Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • فش ہاٹ ڈوگزسینڈوچ ود ٹرٹل سوس بنانے کا طریقہ

    فش ہاٹ ڈوگز ود ٹرٹل سوس
    ٹرٹل سوس کے لیے اجزاء:
    مایونیز ایک کپ
    لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
    اچاری کھیرا دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مرچ دو چائے کے چمچ
    اچاری پیاز دو چائے کے چمچ
    کٹے پارسلے دو چائے کے چمچ
    انڈے کی سفیدی ابلی ہوئی دو کھانے کے چمچ
    فش بنانے کے اجزاء:
    فش فلے آٹھ عددچوکور ٹکڑے کاٹ لیں
    نمک اور کالی مرچ ایک ایک چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
    سرکہ چار کھانے کے چمچ
    میدہ چار کھانے کے چمچ
    وارسسٹر شائر سوس دو کھانے کے چمچ
    انڈے دو عدد
    ٹرٹل سوس ایک کپ
    ہاٹ ڈوگ بنز آٹھ عدد
    مکھن اور آئس برگ لیٹس حسب ضرورت
    ترکیب:
    بریڈ کرمبز آئس برگ مکھن ٹرٹل سوس کء علاوہ تمام اجزاء ایک پیالے میں مکس کر کے فش فلے اس میں آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر دیں اس دوران ٹرٹل۔سوس کے لیے تمام۔اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں کڑاہی میں آئل گرم کر کے فش فلے کو بریڈ کرمبز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں اب بنز جو درمیان میں کاٹ کر مکھن لگائیں پھر سلاد پتہ رکھیں پھر فش فلے پر ٹرٹل سوس لگا کر دوسرے بن سے ڈھک دیں یہ مزیدار سکنڈوچ فرائز یا اونین رنگز کے ساتھ سرو کریں

  • سزلر فرائیڈ شرمپس بنانے کی ترکیب

    سزلر فرائیڈ شرمپس بنانے کی ترکیب

    سزلر فرائیڈ شرمپس
    اجزاء:
    شرمپس ایک کلو
    اونین پاوڈر دو چائے کے چمچ
    گارلک پاوڈر دو چائے کے چمچ
    انڈے دو عدد پھینٹ لیں
    خشک پارسلے ایک چائے کا چمچ
    خشک بیزل ایک چائے کا چمچ
    نمک دو چائے کے چمچ
    دودھ ایک کپ
    میدہ دو کپ
    خشک بریڈ کرمبز دو کپ
    آئل ایک کپ
    ترکیب:
    میدہ ایک برتن میں ڈال کر الگ رکھ لیں ایک برتن میں انڈا اور دودھ مکس کر کے رکھ لیں پھر ایک باول میں باقی تمام اجزاء شرمپس سمیت مکس کر کے پیالے کو ایک طرف رکھ دیں اب مصالحہ لگی شرمپس کو میدے میں رول کر کے انڈے میں ڈپ کریں بریڈ کرمبز میں رول کریں اور پانچ منٹ ڈیپ فرائی کریں اسی طرح تمام شرمپس فرائی کر لیں

  • مزیدار اور سپائسی تندوری پرانز ریسیپی

    تندوری پرانز
    اجزاء:
    جھینگے ایک کلو
    پیاز چار کھانے کے چمچ باریک کاٹ لیں
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ۔باریک کاٹ لیں
    ہری مرچ چار عدد باریک کاٹ لیں
    تندوری مصالحہ چار کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
    لال مرچ پاوڈر چار چائے کے چمچ
    سرکہ چار کھانے کے چمچ
    دہی چھ کھانے کے چمچ
    نمک دوچائے کے چمچ
    تیل ایک کپ
    ترکیب:
    پین میں تیل گرم کر کے پیاز فرائی کریں گولڈن ہو جائے تو نکال کر پیس لیں ایک برتن میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور پھر اس آمیزے میں جھینگے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں تاکہ ٹوٹ نہ جائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے دس سے پندرہ منٹ تیل میں پکائیں اور کوئلے کا دم دے کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ اور منفرد ذائقہ دار ہاٹ اینڈ ٹینگی پران کری ریسیپی

    ہاٹ اینڈ ٹینگی پران کری
    اجزاء:
    تازہ جھینگے آدھا کلو
    ڈرائی فش حسب ضرورت
    لال مرچ پاوڈر اور نمک حسب ذائقہ
    تیل آدھا کپ
    املی کا گودا حسب ذائقہ
    ٹماٹر دو عدد پیسٹ بنا لیں
    ادرک آدھا کھانے کا چمچ
    لہسن دو کھانے کے چمچ
    ریڈ چلی پیسٹ بارہ عدد مرچوں کا
    ترکیب:
    ایک کڑاہی میں ڈرائی فش کو رنگ تبدیل ہونے تک بھونیں پھر اس میں تاز ہ جھینگے کاٹ کر ادرک کا پیسٹ اور بارہ عدد مرچوں کا چلی پیسٹ بناکر ڈال دیں اور چند منٹ پکائیں پھر ٹماٹر کا پیسٹ اور لال مرچ ڈال کر پکنے دیں جب پک جائے تو املی کا گودا شامل کر کے ڈھک دیں اور پانچ منٹ دم پر چھوڑ دیں پھر کٹے ہرے دھنیے سے گارنش کر کے ابلے چاولوں کے ساتھ کھائیں

  • مزیدار اور سپائسی فرائیڈ پران مصالحہ ریسیپی

    فرائیڈ پران مصالحہ
    اجزاء:
    جھینگے آدھا کلو
    سرکہ دو کھانے کے چمچ
    پیاز آدھا پاو
    ٹماٹر آدھا پاو
    ہلدی آدھا چائے کا۔چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
    زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    تیل پاو کپ
    ترکیب:
    جھینگوں میں سرکہ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں پیاز کو آملیٹ کی طرح چوکور کاٹ لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ہلدی نمک پسا دھنیا زیرہ میتھی دانہ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد جھینگے شامل کر کے تیز آنچ پ بھون لیں پھر اس میں ٹماٹر لال مرچ اور ہرادھنیا ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں مزیدار فرائیڈ پران مصالحہ تیار ہے

  • کیوکمبر فرائیڈ نوڈلزلذیذ اور مزیدار ریسیپی

    کیوکمبر فرائیڈ نوڈلز
    اجزاء:
    ابلے نوڈلز دو کپ
    لہسن ایک چائے کے چمچ
    ادرک ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ ایک عدد
    کھیرا آدھاکپ
    فش سوس ایک کھانے کا چمچ
    ہری پیاز پاو کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    نمک اور کٹی کالی مرچ حسب ذائقہ
    ترکیب:
    کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک چائے کا چمچ لہسن اور اور ایک چائے کا چمچ ادرک تیز آنچ پر ہلکا فرائی کریں اب اس میں دو کپ ابلے نوڈلز ایک عدد ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ فش سوس نمک اور کالی مرچ اچھی طرح مکس کر لیں آخر میں کھیرا اور ہری پیاز شامل کر کے تیز آنچ پر چند منٹ کے لیے اسٹر فرائی کر لیں آخر میں ڈش میں نکال کر مزے دار کیوکمبر فرائیڈ نوڈلز سروکریں

