Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • کالی مرچ  چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    کالی مرچ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب

    کالی مرچ کڑاہی
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    کٹی کالی مرچ آدھا کھانے کا۔چمچ
    ٹماٹر دو عدد
    ٹماٹر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    ادرک آدھا چائے کا چمچ
    لہسن آدھا چائے کا۔چمچ
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ تین عدد
    گھی پاو کپ
    کالی مرچ چار عدد
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا۔چمچ
    ہرا دھنیا اور ادرک گارنش کے لیے
    ترکیب:
    پین میں چکن ٹماٹر ادرک لہسن ادرک نمک اور کالی مرچ ڈال کر پکائیں اب پین کو ڈھک کر دس منٹ ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں پھر اس میں زیرہ کالی مرچ اور گرم۔مصالحہ شامل کر کے مزید پکائیں اب چکن گل جائے تو ہری مرچ ڈال دیں اب چولہے سے ہٹا کر ہرا دھنیا اور ادرک سے گارنش کر لیں

  • دیگی چرغہ بنانے ک طریقہ

    دیگی چرغہ بنانے ک طریقہ

    دیگی چرغہ
    اجزاء:
    ثابت چکن ایک عدد
    دہی دوکھانے کے چمچ
    لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    انڈا ایک عدد
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    زردے کا رنگ ایک چٹکی
    نمک 2/1-1 چائے کا چمچ
    گرم۔مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
    ترکیب:
    ثابت چکن پر چھری سے گہرے کٹ لگا لیں اب ایک پیالے میں دہی لال مرچ انڈا سرکہ ادرک لہسن کا پیسٹ زردہ رنگ نمک گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو چکن پر اچھی طرح لگا کر دو گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اب اسے ایک دیگ میں رکھ کت ہلکی آنچ ہر پکائیں جب چکن گل جائےطتو ڈیپ فرائی کرلیں جب تیا ر ہو جائے تو اس پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر سماد اور دہی کی چٹنی کے ساتھ مزیدار دیگی چرغہ سرو کریں

  • کوہ نور چرغہ بنانے کی ترکیب

    کوہ نور چرغہ بنانے کی ترکیب

    کوہ نور چرغہ
    ثابت چکن ایک کلو
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    ادرک لہسن ایک کھانے کا۔چمچ
    پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    کری پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    سرکہ تین کھانے کے چمچ
    نمک دوچائے کے چمچ
    دہی تین چوتھائی کپ
    بھنا اور پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
    بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    اورنج ریڈ کلر ایک۔چٹکی
    انڈا ایک عدد
    لیموں کا رس ایک۔عدد
    چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا۔چمچ
    ترکیب:
    ثابت چکن پر چاقو سے گہرے کٹ لگائیں اور نمک اور سرکہ لگا کر دو گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں مقررہ وقت کے بعد چکن کا۔پانی نکال کر اسے کری پاوڈر لال۔اور کالی مرچ ادرک لہسن پیسٹ دہی دھنیا زیرہ اورنج ریڈ کلر سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے . رکھ دیں پھر اسے پین میں پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ بچ جائے اب اس مصالحے میں ایک عدد انڈا مکس کریں پھر اس آمیزے کو چکن پر اچھی طرح لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں آخر میں اس پر چاٹ مصالحہ اور لیموں کا رس چھڑک کر سرو کریں مزیدار کوہ نور چرغہ تیار ہے

  • لذیذ اور ذائقہ دارچاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور ذائقہ دارچاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب

    چاکلیٹ کیک
    اجزاء:
    مکھن . آدھا کپ
    کاسٹر شوگر آدھا کپ
    انڈے دو عدد
    میدہ آدھا کپ
    کوکو پاوڈر پاو کپ
    بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    مکھن اور چینی کو اتنا بیٹ کریں کہ وہ فلفی ہو جائے اب اس میں انڈے شامل۔کرتے جائیں اور مکس کریں پھر میدہ کوکو پاوڈر اور بیکنگ پاوڈر چھان کر بیٹر میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔اب کیک بیٹر کو گریس پین میں ڈال۔دیں اس کے بعد ایک پلیٹ کو ڈیپ سوس پین میں رکھ کر اتنا پانی ڈالیں کہ پلیٹ ڈھک جائے اب پانی کو دھیمی۔آنچ پر رکھ دیں جب بھاپ بننا شروع ہو جائے تو پچیس سے تیس منٹ اسٹیم دیں جب کیک پھول جائے تو پین سے نکال کر بیس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں

  • مزیدار مٹن کریلے بنانےکا طریقہ

    مزیدار مٹن کریلے بنانےکا طریقہ

    اجزاء:
    قیمہ بیف یا مٹن 1 پاؤ
    کریلے 4 عدد
    گڑ آدھا چائے کا چمچ
    کلونجی 2 چٹکیاں
    پیاز 1عدد چھوٹی
    املی آدھا کپ
    سونف آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ 3 عدد
    تیل 1 پیالی
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    کریلے چھیل کے درمیان سے چیرا لگا کر بیج نکال دیں بغیر دھوئے نمک ہلدی اور گڑ لگا کر رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھو کر چھلنی میں نچڑنے کے لیے رکھ دیں پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب ہلکی گلابی ہو جائے تو نکال لیں پھر قیمہ ادرک لہسن کلونجی نمک ہلدی سونف اور مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب پانی خشک ہو جائے تو فرائی کی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈال کر ڈھکن سے ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں پھر چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو کریلوں میں بھر کر کریلوں کو اچھی طرح بند کر کے دھاگا باندھ دیں اب ایک پین یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس مین اچھی طرح فرائی کر لیں جب گولڈن ہو جائیں تو نکال لیں اور قیمہ والی پتیلی میں رکھ دیں پھع املی کا رس اور تھوڑا سا گڑ ڈال کر 10 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں جب تیل اوپر جائے تو قیمہ بھرے کریلے تیار ہیں

  • سامن ود مشروم بنانے کی ترکیب

    سامن ود مشروم بنانے کی ترکیب

    سامن ود مشروم
    اجزاء:
    سامن مچھلی بغیر کانٹوں کے آدھا کلو
    لیموں آدھا
    مشروم . آدھا پاو
    پیاز ایک عدد چھوٹی
    مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا۔چمچ
    ڈبل روٹی کا چورا ایک کھانے کا چمچ
    انڈا ایک عدد
    کھٹی کریم ایک سو پندرہ ملی لیٹر
    نمک کالی مرچ حسب ذائقہ
    ترکیب:
    اوون کو گیس مارک چار یا ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں سامن کے ٹکڑے دھو کر خشک کر لیں اور دو لمبے اور پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پیاز اور مشروم موٹا موٹا کاٹ لیں اور مکھن یا مارجرین میں پانچ منٹ تل لیں بریڈ کرمبز اور ایک انڈے کی سفیدی اسی آمیزے میں ڈال۔دیں اور مکس کر لیں اس آمیزے کو مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا کر انہیں رول کر لیں پھر لکڑی کے خِلال سے مچھلی کے رول کو بند کر لیں خِلال مچھلی کے رول سے اس طرح گزاریں کہ رول کھلے نہ ایک ڈش میں ہلکی سی چکنائی لگا کر مچھلی کے ٹکڑے اس میں سیدھے کھڑے کر دیں بچے ہوئے آمیزے کو رولز کے اطراف ڈال دیں انڈا کھٹی کریم اور بچی ہوئی انڈے کی۔زردی کو اچھی طرح ملا کر اس میں نمک مرچ شامل کر دیں اسے رولز کے اوپر ڈال کر اوون کے درمیانے خانے میں تیس منٹ پکنے دیں مزیدار سامن اور مشروم تیار ہے
    چاکلیٹ کیک

  • لذیذ اور خوش ذائقہ چاولوں کا زردہ بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور خوش ذائقہ چاولوں کا زردہ بنانے کی ترکیب

