چکن فلنگ
اجزاء:
اُبلی چکن اڑھائی سو گرام
پیاز سو گرام
ہری مرچ ستر گرام
ادرک دس گرام
لہسن دس گرام
نمک ایک سو بیس گرام۔یا حسب ذائقہ
دودھ ایک سو تیس ملی لیٹر
کارن فلار بیس گرام
کالی مرچ چھ گرام
تیل اسی گرام
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پین میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کر لیں اب اس میں ادرک لہسن ڈال کر فرائی کر لیں اور ہری مرچ ملا۔کر بھون لیں اب ایک برتن میں دودھ نمک کالی مرچ زیرہ اور کارن فلور مکس کرکے پیاز میں ڈال کر مکس کریں اور پکائیں جب مکسچر گاڑھا ہو جائے تو اس میں شامل کر کے مکس کر لیں
Category: کھانےوترکیب
مزدار اور سپائسی چکن فلنگ بنانے کا طریقہ
لذیذ اور کھٹی میٹھی بھیل پوری بنانے کی ترکیب
اجزاء:
اُبلی چنے کی دال آدھا کپ
اُبلے آلو ایک عدد
سییو آدھا کپ
بُھنی مونگ پھلی آدھا کپ
بُھنی چنے کی دال آدھا کپ
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
ٹماٹر ایک عدد باریک کاٹ لیں
کھجور کی چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہری چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مُرمُرے آدھا کپ
املی کی چٹنی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیموں آدھا
نمک حسب ضرورت
پاپڑی حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ آدھا چائےکا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین عدد باریک کاٹ لیں
تازہ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
ترکیب:
ایک پیالے میں اُبلے آلو کاٹ کر چنے کی اُبلی دال مُرمُرے مُونگ کی بُھنی دال مونگ پھلی بُھنی سییو پیاز ٹماٹر کھجور کی چٹنی املی کی چٹنی لیموں کا رس اور ہری چٹنی ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں اب پاپڑی کو چُورا کر کے اس کے اوپر ڈالیں پھر نمک چاٹ مصالہ لال مرچ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر اچھی طرح مکس کر لیں مزے دار کھٹی میٹھی بیل پُوری تیار ہےمزیدار اور سپائسی چکن پوٹلی بنانے کی ترکیب
چکن پوٹلی
فلنگ کے اجزاء:
مُرغی کا قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک عدد بڑا
ہری مرچ دو عدد
لہسن پانچ جوئے
گرم مصالحہ پاوڈر دو چائے کے چمچ
ہلدی دو چُٹکی
نمک حسب ضرورت
سویا سوس آدھا چائے کا چمچ
وائسٹر سوس ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز پانچ سو گرم
پوٹلی بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
نمک دو چُٹکی
ادرک ایک انچ کا ٹُکڑا
گھی دو کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
پوٹلی بنانے کے لیے پہلے میدہ میں نمک اجوائن اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر پانی سے گونڈھ لیں پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں ایک دم زیادہ نہیں ڈالنا پھر اس آٹے کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں
فلنگ کے لیے ترکیب:
ایک فرائنگ پیں میں ایک کھانے کا چمچ آئل۔ڈا کر گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ادرک اور پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں دو منٹ بعد اس میں چکن قیمہ ڈال کر ساتھ ہی تمام مصالحے ڈال۔دیں اور قیمہ پکائیں یہاں۔تک کہ گل جائے پھر اس میں دونوں سوس ڈال کر چند منٹ پکائیں جب تیار ہو جائے تو کسی کُھلے برتن میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب گوندھی ہوئے آٹے کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور درمیان میں قیمہ کا مکسچر رکھ کر پوٹلی کی شکل کا شیپ دیں اسی طرح تمام پوٹلیاں تیار کر لیں اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے ایک ایک کر کے پوٹلیاں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براون ہونے پر نکال لیں اور چلی سوس کے ساتھ سرو کریںمزیدار کارن پلاو بنانے کی ترکیب
کارن پلاو
اجزاء:
باسمتی چاول آدھا کلو
کارن ایک سو پچاس گرام
زیتون آئل چار کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
پیاز دو عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ عدد
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
لونگ پندرہ عدد
گرم پانی چار کپ
سبز دھنیا چھ کھانے کے چمچ چوپڈ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
شملہ مرچ ایک عدد چوپڈ
کھوپڑا کدو کش آدھا کپ
نمک حسب ضرورت
کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
چاو لوں کو دھو کر بیس منٹس کے لیے بھگو دیں آدھا کھوپڑا ہری مرچ اور دھنیا کو گرائینڈ کر لیں اور یہ پیسٹ نکال کر کسی برتن میں رکھ لیں اب پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ ڈال دیں ساتھ ہی تیز پات لونگ پیاز ہری مرچ کالی مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور کھوپڑے کا پیسٹ ڈال کر تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں دو منٹ فرائی کرنے کے بعد کارن ڈال دیں اور پکنے دیں پھر تھوڑی دیر بعد چاول ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی چار کپ گرم پانی ڈال دیں تھوڑی دیر بعد نمک اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور پکنے دیں جب پانی خشک ہو جائے تو پانچ منٹ شم۔پر رکھ دیں پھر شملہ مرچ ہرا دھنیا اور کھوہڑا سے گارنش کر کے رائتے کے ساتھ سرو کریںگجرات اسسٹنٹ کمشنر کی محتلف میرج ہال کی چیکنگ۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے گرین ویلی اور قند فشاں میرج ہال کو 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا.ان کا یہی کہنا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کہ خلاف ایسے ہی کاروائی کی جائے گی۔۔۔
لذیذ سپائسی اور مزیداربوہری کٹلٹس ریسیپی
بوہری کٹلٹس
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک کلو
اُبلے میش آلو تین عدد
ہلدی پاوڈر ایک چائے کا چمچ
پیاز تل کر پیس لیں چار کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ . دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
پسی لال مرچ ڈیڑھ سے دو چائے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
بریڈ کرمبز آدھا کپ
انڈے چارعدد
پسا گرم۔مصالحہ دو چائے کے چمچ
کُٹا زیرہ دو چائے کے چمچ
بریڈ سلائس دو عدد بھیگے ہوئے
تیل آدھا کپ فرائی کے لیے
ترکیب:
قیمے میں نمک لال مرچ آلو ہلدی زیرہ گرم۔مصالحہ ہری مرچ ہرا دھنیا تلی پسی پیاز اور بریڈ سلائس بھیگے ہوئے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر ایک پلیٹ میں۔انڈے ڈال کر پھینٹ لیں پھر قیمے کے مکسچر کے کٹلٹس بنا کر بریڈ کرمبز میں۔رول کر کے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کر کے گرم تیل میں ہلکی آنچ میں فرائی کر لیں جب گولڈن براون ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم مزیدار بوہری کٹلٹس چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریںہاف مون تکہ سموسہ مزیدار اور لذیذ ریسیپی
ہاف مون تکہ سموسہ
سموسے کا کور بنانے کے اجزاء:
میدہ ایک کپ
تیل دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
اجوائن پاو چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
فلنگ کے لیے اجزاء:
چکن قیمہ سو گرام
پیاز چھوٹا ایک عدد چوپ کر لیں
تِکہ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
اُبلا آلو ایک عدد چھوٹا اگر بڑا ہو تو آدھا
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
ترکیب:
چکن قیمہ میں تکہ مصالحہ اور نمک ملا کر پاو کپ پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں قیمہ گل جائے تو پانی خشک کرکے بُھون لیں اب اس قیمے میں پیاز ہرا دھنیا ہری مرچ اور اُبلا ڈال کر مکس کر لیں اور کوئلے کا دھواں دے کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اب اس دوران آپ سموسے کا کور بنا لیں تھوڑے سے پانی میں میدہ نمک اجوائن اور تیل ڈال کر مکس کرلیں اور نرم۔ڈو بنا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر پیڑے بناکر بیل لیں اور ایک طرف قیمہ کے مکسچر کی فلنگ کر کے فولڈ کر لیں پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کر کے گرم گرم سموسے چٹنی کے ساتھ سرو کریںلذیذ عمدہ اور مزیدار کروکیٹ ہارٹس بنانے کا طریقہ
کروکیٹ ہارٹس
اجزاء:
چکن قیمہ ایک پاو
انڈا ایک عدد
بریڈ سلائس آٹھ عدد
ہری مرچ چھ عدد
کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
بریڈ کرمبز اور تِل حسب ضرورت کوٹنگ کے لیے
تیل آدھا کپ
ترکیب:
چوپر میں مرغی کا قیمہ اور تمام اجزاء تِل اور بریڈ کرمبز کے علاوہ ڈال کر پیس لیں اب بریڈ کو ہارٹ کٹر سے کاٹ کر قیمے کے مکسچر کو اس کے اوپر رکھیں اور برکڈ کرمبز میں رول کر کے تِل اوپر چھڑک کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں مزیدار کروکیٹ ہارٹس تیار ہیںکرسپی اور مزیدارمرق گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
مرق
اجزاء:
چاول کا آٹا ایک کپ
بیسن پاو کپ
کوکونٹ ملک آدھا ٹن
لال مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
زیرہ کُٹا ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
باول میں چاول کا آٹا بیسن زیرہ نمک لال مرچ کوکونٹ اور گھی ڈال کر پانی میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اب اس بیٹر کو پائپنگ بیگ میں بھر کر اسٹار نوزل سے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کریں یہاں تک کہ وہ کرسپ اور براون ہو جائیںمزے دار اور سپائسی پاستا پکوڑے ریسیپی
مزے دار پاستا پکوڑے
اجزاء:
بیسن آدھا کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
بیکنگ پاوڈر دو چٹکی
پانی حسب ضرورت بیٹر کے لیے
کٹی پیاز دو عدد
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد کاٹ لیں
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
سوئٹ کارن ایک کھانے کا چمچ
اسپیگٹی ابلی اور کٹی آدھا کپ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
تمام اجزاء کو ایک باول میں ڈال کر پانی میں اس کا بیٹر بنا لیں جو پتلا نہ ہواور پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم اور اس میں پکوڑوں کی شکل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔گولڈن براون ہو جائیں تو نکال۔کر گرم۔گرم چائے کے ساتھ پیش کریں