Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • امریکن بٹر چکن بنانے کی ترکیب

    امریکن بٹر چکن بنانے کی ترکیب

    امریکن بٹر چکن
    اجزاء:
    چکن ایک پاو
    کُٹی کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ دو چٹکی
    اوریگانو پاوڈر دو چٹکی
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مکھن تین کھانے کے چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    بیکنگ ڈش میں چکن کالی مرچیں سفید مرچ نمک لیموں کا رس اوریگانو پاوڈراورتیل ڈال کر مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں اب اوپر مکھن ڈال کر مائیکروویو میں درمیانی ہیٹ پربیس سےپچیس منٹ پکائیں سرونگ ڈش میں نکال کر چلی سوسکے ساتھ سرو کریں

  • لیمن چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لیمن چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

    لیمن چکن نگٹس
    اجزاء:
    چکن بریسٹ چار عدد ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں
    میدہ ایک کپ
    دودھ ایک کپ
    لیموں کا رس ایک چوتھا ئی کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    پیپریکا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن میں دودھ لیموں کا رسنمک کالی مرچ اور پیپریکا پاوڈر کو مکس کریں اور مرغی کو اس میں آٹھ گھنٹے تک میرینیٹ کر لیں اس کے بعد میدہ میں رول کریں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے ان کو فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پرنکال لیں مزیداے لیمن چکن نگٹس تیار ہیں چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں

  • میک نگٹس بنانے کی ترکیب

    میک نگٹس بنانے کی ترکیب

    میک نگٹس
    اجزاء:
    بون لیس چکن کیوبز ایک پاو
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    دودھ ایک چوتھائی کپ
    انڈا ایک عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    بیٹر کے لیے اجزاء:
    میدہ تین کھانے کے چمچ
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    پانی آدھا کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائےکا چمچ
    ترکیب:
    چکن کوآدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور مسٹرڈ پاوڈر سے پندرمنٹ کے لیے میرینیٹ کر لیں اب اس میں انڈا دودھ اور لیموں کا رس شامل کر کے مزید پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں اب بیٹر بنانے کے لیے میدہ کارن فلور بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ اور آدھا کپ پانی ملا کر بیٹر بنا لیں اس کے بعد چکن کو بیٹر میں ڈپ کر کے ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ لائیٹ براون اور خستہ ہو جائیں اب مزیدار میک نگٹس تیار ہیں فرائز کے ساتھ سرو کریں

  • فرائیڈ ڈھاکہ چکن بنانے کا طریقہ

    فرائیڈ ڈھاکہ چکن بنانے کا طریقہ

    فرائیڈ ڈھاکہ چکن
    اجزاء:
    چکن بون لیس آدھا کلو
    کارن فلور ایک کپ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ
    تِل دو کھانے کے چمچ
    انڈے دو عدد
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
    ترکیب:
    چکن کو کارن فلور نمک کُٹی لال مرچ تل انڈے اور لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں اس میں پانی شامل نہ کریں اس کو آدھے یا پون گھنٹے کے لیے پڑا رہنے دیں کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن کو اسمیں ڈیپ فرائی کر لیں یہاں تک کہ گولڈن فرائی ہو جائے پھر ان پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ خشک دودھ کی رس ملائی بنانے کی ترکیب

    خشک دودھ کی رس ملائی
    اجزاء:
    خشک دودھ آدھا کپ
    انڈا پھینٹا ہوا آدھا
    آئل دو کھانے کے چمچ
    بیکنگ پاوڈر آدھس چائے کا چمچ
    دودھ آدھا لیٹر
    چینی آدھا کپ
    پستہ بادام ١٠ عدد
    ترکیب:
    خشک دودھ پھینٹا ہوا انڈہ بیکنگ پاوڈر اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس کے بالز بنا لیں ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کر دیں پھر اسے دس منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں اس کے بعد بالز شامل کر لیں اسے رس ملائی کے ساتھ پانچ منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر کے سرو کریں

