Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • اسپائسی جلفریزی میکرونی بنانے کی ترکیب

    جلفریزی میکرونی
    اجزاء:
    بون لیس چکن ڈیڑھ سو گرام
    شملہ مرچ کیوبز آدھی
    ٹماٹر دو عدد کیوبز
    پیاز ایک عدد چھوٹی کیوبز
    کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
    دہی پاو کپ
    ٹماٹر کا پیسٹ پاو کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
    کٹی ہری مرچ دو عدد
    بیک میکرونی مصالحہ مکس ساشے آدھا
    ترکیب:
    بیک پارلر میکرونی کو نمک ملے ابلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ تک اتنا ابالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے اب چھلنی سے پانی چھان لیں اور ٹھنڈا پانی اوپر سے نتھار لیں اور آدھا کھانے کا چمچ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں چکن مصالحہ مکس ساشے آدھا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر ایک کپ پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں اس کے بعد پانچ منٹ مزید پکا لیں اب دہی ادرک ہری مرچ شامل کر کے تیز آنچ پر مزید دو منٹ پکا لیں پھر شملہ مرچ پیاز ٹماٹر ڈال کر آدھا منٹ پکا لیں اور گرم گرم پاستا کے ساتھ سرو کریں

  • چٹپٹی اور لذیذ تھری بینز چاٹ بنانے کی ترکیب

    تھری بینز چاٹ
    اجزاء:
    اُبلے چنے ایک کپ
    بیکڈ بینز آدھا ٹن
    بیکڈ کڈنی بینز آدھا ٹن
    کٹی پیاز . آدھا کپ
    کٹی ہری مرچ دو عدد
    ٹماٹر بغیر بیج دو عدد کیوبز کاٹ لیں
    سوِٹ اینڈ سا چٹنی پاو کپ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    کڑی پتے سات عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    بھنا اور پسا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
    بھنا اور پسا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    آلو ایک عدد چھوٹا ابال کر کیوبز کاٹ لیں
    سراشا سوس ایک کھانے کا چمچ
    تیل حسب ضرورت
    ترکیب:
    پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتے اور پیاز ڈال دیں اب اس میں ابلے چنے بینز کڈنی بیز سویٹ اینڈ سار چٹنی لیموں کا رس نمک لال مرچ بھنا اور پسا زیرہ دھنیا چاٹ مصالحہ آلو اور سراشا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کسی ڈش میں۔ڈال لیں آخر میں ہری مرچ اور ٹماٹر کیوبز ڈال کر مکس کریں اور مزیدار اور لذیذ چاٹ سرو کریں

  • مزیدار اور لذیذ نو بہار سیلیڈ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    بند گوبھی آدھا کپ
    گاجر دو عدد
    کھیرا دو عدد
    ٹماٹر دو عدد
    سیب دو عدد
    شملہ مرچ ایک۔عدد
    پودینہ دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
    پیاز ایک عدد
    زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
    لیموں۔کا رس چار کھانے کے چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک باول میں گاجر کھیرا ٹماٹر پیاز شملہ مرچ سیب اور بند گوبھی کاٹ کر ڈالیں پھر اس میں پودینہ ہری مرچ نمک زیتون کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں مزیدار سیلیڈ تیار ہے خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی سرو کریں

  • مزیدارہنی ونٹر سیلیڈ بنانے کی آسان ترکیب

    ہنی ونٹر سیلیڈ
    سیب ایک عدد
    سلاد پتے آدھی گٹھی
    کوٹیج چیز آدھا کپ
    اخروٹ پچیس گرام
    لہسن آدھا چائے کا چمچ
    تیل آدھا کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    شہد دو کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ایک باول میں سلاد سیب کوٹیج چیز اور اخروٹ کاٹ کر ڈالیں ایک دوسرے الگ برتن میں تیل لیموں کا رس شہد لہسن نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سیب والے مکسچر پر ڈال کر مزیدار سیلیڈ سرو کریں اور خود بھی کھائیں

  • ایپل کیبج سیلیڈ لذیذ اور خوش ذائقہ ریسیپی

    ایپل کیبج سیلیڈ
    اجزاء:
    سیب دو عدد
    بند گوبھی دو کپ
    چینی دو چائے کے چمچ
    سرکہ دو چائے کے چمچ
    مایونیز چار کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    سیب چھیل کر کیوبز کاٹ لیں بند گوبھی بھی باریک دو کپ کاٹ لیں پھر ایک باول میں دو عدد سیب دو کپ بند گوبھی چینی سرکہ نمک اور مایونیز ڈال۔کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ٹھنڈی ہو نے کے لیے فریج میں رکھ دیں جب ٹھنڈی ہو جائے تو مزیدار سیلیڈ سرو کریں

