Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    بیف نہاری

    وقت :3 سے 3½ گھنٹے

    6 سے 8 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    بیف (ٹانگ کا نچلا حصہ) ہڈی سمیت ………… 2کلو
    بیف کی یخنی ………… 1 لیٹر
    تیل ………… ½کپ
    تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    کشمیری لال مرچ ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    چھوٹی الائچی پاؤڈر ………… ½ چائے کا چمچ
    جاوتری (کٹی ہوئی) ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… 1چائے کا چمچ
    بادیان ………… ½چائے کا چمچ
    آٹا ………… ½کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 3 کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2 کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 2سے 3 کھانے کے چمچ
    تلے ہوئے پیاز کے قتلے ………… 4کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 6سے8 ٹکڑے

    طریقہ کار:
    بیف کی ٹانگوں کے بڑے ٹکڑے کروالیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کرنے تک چند منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ، ہلدی پاؤڈر اور تلے ہوئے پیاز شامل کرکے 2سے 3منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ علیحدہ برتن میں تین کلو پانی ابال کر بیف کو 10سے15 منٹ ابالیں اوپر آنے والا جھاگ اتارتے جائیں۔ اب آٹے کے علاوہ پیاز کا مصالحہ، بیف کی یخنی اور باقی تمام مصالحے شامل کرکے 2½ گھنٹے کے لئے بیف کے نرم ہونے تک پکائیں۔ بیف کو پانی سے نکال کر ہڈیاں علیحدہ کردیں خشک ہونے سے بچانے کے لئے اسے ڈھک کر رکھیں۔ ململ کے کپڑے سے پانی کو چھان لیں۔ ایک چھوٹے برتن میں آٹا اور تقریباً ایک پانی ڈال کر پتلا پیسٹ بنالیں۔ آہستگی سے اس پیسٹ کو نہاری میں شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے تک چمچ چلاتے جائیں۔ بیف شامل کرکے آنچ ہلکی کرکے ڈھکن دے کر 10 سے15 منٹ تک مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ علیحدہ ڈش میں سجا کر سجاوٹ کی تما م اشیا چھڑک دیں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • بڑی عید کے خاص پکوان  (مٹن)

    بڑی عید کے خاص پکوان (مٹن)

    قربانی کا گوشت کھانا اور کھلانا سنتِ رسول ﷺہے، اسی لیے عیدالاضحی کے موقعے پر تقریباً ہر اِک گھر کا دسترخوان گوشت ہی کے پکوانوں سےسجایا جاتا ہے طبّی اعتبار سے دیکھا جائے، توگوشت میں لحمیات اور پروٹین سمیت کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ تاہم، گوشت پکانے کے حوالے سے ماہرینِ اغذیہ کا کہنا ہے کہ گوشت صرف اس حد تک پکایا جائے کہ وہ کھانے کے قابل ہوجائے۔ زیادہ گلانے سےاس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے۔

    نیز، روسٹ، تکّے اور سیخ کباب کے لیے ہمیشہ نرم گوشت، کم تپش پر پکائیں، تاکہ گوشت کا عرق ضائع نہ ہو، جب کہ سخت گوشت، جس میں زیادہ بافتیںہوتی ہیں شوربے دار سالن کے لیے موزوں ہے کہ ہلکی آنچ اور پانی کے ساتھ بافتیں گل جاتی ہیں-

    زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ پریشرکُکر استعمال کیا جائے اس طرح گوشت جلد گل جاتا ہے اور غذائی اجزاء بھی کم ہی ضائع ہوتے ہیں اس کے برعکس تیز آنچ پر گوشت پکانے سے پروٹین سخت ہوجاتی ہے،جس کے سبب نہ صرف گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے، بلکہ غذائی اجزاء بھی ضائع ہوتے ہیں۔‘‘ذیل میں ہم عید الاضحی کی مناسبت سےگوشت کے چند روایتی پکوانوں کی تراکیب پیش کر رہے ہیں-

    کلیجی مسالہ:
    جزاء:بکرے کی کلیجی آدھا کلو،پیاز(باریک کاٹ لیں)دو عدد،ٹماٹر (چوکورکاٹ لیں) دو عدد، شملہ مرچ(کیوبز میں کاٹ لیں)دو عدد،ہری مرچ (کاٹ لیں) دو عدد، لہسن،ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ،بڑی الائچی دو عدد،ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،کیچپ ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا آدھی گڈی، اور تیل حسبِ ضرورت۔

