Baaghi TV

Category: کھانےوترکیب

  • عمدہ اور لذیذ کریم ساس بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    تازہ کریم ایک چوتھائی کپ
    دودھ تین چوتھائی کپ
    چکن کیوب آدھی
    لہسن ایک چائے کا چمچ
    پیاز دو کھانے کے چمچ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    اوریگانو ایک چائے کا چمچ
    پارسلے ایک چائے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پیاز کاٹ کر دھو لیں پین میں تیل گرم کر کے چند سیکنڈ پیاز فرائی کر لیں اور اس میں میدہ ڈال کر مکس کریں جب ہلکی خوشبو آنے لگے تو دودھ اور کریم ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی چیڈر چیز چکن کیوب اوریگانو اور پارسلے شامل کر دیں اور پکائیں جب سوس گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ار سوس چولہے سے اتار کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں مزیدار کریم ساس تیار ہے سپریڈ کے ساتھ استعمال کریں

  • مزیدار اور چٹپٹا چکن ود لیمن سوس ریسیپی

    اجزاء:
    چکن بریسٹ ایک عدد
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    لیموں زیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    انڈا آدھا
    میدہ آدھا کپ
    تیل آدھا کپ
    سوس کے اجزاء:
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    کارن سٹارچ آدھا کھانے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    لیموں کا زیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    سفید تل آدھا کھانے کا چمچ
    ہری پیاز پاو کپ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    یخنی پاو کپ

    ترکیب:
    چکن اسٹرپس دھو کر اسے کسی باؤل میں لیموں کا زیسٹ انڈا اور سویا سوس لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں پھر کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اسٹرپس کو میدے میں کوٹ کوٹ کر ڈیپ فرائی کر لیں پھر سوس بنانے کے لئے پین میں چکن کی یخنی لیموں کا زیسٹ چینی نمک ڈال کر ابال لیں پھر کارن سٹارچ کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر سوس میں ڈالیں تاکہ سوس گاڑھی ہو جائے پھر اس سوس میں چکن اسٹرپس ڈال کر ٹوس کریں اور تل چھڑک دیں پھر ہری پیاز سے گارنش کر لیں

  • گھر میں سویٹ انڈ سارساس بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سفید یا سرخ سرکہ دو کھانے کے چمچ
    ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    لائٹ سویا ساس پاو چائے کا چمچ
    چینی دو کھانے کے چمچ
    نمک ایک چٹکی
    کارن فلور آدھا کھانے کا چمچ
    پانی ڈیڑھ کپ

    ترکیب:
    پین میں سرکہ ادرک پیسٹ لائٹ سویا ساس چینی نمک کارن فلور اور پانی سی گئی مقدار کے مطابق ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیئے رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں اس دوران چمچ ہلاتی رہیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور بوتل یا شیشے کے جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • لذیذ اور عمدہ ہوئی سن چلی ساس بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    سفید سرکہ ڈیڑھ کپ
    گاڑھا سویابین پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    چینی آدھا کھانے کا چمچ
    لہسن پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک پاو چائے کا چمچ
    آٹا آدھا چائے کا چمچ
    پسی سرخ لال مرچ پاو چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں سفید سرکہ سویا بین پیسٹ چینی لہسن پیسٹ نمک آٹا پسی لال مرچ ڈال کر پکنے کے چولہے پر رکھ دیں جب ابلنے لگے تو چار سے پانچ منٹ پکائیں گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لی‌اور ٹھنڈا ہونے دیں ٹھنڈی ہو جائے تو بوتل م یں ڈال کر محفوظ کر لیں

  • چلی ساس تیار کرنے کی ترکیب

    اجزاء:
    سرخ مرچ پندرہ گرام
    خشک خوبانی 3 عدد
    سفید سرکہ ایک کپ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کارن فلور آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:
    ایک پتیلی میں سرخ مرچ خشک خوبانی سفید سرکہ چینی نمک اور کارن فلور ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے چڑھا دیں جب ابلنے لگے تو پانچ منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈی ہو جائے تو بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اسے چند ہفتوں تک استعمال کیا جا سکتا ہے

  • سویا ساس گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    اجزاء:
    سوئے کے پتے آدھاکپ کاٹ لیں
    میٹھا سبز رنگ ایک چٹکی
    سبز مرچ چارعدد
    سفید سرکہ آدھا کپ
    نمک ایک چوتھائی کپ
    اجینو موتو چٹکی بھر
    پانی چوتھائی کپ
    ترکیب:
    سوئے کے پتے تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر خوب پیس لیں ہری مرچ بھی بیج نکال کر پیس لیں اور باقی سب اشیاء نمک اجینو موتو میٹھا سبز رنگ سفید سرکہ ان میں ملا لیں سویا ساس تیار ہے کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کر لیں اور اس کے بعد بھی سویا ساس کو وقتاً فوقتاً ہلاتے رہنا چاہیئے اس طرح کافی عرصے تک سویا ساس محفوظ رہتی ہے