    چاولوں کا زردہ
    اجزاء:
    سیلا چاول ڈیڑھ پیالی پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے بھگو دیں
    چینی سوا ایک پیالی
    دودھ آدھی پیالی
    لونگ دو عدد
    رنگین اشرفیاں چند عدد دو ٹکڑے کر لیں
    زردے کا۔رنگ دو چٹکیاں
    پستے پانچ عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
    بادام پانچ عدد چھیل کر باریک کاٹ لیں
    چھوٹی الائچی پانچ عدد
    گھی آدھی پیالی
    پانی حسب ضرورت
    ترکیب:
    ایک بڑی دیگچی میں کافی زیادہ پانی گرم کریں جب وہ کھولنے لگے تو بھیگے چاول ایک لونگ اور دو الائچیاں ڈال دیں چاول جب دو کنی اُبل جائیں تو چھلنی کے ذریعے پانی نکال دیں تھوڑی دیر چھلنی میں ہی رہنے دیں تاکہ اچھی طرح سے پانی خشک ہو جائے اب اُبلے ہوئے چاول ایک تسلے میں ڈال کر زردے کا رنگ اور دودھ ملائیں سارا میوہ اور چینی ملا دیں اشرفیاں بھی ملا دیں ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے الائچی اور لونگ ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو چاول ڈال دیں لکڑی کے چمچ سے تھوڑا سا چلا کر ڈھکن ڈھانک کر پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ ہر رکھ پھر دیگچی کو توے کے اوپر رکھ دیں تھوڑی دیر تیز آنچ پھر ہلکی کر دیں یہ مقدار پانچ افراد کے لیے ہے

  • مزیدار اور لذیذ فرائیڈ بام فرنٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذیذ فرائیڈ بام فرنٹ بنانے کی ترکیب

    بام فرنٹ تلی ہوئی
    اجزاء:
    مچھلی ایک کلو
    ادرک ایک چھٹانک
    نمک مرچ حسب ذائقہ
    انڈے چار عدد
    گھی حسب ضرورت
    بریڈ کرمبز حسب ضرورت
    سرکہ ایک پاو
    لہسن دو پوتھیاں
    ترکیب:
    مچھلی کے برابر کے حسب ضرورت ٹکڑے کرکے انہیں آدھے ہونے گھنٹے کے لیے سرکے میں بھگو دیں پھر ان پر ادرک مرچ اور نمک پیس کر مل دیں اور بیس منٹ کے بعد انڈوں کی ہھینٹی ہوئی زردی اور سفیدی میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کا چورا لگا لگا کر تل لیں ہری مرچ ادرک ہرا دھنیا اور لیموں کت ساتھ سرو کریں

  • منگولین بیف بنانے کی ترکیب

    منگولین بیف بنانے کی ترکیب

    منگولین بیف
    بیف کے پسندے ایک کلو
    لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    انڈے کی سفیدی دو عدد
    کارن فلور حسب ضرورت
    چینی دو چمچ
    سرکہ چار کھانے کے چمچ
    سویاسوس دو کھانے کے چمچ
    سوئیٹ کارن دو پیالی
    ترکیب:
    پسندوں کو لمبی پٹیوں کی۔شکل میں کاٹ لیں ایک برتن میں نمک اور کارن فلور انڈے کی سفیدیاں اور دو کھانے کے چمچ آئل کانٹےطسے اچھی طرح پھینٹ لیں اب اس میں پسندے شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا کر میرینیٹ کرنے کے لیے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں پانچ چمچ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور گوشت کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں اسی کڑاہی میں دوبارہ چار کھانے کے چمچ آئل ڈال کر لہسن کو ہلکا سا فرائی کر لیں

  • ڈرائی بیف چلی بنانے کا طریقہ

    ڈرائی بیف چلی بنانے کا طریقہ

    ڈرائی بیف چلی
    اجزاء:
    بون لیس ران کا گوشت آدھا کلو
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    اجینوموتو ایک کھانے کا چمچ
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سرکہ . ڈیڑھ کھانے کا۔چمچ
    باریک کٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    پیاز اور شملہ مرچ ایک ایک عدد
    ہری مرچیں چھ عدد
    آئل پاو کپ
    ترکیب:
    گوشت کے تقریباً دو انچ کے لمبے پارچے کاٹ لیں پھر اس میں سرکہ چینی اجینو موتو کالی مرچ نمک اور ڈیڑھ کھانے کے چمچ آئل ملا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں کڑاہی میں باقی بچا ہوا آئل ڈال کر گرم کریں اس میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھون لیں تاکہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے اب اس میں ہری مرچ پیاز اور شملہ مرچ شامل کر دیں پھر اسے دو منٹ کے لیے ڈھکن رکھ کر دم دے دیں مزیدار ڈرائی بیف چلی تیار ہے اسے نان اور ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں