ڈرائی فروٹ قلفی
اجزاء:
کنڈینسڈ ملک ایک ٹن
کاجو ایک چوتھائی کپ
باریک کٹی انجیر ایک چوتھائی کپ
پسا کھوپڑا ایک کھانے کا چمچ
ایواپوریٹڈ . ملک ایک ٹن
کریم چار سو گرام
بریڈ سلائس دو عدد
پسی ہری الائچی ایک چائے کا چمچ
کٹے بادام ایک چوتھائی کپ
پستے ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
بلینڈر میں کنڈینسڈ ملک ایواپوریٹڈ ملک کریم اور بریڈ سلائس ڈال کر بلینڈ کریں اب س میں تمام ڈرائی فروٹ اور پسی ہری الائچی ڈال کر تیس سیکنڈ بلینڈ کریں پھر قلفی کے مولڈز میں بھر کر سیٹ ہونے رکھ دیں
Category: کھانےوترکیب

لذیذ ڈرائی فروٹ قلفی بنانے کی ترکیب

لذیذ اور ذائقہ دار آئس کریم بریڈ بنانے کی ترکیب
آئس کریم بریڈ
اجزاء:
پگھلی آئس کریم دو کپ
سیلف رائزنگ فلور سوا ایک کپ
رین بو اسپرنکلز ایک چوتھائی کپ
چاکلیٹ چپس ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
آئس کریم اور سیلف رائزنگ فلور کومکس کرکے اس میں اسپرنکلز اور چینی فولڈ کریں لوف پین کو بٹر پیپر سے لائن کرکے اس میں بیٹرڈالیں اور ایک سوپچھتر ڈگری پرپہلے سے گرم۔اوون میں تیس سے پینتیس منٹ بیک کر لیں نکال لر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں پھر کاٹ کر سرو کریں
ڈری
خوش ذائقہ موتی چور کھیر بنانے کی ترکیب
موتی چور کھیر
اجزاء:
دودھ آدھا کلو
ایواپوریٹڈ ملک آدھا ٹن
چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چاول کا آٹا آدھا کھانے کا چمچ
موتی چور لڈو
ایک سو پچیس گرام
پسی چھوٹی الائچی آدھا چائے کاچمچ
پستہ دو چمچ
چاندی کا ورق ایک عدد
ترکیب:
دودھ اور ایواپوریٹڈ ملک کو پین میں ڈال کر اس میں چینی اورچاول کے آٹے کا پیسٹ شامل کریں اب اسمیں تھوڑا پانی شامل کر کے پندرہ منٹ پکائیں کہ کھیر گاڑھی ہو جائے پھر اس میں موتی چور لڈواور پسے چھوٹی الائچی ڈال کر مزید پانچ منٹ پکائیں اور باول میں نکال کر پستے اورچاندی کے ورق سے گارنش کریں
بٹر ملک فرائیڈ ڈرم اسٹک بنانے کی ترکیب
بٹر ملک فرائیڈ ڈرم اسٹک
اجزاء:
چکن ڈرم سٹکس ایک پاو
بٹر ملک آدھا کپ
میدہ آدھا کپ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
مکسڈ ہربز آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
گارلک پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
پسی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
کالی مرچ دو چٹکی
نمک آدھا چائے کاچمچ
پھینٹا انڈا ایک عدد
ترکیب:
ڈرم اسٹکس کو بٹر ملک میں۔چار گھنٹوں کے لیے بھگو دیں اب ایک پیالے میں تمام اجزاء کو مکس کر کے ڈرم اسٹکس کو مکسچر میں مکس کر لیں پھر انڈے میں۔ڈپ کر کے میدے میں فولڈ کر کے ڈیپ فرائی کریں۔مزیدار ڈرم۔اسٹکس فرائز اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں
اسٹکی ٹیمارنڈ ونگز بنانے کی ترکیب
اسٹکی ٹیمارنڈ ونگز
اجزاء:
چکن ونگز آدھا کلو
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
میدہ آدھا کپ
ٹیمارنڈ پیوری دو کھانے کے چمچ
کارن فلور آدھا کپ
باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک چوتھائی کپ
گڑ ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
چکن ونگز کو دھو کر خشک کرلیں اب ایک پیالے میں سویا سوس ٹماٹر پیوری ادرک سرکہ لیموں کارن فلور چلی گارلک سوس کُٹی کالی مرچ گُڑ اور میدہ ڈال کر مکس کریں اس مکسچر میں ونگز ڈال کر مکس کر لیں اوردو گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کر لیں تیل گرم کر کے میدے میں رول کر کے فرائی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن اور کرسپی ہو جائیں تو کسی بھی ساس کے ساتھ سرو کریں
سزلر فرائیڈ شرمپس بنانے کی ترکیب
سزلر فرائیڈ شرمپس
اجزاء:
میدہ ایک کپ
شرمپس پانچ سو گرام
پھنٹا ہوا انڈا ایک عدد