    ترکیب:سب سے پہلے گرائنڈر میں ثابت دھنیا،سفید زیرہ، کالی مرچ، الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، تاکہ پائوڈر بن جائے۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز برائون کرلیںاور اس میں ٹماٹر ڈال کر گلنے دیں۔بعد ازاں،کلیجی ڈال کر5 منٹ تک فرائی کریں ،پھر ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کے مزید بھون لیں۔اب اس میں کیچپ ،گرائنڈ مسالا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کرہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں،جب خوشبو آنے لگے تو شملہ مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ہرا دھنیا چِھڑک کر دَم دے دیں۔

    مٹن مغز مسالہ :

    اجزائے ترکیبی (الف) ………… مقدار …………
    مٹن کا مغز ………… 4پورے
    نمک ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2سے 3عدد
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار (مرحلہ 1) :
    مٹن کے مغز کو اچھی طرح دھولیں۔ ایک برتن میں 3 کپ پانی شامل کرکے ایک چمچ نمک اور ایک چمچ ہلدی ڈالیں۔ ایک ابال آنے دیں۔ اب اس پانی میں مغز شامل کرکے 2منٹ ابالیں۔ اب مغز کو گرم پانی سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (مرحلہ 2) :
    توے پہ یا گہرے فرائی پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ حصہ (ب) کے تمام مصالحے سوائے دہی کے شامل کریں 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے دو سے تین منٹ بھونیں کہ مصالحہ تیار ہوجائے۔ اب مغز شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری مرچیں اور ادرک شامل کرکے ہلکی آنچ پر 3سے 4 منٹ مزیدپکائیں۔ ہرے دھنیے سے سجا کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ ملائمت پیدا کرنے کے لئے آپ ایک پھینٹا ہو ا انڈہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

    تکہ قیمہ

    اجزاء ترکیبی مقدار

    قیمہ( ہاتھ کا کٹا ہوا) آدھا کلو

    نمک حسب ذائقہ

    ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

    تکہ مصالحہ چار کھانے کے چمچ

    پیاز دو عد ددرمیانی

    دہی ایک پیالی

    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

    ہری مرچیں تین سے چار عدد

    ہرا دھنیا حسب پسند

    کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

    ترکیب: قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، ادرک لہسن، تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس سے قیمے کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔ دہکتے ہوئے کوئلے کو قیمے کے درمیان میں رکھ کر ڈھک دیں۔ کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں قیمے کو (کوئلہ نکال کر) ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر اتنی دیر کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے، اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

    قصوری مٹن

    اجزاء ترکیبی مقدار
    بکرے کا گوشت آدھا کلو

    قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

    لہسن تین سے چار جوئے

    پیاز دو عدد درمیانی

    ثابت لال مرچیں دو سے تین عدد

    ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

    پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

    ٹماٹر دو عدد

    دہی آدھی پیالی

    ہری مرچیں تین سے چار عدد

    کوکنگ آئل آدھی پیالی

    ترکیب:گوشت میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں تاکہ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائیں۔ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں گرم مصالحہ، ثابت لال مرچیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا، ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور تیل علیحدہ ہونے پر اس میں ابلا ہوا گوشت ، پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ تیل علیحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

    بہاری مصالہ بوٹی
    اجزاء ترکیبی مقدار

    گوشت ایک کلو

    پسا لہسن ادرک دو کھانے کے چمچ

    پیاز دو عدد

    دہی آدھا کپ

    بہاری بوٹی مصالحہ چھ چائے کے چمچ

    کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

    نمک حسب ذائقہ

    کوکنگ آئل حسب ضرورت

    ترکیب:گوشت کی بوٹیاں بنا لیں اور دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔ پیاز، ہری مرچ پیس کر اور دیگر مصالحے گوشت میں لا کر تین سے چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں پھر سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر سینکیں۔ تھوڑا تھوڑا تیل لگائی جائیں یا پین میں ہلکا فرائی کرکے کوئلہ کا دم دے دیں، لچھے دار پیاز اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

    گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    گردہ، کپورہ (برابر مقدار) ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    لہسن (کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… (1+1) 2چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1کھانے کا چمچ
    مکھن ………… 1کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… ½کھانے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    گردے کپوریکو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں ڈھیر سار اپانی ڈالیں۔ اس میں نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا لہسن اور گرے کپورے شامل کرکے دو سے تین منٹ تک ابالیں۔ پانی اتار کر گردے کپورے الگ رکھ لیں۔ ایک اور برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب گردے کپورے اور دہی شامل کرکے 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ قصوری میتھی، مکھن، ہری مرچیں، ادرک اور تازہ دھنیا ڈال کر 5سے6منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر نان یاروٹی کے ساتھ پیش کریں۔گردے اور کپورے زیادہ دیر نہ پکائیں ورنہ وہ سخت ہوجائیں گے-

    مٹن کڑاہی:
    اجزائے ترکیب ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 2کپ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ثابت ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں ………… 1چائے کاچمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) ………… 1کھانے کے چمچ
    کڑاہی مصالحہ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کو2½ سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ مٹن شامل کرکے 4سے 5منٹ خرید پکائیں۔ دہی، ٹماٹر، نمک، سرخ مر چ پاؤڈر، خشک دھنیا، زیرہ اور 2کپ پانی شامل کریں۔ 40 سے 45 منٹ تک مٹن کو نرم تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ قصوری میتھی ڈال کر 5 سے 6 منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ ہرے دھنیے ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں گرم مصالحہ چھڑک کر نان اور زیرے کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔ آپ گریوی کی مقدار کے حساب سے پیاز ٹماٹر اور دہی کی مقدار کم زیادہ کرسکتے ہیں-

    مٹن کنا:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… دو کلو
    گھی ………… 1کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1½ کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
    کالا زیرہ ………… 1½کھانے کا چمچ
    آٹا ………… 1½کھانے کا چمچ
    گندھا ہوا آٹا (برتن کو بند کرنے کے لئے) ………… حسب ضرورت

    طریقہ کا ر:
    مٹن کو تقریباً 200گرام کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ایک مٹی کا مٹکا لے کر کھلی انگیٹھی پر رکھیں۔ اس میں گھی اور پیاز لے کر ہلکا سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب نمک، سرخ مرچ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں مٹن ڈال کر 6سے 8منٹ تک بھونیں۔ 4کپ پانی اور زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ بھونیں، تھوڑا سا پانی ڈال کر آٹے کا قتل پیسٹ بنائیں اور مٹن کے مکسچر میں ڈال دیں۔ مٹکے پر ڈھکن دیں اور اسے آئل سے سیل کردیں۔ 50 سے 60 منٹ مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ اسی مٹکے میں پیش کریں۔ اگر مٹکاموجود نہ ہو تو چھوٹی دیگ یا موٹے پیندے کا برتن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

    مٹن پایا:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن کے پائے ………… 6عدد
    تیل ………… ½کپ
    پیاز(باریک کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    کشمیری سرخ مرچ ………… 1½ چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 8سے 10 عدد
    لونگ ………… 3 سے 4ٹکڑے
    تیزپات ………… 2درمیانے
    دار چینی ………… 1درمیانی
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    چھوٹی الائچی ………… 3عدد

    چھڑکاؤ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    بڑے برتن میں دو کلو پانی لے کر ابالیں اب مٹن پائے شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں۔ پانی اتار کر پائے علیحدہ رکھ لیں۔ بڑے برتن میں گھی گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کریں اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید منٹ پکائیں۔ باقی تمام مصالحے اور تھوڑیسی مقدار پان کی شامل رکے اسے دو منٹ پکائیں۔ پائے اور 3سے 4 کلو پانی شامل کردیں۔ برتن پر ڈھکن دیں اور3½ سے 4 گھنٹے ہلکی آنچ پر پکائیں حتیٰ کے پائے گل جائیں اب چولہے سے اتار دیں کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کرکے گریوی الگ اور پائے الگ کرلیں۔ گریوی کو چھان کردوبارہ چولہے پہ رکھیں اورپائے شامل کردیں۔ اب ہلکی آچ پر 30سے 35 منٹ مکمل تیار ہونے تک پکائیں۔ گر م مصالحہ چھڑکیں۔ نان کشمیری روٹی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن کی جگہ بیف پایا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    ران روسٹ:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

