Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • لذیذ اور ذائقہ دار پف پیسٹری بنانے کا طریقہ

    پف پیسٹری
    اجزاء:
    میدہ ایک پاو
    یونی پف ڈیڑھ سو گرام
    نمک حسب ضرورت
    پانی حسب ضرورت
    ترکیب:
    میدے میں نمک ڈال کر پانی سے گوندھیں اور نرم ڈو تیار کر لیں اب اسے بیل کر یونی پف کو درمیان میں رکھ دیں روٹی کو پف پر لپیٹ کر بیل لیں پھر اسے موڑ کر بیل لیں پھر دوبارہ موڑ کر بیل لیں اسی طرح تین چار مرتبہ تہہ لگالیں اور بیل لیں بیلتے ہوئے خشکا لگاتے رہیں پف پیسٹری تیار ہے

  • لذیذ اور کرسپی ریشمی پراٹھا بنانے کا طریقہ

    ریشمی پراٹھا
    اجزاء:
    میدہ ایک پاو
    خمیر آدھا چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    گھی تین کھانے کے چمچ
    کریم آدھا کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    پانی حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک برتن میں میدہ خمیر نمک کریم اور چینی ڈال کر حسب ضرورت پانی سے گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں اب اس کی روغی بیل کر تین کھانے کے چمچ گھی لگائیں اور تھوڑا تھوڑا میدہ چھڑک کر رول کر لیں پھر چھری سے دو پیڑے کاٹ کر ہاتھ سے دبائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ لیں اس کے بعد روٹی بیل کر توے پر گرم۔گھی میں پراٹھے فرائی کرلیں مزے دار ریشمی پراٹھے تیار ہیں

  • سادی پُوری بنانے کی ترکیب

    سادی پُوری
    اجزاء:
    میدہ آدھا کلو
    گھی ایک کپ
    نمک . ایک چائے کا۔چمچ
    بھنا سفید زیرہ . دوکھانے کے چمچ
    نیم گرم۔پانی حسب ضرورت
    گھی ایک کپ
    ترکیب:
    پہلے میدے اور نمک چھان کر بھنا سفید زیرہ شامل کر دیں اب انہیں پگھلے ہوئے گھی میں مسل لیں پھر انھیں ہلکے اور نرم۔ہاتھوں سے مکس کر لیں یہاں تک کہ بریڈ کرمبز جیسے ہو جائیں پھر نیم۔گرم پانی سے آہستگی کے ساتھ نرم۔گوندھ لیں اور گیلے نیپکن سے ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اب ان کے چھوٹے پیڑے بنا کر چھوٹی سوسر سائز کی پُوری بیل لیں پھر انھیں ڈیپ فرائی کر کے لائٹ گولڈن کر لیں اور کھیر کت ساتھ سرو کریں

  • لذیذ چکن فجیتا آملیٹ بنانے کا طریقہ

    چکن فجیتا آملیٹ
    اجزاء:
    چکن بریسٹ ایک عدد
    پیاز ایک عدد
    شملہ مرچ آدھی
    مشروم سلائس دو عدد
    ٹماٹر دو عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا۔چمچ
    انڈے تین عدد
    سالسہ دو کھانے کے چمچ
    سار کریم دو کھانے کے چمچ
    تیل تین کھانے کے چمچ
    چیڈر چیز دوکھانے کے چمچ کدو کش
    ترکیب:
    انڈوں کو پیالے میں اچھی طرح پھینٹ لیں اب ان میں نمک لال مرچ اور سار کریم شامل کر کے مکس کر دیں پھر ایک فرائنگ پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں پھینٹے ہو ئے انڈے شامل کر کے پکنے دیں اب اس پر باریک کٹی پیاز باریک کٹی شملہ مرچ مشروم سلائس کٹے ٹماٹر دو کھانے کے چمچ کدو کچ چیڈر چیز پھیلا دیں پھر انھیں فولڈ کر کے فوراً ٹوسٹ کے ساتھ سرو کریں

  • کرسپی چکن سینڈ وچ بنانے کی ترکیب

    کرسپی چکن سینڈ وچ
    اجزاء:
    بریڈ دو عدد
    مایونیز آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    شملہ مرچ ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    اُبلی اور ریشہ کی ہوئی چکن دو کپ
    انڈے تین عدد
    بریڈ کرمبز حسب ضرورت
    اجزاء:
    دو عدد بریڈ کو گول کٹر کہ۔مدد سے کاٹ لیں پھر ایک پیالے میں مایونیز کالی مرچ نمک شملہ مرچ اور چکن مکس کر لیں اور اس آمیزے کو ایک گول کٹی بریڈ پر رکھ کر دوسری گول۔بریڈ سے ڈھک دیں اب انڈے گہری پلیٹ میں پھینٹ لیں پھر انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول۔کر لیں۔اور گرم تیل میں شیلو فرائی کر لیں جب گولڈن اور کرسپ ہو جائے نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دار کولسلو سینڈوچ بنانےکی ترکیب

    کولسلو سینڈوچ
    اجزاء:
    شملہ مرچ ایک عدد
    بند گوبھی ایک عدد
    گاجر ایک عدد
    سیب ایک عدد
    کشمش دو کھانے کے چمچ
    مایونیز تین چوتھائی کپ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    کریم چیز دو کھانے کے چمچ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    آلو ایک عدد اُبال لیں
    نمک سلاد کے پتے اور کالی مرچ حسب ضرورت
    کروساں . دو عدد
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    آبلے آلو کو چھیل کر میش کر لیں پھر بند گوبھی شملہ مرچ اور گاجر لمبائی میں کاٹ لیں اور سیب بھی باریک کاٹ لیں پھر ایک باول میں بند گوبھی گاجریں شملہ مرچ اور سیب ملا لیں ساتھ ہی کشمش آلو مایونیز کریم چیز مکھن نمک کالی مرچیں اور چینی ملا لیں پھر کروساں پر سلاد کے پتے رکھیں اوپر کولسلا کا مکسچر رکھیں اس کے بعد دوسرا سلائس رکھیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں

  • مزیدارکوئین آف کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب

    کوئین آف کلب سینڈوچ
    اجزاء:
    اُبلے چکن بریسٹ ایک عدد
    کیچپ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا۔چمچ
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ پاو چائے کا۔چمچ
    بریڈ سلائسز تین عدد
    آملیٹ ایک انڈے کا
    چیز سلائس ایک عدد
    ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس حسب ضرورت
    مایونیز پاو کپ
    کوسلو سرو کرنے کے لیے
    فرنچ فرائز . سرو کرنے کے لیے
    ترکیب:
    بریڈ سلائز گرل پین پر ٹوس کر لیں اور ان پر مایونیز لگالیں پھر ان پر ابلے چکن بریسٹ ڈال لیں اور بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ لیں اب اس پر مایونیز لگا کر ایک عدد چیز سلائس رکھیں پھر اس پر انڈے کا آملیٹ ڈالیں اب اس پر ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس رکھیں پھر اس پر سلادپتے رکھیں اب اس پر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے اس کے سلائسز کاٹ لیں اس کے بعد درمیان سے سینڈوچ کے مزید سلائسز کاٹ کر کولسلو اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں

  • لذیذ اور عمدہ تکہ سموسہ بنانے کی ترکیب

    سموسے کا کور بنانے کے اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    اجوائن پاو چائے کا چمچ
    تیل ایک کپ
    فلنگ کے لیے اجزاء:
    چکن قیمہ سو گرام
    پیاز چھوٹا ایک عدد چوپ کر لیں
    تِکہ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
    اُبلا آلو ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہو تو آدھا
    ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
    ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    کوئلہ ایک ٹکڑا
    ترکیب:
    چکن قیمہ میں تکہ مصالحہ اور نمک ملا کر پاو کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں قیمہ گل جائے تو پانی خشک کرکے بُھون لیں اب اس قیمے میں پیاز ہرا دھنیا ہری مرچ اور اُبلا ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دھواں دے کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب اس دوران آپ سموسے کا کور بنا لیں تھوڑے سے پانی میں میدہ نمک اجوائن اور تیل ڈال کر مکس کرلیں اور نرم۔ڈو بنا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑے بناکر بیل لیں اور سموسہ کا کور بنا کر اس میں مکسچر بھر کر اوپر سے پانی ہلکا سا پانی لگا کر بند کر دیں پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے گرم گرم سموسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں

  • مزیدار اور لذیز برگر گھر میں بنانے کی ترکیب

    برگر
    اجزاء:
    قیمہ اُبلا آدھا کپ
    ساسجز پون کپ
    نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
    انڈا ایک عدد
    بریڈ سلائس آدھا
    برگر بن ایک عدد
    چیڈر چیز سلائس دو عدد
    مکھن ایک چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ساسجز سی اسکن نکال کر چوپر میں پیس لیں اور کسی برتن میں نکال کر اس میں قیمہ مکس کر لیں پھر انڈا نمک کالی مرچ اور ڈبل۔روٹی سلائس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس مکسچر کے کباب بنا کر فرائی کر لیں برگر بن کو مکھن لگا کر سینک لیں اوراس پر کباب اورچیڈر چیز رکھیں پھر ایک فرائی انڈا اس پر رکھ کر بن کا دوسرا حصہ رکھ دیں مزیدار برگر تیار ہے

  • لاہوری سیخ کباب بنانے کر ترکیب

    قیمہ تیار کرنے کے اجزا:
    قیمہ آدھا پاو
    پیاز چوپڈ دو عدد
    ادرک چوپڈ آدھا کھانے کا چمچ
    لہسن چوپڈ آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچ چوپڈ دو عدد
    ہرا دھنیا چوپڈ ایک کھانے کا چمچ
    انڈے ایک عدد
    چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ
    پودینہ چوپڈ آدھا کھانے کا چمچ
    بھنا بیسن ایک کھانے کا چمچ
    لاہوری سیخ مصالحہ کے اجزاء:
    ہری الائچی آدھا چائے کا۔چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    انار دانہ آدھا چائے کا چمچ
    آئل دو کھانے کے چمچ
    لونگ ایک عدد
    دار چینی ایک ٹکڑا
    جائفل آدھا چائے کا چمچ
    کالا نمک دو چٹکی
    ترکیب:
    قیمہ کو چوپر میں ڈال کر پیس لیں اور باول میں نکال لیں پھر سیخ مصالحے کے تمام اجزاء کو پیس کر کسی دوسرے برتن میں نکال لیں پھر پیاز ادرک لہسن ہری مرچ پودینہ انڈے ہرا دھنیا چیز بیسن اور پسا لاہوری سیخ مصالحہ قیمے میں مکس کریں اور چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اب ٹرے کو آئل سے گریس کر کے فوائل کر لیں پھر سیخ کباب بنا کر سیخ پر لگائیں اور ٹرے میں رکھ کر دس سے پندرہ منٹ بیک کر لیں پھر تیل سے گریس کر کے پانچ منٹ مزید پکائیں گرم گرم لذیذ کباب چٹنی کے ساتھ پیش کریں