دودھ آدھا کپ
خشک بریڈ کرمبز ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
لشک بیزل آدھا چائے کا چمچ
خشک پارسلے آدھا چائے کاچمچ
گارلک پاوڈر ایک چوتھائی چاِئے کا چمچ
انین پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
انڈا اور دودھ مکس کر کے ایک طرف رکھ لیں میدہ ایک الگ پیالے میں نکال لیں اب ایک پیالے میں شرمپس سمیت تمام اجزاء مکس کر لیں اور بیس منٹ بعد شرمپس کو میدے میں رول کرکے انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کر کے گرم۔تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں
مزیدار تندوری پرانز بنانے کی ترکیب
تندوری پرانز
اجزاء:
جھینگے پانچ سو گرام
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پسی تلی پیاز دو کھانے کے چمچ
کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہری مرچ دو عدد
ترکیب:
باول میں جھینگے ڈال کر اوپر دئیے گئے تمام اجزاء سے آدھا گھنٹہ میرینٹ کر نے کے بع دس سے پندرہ منٹ تیل میں پکائیں اب کوئلے کا دم دے کر ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں
کُرکُری توا فش بنانے کی ترکیب
کُرکُری توا فش
اجزاء:
بون لیس فش فلے ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ تین چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرین کوکونٹ چٹنی چھ کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
کوٹنگ کے لیے:
چاول کا آٹا ایک کپ
کارن فلور ایک کپ
سوجی چار کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دوچائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
فش کو ادرک لہسن پیسٹ پسی لال مرچ ہلدی گرین کوکونٹ چٹنی نمک اور لیموں کے رس سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کوٹنگ کے لیے چاول کا آٹا کارن فلور سوجی پسی لال مرچ اورنمک کو مکس کر کے فش کو مکسچر سے کوٹ کریں اوردونوں طرف سے شیلو فرائی کر لیں مزیدار کُرکُری توا فش تیار ہے
مسٹرڈ فش پکوڑا بنانے کی ترکیب
مسٹرڈ فش پکوڑا
اجزاء:
بون لیس فش کیوبز ایک پاو
بیسن ڈیڑھ کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
گرم۔مصالحہ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن دو چٹکی
ںمک آدھا چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیالے میں مسٹرڈ پیسٹ لیموں کا رس پسا گرم مصالحہ اجوائن نمک اور کُٹی لال مرچیں مکس کریں اب اس میں مچھلی کے ٹکڑے کوٹ کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چاول کا آٹا اور بیسن مکس کرکے مچھلی کے ٹکڑوں پر چھڑکیں اس کے بعد پین میں تیل گرم کر کے مچھلی کو آدھا کچا پکا تقریباً تین سے چار منٹ پکائیں اب اسے نکال کر کپڑے سے خشک کر لیں اور دوبارہ دو منٹ فرائی کریں چاٹ مصالحہ چھڑک کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں
لذیذ چیزی بریڈ فنگرز بنانے کی ترکیب
چیزی بریڈ فنگرز
اجزاء:
بریڈ سلائس چھ عدد
کدو کش چیڈر چیز آدھا کپ
کٹی ہو ئی ہری پیاز ایک عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چکن پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈا ایک عدد
تیل آدھا کپ
ترکیب:
بریڈ سلائسز کے کنارے کاٹ کر ان کے بریڈ کرمبز بنا لیں اب ایک پیالے میں پیاز کدو کش چیز کالی مرچ اور چکن پاوڈر اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اب اس مکسچر کو سلائس پر رکھ کر رول بنا لیں کڑاہی میں تیل گرم کر لیں انڈا کسی برتن میں پھینٹ لیں اب ایک ایک کر کے رولز کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کر کے گرم۔تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار چیزی بریڈ فنگرز تیار ہیں کیچپ یا کسی سوس کے ساتھ سرو کریں
ذ