    دنبے کی ران پوری ………… 1½سے 2کلو تک
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 1کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 3کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ………… 2 کھانے کے چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے :
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ
    SNP چاٹ مصالحہ ………… 2سے 3 چائے کے چمچ

    طریقہ کار:
    ایک پیالے میں نمک، سرخ مرچ، ہلدی، زیرہ، لیموں کا رس اور دہی شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ دنبے کی ران کو اس پیسٹ میں 10سے 12 گھنٹے کے لئے میری نیٹ کردیں۔ بڑے چوڑے ساس پین میں تیل گرم کرکے دنبے کی ران تل لیں حتیٰ کہ ہلکی براؤن ہو جائے۔ 3سے 4 کپ پانی شامل کرکے اوپر ڈھکن دیں اور ہلکی آنچ پر 2سے 2½ گھنٹے گوشت کے نر م ہونے تک پکائیں۔ لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں رائتہ یاچٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ اچھے روسٹ کے لئے چھوٹی عمر کے جانور کی ران لیں۔

    اچاری گوشت:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کلونجی ………… ½ چائے کا چمچ
    میتھرے ………… ½چائے کا چمچ
    سونف ………… ½چائے کا چمچ
    مکس اچار(کٹا ہوا) ………… 3کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    پورا مکس اچار ………… ½کپ

    طریقہ کار :
    مٹن کو تقریباً 2½سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ ادرک لہسن ک پیسٹ ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ تمام مصالحے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور دہی ڈال کر 8سے 10 منٹ تک مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر 3سے 4 منٹ تک بھونیں۔ 2 پر پانی شامل کرکے 40سے 45 منٹ تک مٹن کے نرم ہونے تک پکائیں۔ کٹا ہوا اچار شامل کرکے 5سے6منٹ تک تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ ثابت اچار سے سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

    مٹن یخنی پلاؤ:
    اجزاء:مٹن(اچھی طرح دھو کر پپیتا پاؤڈر لگا کر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں) ایک کلو،چاول (20منٹ پہلے بھگو دیں)ایک کلو،پیازدوعدد،لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،سبز مرچ آٹھ عدد،نمک حسبِ ذائقہ،ثابت گرم مسالادو چمچ،کیوڑا ایک چائے کا چمچ،دہی آدھا کپ،جاوتری پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،لہسن چارجوے،ادرک(کاٹ لیں) ایک انچ کا ٹکڑ،املی(پانی میںبھگو دیں) ایک کھانے کا چمچ اور تیل حسبِ ضرورت۔

    یخنی بنانے کے لیے: ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،بادیان کے پھول چار عدد،سونف ایک چائے کا چمچ،دار چینی ایک کھانے کا چمچ، لونگ ایک چائے کا چمچ، تیزپات دو عدد اورثابت کالی مر چ ایک کھانے کاچمچ۔ان تمام اجزاء کو ململ کے کپڑے میںباندھ کر پوٹلی بنالیں۔

    ترکیب: ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں مسالے والی پوٹلی، مٹن ، ایک پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کرڈھکن ڈھک کر یخنی تیار کرلیں۔جب یخنی بن جائے ،تو یخنی اورگوشت الگ الگ کرلیں اور پوٹلی نچوڑ کر پھینک دیں۔اب دوسری پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کریں اور لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال فرائی کرلیں۔ پھر گوشت اورثابت گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں یخنی،چاول، سبز مرچ،دہی اورنمک ڈال کرایک اُبال آنے پراملی کا پانی،جاوتری پاؤڈر اورکیوڑا ڈال کرپکنے دیں۔اگر یخنی کم ہوتو مزید پانی ڈال لیں۔ پانی خشک ہوجائے تو دَم دے دیں ۔لذیذمٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔

    مٹن قورمہ:
    سب سے پہلے تین پاؤ گوشت دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ پھر ایک پیالے میں آدھی پیالی دہی پھینٹیں۔اب نیاز بو کے چند پتّے،(قورما، پتّوں کے بغیر بھی پکایا جاسکتا ہے)، ادرک آدھا چھٹانک، لہسن چھے جوے، لونگ چار عدد، ہرا دھنیا چند پتّے اور حسبِ ذائقہ نمک ملا کر پیس لیں اور دہی میں مکس کردیں۔ اس آمیزے میں گوشت ڈال کرآدھے گھنٹے کی میری نیشن کے لیے رکھ دیں۔اس دوران دو عدد پیاز کے باریک لچھے کاٹ لیں۔ایک بھاری پیندے کے برتن میں تیل کڑکڑائیں اور گوشت آمیزے سمیت ڈال کر بھون لیں، جب نمی ختم ہوجائے، تو حسبِ منشا لال مرچ، دھنیا(پِسا ہوا)، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر ایک بار پھر بھون لیں۔خوشبو آنے لگے،تو دہی آدھی پیالی(پھینٹی ہوئی)،کالی مرچ چھے عدد،اجوائن ایک چٹکی اور ایک پیالی پانی ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن ڈھک کےہلکی آنچ پر پکنے دیں۔گوشت گل جائے، تو اتنا بھونیں کہ مسالا تیل چھوڑ دے۔آخر میں کٹا ہو ہرا دھنیا اور چار ہری مرچیں ڈال کر5منٹ کے لیے دَم دے دیں اور نان کے ساتھ لذیذ قورمے کا لطف اُٹھائیں۔

    دہی قیمہ:
    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن قیمہ ………… ½کلو
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
    زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (قتلوں میں کٹی ہوئی) ………… 1چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر کسی پیالے یا سنک پر لٹکا دیں کچھ گھنٹوں بعد دہی کا زیادہ تر پانی نچڑ جائے گا اور یہ بہت زیادہ سخت اور کریمی ہو جائے گا اب دہی کو ایک پیالے میں ڈال کر ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکے براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید 2منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ، ہلدی، زیرہ اور خشک دھنیہ پاؤڈر شامل کرکے دو سے تین منٹ پکائیں۔ اب مٹن قیمہ اور ایک کپ پانی شامل کرکے 30سے 35 منٹ قیمہ گلنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے تین سے چارمنٹ مزید پکائیں۔ 5سے 6 منٹ بھونیں اور اتار لیں۔ ہرے دھنیے اور ہری مرچوں کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ لٹکا ہوا دہی پہلے سے تیار کرکے کچھ دن پہلے ہی فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 2کپ
    پیاز (قتلے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    خشک لال مرچ ثابت ………… 8سے 10 عدد
    ثابت زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ (ثابت) ………… 8عدد
    موٹی الائچی (ثابت) ………… 2سے 3عدد
    چھوٹی الائچی (ثابت) ………… 4سے 6عدد
    دارچینی ………… 2ٹکڑے (2½ سینٹی میٹر لمبا)
    تیزپات (ثابت) ………… ایک ٹکڑا

    چھڑکاؤ کے لئے:
    ثابت لال مرچ (تیل میں تلی ہوئی) ………… 5 سے 6عدد

    طریقہ کار :
    مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل ڈال کر پیاز شامل کرکے پکائیں۔ 4سے 5 منٹ پکائیں لیکن براؤن نہ کریں۔ تمام مصالحے شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ پکائیں۔ مٹن ڈال کر 4سے 6 منٹ تک پکائیں۔ دہی اور ایک کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45منٹ تک مکمل پکنے اور گلنے تک پکائیں۔ 5 سے 6 منٹ تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ تلی ہوئی سرخ مرچ کے ساتھ سجائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ تمام مصالحے ململ کے کپڑے میں باندھ سکتے ہیں اور پیش کرنے سے قبل اس کو نکال دیں۔

