گھی ساٹھ گرام
لہسن دو پوتھی
ہری مرچیں دو عدد
سویا سوس چار ملی لیٹر
چینی تیس گرام
میدہ دس گرام
سرخ مرچ دس گرام
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت اور پیاز کو فرائی پین میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت ڈوب جائے پندرہ منٹ تک رکھیں اور پانی الگ کر لیں گھی اور لہسن کو پین میں کڑکڑا لیں پھر گوشت ڈال دیں پیاز بند گوبھی اور ہری مرچ چھڑک کر دو منٹ پکائیں میدے کا ہیسٹ ڈال کر سب چیزیں ملا دی
Category: کھانےوترکیب

چائینیز گوبھی گوشت بنانے کی ترکیب

لذیذ کوئلہ چکن بنانے کی ترکیب
کوئلہ چکن
اجزاء:
چکن آدھا کلو چھ ٹکڑے
ہری مرچ جولین کٹ تین عدد
کٹا ہرا دھنیا ایک چوتھا ئی کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بلینڈ کیے ٹماٹر تین عدد
بھنے کاجو چھ عدد
آل اسپائس پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مکھن دو اونس
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
فریش کریم پاو کپ
کوئلہ ایک بڑا ٹکڑا
ترکیب:
چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ پسا گرم مصالحہ پسی لال مرچ اور نمک سے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں کڑاہی میں مکھن گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر ہری مرچ ڈال کر ایک منٹ بھونیں اب بلینڈ کیے ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ملا کر ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں پھر پسے کاجو ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ پکائیں اب لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تیل الگ ہونے تک پکائیں ہھر کریم ڈال کر مکس کر لیں پھر کوئلہ رکھ کر دم دیں اور گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں
بمبئی کلاسک بریانی بنانے کی ترکیب
بمبئی کلاسک بریانی
اجزاء:
چکن ایک کلو
چاول تین پاو
پسی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بریانی مصالحہ تین کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
بُھنا کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
اورنج کلر فوڈ ایک چٹکی
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی دوکپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
کریم دو کھانے کے چمچ
کیوڑہ واٹر ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد
آلو تین عدد
لونگ دو عدد
ٹماٹر سلائس تین عدد
بڑی الائچی دو عدد
ثابت کالی مرچ آٹھ عدد
سبز دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چکن میں تمام اجزاء مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں اس دوران چاولوں میں نمک ڈال کر ابال لیں اب ایک پین میں ایک چوتھائی کپ تیل گرم کریں پھر ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر آلو کے سلائس پھیلا دیں پھر اس میں میرینٹ کیا چکن ٹماٹر ثابے مصالحہ ہری مرچ اور تیل ڈال دیں پھر ہرا دھنیا پودینہ اور اُبلے چاول ڈال دیں اب اسےتوے ہر رکھ کر پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں اس کے بعدآنچ دھیمی کر کے آدھا گھنٹہ پکائیں یہاں تک کہ چکن اور چاول تیار ہو جائیں
فرائیڈ چکن چائینز سٹائل بنانے کی ترکیب
فرائیڈ چکن چائینز سٹائل
اجزاء:
مرغی ایک عدد بارہ ٹکڑے کر لیں
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
خشک لال مرچیں چھ عدد
سویا سوس چار چائے کے چمچ
بادیہ خطائی کے پھول تین عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ادرک لہسن باریک کٹی دوکھانے کے چمچ
پیاز ایک کپ چوکور کٹا ہوا
تیل چار کپ
کارن اسٹارچ دو چائے کے چمچ
چینی دو چائے کے چمچ
ترکیب:
گوشت کو ڈیپ فرائی کر کے ہلکا گعلڈن کر لیں دوسرے پین میں چھ کھانے والے چمچ اسی تیل میں سے لے کر گرم کر کے ادرک لہسن پیاز بادیہ خطائی دار چینی لال ثابت مرچیں ڈال کر فرائی کریں اور پھر چکن کے ٹکڑے بھی ڈال دیں ساتھ ہی چینی سویا سوس اور سرکہ بھی ڈالیں ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پکنے دیں جب پانی خشک ہونے کے بعد تیل چھوڑنے لگے تو کارن اسٹارچ تھوڑے سے پانی میں گھول کر پلائیں اور گریوی خشک کر لیں کھلی ڈش میں ڈال کر سرو کریں