  • چکن جنجر بنانے کی ترکیب

    چکن جنجر بنانے کی ترکیب

    چکن
    اجزاء:
    بون لیس چکن آدھا کلو
    ٹماٹر دو عدد
    نمک پون چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    زردے کا رنگ ایک چٹکی
    بھنا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    تیل پاو کپ
    بڑی الائچی دو عدد
    لونگ دو عدد
    ہری الائچی ایک عدد
    دارچینی ایک چھوٹا ٹکڑا
    ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد چھوٹا
    ہرا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    لال مرچ پون چائے کا چمچ
    سفید مرچ دو چٹکی
    دہی دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر بڑی الائچی ہری الائچی لونگ دار چینی بھنا زیرہ سفید مرچ نمک ادرک لہسن کا پیسٹ دہی اور چکن ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ تیل نظر آنے لگے آخر میں ہری مرچ ادرک اور ہری پیاز ڈال کر پانچ منٹ پکائیں مزیدار چکن جنجر تیار ہے

  • لذیذ اور ذائقہ دار رائل چکن روسٹ بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دار رائل چکن روسٹ بنانے کی ترکیب

    رائل چکن روسٹ
    اجزاء:
    مرغی ایک عدد
    لیموں کارس ایک کھانےکا چمچ وارسسٹرسوس ایک کھانے کا چمچچ
    پسی ہوئی رائی ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ادرک لہسن ڈیڑھ چائے کا چمچ
    مکھن دو کھانے کا چمچ
    چائینز نمک ایک چائے کاچمچ
    کیچپ دو کھانے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کر کے مصالحہ بنا لیں پھر مرغی پر چھری سے کٹ لگا کر اس پر مکس مصالحوں کا لیپ کر دیں اور دوگھنٹوں کے لیے میرینیٹ کر لیں پھر کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں مرغی ڈال کر پکائیں تیار ہونے پر سلاد کے ساتھ سرو کریں

  • چکن تاجن بنانے کی ترکیب

    چکن تاجن
    اجزاء:
    چکن چھوٹی بوٹیاں آدھا کلو
    لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    سبز مرچ ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاوڈر حسب ذائقہ
    دہی پاو کپ
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ آدھا کھانے کا چمچ
    پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
    ٹماٹو کیچپ دوکھانے کے چمچ
    ابلے سفید چنے آدھا کپ
    نمک حسب ذائقہ
    کوکنگ آئل حسب ضرورت
    ترکیب:
    ایک پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں لہسن ادرک۔اور پیاز ڈال کر فرائی کریں اور خوب اچھی طرح بھون لیں پھر اس میں چکن شامل کرکے ہلکا سا فرائی کر کے تمام مصالحے شامل کر لیں اعر ڈھکن دے کر پکنے دیں یہاں تک کہ چکن گل جائے تو تیزی سے بھون لیں اب ابلے ہوے چنے ڈش میں نکال لیں اس پر چکن مصالحہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں

  • لذیذ اور خوش ذائقہ  رس گُلے بنانے کا طریقہ

    لذیذ اور خوش ذائقہ رس گُلے بنانے کا طریقہ

    رس گُلے
    اجزاء:
    دودھ آدھا کلو
    لیموں کا رس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک کپ
    پانی۔ڈیڑھ کپ
    ترکیب:
    دودھ گرم کریں جب ابال۔آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں پانچ منٹ پکنے دیں کہ۔دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اس چولہے سے اتار کر دس منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اس دوران چینی اور پانی پتیلی میں ڈال کر پکائیں کہ شیرہ تیار ہو جائے اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر پانی۔ڈالیں تا کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں میدہ مکس کر کے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں اب چھوٹے بالز بنا لیں بالز میں کوئی کریک نہ ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے اور ان کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر دس منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں

  • لکھنوی قیمہ پیاز بنانے کا طریقہ

    لکھنوی قیمہ پیاز بنانے کا طریقہ

    لکھنوی قیمہ پیاز
    اجزاء:
    گائے کا قیمہ ایک پاو
    پیاز ایک عدد
    دہی آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں دو عدد
    ہرا دھنیا تین کھانے کی چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    پپیتا ایک چائے کا چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
    پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی ایک عدد
    ہلدی دو چٹکی
    پسا ناریل آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    قیمے میں پسی لال مرچ نمک ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی پپیتا اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے تیس منٹ میری نیٹ کر لیں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کریں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کر لیں پھر پیاز میں قیمہ ڈال کر دس منٹ ڈھک کر پکائیں اس کے بعد تیز آنچ پر بھون لیں اب ایک پین میں زیرہ پسا ناریل اور الائچی بھون کر شامل۔کر دیں آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر کوئلے کا دھواں دیں اور پسا گرم۔مصالہ چھڑک کر مزیدار ڈش سرو کریں