    بیف کڑاہی
    اجزاء:گائے کا گوشت (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو، لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، ادرک پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی، ٹماٹر( باریک کٹے ہوئے) پانچ سے چھ عدد، دہی پھینٹا ہوا آدھی پیالی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،تیزپات ایک سے دو عدد، قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ، بڑی ہری مرچیں چار سے پانچ عدد، ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی، ادرک (باریک کٹی ہوئی) دو چائے کے چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
    ترکیب: کڑاہی میں کوکنگ آئل کو تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر گرم کرکے تیزپات ڈالیں۔ ایک منٹ بعد پیاز ڈال دیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر دیں اچھی طرح ملا کر نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ٹماٹروں کو مکمل گلنے تک پکائیں پھر گوشت اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو گوشت کو کچلتے ہوئے بھوننا شروع کریں اور اتنی دیر بھونیں کہ گوشت ریشہ ہو جائے قصوری میتھی، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، ادرک، گرم مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

    دم پخت چانپ

    اجزاء ترکیبی: بکرے کی چانپیں ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ، دہی دو پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، سرکہ چار کھانے کے چمچ، آلو بخارے آٹھ سے دس عدد، ہری مرچیں پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت

    ترکیب: چانپوں کو صاف دھو کر ہلکا ہلکا کچل کر رکھ لیں ، پھر سرکے میں ایک کھانے کا چمچ نمک ملا کر چانپوں پر مل دیں اور کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ دہی کو موٹے سوتی کپڑے میں ڈال کر دبا دبا کر اس کا پانی اچھی طرح نکال لیں۔ آلو بخاروں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھیں اور جب پھول جائیں تو انہیں مل کر بھیج نکال لیں اور اس میں دہی ، لال مرچ، بھنا کٹا زیرہ، دھنیا، گرم مصالحہ اور ہری مرچوں کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں۔ چانپوں کا پانی پھینک دیں اور پہلے انہیں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں پھر تیار کئے ہوئے مصالحے کے پیسٹ میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر دم پر رکھ کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔

  • مغز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مغز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مغز مصالحہ

    وقت : 40 سے 50 منٹ

    3 سے 4 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی (الف) ………… مقدار …………
    مٹن کا مغز ………… 4پورے
    نمک ………… 1چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    تیل ………… ¼کپ
    دہی ………… ¼کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ¼کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2سے 3عدد
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2چائے کے چمچ

    طریقہ کار (مرحلہ 1) :
    مٹن کے مغز کو اچھی طرح دھولیں۔ ایک برتن میں 3 کپ پانی شامل کرکے ایک چمچ نمک اور ایک چمچ ہلدی ڈالیں۔ ایک ابال آنے دیں۔ اب اس پانی میں مغز شامل کرکے 2منٹ ابالیں۔ اب مغز کو گرم پانی سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (مرحلہ 2) :
    توے پہ یا گہرے فرائی پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ حصہ (ب) کے تمام مصالحے سوائے دہی کے شامل کریں 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ دہی شامل کرکے دو سے تین منٹ بھونیں کہ مصالحہ تیار ہوجائے۔ اب مغز شامل کرکے 3سے 4 منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری مرچیں اور ادرک شامل کرکے ہلکی آنچ پر 3سے 4 منٹ مزیدپکائیں۔ ہرے دھنیے سے سجا کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ ملائمت پیدا کرنے کے لئے آپ ایک پھینٹا ہو ا انڈہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

  • مٹن دو پیازہ بنانے کی ترکیب

    مٹن دو پیازہ بنانے کی ترکیب

    مٹن دو پیازہ

    وقت : 70 سے 80 منٹ

    4 سے 6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ایک کلو
    ایک پورا پیاز (چھلا ہوا) ………… 10سے 12عدد
    تیل ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    کٹا ہوا پیاز (مصالحے کے لئے) ………… 1کپ
    ٹماٹر (چھلے بیج نکلے اورکٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ ………… 8سے10عدد
    موٹی الائچی ………… 2عدد

    سجاوٹ کے لئے :
    ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 2چائے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 10 سے 12 منٹ مصالحہ تیارہوکر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک بھونیں، 3کپ پانی شامل کرکے 35سے40منٹ 90فیصد گلنے تک پکائیں۔ ثابت پیاز اور مٹن ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ مٹن اور پیاز مکمل گل جائیں۔ 5سے6 منٹ گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچیں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔ پیاز کو کھلنے سے بچانے کے لئے اس کا چل حصہ نہ کاٹیں۔