  • بیف ود وہائٹ بینز عمدہ اور مزیدار ریسیپی

    بیف ود وہائٹ بینز
    اجزاء:
    بیف ایک پاو
    سفید لوبیا پاو پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    یخنی پاو پیالی
    کارن فلور ایک چائے کا چمچ
    سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
    مشرومز دو عدد
    ہری پیاز. ایک عدد
    شملہ مرچ آدھی
    ادرک ایک انچ ٹکڑے کا آدھا حصہ
    پیاز آدھی
    ٹماٹر دو عدد درمیانے
    بینز سپراوٹس پچیس گرام
    آئل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    گوشت کو دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ کر نکال لیں اور چھوٹی چھوٹی بوٹیاں رکھ کر لیں پھر ان کو دھو کر خشک ہونے کے لیے چھلنی میں رکھ لیں لوبیا دھو کر پندرہ سے بیس منٹ گرم پانی میں بھگو لیں پھر ابال کر گلا لیں ہری پیاز اور بین سپراوٹس کو باریک کاٹ لیں مشرومز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں ادرک کو کش کر لیں لہسن باریک چوپ کر لیں پیاز شملہ مرچ اور ٹماٹر کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ایک پیالے میں سویا ساس اور کارن فلور کو ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میں نمک چلی ساس اور یخنی ڈال کر مکس کر لیں کڑاہی میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں گوشت کی بوٹیاں فرائی کر کے نکال لیں اسی کڑاہی میں ہی پیاز ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک منٹ دم دے کر اور پیاز ہلکا نرم ہونے تک فرائی کریں شملہ مرچادرک لہسن ڈال تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں مشرومز ڈال دیں پھر اس میں فرائی کی ہوئی بوٹیاں لوبیا اور تیار کیا گیا ساس ڈال کر آنچ ہلکی کر لیں ابال آنے پر آخر میں بین سپراوٹس اور ہری پیاز ڈال کر چولہے سے اتار لیں مزیدار ڈش کو فرائیڈ رائس یا ابلے چاولوں کے ساتھ پیش کریں

  • لذیذ اور ذائقہ دارچکن اینڈ وائٹ بین سوپ بنانے کا طریقہ

    چکن اینڈ وائٹ بین سوپ
    اجزاء:
    چکن
    چونگ دوسو گرام
    پیاز آدھی
    تیل ایک کھانے کا چمچ
    کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    بینز آدھا کپ
    چکن یا ویجیٹیبل یخنی تین سو ملی لیٹر
    گاجر دو عدد
    لہسن دو جوئے
    نمک آدھا چائے کا۔چمچ
    گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی دو چٹکی
    لال مرچ حسب ضرورت
    تیز پتا آدھا
    ترکیب:
    چکن ونگز اچھی طرح دھو کر تیل میں گولڈن فرائی کرلیں پھر اس میں سبزیاں ڈال کر اسٹر فرائی کر لیں پھر اس میں یخنی اور تمام اجزاء ڈال کر ابال آنے دیں پھر آنج ہلکی کرکے آدھا گھنٹہ پکائیں پھر بینز ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم دے دیں پھر ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کریں

  • لذیذ بیف مشروم کری بنانے کی ترکیب

    بیف مشروم کری
    اجزاء:
    گوشت دوسو پچاس گرام
    مشرومز چھ عدد
    لہسن تین جوئے
    نمک حسب ذائقہ
    پیاز ایک عدد درمیانی
    کالی مرچ پاوڈرآدھا چائے کا چمچ
    یخنہ آدھی پیالی
    سرکہ دو چائے کے چمچ
    میدہ دو کھانے کے چمچ
    پارسلے آدھا کھانے کا چمچ
    مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
    آئل . دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    گوشت کے چھوٹے سائز کے پسندے بنا لیں اور ان پر ایک کھانے کا چمچ میدہ چھڑک دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں توے یا بھاری پیندے والے پین پر مکھن یا مارجرین ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور پسندوں کو تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں اسی پین میں لہسن اور پیاز ڈال کر ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں مشروم ڈال دیں۔اور فرائی کریں ساتھ ہی سرکہ یخنی اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں دو سے تین منٹ بعد جب ابال آنے لگے تو فرائی کیے ہوئے پسندے نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں باقی میدہ پانی میں گھول کر ڈال اس میں ڈال دیں اور پانچ منٹ دم پر رکھ دیں ڈش میں نکال کر اوپر پارسلے باری کاٹ کر چھڑک دیں۔ابلے چاولوں کے ساتھ بہے ہی لذیذ ڈش ہے

  • عمدہ اور لذیذ پران منچورین بنانے کا طریقہ

    پران منچورین
    اجزاء:
    جھینگے آدھا کلو
    لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    چینی آدھا چائے کا چمچ
    سویاسوس دوکھانے کے چمچ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    سفید مرچ پسی آدھا کھانے کا چمچ
    ثابت لا مرچ دو سے تین عدد
    چائینیز نمک آدھا چائے کا چمچ
    ٹماٹو پیسٹ آدھی پیالی
    ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
    ہری پیاز ایک کھانے کا چمچ
    گاجر ایک کھانے کا چمچ
    شملہ۔مرچ ایک کھانے اک چمچ
    ڈالڈا آئل دو کھانے کے چمچ
    ترکیب:شملہ گاجر ہری پیاز کو دھو کر دی گئی مقدار کے مطابق باریک کاٹ لیں جھینگوں کو صاف کر کے اچھی طرح دھو کر برتن میں ڈال کر ساتھ ہی نمک سفید مرچ چینی چائینیز نمک سرکہ اور سویا سوس ڈال کرہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں تاکہ جھنگے ٹوٹنے نہ پائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں پین میں تیل۔ڈال کر گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر فرائی کریں پھر جھینگے ڈال کر آنچ تیز کر دیں تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد نکال لیں اب اسی پین میں ٹماٹو پیسٹ لال مرچیں ٹماٹو کیچپ اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ساس گاڑھا ہوجائے تو اس میں فرائی کیے ہوئے جھینگے ڈال دیں جب ابال آجائے تو ڈش میں نکال لیں اوپر گاجر شملہ مرچ اور ہری پیاز چھڑک کر ویجیٹیبل رائس کے ساتھ سرو کریں یہ ڈش جھینگوں کے علاوہ ایک عدد مچھلی کے قتلے لی بھی بنائی جا سکتی ہے اسی ترکیب سے