  • ہوائین چکن سیلیڈ کھانے میں انتہائی لذیذ اور بنانے میں انتہائی آسان

    ہوائین چکن سیلیڈ
    اجزاء:
    اُبلی چکن کیوبز ایک کپ
    سوئٹ کارن آدھا کپ
    پائن ایپل کے ٹکڑے آدھا کپ
    شملہ مرچ کیوبز . آدھی
    سیب کیوبز آدھا
    نمک اور کالی مرچ مکس آدھا چائے کا چمچ
    بریڈ سلائس ایک عدد
    مایونیز . دو کھانے کے چمچ
    فرنچ ڈریسنگ کے لیے
    تیل پاو کپ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    لہسن کا پیسٹ پاو چائے کا چمچ
    نمک اور کالی مرچ . آدھا چائے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
    مسٹرڈ پاوڈر پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ایک باول میں اُبلی چکن سوئٹ کارن پائن ایپل شملہ مرچ کیوبز سیب نمک کالی مرچ بریڈ سلائس اور مایونیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب ایک برتن میں ڈریسنگ بنانے کے لیے تیل سرکہ لہسن پیسٹ نمک کالی مرچ اور مسٹرڈ پاوڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور سلاد کے اوپر ڈال لیں مکس کریں اور کروٹونز سے گارنش کر کے سرو کریں

  • مزیدارفٹوش سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    فٹوش سیلیڈ
    اجزاء:
    شملہ مرچ آدھی کیوبز کاٹ لیں
    ہری پیاز ایک عدد ٹکڑے کر لیں
    گاجر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    کھیرا ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    پیاز ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ کاٹ لیں
    کٹا لہسن پاو چائے کا چمچ
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    انار آدھا کپ
    انار کا رس . آدھا کھانے کا چمچ
    سمک آدھا کھانے کا چمچ
    کٹا پودینہ دو کھانے کے چمچ
    کٹے پارسلے دو کھانے کے چمچ
    آئس برگ لیٹس جولین کٹ ایک کپ
    ٹماٹر ایک عدد کیوبز کاٹ لیں
    ایپل سیڈر سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    سفید سرکہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    زیتون کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    پیٹا بریڈ فرائی یا ٹوسٹڈ ایک عدد
    ترکیب:
    ایک باول میں شملہ مرچ ہری پیاز گاجر کھیرا پیاز ہرا دھنیا لہسن پیاز لیموں کا رس انار انار کا رس سمک پودینہ پارسلے آئس برگ ٹماٹر ایپل سیڈا وینیگر سفید سرکہ نمک کالی مرچ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اوپر پیٹا بریڈ ڈال کر سرو کریں

  • اسپائسی اورچٹ پٹا پوٹیٹو سیلیڈ بنانے کا طریقہ

    چٹ پٹا پوٹیٹو سیلیڈ
    اجزاء:
    آلو آدھا پاو
    ٹماٹر ایک عدد
    پیاز ایک عدد چھوٹی
    کھیرا ایک عدد
    سویٹ کارن چار کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    چلی ساس آدھا کھانے کا۔چمچ
    مایونیز پاو کپ
    بگھار کے لیے اجزاء:
    تیل پاو کپ
    کڑی پتے دس عدد
    ترکیب:
    آلو ابال کر چھیل لیں اور کیوبز کاٹ لیں شملہ مرچ کھیرا ٹماٹر اور پیاز کے بھی کیوبز کاٹ لیں اب ایک باول میں آلو پیاز کھیرا ٹماٹر سوئٹ کارن نمک ہرا دھنیا لال مرچ کیچپ چلی سوس مایونیز ڈال کر مکس کر لیں پھر تیل اور کڑی پتوں کا بگھار لگا کر مزیدار سیلیڈ سرو کریں

  • مزیداریوگرٹ ایگ سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    یوگرٹ ایگ سیلیڈ
    اجزاء:
    سیلیڈ ڈریسنگ کے اجزاء:
    اُبلی میکرونی دوکپ
    شملہ مرچ دو عدد
    ٹماٹر دو عدد
    کھیرا دو عدد
    لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    یوک فلنگ کے اجزاء:
    ایکٹی پلس ایک کپ
    انڈے آٹھ عدد
    مکھن چار چائے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا۔چمچ
    مسٹرڈ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ابلے ہوئے انڈوں کو درمیان سے کاٹ کر دو کر لیں اور زردیاں نکال کر رکھ الگ رکھ لیں ایک پیالے میں انڈے کی زردی ایکٹی پلس مکھن کالی مرچ نمک مسٹرڈ پاوڈر اور مایونیز ڈال کر مکس کریں اور ابلے انڈوں میں یہ مکسچر بھر دیں اب ایک پیالے میں ابلی میکرونی ایکٹی پلس شملہ۔مرچ کھیرا اور ٹماٹر کے کیوبز کاٹ کر نمک کالی مرچ اور لیموں کا رس ملا کر مکس کریں سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپر انڈے رکھ کر سرو کریں

  • مزیدارٹوس گرین سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    ٹوس گرین سیلیڈ
    اجزاء:
    ابلی اور ریشہ کی ہوئی چکن آدھا کپ
    کھیرا آدھا کیوبز کاٹ لیں
    شملہ مرچ آدھی کیوبز کاٹ لیں
    گاجر. آدھی باریک سلائس کاٹ لیں
    سویٹ کارن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    بند گوبھی سلائس پاو کپ
    کروٹونز پاو کپ
    آئس برگ لیٹس آدھا کپ
    نمک اور سفید مرچ پاو چائے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    کریم ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    ایک پیالے میں ابلی ریشہ کی ہوئی چکن کھیرا شملہ مرچ گاجر سوئٹ کارن بند گوبھی کروٹونز آئس برگ لیٹس نمک سفید مرچ چینی مایو نیز کریم ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے مزیدار سیلیڈ سرو کریں