  • مٹن دم پخت بنانے کا طریقہ

    مٹن دم پخت بنانے کا طریقہ

    مٹن دم پخت

    وقت : 1¼سے 1½ گھنٹے

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن (ٹانگیں) ………… 1½ کلو
    تیل ………… ¼کپ
    ادرک لہسن پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    کالی مرچ (ثابت) ………… 6سے 8عدد
    جاوتری ………… 2عدد
    لیموں کے قتلے ………… 4سے 6ٹکڑے
    گندھا ہوا آٹا(برتن کو بند کرنے کے لئے) ………… حسب ضرورت

    طریقہ کار:
    مٹن کو 150 سے 200گرام کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ مٹی کی ہانڈ ی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کو ہلکا براؤن کرلیں کالی مرچ اور جاوتری شامل کرکے ایک منٹ مزید پکائیں۔ مٹن کو ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ ایک لیٹر پانی، نمک اور لیموں کے قتلے ڈالیں۔ ہانڈی پر ڈھکن دے کر اسے آٹے سے سیل کردیں۔ ایک گھنٹہ کے لئے مٹن کو مکمل پکنے اور گلنے تک پکائیں۔ خمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ پکنے کے درمیان ڈھکن نہ اٹھائیں ورنہ بھاپ باہر نکل جائے گی اور ”دم“ کا عمل متاثر ہوگا۔

  • مٹن اور قلفہ ساگ بنانے کی ترکیب

    مٹن اور قلفہ ساگ بنانے کی ترکیب

    مٹن اور قلفہ ساگ

    وقت :70 سے 80 منٹ

    5 سے6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن ………… ایک کلو
    دال مسور(ایک گھنٹہ بھیگی ہوئی) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 3کھانے کے چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ
    اجزائے ترکیبی (مرحلہ 2) …………
    قلفہ ساگ ………… 2½ کلو
    تیل ………… 1½کپ
    پیاز (قتلے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چئے کا چمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    کریم ………… ½کپ
    تڑکا…………
    دیسی گھی ………… 4کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہو) ………… 1کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کودرمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں تین کپ پانی، مٹن، نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔ 40 سے 45 منٹ تک ہلکی آنچ پر مٹن کو نر م ہونے تک پکائیں اور ایک طرف نکال کر رکھ دیں۔ اسی مکسچر میں بھیگی ہوئی دال کو نرم ہونے تک پکائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (مرحلہ 2) :
    قلفہ ساگ کو کاٹ کر اور دھو کر ڈھیر سار ا پانی ڈال کر نرم کرلیں پانی اتار کر قلفہ ساگ ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گر م کریں۔ پیاز کو ہلکا براؤن کریں اب ابلا ہوا ساگ نمک سرخ مرچ پاؤڈر اور ہلدی شامل کرکے 8سے10 منٹ گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اس میں پکا ہوا گوشت اور دال، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر شامل کرکے 8سے 10منٹ پکائیں۔ 5سے 6 منٹ بھونیں۔ کریم شامل کرکے نرمی سے مکس کریں۔دیسی گھی گرم کریں اس میں ادرک کو ہلکا براؤن ہونے تک تلیں اب اس کو ساگ کے اوپر ”تڑکا“ کے طورپر ڈال دیں۔ سفیدچاولوں یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ زیادہ ملائمت کے لئے آپ مرحلہ 2میں مٹن کو پکاتے ہوئے ½کپ دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں-

  • گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب

    گردہ کپورہ بنانے کی ترکیب

    گرد ہ کپورہ

    وقت : 35 سے 40 منٹ

    4 سے 6 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    گردہ، کپورہ (برابر مقدار) ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    دہی ………… ½کپ
    لہسن (کٹا ہوا) ………… 1 کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… (1+1) 2چائے کاچمچ
    زیرہ ………… 1چائے کا چمچ
    قصوری میتھی (خشک) ………… 1کھانے کا چمچ
    مکھن ………… 1کھانے کا چمچ
    ہرا دھنیا ………… 1کھانے کا چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… ½کھانے کا چمچ