آملیٹ رائس بنانے کا طریقہ
آملیٹ رائس
اجزاء:
اُبلے چاول آدھا کلو
انڈے چار عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
ہری پیاز ایک پاو
ہری مرچ چھ عدد
زیرہ دو چائے کے چمچ
پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
نمک آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ لیں اب ان میں ٹماٹر ہری مرچ شملہ مرچ ہری پیاز اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں ساتھ میں زیرہ کالی مرچ لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں تیل گرم کر کے آملیٹ بنا لیں دونوں طرف سے پکا کر اتار لیں اور اس کے ٹکڑے کر کے ابلے ہوئے چاولوں میں مکس کر کے چولہا بند کر کے دس منٹ کے لیے دم۔پر رکھ دیں
چکن اسٹرو گنوف بنانے کی ترکیب
چکن اسٹرو گنوف
اجزاء:
بون لیس چکن جولین کٹ 250 گرام
باریک کٹی پیاز ایک کھانے کا چمچ
مکھن ایک اونس
ںمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
مشروم سلائس دو عدد
سوئٹ چلی سوس دو کھانے کے چمچ
چکن اسٹاک پاو چکن
میدہ آدھا کھانے کا چمچ
فریش کریم پاو کپ
ترکیب:
پین میں مکھن پگھلا لیں پھر اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں کہ وہ نرم۔ہو جائے پھر اس میں چکن نمک کالی مرچ میدہ مشروم سلائس سویٹ چلی سوس اور چکن اسٹاک ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ مکسچر گاڑھا ہو جائے اب فریش کریم ڈال کر مکس کر لیں اور چولہا بند کر دیں مزیدار چکن اسٹرو گنوف چاول اور ڈنر رول کے ساتھ سرو کریں
زیرہ رائس بنانے کا طریقہ
زیرہ رائس
اجزاء:
چاول دو کپ
زیرہ دو چائے کے چمچ
گھی یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس حسب ذائقہ
ترکیب:
پین میں مکھن یا گھی گرم کر کے اس میں زیرہ ڈال کر دو منٹ بھون لیں جب زیرے کی خو شبو آنے لگے تو چاول لیموں کا رس پانی اور نمک شامل کریں ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے مزید پندرہ منٹ تک چاول گلنے تک پکائیں
لذیذ اور خوش ذائقہ قلاقند بنانے کی ترکیب
قلاقند
اجزاء:
پنیر یا کوٹیج چیز دو سو پچاس گرام
سوکھا دودھ ایک کھانے کا چمچ
کنڈینسڈ ملک آدھا ٹن
پسی الائچی آدھا چائے کاچمچ
بادام اور پستے دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
پین میں پنیر یا کوٹیج چیز کنڈینسڈ ملک اور سوکھا دودھ ڈال کر پکائیں اب اس میں پسی الائچی ڈال کر اتنا پکائیں کہ مکسچر گاڑھا ہو جائے پھر اسے نکال کر ڈش میں پھیلائیں اور ٹھنڈا کر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں آخر میں بادام اور پستے ست گارنش کر لیں
گلابی چائے بنانے کی ترکیب
گلابی چائے
اجزاء:
دودھ آدھا لیٹر
لال شربت چار کھانے کے چمچ
الائچی چار عدد
چائے کی پتی چار چائے کے چمچ
بالائی چار کھانے کے چمچ
مکس ڈرائی فروٹ حسب ضرورت
گلاب کی پتیاں حسب ضرورت
اجزاء:
پین میں پتی پانی کے ساتھ ابال لیں اب اس میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور الائچی ڈال دیں اب اس میں لال شربت اور مکس ڈرائی فروٹ ڈال دیں پھر اسے کپ میں ڈال کر بالائی شامل۔کر دیں اور حسب ضرورت گلاب کی پتیاں ڈال کر سرو کریں
آئس کریم سوڈا شربت بنانے کی ترکیب
آئس کریم سوڈا شربت
جزاء:
دودھ آدھا لیٹر
کنڈینسڈ ملک دوکھانے کے چمچ
آئس کریم سیرپ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کریم آدھا پیکٹ
بادام اور پستے آدھا کپ
پسی الائچی دو چٹکی
چائنا گراس ایک کھانے کا چمچ
پستہ آئس کریم دو اسکوپ
ترکیب:
ایک جگ میں کنڈینسڈ ملک کریم پسی الائچی آئس کریم سیرپ اور پستہ آئس کریم ڈال کر مکس کریں اب چائنا گراس کو ہرے رنگ کے ساتھ گھول کر جما لیں پھر تیار آئس کریم سوڈا شربت کو چائنا گراس کے ساتھ ڈال کر اور بادام پستہ ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں









