فیٹو چینی الفریڈو
اجزاء:
بون لیس چکن ایک پاو
ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس . ایک کھانے کا چمچ
ٹیریا کی سوس آدھا کھانے کا چمچ
فیٹو چینی پاستا ایک پیکٹ کا تیسرا حصہ
نمک حسب ضرورت
الفریڈو سوس کے اجزاء:
کریم سو گرام
کریم چیز پاو کپ
لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
مکھن ایک اونس
نمک پاو چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویاسوس ایک کھانے کا چمچ
مشروم پاو کپ سلائس کاٹ لیں
زیتون ایک کھانے کا چمچ۔سلائس کاٹ لیں
چکن پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
پامزان چیز ایک کھانے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
پہلے چکن اچھی طرح دھو کر جولین کاٹ لیں پھر ایک باول میں چکن ادرک کا پیسٹ کالی مرچ نمک پیپریکا سویا سوس اور ٹیریا کی سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر کےکچھ گھنٹے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں اور پاستا ابال لیں اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل۔ڈال۔کر گرم۔کریں اور اس میں چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ گل جائے اب ایک پین میں مکھن گرم۔کر کے اس میں لہسن پیسٹ کریم کریم۔چیز پامزان چیز چکن پاوڈر مشروم نمک کالی مرچ لال مرچ سویا سوس اور زیتون اور اوریگانو ڈال کر گاڑھی سوس تیار کر لیں اب پاستا کو چکن میں ڈال۔کر مکس کریں سوس کو پاستا میں ڈال کر فولڈ کر لیں مزیدار الفریڈو تیار ہے
Category: کھانےوترکیب
لذیذ فیٹو چینی الفریڈو پاستا بنانے کی ترکیب
لذیذ اور خوش ذائقہ کوکٹیل پرانز بنانے کا طریقہ
کوکٹیل پرانز
اجزاء:
جھنگے تین سو گرام
شملہ مرچ ایک عدد لمبی کاٹ لیں
ٹماٹر دو عدد
تیل حسب ضرورت فرائی کرنے کے لیے
انڈے دو عدد
میدہ چار کھانے کے چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
مایونیز آدھی پیالی
ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
جھنگوں کو صاف کر کے لمبائی میں کٹ لگا کر تھوڑا تھوڑا خشک میدہ ان پر چھڑک دیں اب ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹ لیں پھر اس میں میدہ کارن فلور پسی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کر کے مکس کریں اور بیٹر تیار کر لیں جو نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا شملہ مرچوں کو لمبائی میں جولین کاٹ لیں اور ٹماٹروں کے بھی بیج نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں اب میدہ لگے ایک ایک جھینگے کو اٹھا کر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کو ساتھ جوڑ کر بیٹر میں ڈبو کر گرم تیل میں۔ڈیپ فرائی کرلیں اب ایک پیالے میں ٹماٹو کیچپ مکس کر کے سوس بنا لیں جب تمام پرانز گولڈن فرائی ہو جائیں تو نکال کر گرم۔گرم ٹماٹو سوس کے ساتھ سرو کریںمزیدار اور لذیذ پران سالسہ ریسیپی
پران سالسہ
اجزاء:
اُبلے ہوئے پران تین سو گرام
شملہ مرچ ایک عدد
ٹماٹر . دو عدد اُبال کر کاٹ لیں
کالی مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے دو عدد
نمک جسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ہری مرچ چار عدد
کھیرا ایک عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
مکئی آدھا کپ
ترکیب:
شملہ مرچ ٹماٹر لہسن پیاز ہری مرچ ہرا دھنیا اور کھیرا سب کو باریک کاٹ لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر تمام سبزیاں مکئی لیموں کا رس ہرا دھنیا پسی کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر فرائی کریں پھر پرانز شامل کر کے مکس کر لیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں اور کسی ڈش میں نکال لیں ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریںکرسپی اور مزیدارپران ٹیمپورا بنانے کی ترکیب
پران ٹیمپورا
اجزاء:
پران آدھا کلو
تیل آدھا چائے کا چمچ
ہری پیاز ایک چائے کا چمچ۔باریک کاٹ لیں
کٹا لہسن آدھا چائے کا چمچ
جاپانی سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسی چینی ایک چائے کا چمچ
چاول کا آٹا پچاس گرام
گیہوں کا آٹا پچاس گرام
کارن فلور پچاس گرام
نمک ایک چٹکی
تیل فرائی کر نے کے لیے حسب ضرورت
ٹیمپورا سوس کے لیے ترکیب:
سوس پین میں آدھا چائے کا چمچ تیل گرم کریں اس میں ہری پہاز اور لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر اس میں جاپانی سوس کُٹی لال مرچ اور پسی چینی ڈال کر تھوڑا سا پکائیں پھر چولہے سے اتار لیں
بیٹر کے لیے:
ایک باول میں چاول کا آٹا گیہوں کا آٹا کارن فلور اور نمک ڈال کر مکس کریں پھر حسب ضرورت برف کا ٹھنڈا پانی ملا کر گاڑھا بیٹر بنا لیں اس کے بعد پرانز کو بیٹر میں ایک ایک کر کے ڈبوتے جائیں اور گرم تیل میں گولڈن فرائی کرلیں پرانز ٹیمپورا تیار ہیں ٹیمپورا سوس کے ساتھ سرو کریںمزیدار اور عمدہ فش سوپ یا بروتھ بنانے کی ترکیب
فش سوپ یا بروتھ
اجزاء:
مچھلی آدھا کلو
سرکہ پاو کپ
پیاز ایک عدد چھوٹی
کالی مرچ چار عدد
تیز پات آدھا پتہ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پانی ایک لیٹر
