چکن چٹنی کڑاہی
اجزاء:
چکن آدھا کلو
نمک آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر سلائس دو عدد
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
تیل پاو کپ
چٹنی کے لیے اجزاء:
ہرا دھنیا آدھا کپ
پودینے کے پتے دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں تین عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں اور نمک ڈال کر گرائنڈ کر کے چٹنی بنا لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم۔کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر دس منٹ اتنا فرائی کریں کہ چکن براون ہو جائے اب اس میں ٹماٹر ڈال۔کر ڈھکیں اور دس منٹ پکا لیں پھر اس میں نمک پسی۔لال مرچ بھنا کٹا زیرہ اور تیار چٹنی ڈال۔کت ڈھکیں اور دس منٹ پکائیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں مزیدات چکن چٹنی۔کڑاہی تیار ہے
Category: کھانےوترکیب

چکن چٹنی کڑاہی بنانے کی ترکیب

سار کریم پیپریکا چکن ریسیپی
سار کریم پیپریکا چکن
اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد
مکھن ایک کھانے کا۔چمچ
کٹا لہسن آدھا چائے کا چمچ
کٹا دھنیا ایک کھانے کا۔چمچ
نمک آدھا چائے کا۔چمچ
کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا۔چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
باربی کیو سوس ایک کھانے کا۔چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا۔چمچ
کریم چیز آدھا کھانے کا چمچ
چیز سلائس دو عدد
چکن پاوڈر آدھا چائے کا۔چمچ
دودھ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
مکھن گرم کر کے اس میں کٹا لہسن اور چکن بریسٹ ڈال کر اتنا فرائی کر لیں کہ وہ گل جائے پھر اس میں سار کرین سوسز اور مصالحے ڈال۔کر اتنا پکائیں کہ ہلکا سا پتلا ہو جائے آخر میں۔کوئلے کا دھواں دیں اوپر۔اُبلے ایگ نوڈلز ڈال کر سرو کریں
تھائی چکن چلی منٹ بنانے کی ترکیب
تھائی چکن چلی منٹ
اجزاء:
چکن بون لیس ڈیڑھ سو گرام
نمک حسب ضرورت
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
سویا سوس آدھا کھانے کا چمچ
کارن فلور آدھا کھانے کا چمچ
انڈا آدھا پھینٹ لیں
گریوی کے لیے اجزاء:
تیل ایک کھانے کا چمچ
کٹا لہسن آدھا کھانے کا چمچ
اویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
اویزن سوس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا۔چمچ
چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن اور اس کے تمام اجزاء کو ایک باول میں مکس کر کے پانچ منٹ فرائی کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں اب گریوی بنانے کے لیے کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں کٹا لہسن تمام سوس اور تمام مصالے ڈال دیں آخر میں تلی ہوئی چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کر لیں اور چولہا بند کر کے گارلک رائس یا ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں
ملائی چکن اسکیورز ریسیپی
ملائی چکن اسکیورز
اجزاء:
چکن بون لیس ایک پاو
پسی لال مرچ پون چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا۔چمچ
گرم مصالہ آدھا چائے کا چمچ
بھنا پسا زیرہ دو چٹکی
زعفران ایک چٹکی
پسی جائفل دو چٹکی
پسی جاوتری دو چٹکی
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا۔چمچ
کچا پپیتا آدھا کھانے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک باول میں چکن سمیت تمام اجزاء ڈال کر مکس کر لیں اور تقریباً دو گھنٹوں کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اب اسے اسکیورز پر لگائیں پھر توے پر ایک کھانے کا چمچ تیل کے ساتھ گرل کر لیں اور کوئلے کا دم دیں آخر میں پیاز کے لچھوں کے اور پودینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں
لذیذ اور مزیدار تندوری آلو بنانے کا طریقہ
لذیذ اور مزیدار تندوری آلو بنانے کا۔طریقہ
اجزاء:
آلو ایک پاو ابال لیں
ادعک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچ چوپڈ ایک عدد
ہرا دھنیا چوپڈ ایک کھانے کا چمچ
بغیر بالائی دہی ایک سو پچیس گرام
پسا سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
پسی دار چینی ایک چٹکی
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا۔چمچ
پسی ہلدی آدھا کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو کے علاوہ ایک باول میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں پھر آلو چھیل کر چار چار ٹکڑے کر لیں اسے دہی میں ملا۔کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں ٹماٹروں کے بھی چار چار ٹکڑے کاٹ لیں اور ہری مرچیں موٹی موٹی کاٹ لیں المونیم کے درمیانے سائز کے چوکور ٹکڑے کاٹیں ہر ٹکڑے میں آلو کا ٹکڑا ہری مرچیں اور آلو کا تھوڑا مصالہ۔ڈال کر لپیٹ لیں اسے گرلر یا کوئلے پر اچھی طرح سے سینک کر اُتار لیں اور گرم گرم سرو کریں
