Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    چکن اینڈ کوک ٹیل سیلیڈ
    اجزاء:
    چکن بون لیس بریسٹ ایک عدد
    سیب آدھا کیوبز کاٹ لیں
    فروٹ کوکٹیل آدھا کپ
    مایونیز دو کھانے کے چمچ
    فریش کریم ایک کھانے کا چمچ
    نمک اور سفید مرچ پاو پاوچائے کا چمچ
    کاسٹر شوگر آدھا کھانے کا چمچ
    سلاد کے پتے حسب ضرورت سرو کرنے کے لیے
    ترکیب:
    ایک پیالے میں چکن سیب فروٹ کوکٹیل مایونیز فریش کریم نمک سفید مرچ اور کاسٹر شوگر ڈال کر مکس کر لیں اور ٹھنڈی کر کے سلاد کے پتوں پر ڈال کر سرو کریں

  • صحت بخش اور لذیذ ڈش پُگا بنانے کی ترکیب

    پُگا
    پُگا کھانے کی ایسی ڈش ہے جو چمد طاقت ور اجزاء کو ملا کر بنائی جاتی ہے بچوں بوڑھوں سمیت تمام عمر کے افراد کے لیے انتہائی مفید ہے
    اجزاء:
    بھنے چنے پچاس گرام
    بادام پچیس گرام
    سونف پچیس گرام
    حسب ذائقہ یا دس گرام
    ترکیب:
    چنوں کو چھانٹ کر چھلکے وغیرہ نکال دیں سونف بھی چھانٹ کر صاف کر لیں اور پھر ہلکی آنچ پر چند منٹ بھونیں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے پھر ان تمام اجزاء کع گرینڈر میں ایک ایک کر کے گرائینڈ کر لیں اور مکس کر کے ائیر ٹائٹ برتن میں محفوظ کر لیں یہ کم از کم۔ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے
    طریقہ استعمال:
    ایک چمچ۔دیسی کو گرم کر کے ڈیڑھ یا دو چمچ چنوں والا آمیزہ ڈال کر مکس کریں پُگا تیات ہے اسے کھانے کا صحیح وقت صبح ناشتےسے پہلے کا ہے یہ کوئی پیٹ بھر کر کھانے والی ڈش نہیں ہے روزانہ دو چمچ۔سے زیادہ۔استعمال نہیں کرنا چاہیے اصل چیز روزانہ کھانا ہے نہ کہ زیادہ کھانا یہ بہت ہی مفید اور طاقتور غذا ہے ‘

  • پوٹیٹو اینڈ کارن سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    پوٹیٹو اینڈ کارن سیلیڈ
    اجزاء:
    آلو دو عدد
    کھیرا ایک عدد
    تیل ڈیڑھ کھانے کے چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    مکئی کے دانے آدھا ٹن
    شملہ مرچ آدھی
    ہری پیاز ایک عدد
    ڈریسنگ کے اجزاء:
    مایونیز آدھا کپ
    ہرا دھنیا ایک گٹھی کا تیسرا حصہ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    زیرہ پاو چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    کریم پاو کپ
    پائن ایپل آدھا کپ
    ترکیب:
    آلووں کو چھیل کر کاٹ لیں پھر اُن میں نمک اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں ایک پیالے میں مایونیز کریم پائن ایپل لیموں کا رس ہرا دھنیا زیرہ نمک اور کالی مرچ کو اچھی طرح مکس کر لیں ایک بڑے باول میں آلو باریک کٹے ہوئے کھیرے بھٹے کے دانے شملہ مرچ اور ہری پیاز مکس کر کے اس میں مایونیز والا مکسچر شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں

  • انڈین کارن سیلیڈ بنانے کی ترکیب

    انڈین کارن سیلیڈ
    اجزاء:
    مکئی آدھا کپ
    ہلدی ایک چٹکی
    لیموں آدھا
    ہری مرچ ایک عدد
    پودینے کے پتے چند عدد
    ہرا دھنیا چند پتے
    چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
    پسی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    ایک پتیلی میں ایک چٹکی ہلدی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکئی کو پانی میں ابال لیں جب مکئی اُبل جائے تو مکئی کا پانی نتھا ر کر مکئی کسی باول میں ڈال لیں اور ساتھ ہی اس میں نمک لال مرچ چاٹ مصالحہ پودینے اور ہرے دھنیے کے پتے ہری مرچیں پیاز اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار انڈین کارن سیلیڈ تیار ہے

  • مزیدار اور خوش ذائقہ سی فوڈ پاستا سیلڈ ریسیپی

    سی فوڈ پاستا سیلڈ
    اجزاء:
    شیل پاستا آدھاکپ اُبال لیں
    اُبلے جھینگے ایک پاو
    اُبلی اور کٹی مچھلی ایک پاو
    شملہ مرچ آدھی
    پیاز ایک عدد چھوٹا
    گاجر آدھی
    ہری پیاز ایک عدد
    ڈریسنگ کے لیے:
    کریم آدھا کپ
    مایونیز پاو کپ
    کٹا ہوا سویا پاو کپ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    لہسن کے جوئے ایک عدد کاٹ لیں
    مسٹرڈ آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ایک باول میں ابلا پاستہ ابلے جھینگے ابلی کٹی مچھلی شملہ مرچ پیاز گاجر ہری مرچیں ڈال کر مکس کر لیں پھر ایک دوسرے باول میں کریم مایونیز کٹا سویا لیموں کا رس لہسن کے جوئے اور مسٹرڈ ڈال۔کر مکس کر لیں اب اس کریم کے مکسچر کو پاستہ کے مکسچر میں ڈال کر مکس کر لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر مزیداراور خوش ذائقہ سی فوڈ پاستہ سرو کریں