    چھڑکاؤ کے لئے:
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار:
    گردے کپوریکو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک برتن میں ڈھیر سار اپانی ڈالیں۔ اس میں نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا لہسن اور گرے کپورے شامل کرکے دو سے تین منٹ تک ابالیں۔ پانی اتار کر گردے کپورے الگ رکھ لیں۔ ایک اور برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ اب گردے کپورے اور دہی شامل کرکے 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ قصوری میتھی، مکھن، ہری مرچیں، ادرک اور تازہ دھنیا ڈال کر 5سے6منٹ تک گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر نان یاروٹی کے ساتھ پیش کریں۔گردے اور کپورے زیادہ دیر نہ پکائیں ورنہ وہ سخت ہوجائیں گے-

  • کچنار گوشت بنانے کا طریقہ

    کچنار گوشت بنانے کا طریقہ

    کچنار گوشت

    وقت : 70 سے 80 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

    مٹن ………… ½کلو
    کچنار ………… ایک کلو
    دہی ………… ½کپ
    پیاز(قتلے) ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) تیل ………… ½کپ
    دہی ………… 1کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    مٹن کو تقریباً 2½ سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کچنار کو صاف کرلیں اور سخت جڑیں اتار دیں۔ کچنار کو 2 سے3 منٹ تک ابالیں۔ پانی اتارکر علیحدہ رکھ دیں۔ تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکابراؤن کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزید دو منٹ پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ پکنے اور گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر ہلکا براؤن کرنے کے لئے بھونیں۔ ½ لیٹر پانی شامل کرکے 40 سے 45 منٹ مٹن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ اب کچنار اور دہی شامل کرکے مزید 8سے 10منٹ پکائیں۔ 5سے 6 منٹ گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن گوشت کی بجائے مٹن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • دودھ میں بینگن گوشت بنانے کی ترکیب

    دودھ میں بینگن گوشت بنانے کی ترکیب

    بینگن گوشت دودھ میں

    وقت :60 سے 70 منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مٹن ………… ½کلو
    بینگن ………… ½کلو
    تیل ………… ½کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1 کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (چھلے اور کٹے ہوئے) ………… 1کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ کٹا ہوا ………… 1چائے کا چمچ
    لونگ ………… 4سے 6عدد
    موٹی الائچی ………… 2عدد
    خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    ہری مرچیں (قتلے) ………… 1 کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک 10سے12 منٹ پکائیں۔ اب اس میں مٹن شامل کرکے بھونیں اور ہلکابراؤن کریں۔ دودھ شامل کرکے ہلکی آنچ پر 25 سے 30 منٹ 80% فیصد مٹن پکنے تک پکائیں۔ اب بینگن شامل کرکے مزید 10سے 12منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ بینگن اور گوشت مکمل پک جائیں۔ اب 5سے6 منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ہری مرچوں سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ دودھ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔

  • مٹن جوائنٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مٹن جوائنٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

    مٹن جوائنٹ مصالحہ

    وقت ………… 1¼سے 1½گھنٹے

    4سے 5افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………
    مٹن جوائنٹ ………… ایک کلو
    تیل ………… ½کپ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
    اجزائے ترکیبی (الف) …………
    کالی مرچ (ثابت) ………… 4سے6عدد
    لونگ (ثابت) ………… 3سے 4عدد
    دار چینی ………… 1 درمیانی
    موٹی الائچی ………… 1عدد
    چھوٹی الائچی ………… 2عدد
    اجزائے ترکیبی (ب) …………
    دہی ………… ½کپ
    تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… ½کپ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… ½کپ
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
    زیرہ (کٹا ہوا) ………… 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے :
    SNP گرم مصالحہ پاؤڈر ………… ½چائے کاچمچ

    طریقہ کار :
    قصاب سے 100 سے 150 گرام کے مٹن جوائنٹ لے لیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ مٹن شامل کرکے بھونیں اور ہلکا براؤن کریں۔ حصہ (الف) کے تمام مصالحے ڈال کر تقریباً 2 منٹ پکائیں۔ اب حصہ (ب) کے مصالحے اور 4سے 5کپ پانی شامل کریں۔ آنچ ہلکی کردیں اور مٹن کے مکمل پکنے تک 1سے 1¼ گھنٹے تک پکائیں۔ 5سے 6 منٹ تیل الگ ہونے تک پکائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ مٹن کے دوسرے حصے بھی اسی طرح پکا سکتے ہیں۔