مدراس چکن بنانے کا طریقہ
مدراس چکن
چکن آدھا کلو
سفید زیرہ پون چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوکونٹ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ پانچ عدد
ہرا دھنیا آدھا کپ
ٹماٹر اور پیاز ایک ایک عدد چھوٹا
گرم مصالہ آدھا کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
کڑی پتے بارہ عدد
تلے ہوئے کاجو چھ عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
سفید زیرہ کوکونٹ کالی مرچ ہری مرچ ہرا دھنیا ٹماٹر اور پیاز کو مکس کر کے گرائینڈ کر لیں ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیسٹ گرم مصالہ اور چکن شامل کر کے پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں ساتھ ہی گرائنڈ کیا مصالہ ہلدی نمک اور کڑی پتے بھی شامل کر لیں مزید ہلکی آنچ پر پکائیں کہ چکن گل جائے سرونگ ڈش میں نکال۔کر کاجو چھڑکیں اور سرو کریں
چکن کلمی تکہ ریسیپی
چکن کلمی تکہ
اجزاء:
ڈرم اسٹکس چھ عدد
پسے بادام آدھا چائے کا چمچ
پسا کھوپڑا ایک چائے کا چمچ
پسی ہری مرچ آدھا چائے کا۔چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
کریم ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کھانے ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ پاو چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ آدھا چائے کا۔چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا۔چمچ
نمک آدھا کھانے کا۔چمچ
سرکہ ایک۔چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
ایک برتن میں تمام اجزاء مکس کر کے اس میں ڈرم سٹکس دو سے تین گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کر لیں پھر اسے باربی کیو یا بیک کرنے کے بعد کوئلے کا۔دم لگا کر سرو کریں
تندوری موتیا تکہ بنانے کا طریقہ
تندوری موتیا تکہ
اجزاء:
چکن بون لیس ایک کلو دو انچ کے کیوبز
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ آدھی چائے کی۔چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
کدوکش چیز چھ کھانے کے چمچ
فریش کریم چار کھانے کے۔چمچ
انڈے کی سفیدی دو عدد
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
دہی آدھا کپ
ترکیب:
ایک باول میں تما م اجزاء اور مکھن حسب ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس مکسچر میں چکن کیوبز میرینیٹ کر لیں پھر انہیں اسکیورز پر لگا دیں پھر 180ڈگری سینٹی پر گرم کیے اوون میں پندرہ منٹ گرل کر لیں آخر میں برش سے مکھن لگا کر نکال لیں مزیدار تندوری موتیا چکن تیار ہے
تندوری چکن اسکیورز بنانے کی ترکیب
تندوری چکن اسکیورز
اجزاء:
چکن بون لیس کیوبز ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ تین چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا دو چائے کا۔چمچ
گرم۔مصالحہ دو چائے کے چمچ
کچی پسی پیاز چار کھانے کے چمچ
پسی الائچی ایک چائے کا چمچ
پسا دھنیا دو چائے کا۔چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کا چمچ
دہی آدھا کپ
نمک دو چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں ادرک لہسن پیسٹ ہلدی گرم مصالحہ کچی پسی پیاز پسی الائچی پسا دھنیا لیموں کا رس دہی نمک چکن پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں اب انھیں ووڈنگ اسکیورز پر لگائیں اور آٹھ سے دس منٹ کے لیے گرل کر لیں آخر میں ان پر کوئلے کا دم لگا کر سرو کریں
باربری چرغہ بنانے کی ترکیب
باربری چرغہ
اجزاء:
ثابت مرغی ایک عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک۔چائے کا۔چمچ
پیلا رنگ ایک چٹکی
نمک 2/1-1 چائے کا۔چمچ
پسی سفید الائچی آدھا چائے کا چمچ
پسی جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسی جائفل ایک۔چوتھائی چائے کا چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کپ
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
ترکیب:
ثابت چکن کو اچھی طرح صاف کر کے دھو کر خشک کرنے کے بعد چھری سے گہرے کٹ لگا لیں پھر ایک پیالے میں تمام مصالحے مکس کر کے مکسچر بنا لیں پھر اس مکسچر کو چکن پر لگا کر چار گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں پھر اسے سٹیم کر لیں اس کے بعد آدھے کپ تیل کے ساتھ فرائی کریں یہاں تک کہ گل جائے