ترکیب:
تازہ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں اور نمک ڈال کر اوپر دی گئی پانی کی مقدارمیں ابال لیں جب تک ابال آئے آپ پیاز کاٹ کر چاپ کر لیں جب مچھلی کو ایک ابال آجائے تو اوپر آئی ہوئی تہہ ہٹا لیں۔اور تمام اشیاء ملا کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو چھان لیں اور مزیدار سوپ استعمال کریںمچھلی سومیانی بنانے کی عمدہ ترکیب
مچھلی سومیانی
اجزاء:
بغیر کانٹے کے مچھلی آدھا کلو موٹی
سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلاور تین کھانے کےچمچ
انڈا ایک عدد
لہسن پاوڈر آدھا چمچ
ہلدی پاوڈر آدھا چمچ
زیرہ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
لیموں دو عدد رس
بیسن تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
باول میں تمام مصالحے اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو مچھلی پر لگائیں اور پھر مچھلی کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور مچھلی ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں مزیدار مچھلی تیار ہے کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریںسبزی منڈی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ،مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے پھڑئیے(ہول سیلر)کو شہری کی درخواست پرگرفتار کرواتے ہوئے جیل بھجوا دیا
ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،صارفین کومعیاری ا ور سستے پھل وسبزیوں کی فراہمی کے لیے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ کی طرف سے #کسان_پلیٹ_فارم قائم کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر کھیالی منڈی عثمان سکندر اور مارکیٹ کمیٹی کھیالی گوجرانوالہ کی طرف سے سبزی منڈی میں صارفین کو تازہ اور معیاری پھل اور سبزیوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم حکومت پنجاب کا نقلابی قدم ہے جس سے صارفین کاشت کاروں سے براہ راست پھل اور سبزی سستے داموں خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے اور شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر سبزی منڈی کھیالی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار حضرات منڈی کے اندر مخصوص کردہ جگہ پر اپنی اجناس کمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کر سکیں گے،مخصوص جگہ پر کاشتکاروں کے لیے بیٹھنے،پینے کے لیے صاف پانی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،ٹنل فارمنگ کے کاشتکار بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے اور کسان کاؤنٹر پر موجود مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے درج ذیل نمبر 055-9200201پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لذیذ میکرونی ان ٹومیٹو سوس بنانے کی ترکیب
میکرونی ان ٹومیٹو سوس
اجزاء:
اُبلی میکرونی ایک کپ
بند گوبھی آدھا کپ باریک کاٹ لیں
گاجر پون کپ باریک کاٹ لیں
کٹا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ
ادرک آدھا چائے کا چمچ باریک کاٹ لیں
پیاز ایک عدد چھوٹی باریک کاٹ لیں
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک پاو چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ آدھا چائے کق چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیاز بند گوبھی اور گاجر ڈال کر تین منٹ کے لیے فرائی کر لیں اب اس میں نمک کالی مرچ لال مرچ اور اُبلی میکرونی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کیچپ ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں اور ایک منٹ پکا کر چولہے سے اتار کر سرو کریںچِک پیز سیلیڈ بنانے کا منفرد طریقہ
چِک پیز سیلیڈ
اجزاء:
اُبلے چنے ایک کپ
کھیرا ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
مایونیز پاو کپ
چینی آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک کھانے کا چمچ
ٹومیٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں کریم مایونیز ٹومیٹو کیچپ لیموں کا رس کالی مرچ نمک اور چینی ڈال کر مکس کریں اب ایک دوسرے برتن میں اُبلے چنے کٹے کھیرے کٹے ٹماٹر اور تیار کیا ہوا کریم مایونیز والا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں آخر میں دھنیا سے گارنش کر کے مزیدار سیلیڈ کھائیں اور سرو کریںلذیذ اور مزیدارمیکسیکن سیلیڈ ریسیپی
میکسیکن سیلیڈ
اجزاء:
اُبلی چکن بریسٹ جولین دو عدد
جولین کٹ کھیرا دو عدد
سیب دو عدد کیوبز کاٹ لیں
پائن ایپل کیوبز پاو کپ
ٹماٹر دو عدد جولین کٹ کاٹ لیں
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
مایونیز ایک کپ
چینی دو چائے کے چمچ
کریم چار کھانے کے چمچ
ترکیب:
چکن جولین کٹ کاٹ لیں پھر کھیرا ٹماٹر اور سیب بھی جولین کٹ کاٹ لیں پھر ایک۔باول میں ڈال کر نمک کالی مرچ مایونیز اور کریم اور چینی ڈال اچھی طرح مکس کریں فریج میں۔ٹھنڈا کر کے سلاد کے پتوں پر پائن ایپل کیوبز سے گارنش کر کے سرو کریں نہایت ہی لذیذ سیلیڈ تیار ہے


