Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • فش فنگر بنانے کی ترکیب

    فش فنگر بنانے کی ترکیب

    کرسپی فش فنگرز
    اجزاء:
    مچھلی 250 گرام ٹکڑے کروا لیں
    ایک روزہ باسی بریڈ 4 عدد سلائسز
    پنیر آدھا کپ کش کر لیں
    ہری پیاز 2 عدد
    ٹماٹو ساس آدھا کپ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت

    ترکیب:
    سالئسز کو گرل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح ایک طرف سے سینک لیں مچھلی کے گوشت کو بھاپ میں پکا کر ریشہ ریشہ کر لیں اوس اس میں نمک اور کالی مرچ پاؤدڈ ملا دیں ساتھ ہی پنیر ہرادھنیا اور ہری پیاز باریک کاٹ کر اور ٹنا ٹو ساس ملا کر اچھی طرخ مکس کر لیں مچھلی کے آمیزے کو سلائسز کی کچی سائڈ پر دبا دبا کر پھیلا دیں اب ہر سلائس کو چار حصوں میں فنگرز کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں ان فنگرز سلائسز کو گرم گرل کے نیچے 4 سے 5 منٹ تک پنیر خوب گرم ہونے تک رکھیں سنیکس کے طور پر پیش کریں

  • دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    دال ماش اور قیمہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    ماش کی دال آدھا کلو
    قیمہ آدھا کلو
    نمک حسب ذائقہ
    ہلدی ایک چمچ
    لال مرچ حسب ذائقہ
    ادرک پیسٹ چائے کا ایک چمچ
    لہسن پیسٹ چائے کا دو چمچ
    پیاز 2 عدد
    گرم پسا مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ 4 عدد
    ہرا دھنیا ایک گٹھی
    گھی چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ماش کی دال دھو کے 20 منٹ پہلے بھگو دیں قیمہ اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تا کہ پانی نکل جائے اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں اس میں قیمہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب قیمہ سرخ ہو جائے تو اس میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر تھوڑا پانی ڈال دیں پھر 10 منٹ تک بھونیں جب قیمہ گھی چھوڑ دے تو اس میں ڈال پانی نتھار کر ڈال دیں اور 5 منت تک اچھی طرح بھونیں پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ دال اور قیمہ گل جائے ڈھکن سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر دم دے دیں 3 منٹ بعد دم سے اتار کر اس پر پسا گرم مصالحہ چھڑک دیں ذائقہ دار قیمہ اور دال ماش تیار ہے

  • ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب

    ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب

    ڈیپ فرائی جھینگے
    اجزاء:
    جھینگے 2عدد درمیانی سائز کے
    آٹا پچیس گرام
    پانی حسب ضرورت
    سویا ساس 1 چمچ
    بیکنگ پاؤڈر 3 گرام
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    جھینگوں کا چھلکا اتار لیں آٹے اوربیکنگ پاؤڈر کو پانی میں مکس کرکے پتلا سا آ میزہ بنا لیں پھر جھینگوں کو سویا سوس اور نمک لگا کر اس آمیزے میں مکس کر دیں پین میں تیل ڈال کر گرم کرکے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ ایک فرد کے لئے ہے جتنے زیادہ افراد کے لئے بنانا ہو اس حساب سے اجزاءمیں اضافہ کر دیں

  • لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر

    لذیذ اور مزیدارچنیوٹی کھیر بنانے کی کھیر

    چنیوٹی کھیر
    اجزاء:
    دودھ تین پاؤ
    چاول دو اونس بھگو لیں
    پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
    کھویا پاؤ کپ
    چینی حسب ذائقہ
    کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
    بادام پستے حسب ضرورت
    چاندی کے ورق حسب ضرورت

    ترکیب:
    پتیلی میں دودھ ڈال کر گرم کریں پھر اس میں چاول ڈال کر دس منٹ پکائیں اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں اب اس میں کھویا ڈال کر اتنا پکائیں کہ چاول گل جائیں اب اس میں پسی ہری الائچی اور کیوڑہ ڈال کر مکس کریں پھر سرونگ ڈش میں ڈال کر بادام پستے چھڑک کر چاندی کے ورق سے سجا دیں مزیدار چنیوٹی کھیر ٹھنڈی کر کے سرو کریں

  • لذیذ اورذائقہ دار ملیدہ بنانے کی ترکیب

    لذیذ اورذائقہ دار ملیدہ بنانے کی ترکیب

    ملیدہ
    اجزاء:
    میدہ ایک پاؤ
    گھی آدھا کپ
    نمک آدھی چٹکی
    پسے بادام پاؤ کپ
    پسے پستے پاؤ کپ
    پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر آدھا کپ

    ترکیب:
    میدہ چھان کر اس میں نمک اور گھی ڈال کر مکس کریں یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمز کی طرح کا ہو جائے اب اس کو پانی کے ساتھ گوندھ لیں اور چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں اور پیس لیں اب اس میں کاسٹر شوگرپسے بادام ار پسے پستے اور ہری الائچی ڈال کر مکس کر کے ملیدہ بنا لیں اور دودھ کے ساتھ درو کریں

  • انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    انڈے کا خاگینہ بنانے کی ترکیب

    خاگینہ
    اجزاء:
    انڈے دو عدد ہلکے پھینٹے ہوئے
    باریک کٹی پیاز آدھا کپ
    تیل پاؤ کپ
    ہلدی پاؤ چائے کا چمچ
    لال پسی مرچ پاؤ چائے کا چمچ
    باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد
    کٹا یرا دھنیا ایک کھا نے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں

    ترکیب:
    پین میںتیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اب اس میں ہلدی لال مرچ اور اور ہری مرچیں ڈال کر آدھامنٹ فرائی کریں پھر پھینٹے انڈے اور نمک ڈال دیں اور اسٹر کر کے فرائی کریں یہاں تک کہ انڈے گاڑھے ہو جائیں پھر اس پر ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں گرم روٹی یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں

  • ہینی پینی چکن بنانے کا طریقہ

    ہینی پینی چکن بنانے کا طریقہ

    ہینی پینی چکن
    اجزاء:
    چکن بون لیس ایک کلو
    تیل آدھا کپ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    میدہ دو کھانے کے چمچ
    کریم ایک کپ
    نمک دو چائے کے چمچ
    کیچپ ایک کپ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    مشروم سلائس 8 عدد
    لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں چکن لہسن پیسٹ اور نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں اب اس میں میدہ دو کپ پانی دو کپ پانی کریم مشروم سلائس مکھن اور کیچپ ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے اور چکن گل جائے پزیدار ہینی پینی چکن تیار ہے اسے ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور مزیدار سوسی چکن بنانے کی ترکیب

    لذیذ اور مزیدار سوسی چکن بنانے کی ترکیب

    سوسی چکن
    اجزاء:
    چکن آدھا کلو
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    پسی ہری مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    پسا ہرا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
    ایک کھانے کا چمچ سرکہ
    آدھا چائے کا چمچ نمک
    پانی ایک کپ
    وائٹ سوس ایک چوتھائی کپ
    مایونیز ایک چاتھائی کپ
    کیچپ ایک چوتھائی کپ
    چیڈر چیز پاؤ کپ

    ترکیب:
    پتیلی میں چکن یری مرچ ہرا دھنیا سرکہ نمک اور ایک کپ پانی ڈال کر ابالیں جب چکن گل جائے اور یخنی آدھا کپ رہ جائے پھر اس میں وائٹ سوس مایونیز اور کیچپ ڈال کر مکس کریں پھر اسے اوون پروف ڈش میں دال کر کدوکش چیڈر چیز اوپر ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 200 سینٹی ڈگری پر دس منٹ کے لئے بیک کر لیں کہ چیز پگھل جائے نکال کر گرم گرم لذیذ سوسی چکن سرو کریں

  • مزیدار بومبل مچھلی کا سالن بنانے کی ترکیب

    مزیدار بومبل مچھلی کا سالن بنانے کی ترکیب

    بومبل مچھلی سالن
    اجزاء:
    بومبل مچھلی ایک کلو
    ناریل پاؤڈر پچاس گرام
    میتھی دانہ 8 عدد
    پسی لال مرچ تین چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    پسا دھنیا 2 چائے کا چمچ
    سفید زیرہ 2 چائے کا چمچ پیس لیں
    لہسن پیسٹ 2 چائے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    کڑی پتے چھ عدد
    نمک حسب ذائقہ
    آئل 1 کپ
    پانی 200 ملی لیٹر

    ترکیب:
    مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں لہسن مرچ نمک ہلدی دھنیا پسا زیرہ ملا کر مکس کر کے علیحدہ رکھ لیں دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ اور کڑی پتے تلیں پھر مکس کئے ہوئے مسالے ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھونیں تاکہ مسالے جل نہ جائیں چند منٹ بھوننے کے بعد اس میں مچھلی ڈال دیں اور ابال آنے دیں پتیلی کو کپڑے سے پکڑ کر آہستہ آہستہ ہلا لیں اس میں چمچ نہ ہلائیں تا کہ مچھلی ٹوٹ نہ جائے ناتیل پاؤڈر کو گرم پانی میں مکس کر کے اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں 2 یا 3 ابل آ جائیں تو تو چولہا بند کر دیں مزیدار بومبل مچھلی تیار ہے ابلےہوئے چاولوں اور لیموں کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار بنگالی فش کری بنانے کی ترکیب

    مزیدار بنگالی فش کری بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    مچھلی آدھا کلو
    گھی آدھی پیالی
    لہسن پیسٹ 1 کھانے کے چمچ
    ہری مرچ پیسٹ 1 چائے کےچمچ
    ہرا دھنیا پیسٹ 1 چائے کےچمچ
    لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
    ہلدی پاؤچائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر 1 چائے کے چمچ
    رائی ثابت 1 چائے کے چمچ
    کڑی پتے 7 عدد
    نمک حسب ذائقہ
    املی کا پیسٹ آدھی پیالی یا حسب ذائقہ
    ہرا دھنیا چند پتے گارنش کے لئے
    ہری مرچیں 1 عدد گارنش کے لیے

    ترکیب:
    مچھلی کی بوٹیاں بنوا کر اچھی طرح صاف کر کے آٹے یا بیسن کے ساتھ دھو لیں دیگچی میں گھی گرم کر کے رائی کا بگھار ڈال کر ساتھ ہی کڑی پتے بھی ڈال دیں اب دھنیا پاؤڈر لال مرچ ہلدی لہسن کا پیسٹ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں پھر مچھلی ڈال کر ساتھ ہی نمک ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں اور دو کپ پانی ڈال دیں دو یا تین ابال آنے کے بعد املی کا پیسٹ ڈال دیں پھر ہلکی آنچ پر تین منٹ پاکئیں اور چولہا بند کر دیں کسی ڈش میں ڈال کر ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنش کر لیں مزیدار بنگالی فش کری تیار ہے