  • سپائسی اور مزیدار ہاٹ منٹا سوس بنانے کی ترکیب

    ہاٹ منٹا سوس
    اجزاء:
    مایونیز ایک کپ
    پودینہ ایک گٹھی پتے
    ہرا دھنیا ایک گٹھی
    ہری مرچ تین عدد
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب پسند
    پانی تین کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    پودینے کے پتے ہرا دھنیا ہری مرچیں لیموں کا رس کو پانی کے ساتھ گرائینڈ کر لیں پھر اس میں مایونیز مکس کر دیں اورساتھ ہی نمک بھی شامل کر لیں مزیدار ہاٹ منٹا سوس تیار ہے

  • سپائسی پی نٹ سوس بنانے کی ترکیب

    سپائسی پی نٹ سوس
    اجزاء:
    مونگ پھلی ایک کپ
    پانی ڈیڑھ کپ
    سویا سوس دو کھانے کے چمچ
    چینی دو کھانے کے چمچ
    نمک دو چٹکی
    تیل ڈیڑھ کپ
    املی کا گودا ڈیڑھ کپ
    کٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
    لہسن ایک چائے کا چمچ
    ادرک چار چائے کے چمچ
    ترکیب:
    پین میں مونگ پھلی پانی سویا سوس چینی نمک تیل املی کا گودا لال مرچ لہسن ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب سوس گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈی ہونے کے لیے رکھ دیں ٹھنڈی ہو جائے تو بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • گرین منچورین بنانے کا طریقہ

    گرین منچورین
    چکن بون لیس ایک پاو
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    گرین کری پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    لائٹ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    باریک کٹی پیاز ایک کھانے کا چمچ
    انڈا آدھا
    لہسن کُٹا آدھا کھانے کا چمچ
    ہری مرچ آدھا کھانے کا چمچ کاٹ لیں
    گرین چلی گارلک سوس پاو کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    چکن دھو کر کیوبز کاٹ لیں پھر ان کیوبز کو نمک انڈے کارن فلور اور سرکہ سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ لیں پھر پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ہری مرچ اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر پکائیں پھر گرین چلی گارلک سوس گرین کری پیسٹ سویا سوس اور سرکہ ڈال کر فرائی کریں اب ایک کپ میں پانی اور کارن فلور ڈال کر مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ اس میں ڈال دیں مزیدار گرین منچورین تیار ہے سزلر میں۔چاولوں کے ساتھ سرو کریں

  • عمدہ اور مزیدار کڑاہی پنیر بنانے کا طریقہ

    کڑاہی پنیر
    اجزاء:
    کاٹیج پنیر دو سو گرام کیوبز
    ٹماٹر ایک عدد بلینڈ کر لیں
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    شملہ مرچ آدھی کیو بز کاٹ لیں
    پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ
    پسی لال مرچ حسب پسند
    ہلدی دو چٹکی
    الائچی پاوڈر دو چٹکی
    کالی مرچ پاو چائے کا چمچ
    قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
    تیل . آدھا کپ
    مکھن آدھا کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کر کے اسمیں پیاز لہسن اور ادرک ڈال کر ہلکا فرائی کر کے اس میں ہلدی زیرہ کالی مرچ لال مرچ ٹماٹر شامل کر کے فرائی کریں پھر اس میں مکھن نمک اور الائچی پاوڈر ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے اس کے بعد پنیر اور قصوری میتھی ڈال کر دس منٹ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں مزیدار پنیر کڑاہی تیار ہے

  • لذیذ عمدہ اور خوش ذائقہ بیکڈ لیمن ڈونٹس ریسیپی

    بیکڈ لیمن ڈونٹس
    اجزاء: ھ
    میدہ ایک کپ
    کاسٹر شوگر پاو کپ
    دودھ آدھا کپ
    لیمن زیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
    بیکنگ سوڈا دو چٹکی
    انڈا آدھا
    دہی پاو کپ
    نمک حسب ذائقہ
    تیل پاو کپ
    آئسنگ شوگر ایک کپ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    میدہ بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاوڈر اکٹھا ہی چھان لیں پھر اس میں مکھن کاسٹر شوگر دہی تیل اور لیمن زیسٹ اور انڈے شامل کر کے مکس کریں پھر اس کی ڈو بنا لیں اگر ضرورت پڑے تو دودھ استمعال کر لیں ڈونٹ ٹرے کو گریس کر کے اس پر ڈو کے چھوٹے بالز بنا کر رکھیں اور ایک سو اسی ڈگری پر بیس منٹ تک بیک کریں پھر انھیں نکال کر آئسنگ شوگر اور لیموں کا رس مکس کر کے ان پر پھیلائیں اورمزیدار لیمن ڈونٹس سرو کریں