  • لذیذ اور سپائسی کری نوڈلز بنانے کی ترکیب

    اسپائسی کری نوڈلز
    اجزاء:
    ایشین نوڈلز دو کپ
    گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
    ہلدی آدھا چمچ
    ویجیٹیل آئل ایک کھانے کا چمچ
    کوکونٹ ملک پاو کپ
    پیاز آدھی
    لہسن دو جوئے
    ادرک آدھا کھانے کا چمچ
    سوئے سوس ایک کھانے کا چمچ
    شملہ مرچ آدھی
    مشروم تین عدد
    ہری پیاز دو عدد
    لال چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    پہلے نوڈلز کو ابال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر پیالے میں رکھ دیں پھر پیالے گرم مصالحہ اور باقی مصالحے ڈال کر مکس کر لیں ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحے ڈال کر ایک منٹ کے لیے اسٹر کریں پھر اس میں تھوڑا سا کوکونٹ ملک شامل کر کے پہاز لہسن اور ادرک ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے پکائیں پھر اس میں سویا سوس ڈال کر اسٹر کریں پھر مشروم ہری پیاز اور شملہ مرچ شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں کہ شملہ مرچ نرم ہو جائے اب اس میں کوکونٹ ملک اور ابلے نوڈلز ڈال کر تمام اجزاء کو مکس کر لیں جب سوس جذب ہو جائے تو ڈش میں نکال کر سرو کریں

  • چٹپٹے اور عمدہ سویٹ پوٹیٹو(شکر قندی) کرسپ بنانے کی ترکیب

    سویٹ پوٹیٹو کرسپ
    اجزاء:
    درمیانی شکر قندی دو سو گرام
    تیل ایک چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ پاو چائے کا چمچ
    ترکیب:
    شکر قندی کو گول شکل میں باریک سلائسز میں کاٹ کر اس میں تیل چاٹ مصالحہ ڈال کر ٹوس کر لیں پھر بیکنگ شیٹ پر سلائسز کی تہہ بچھا کر پہلے سے دوسو ڈگری سینٹی گریڈ گرم اوون میں ریک درمیان میں رکھ کر سیٹ کر کے دس سے بارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں جب چپس کے کنارے کرل اور درمیان سے براون ہو جائیں تو اوون سے نکال کر وائر ریک پر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں یہاں تک کہ کرسپی ہو جائیں تو سوس کے ساتھ سرو کریں

  • خوش ذائقہ اور لذیذ وافلز بنانے کا طریقہ

    وافلز
    اجزاء:
    میدہ ایک کپ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    دودھ ایک کپ
    بیکنگ پاوڈر دو چائے کے چمچ
    نمک پاو چائے کے چمچ
    تیل پاو کپ
    چینی پاو کپ
    انڈے. ایک عدد
    جیم آئس کریم حسب ضرورت گارنش کے لیے
    چاکلیٹ سوس بٹر شہد میپل سیرپ. ٹاپ کے لیے
    ترکیب:
    پیالے میں میدہ بیکنگ پاوڈر نمک اور چینی ملا لیں ایک دوسرے برتن میں انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں وافل میکر پر تیل لگائیں اب انڈے کی زردی دودھ تیل اور ونیلا ایسنس ملا ئیں یہ آمیزہ میدے کے آمیزے میں ملا کر انڈے کی سفیدہ بھی ملا لیں اور یہ درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں پھر جیم آئس کریم میپل سیرپ بٹر چاکلیٹ سوس اور شہد سے ٹاپ کر کے سرو کریں

  • گولاش منفرد اور لذیذ ریسیپی

    گولاش
    اجزاء:
    مٹن آدھا کلو
    کوکنگ آئل آدھا کھانے کا چمچ
    پیاز آدھا پاو
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    لہسن آدھی پوتھی
    ٹماٹر کا گودا ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب:
    گوشت صاف کر کے دھو کر چھلنی میں رکھ دیں پیاز چھیل کا کاٹ لیں اور دھو لیں پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کریں جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں گوشت ٹماٹر کا گودا نمک اور مرچیں بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر چمچ سے ہلا کر مکس کریں اس کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ پر پچاس منٹ پکائیں اسی دوارن لہسن کو باریک کاٹ کر ڈال دیں گولاش تیار ہے یہ آسڑیلیا کی خاص ڈش ہے